KZ Health Care

KZ Health Care

Share

Quick health tips, smart care techniques & public health insights — all at KZ Health Care!

18/07/2026

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس چارسدہ کی حالیہ بھرتیوں میں مبینہ بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف۔ ذرائع کے مطابق میرٹ پر زیادہ نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں کو نظر انداز کرکے کم نمبر والے افراد کو تعینات کیا گیا۔ معاملے کی مزید تفصیلات اور دستاویزی شواہد جلد پیش کیے جائیں گے۔

13/07/2026

https://youtu.be/nxi45p5x4Zo?si=HdWmSXB8yoCEriV4

جنوبی وزیرستان (بیورورپورٹ) جنوبی وزیرستان اپر میں لشمینیا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ، مکین سمیت مختلف علاقوں میں بچے اور بڑے متاثر، فوری ایمرجنسی اقدامات کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی وزیرستان اپر میں لشمینیا (Leishmaniasis) کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تحصیل مکین سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے کم عمر بچوں، خواتین اور مردوں کے اس خطرناک مرض میں مبتلا ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جس پر مقامی آبادی میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
مقامی ذرائع اور متاثرہ خاندانوں کے مطابق لشمینیا پھیلانے والے ریتی مچھر (Sand Fly) کے کاٹنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث متاثرہ افراد کے چہرے، ہاتھوں اور جسم کے دیگر کھلے حصوں پر گہرے زخم بن رہے ہیں۔ یہ زخم نہ صرف شدید تکلیف کا باعث بنتے ہیں بلکہ علاج میں تاخیر کی صورت میں مستقل بدنما داغ بھی چھوڑ جاتے ہیں، جس سے خصوصاً بچوں کی جسمانی اور نفسیاتی صحت متاثر ہو رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلع کے مختلف سرکاری اسپتالوں، رورل ہیلتھ سینٹرز (RHCs) اور بنیادی مراکز صحت (BHUs) میں لشمینیا کے علاج کے لیے ضروری ادویات، انجیکشن اور دیگر طبی سہولیات کی شدید کمی ہے، جس کے باعث مریضوں کو بروقت اور مؤثر علاج میسر نہیں آ رہا۔
عوامی، سماجی اور قبائلی حلقوں نے صورتحال کو صحتِ عامہ کے لیے ہنگامی خطرہ قرار دیتے ہوئے سیکرٹری ہیلتھ خیبر پختونخوا، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جنوبی وزیرستان اپر سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھر میں فوری ایمرجنسی بنیادوں پر طبی ٹیمیں تعینات کی جائیں، تمام اسپتالوں، آر ایچ سیز اور بی ایچ یوز کو لشمینیا کے علاج کے لیے ضروری ادویات اور انجیکشن فراہم کیے جائیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں انسدادِ لشمینیا اسپرے، ریتی مچھر کے خاتمے کی خصوصی مہم اور عوامی آگاہی پروگرام بھی فوری طور پر شروع کیے جائیں۔
مقامی آبادی نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو لشمینیا مزید علاقوں میں پھیل کر صحتِ عامہ کے سنگین بحران کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ عوام نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ جنوبی وزیرستان اپر کو ترجیحی بنیادوں پر ہنگامی طبی امداد فراہم کی جائے تاکہ اس خطرناک مرض پر بروقت قابو پایا جا سکے اور مزید شہری، خصوصاً معصوم بچے، اس سے محفوظ رہ سکیں۔
Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa Ministry of Information and Broadcasting, Pakistan Deputy Commissioner South Waziristan Upper Health Department, KP Durand News

19/05/2026

الحمدللہ ❤️
UNICEF کا “Immunization Supply Chain Management” کورس کامیابی سے مکمل کر لیا۔
ہر نیا علم مجھے اپنے خواب کے ایک قدم اور قریب لے جا رہا ہے۔
ان شاء اللہ Public Health اور EPI کے میدان میں اپنی کمیونٹی کی بہتر خدمت کرتا رہوں گا۔ 💉🇵🇰

06/05/2026

😨 Kya aap ke ghar ke aas paas bhi Sand Fly aur machar mojood hain?

Ek choti si kaat…
Lekin nuksan bohat bara ho sakta hai 💔

Zamaan ne Sand Fly se baat ki…
Aur us ne Malaria aur Leishmania ka khatarnaak sach bata diya.

Is video me janain:

✅ Malaria se bachao
✅ Leishmania symptoms
✅ Sand Fly kaha paida hoti hai
✅ Bachon ko kaise mehfooz rakhein
✅ Machhar Dani kyun zaroori hai

Har maa baap ke liye ye video dekhna zaroori hai.

🎥 Full video:
https://youtube.com/?si=fwWhUKL2Ds923DDJ

Follow:
KZ Health Care

Vaccine miss ki… aur bachay ko TB ho gaya | True Awareness Story #drama 05/05/2026

ہم نے سوچا ویکسین ضروری نہیں..."
راشدکا ایک معصوم بچہ تھا…
اس کے والدین نے ویکسین میں تاخیر کی…
اور پھر ایک دن اسے ٹی بی جیسی خطرناک بیماری نے گھیر لیا۔
ایک چھوٹی سی لاپرواہی…
بچے کی پوری زندگی بدل سکتی ہے۔
اپنے بچوں کی حفاظتی ٹیکہ جات وقت پر مکمل کروائیں۔
ویکسین بیماری نہیں… بیماری سے بچاتی ہے۔
یہ ویڈیو ہر ماں باپ تک ضرور پہنچائیں۔
ہو سکتا ہے آپ کا ایک شیئر کسی بچے کی زندگی بچا دے ❤️
مزید صحت آگاہی ویڈیوز کے لیے
KZ Health Care کو فالو کریں۔
YouTube: https://youtube.com/?si=fwWhUKL2Ds923DDJ⁠�
#ویکسینیشن #ٹیبی

Vaccine miss ki… aur bachay ko TB ho gaya | True Awareness Story #drama Rashid ke parents ne vaccine delay ki… aur phir usay TB jaisi khatarnak bimari ka samna karna para.Ye video har parent ke liye zaroori hai. Apne bachon ki va...

05/05/2026

صفائی صرف ایک عادت نہیں… یہ ہماری ذمہ داری بھی ہے۔
آج World Hand Hygiene Day کے موقع پر یاد رکھیں:
"صفائی نصف ایمان ہے"
صاف ہاتھ بچوں کو اسہال، انفیکشن، ٹائیفائیڈ اور کئی خطرناک بیماریوں سے بچا سکتے ہیں۔
✅ کھانے سے پہلے
✅ بچوں کو کھانا کھلانے سے پہلے
✅ واش روم کے بعد
✅ بیمار مریض کی دیکھ بھال کے بعد
اپنے بچوں کو آج ہی ہاتھ دھونے کی عادت سکھائیں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔
مزید صحت آگاہی ویڈیوز کے لیے ہمارا YouTube چینل سبسکرائب کریں:
KZ Health Care YouTube:
https://youtube.com/?si=fwWhUKL2Ds923DDJ⁠�

page: KZ Health Care
اگر آپ اس پیغام کو اہم سمجھتے ہیں تو ضرور Share کریں—ہوسکتا ہے آپ کے ایک Share سے کسی بچے کی صحت محفوظ ہو جائے۔

29/04/2026

کل اگر آپ کا بچہ بیمار ہوا… تو ذمہ دار کون ہوگا؟
یہ ویڈیو ہماری کمیونٹی میں پائی جانے والی ویکسین سے متعلق افواہوں کی حقیقت کو ایک جذباتی کہانی کے ذریعے بیان کرتی ہے۔
👉 کیا ہم نے کبھی خود تحقیق کی ہے؟
👉 کیا ہم نے ڈاکٹر سے مشورہ کیا ہے؟
حقیقت یہ ہے کہ ویکسین ہمارے بچوں کو مہلک بیماریوں سے بچاتی ہے۔
🤲 تمام ہیلتھ ورکرز سے درخواست ہے:
آئیں ہم سب مل کر اس پیغام کو ہر گھر تک پہنچائیں اور اپنی آنے والی نسل کو محفوظ بنائیں۔
📺 KZ Health Care کو سبسکرائب کریں:
https://youtube.com/?si=fwWhUKL2Ds923DDJ
🔁 اس ویڈیو کو شیئر کریں — کیونکہ ایک صحیح فیصلہ ایک زندگی بچا سکتا ہے

28/04/2026

کیا آپ کے گھر کے آس پاس یہ خطرہ موجود ہے؟ 😨
ایک چھوٹا سا کاٹ…
لیکن نقصان زندگی بھر کا ہو سکتا ہے… 💔
ملیریا اور Leishmania جیسی خطرناک بیماریاں
اکثر ہمارے اپنے ماحول سے پیدا ہوتی ہیں…
گندا پانی، کیچڑ، اور صفائی کی کمی —
یہ سب ان بیماریوں کو دعوت دیتے ہیں ⚠️
👨‍⚕️ KZ Health Care لے کر آ رہا ہے ایک خاص ویڈیو:
👉 “Malaria Aur Leishmania Se Kaise Bachain? Har Ghar Ke Liye Zaroori Video!”
🎬 ایک حقیقت پر مبنی کہانی…
📚 مکمل آگاہی…
🛡️ اور وہ آسان طریقے جن سے آپ اپنے بچوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں
⚠️ یاد رکھیں:
✔ جمع شدہ پانی ختم کریں
✔ گھر اور اردگرد صفائی رکھیں
✔ مچھر دانی (LLIN) استعمال کریں
✔ بچوں کو مکمل کپڑے پہنائیں
💡 ایک چھوٹا سا قدم… آپ کے بچوں کی زندگی بچا سکتا ہے!
🎥 ویڈیو بہت جلد آ رہی ہے — صرف KZ Health Care پر!
📺 YouTube چینل سبسکرائب کریں:
👉 https://youtube.com/?si=fwWhUKL2Ds923DDJ⁠�
🔔 بیل آئیکن دبائیں تاکہ کوئی ویڈیو مس نہ ہو
📘 ہمارا فیس بک پیج فالو کریں:
👉 KZ Health Care
👍 لائک | فالو | شیئر کریں
تاکہ یہ اہم پیغام ہر گھر تک پہنچ سکے 🙏

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Pakistan
Peshawar
25000