Health & Education Hub
All health community under one plateform
20/09/2026
یہ ہے KPK صوبہ کا سب سے بڑا سرکاری ہسپتال LRH ہے جس میں صرف ایک ہی ایکسرے مشین کام کر رہا ہے خب کہ دوسرا خراب ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات ہوتی ہے۔ حکومت سے گزارش ہے کہ اگر ایکسرے مشین کی تعداد بڑھا نہیں سکتے تو کم از کم جو دوسرا مشین جراب ہے اس کو ہی ٹیک کر دے
27 ستمبر کو لگتا ہے سب اپنی اپنی ڈیوٹی پر الرٹ ہوں گے، کوئی احتجاج سنبھالنے میں مصروف ہوگا اور کوئی بیانات سنبھالنے میں۔
بس عوام یہی سوچ رہی ہے کہ ہر بار تاریخ بدلتی ہے، جگہ بدلتی ہے، مگر سیاسی ڈرامے کا سیزن وہی رہتا ہے۔ 😄
18/09/2026
وعدے ہوئے، یقین دہانیاں ہوئیں، داد بھی سمیٹی گئی—لیکن نوجوان ڈاکٹروں کو ملا کیا؟
مئی 2025 میں تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ Accommodation Allowance کو 15 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
اس وقت انصاف ڈاکٹر فورم نے اسے بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا، مگر وقت گزرنے کے باوجود یہ وعدہ عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔
نوجوان ڈاکٹر کئی سال سے اپنے جائز حقوق کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔
اب اعلانات نہیں، عملی فیصلے اور واضح ٹائم لائن چاہیے۔
18/09/2026
جو شخص خود ڈیوٹی نہیں کرتا، وہی آج اپنے جونیئر ڈاکٹروں کے خلاف احتجاج اور دباؤ کی سیاست کر رہا ہے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم (IDF) کے صدر کے بارے میں یہ الزام سامنے آتا رہا ہے کہ وہ باقاعدگی سے ڈیوٹی نہیں کرتے، لیکن اس کے باوجود اپنے ہی جونیئر ہم منصب ڈاکٹروں کے بنیادی مطالبات کے خلاف کھڑے ہیں۔
27 تاریخ کو عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کی کال دی گئی، جبکہ دوسری طرف جونیئر ڈاکٹر جب اپنے بنیادی حقوق اور مستقبل کے لیے آواز اٹھاتے ہیں تو انہیں دباؤ میں لانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
سوال صرف اتنا ہے:
اپنے سیاسی مقاصد کے لیے احتجاج حق ہے، تو جونیئر ڈاکٹروں کے اپنے بنیادی حقوق کے لیے احتجاج کیوں قابلِ اعتراض ہے؟
ڈاکٹر برادری کو بلیک میلنگ اور دوہرے معیار کی نہیں، شفاف نمائندگی اور اپنے حقوق کے لیے حقیقی آواز کی ضرورت ہے۔
17/09/2026
خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مبینہ 58 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی کے معاملے میں ڈاکٹر نثار، ڈاکٹر سجاد داوڑ اور ڈاکٹر مدیر کے نام نیب تک پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، نیب کی جانب سے KTH کے ڈیٹا ایڈمنسٹریٹر سے پوچھ گچھ کے دوران یہ مؤقف سامنے آیا کہ صبح کیے گئے آپریشنز کو بعد ازاں IBP میں بھی ظاہر کیا گیا، جس سے مبینہ طور پر بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آئی۔
مزید الزام ہے کہ ڈیٹا ایڈمنسٹریٹر سے پاس ورڈ حاصل کرنے کے بعد ریکارڈ میں مبینہ تبدیلی کی گئی۔ اس کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا اور اطلاعات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے ہسپتال نہیں آ رہے۔
اگر یہ الزامات درست ثابت ہوتے ہیں تو سوال یہ ہے کہ نیب اس معاملے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کب شروع کرے گا؟
17/09/2026
شرم کی انتہا ہے کہ اپنی ہی ڈاکٹر کمیونٹی کو احتجاج اور ہڑتال میں اکیلا چھوڑ دیا، لیکن عمران خان کے لیے سڑکیں بند کرنے اور احتجاج کرنے کو تیار ہیں۔
اپنے حقوق کے لیے آواز اٹھانا مشکل، مگر سیاست دانوں کے لیے سڑکوں پر نکلنا آسان؟
ڈاکٹرز کو اب یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اپنی کمیونٹی کے حقوق کے لیے کھڑے ہوں گے یا سیاسی نعروں کے پیچھے چلتے رہیں گے۔
اپنے حق کے لیے آواز اٹھاؤ کسی سیاسی جماعت کے لیے نہیں، اپنی کمیونٹی کے لیے۔
خیبر پختونخواہ کے میڈیکل آفیسرز میدان میں اترنے کے تیار ہو چکے ہیں۔ کسی بھی جونیر ٹی ایم او یا ایچ او کی طرف غلط نگاہ اٹھانے پہ تمام آر ایچ سی، بی ایچ یو ، ڈی ایچ کیو سے قلم چوڑ ہڑتال ہوگا
16/09/2026
🚨 ہاتھ میں اسلحہ ، سامنے ڈاکٹر !
یہ صرف ایک ڈاکٹر کو دھمکی نہیں ، پورے طبی نظام کے امن کا سوال ہے ۔
۔
تمام ڈاکٹرز LRH کے ڈاکٹروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ 🤝
۔
ڈاکٹر مریضوں کی جان بچانے کے لیے ہوتے ہیں ، دھمکیوں اور خوف کے سائے میں کام کرنے کے لیے نہیں ۔
۔
ڈاکٹرز متعلقہ اداروں سے درجہ ذیل مطالبات یقینی بنانے کی اپیل کرتے ہیں ۔
⚖️ شفاف تحقیقات
🛡️ ڈاکٹروں کو فوری تحفظ اور سیکورٹی
🚨 ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی
۔
📢 عوام سے اپیل :
ڈاکٹرز کے ساتھ کھڑے ہوں اور دھمکی و تشدد کے خلاف آواز اٹھائیں ۔
آج ڈاکٹر کے لیے آواز اٹھائیں تاکہ کل خود کیلئے آواز اٹھانے کی ضرورت نہ پڑے ۔
۔
نہ دھمکی ، نہ تشدد ، ڈاکٹرز کا احترام لازم ہے ۔
۔
Category
Website
Address
25000
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Health & Education Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.