pak sports
sports
ناقص پچ😡😡
پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش پہلے ٹوٸنٹی مقابلے میں بنگلہ دیش نے پاکستان کوبآسانی سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔۔
پاکستان کے ہیڈ کوچ ماٸیک ہیسن نے میڈیا ٹاک میں بنگلہ دیشیوں کو خوب رگیدا ان کاکہنا تھا کہ اس طرح کی پچ ٹوٸنٹی کرکٹ کیلیے کبھی بھی بہتر نہیں ہے انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ میں کی گٸ غلطیوں کا دفاع نہیں کر رہا مگر یہ پچ جبکہ ٹیمز ایشیا کپ اور ٹوٸنٹی ورلڈکپ کی تیاری کر رہی ہیں کسی طور پر مناسب نہیں ہے۔۔
ہیسن نے پاکستان کی بلے بازی ناکامی پر وضاحت دیتے ہوۓ کہا کہ شروع میں جب فخر نے اٹیک کیا تو ہمیں لگا یہ پچ ہمارے مطلب کی ہے اور ہم اپنی تیز اپروچ کے ساتھ کھیل سکتے ہیں مگر یہ پچ وقت کے ساتھ بہت سلو ہوتی گٸ اور یوں ہمیں اس کا نقصان اٹھانا پڑا۔۔
یہ تو تھی چچا ہیسن کی راۓ جو کہ ان کے نظریے کے مطابق ٹھیک ہےمگر عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں شروعاتی کچھ اوورز میں گیند بلے پر بہتر آتی ہے اور بعد میں پچ سلو ہو جاتی ہے اس چیز کا ہیسن جیسے تجربہ کار کوچ کو ادراک ہونا چاہیے ۔۔باقی آپ دو طرفہ سیریز کھیل رہے ہیں چاہےآپ ورلڈکپ کا کہیں ایشیا کپ کا کہیں مگر اگلوں نے اپنی مرضی کی پچ بنانی ہے آپ کو بطور پروفیشنل سب باتوں کیلیے تیار ہونا چاہیے ۔۔۔
ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹوٸنٹی مقابلہ اس وقت جاری ہے جس میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو جیت کیلیے 190 رنز کا ہدف دیا ہے شۓ ہوپ 55 اور روسٹن چیز 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔۔۔ڈارشس نے چار شکار کیے ۔۔۔آخری چار اوور میں ویسٹ انڈیز نے محض 23 رنز اسکور کیے۔۔مکمل اپڈیٹس کیلیےہمارا فیسبک پیج کو فالو کریں۔۔
مایوس کن پرفارمنس💔
پہلی اننگز کے بعد امیدتھی کہ میچ جیتنا مشکل ہے مگر یہ خواہش تھی کہ مقابلے میں لڑکے جان ماریں اور ڈیبیو کرنے والےسلمان نے پاکستان کو ایک تگڑی شروعات بھی دے دی تھی مگر پرویز کی ففٹی میچ لے گٸ اور پاکستان پہلا مقابلہ ستاٸیس گیندیں قبل سات وکٹوں سے ہار گیا۔۔۔
اب میں ان وجوہات کا زکر کرونگا کہ پاکستان کیوں ہارا ۔۔تو سب سے پہلے ہمیں کنڈیشنز کا احترام کرنا سیکھنا ہوگا ۔۔بےخوف کرکٹ کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہر طرح کی پچ پر اندھا دھند کھیلنا شروع کر دیں ۔۔جس میدان پر ایوریج سکور ایک سو پینتالیس ہے وہاں ایسی چبلیں کیوں مار رہے ہیں۔۔۔
دوسرا آپ انٹرنیشنل کھلاڑی ہیں چاہے ٹیم کمبینیشن بدلتا رہے مگر اتنا تال میل تو ہونا چاہیے کہ آپ ایک اننگز میں تین تین رن آٶٹ تو نہ ہوں۔۔
تیسرا نکتہ آغا سلمان کی کپتانی بہت ناقص رہی۔۔۔آپ نے پہلی اننگز میں دیکھا مہدی کو سکور پڑا ہے آپ چھوٹا ٹوٹل ڈیفنڈ کر رہے ہیں تو اپنے مین بولرز کو لگاٸیں فہیم پوری پی ایس ایل میں نٸ گیند سے بولنگ کرتا رہا آپ نے صاٸم کو لگایا بنگالیوں نے سارا پریشر ریلیز کر دیا۔۔
ویسے تو جب آپ میچ ہارتے ہیں تو بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں مثلا حسن کا شارٹ اور بھی مگر میرے حساب سے تین مین غلطیاں یہی تھیں جو اوپر بیان کر دی ہیں۔۔
باقی میں ایک بار پھر کہونگا اگر یہاں بابر رضوان ہوتے دبا کے تنقید کرتا اب نہیں کرونگا۔۔وجہ ہے ناتجربہ کاری آپ ایک سو تیس میچ تین ورلڈکپ کھیلے ہوۓ بندے کا سات ٹوٸنٹی میچ کھیلے ہوۓ بندے سے کبھی موازنہ نہیں کر سکتے نہ دونوں سے ایک جیسی توقعات رکھنا عقلمندیہے۔۔۔کرکٹ کی مزید اپڈیٹس کیلیے ہمارا پl فالو کریں۔
Today is pak vs bangladesh t20 match
Category
Website
Address
Peshawar
PESHAWAR