Inspiring Quran Academy
this page is for Islamic information,,, and education
Online Quran & Tajweed Classes for Kids & Ladies
✔️ Nazra Quran with Proper Tajweed
✔️ Makharij & Rules Explanation
✔️ Friendly & Patient Teaching Style
✔️ 2 Days Free Trial
✔️ Flexible Timings
📱 WhatsApp: 0331 5328797
13/12/2025
Contact us
03315328797
23/03/2025
# inspiring Quran academy
27/01/2025
27/01/2025
کسی عقلمند سے پوچھا گیا:
"آپ شعور کے اس درجے تک کیسے پہنچے؟ آپ نے کون سی کتابیں پڑھی ہیں؟"
اس نے جواب دیا:
"میں نے پچاس طعنے سہے، ستر جھگڑے برداشت کیے اور کئی بحرانوں کا سامنا کیا۔
اپنوں کی نظروں میں دغا دیکھا، تو احتیاط کرنا سیکھ لیا۔
جن سے محبت کی، ان کی آنکھوں میں ظلم دیکھا، تو خاموش رہنا سیکھ لیا۔
قریبی دوستوں سے دھوکہ کھایا، تو جدائی کو قبول کرنا سیکھ لیا۔
بہت سے اپنوں کو دفنایا اور یہ جانا کہ محبت کو زندہ رکھنا چاہیے۔
اگر دنیا کو سمجھنا ہے تو واحد کتاب قرآن ہے جس کا کوئی اختتام نہیں۔ اور میں جانتا ہوں کہ زندگی کے سبق مفت نہیں ملتے۔"
✍️🥀🥀🥀
27/01/2025
*`سب سے چھوٹا مگر سب سے دردناک قِصہ!`*
*جب قیامت کے دن جہنمی سے سوال ہوگا:*
*مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَر*
"تُم جہنم میں کیوں گِرے"
*لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ*
"ہم نماز نہیں پڑھتے تھے۔
✍️قابل رشک تربیت🥀
ایک شخص کہتا ھے ۔۔۔
میری امی جب بھی مجھے نماز پڑھنے کا کہتیں
ساتھ ہی میرے لئے دعا بھی کرتی جاتیں اور کہتیں :
*نماز پڑھو اللہ تمہیں عزت دیں ۔*
*اللہ تمہیں نماز کی حلاوت نصیب کریں ،*
*اللہ تمہیں توفیق دیں ۔*
اسی لئے بچپن سے ہی میرے اندر نماز کی محبت پیدا ہو گئی ،
مجھے نماز پڑھنا اچھا لگنے لگا ،
اور میں اپنی ماں کی اپنے لئے دعائیں سننے کے لئے نماز کا انتظار کرتا رہتا ۔
میں اپنی ماں کو دیکھتا تھا
وہ ہر نماز کے بعد اللہ سے دعا مانگتیں :
*اے اللہ ! میرے بیٹے کو نماز سے لطف اندوز ہونے والوں میں شامل فرما ،*
*اے اللہ۔۔۔! نماز کو میرے بیٹے کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دے ۔*
وہ اسی طرح دعائیں مانگتی رہیں ۔
اور جب میں بڑا ہو گیا تو میری زندگی کے سب سے خوبصورت لمحات وہی ہوتے تھے
جب میں اپنے رب کے سامنے کھڑا ہوتا تھا ۔
مجھے نماز سے بہت محبت تھی ۔
اپنے بچوں سے صرف ایک لفظ
*" نماز پڑھو "*
یہ کہنا ضروری ہے
لیکن انہیں ساتھ یہ بتانا بھی ضروری ہے
کہ نماز کیوں پڑھی جائے ؟
نماز پڑھنے سے کیا ہوگا ؟
جیسے قرآن پاک میں اللہ تعالی نے جب حضرت آدم و حواء علیہما السلام سے یہ فرمایا
*کہ اس درخت کے قریب نہ جانا*
تو ساتھ اسکی وجہ بھی بیان کی ۔
*قال اللہ تبارک و تعالی*
_*{لاَ تَقرَبا هذِهِ الشَّجَرَةَ فَتَكونَا مِنَ الظَّالِمِين}*_
*البتہ اس درخت کے قریب نہ جانا ورنہ حد سے بڑھنے والوں میں شامل ہوجاؤ گے۔*
جب بھی اپنے بچوں کو کسی کام کا حکم کریں
ساتھ اسکی وجہ بھی بتائیں
*جیسے نماز پڑھنے سے اللہ راضی ہوتے ہیں ۔*
*تم بھی نماز پڑھو*
*تاکہ اللہ تم سے راضی ہو جائیں ۔* اور
*خشوع و خضوع سے نماز پڑھو کیونکہ اللہ ایسی نماز قبول کرتے ہیں ۔*
اور اسی طرح
*وضو اچھی طرح کرو تاکہ تمہارے سارے گناہ جھڑ جائیں ۔*
ہمیشہ مسکرا کر اپنے بچے کو اپنے ساتھ نماز کے لئے بلائیں ۔
ایک منظر جو میں آج تک نہیں بھولا ۔۔۔
*میرے والد جب بھی نماز کا وقت آتا وضو کرنے کے لئے اپنی آستین اوپر چڑھاتے ہوئے ہمارے پاس سے گزرتے اور فرماتے ۔۔۔*
*"مومن اور کافر کے درمیان فرق نماز سے ہے" ۔*
یہی وجہ ہے کہ نماز میری زندگی کا ایک ایسا جزو بن گیا
جس کے بغیر میری زندگی ممکن ہی نہیں ۔
_*" رَبِّي اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصّلاةِ وَ مِن ذُرِّيَّتِي " ۔*_
*آج کے اس دور میں بچوں کی ایسی تربیت کی بہت ضرورت ھے بچوں کی آخرت کی فکر بھی والدین کو ایسے ہی کرنی چاھئیے جیسے اپنی آخرت کی فکر کرتے ہیں اللہ تعالٰی ہمیں حسن عمل کی توفیق عطاء فرمائیں آمین ثم آمین یارب العالمین inspiring Quran Academy
18/01/2025
ہر آنکھ اپنے عیب سے ہوتی ہے بے خبر👀
ہر ہاتھ کھــینچتا ہے گـریبان اور کا.....😔😢
18/01/2025
کبھی کبھی دل ان خوابوں کے بوجھ سے بوجھل ہو جاتا ہے جو پورے نہیں ہو سکے، ان راستوں پرجن پر ہم چل نہ سکے، اور ان مواقع پر جو ہاتھ سے نکل گئے۔
یہ درد ان کہانیوں کا حصہ ہے جو ہم نے اپنے دل میں لکھی تھیں لیکن حقیقت میں مکمل نہ ہو سکیں۔
یہ دکھ صرف ہماری ناکامی کا نہیں، بلکہ ان خوابوں کا بھی ہوتا ہے جو ہماری امیدوں سے جڑے تھے۔
لیکن یہ یاد رکھیں! زندگی ان چیزوں کا نام نہیں جو ہم کھو دیتے ہیں،
بلکہ ان لمحات کا ہے جو ابھی ہمارے ہاتھ میں ہیں۔"*
ٹوٹے خواب بھی ہمیں مضبوط بناتے ہیں، اور یہ درد ہمیں آگے بڑھنے کی ہمت دیتے ہیں۔
Quran Academy
کبھی کبھی میرا دل کرتا ہے میں کچھ ایسے الفاظ لکھوں
کے پڑھنے والے کا دل مسکرا اٹھے
کسی کی روتی آنکھوں کو قرار مل جائے
کسی کی روح تک میں سکون اتر جائے
کسی کا الجھا ذہن سلجھ جائے
کسی کو مستقبل کے خدشات نہ تنگ کریں...!
مگر پھر خیال آتا ہے کہ "قرآن پاک "ہے نہ
تو بس ہر شخص کو میرا پر خلوص مشورہ ہے اپ اداس ہیں یا خوش قرآن کھولیں
ترجمہ پڑھیں
تھوڑا سا غور کریں
آپکو جلد اپنا جواب مل جائے گا
Inspiring Quran Academy
Click here to claim your Sponsored Listing.