PDA -Youth Forum Afghanistan

PDA -Youth Forum Afghanistan

Share

All Pakistan Student Forum in Afghanistan under the Leadership of Provincial Doctor Association

26/08/2026

اسلام آباد پمز ہسپتال کی نرسری میں آتشزدگی سے 17 معصوم بچوں کی ہلاکت ایک ناقابلِ معافی سانحہ ہے۔ اس کی فوری اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔

ہم سمجھتے ہیں کہ ڈین پمز ،PMDC کے صدر *پروفیسر رضوان تاج* اور وفاقی وزیر صحت *مصطفیٰ کمال* اس سانحے اور مجموعی طبی بدانتظامی کے ذمہ دار ہیں۔

خاص طور پر *افغانستان سے فارغ التحصیل پاکستانی ڈاکٹرز (FMGs)* کے ساتھ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے مسلسل امتیازی سلوک اور ہراسانی ہو رہی ہے۔ رجسٹریشن، لائسنسنگ اور امتحانات کے نام پر ہزاروں گریجویٹس کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔

*ہمارا مطالبہ:*
1. سانحے کی غیرجانبدار اعلیٰ سطحی انکوائری ہو
2. ذمہ داروں بشمول ڈین پمز ،PMDC صدر اور وزیر صحت کے خلاف کارروائی ہو
ہمیں انتقام نہیں، انصاف چاہیے۔ ہمیں شخصیات نہیں، جوابدہی چاہیے۔


Government of Pakistan
Ministry of Foreign Affairs, Islamabad
Human Rights Council of Pakistan

Pakistan Medical & Dental Council

18/08/2026

We are truly thankful to Barrister Gohar Ali, Chairman PTI, for raising our voice and concerns regarding the recent PMDC notifications and their impact on Pakistani students graduating from Afghanistan and Afghan students studying in Pakistan in the National Assembly today.

Thank you, Sir, for standing with the students and raising our concerns at the national Assembly.

ہم بیرسٹر گوہر علی، چیئرمین پی ٹی آئی، کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آج قومی اسمبلی میں PMDC کے حالیہ نوٹیفکیشنز اور طلبہ کے مسائل پر ہماری آواز اٹھائی۔

پاکستانی طلبہ جو افغانستان سے میڈیکل تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور پاکستان میں زیرِ تعلیم افغان طلبہ کے مستقبل سے متعلق ان اہم مسائل کو قومی اسمبلی میں اجاگر کرنا ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔

بونیر کے عوام نے اپنا ووٹ صحیح جگہ اتعمال کیا.

Muhammad Noman

Pakistan Medical & Dental Council

of Information and Broadcasting, Pakistan
Ministry of Education
Ministry of National Health Services, Regulations & Coordination Islamabad

03/08/2026

پچھلے کئی ماہ سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے موجودہ سیاسی تعلقات کی وجہ سے طلباء کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔
پہلے پاکستان میں موجود تقریباً 10 ہزار افغان طلباء کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، افغان ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا اور انہیں ڈی پورٹ کیا گیا۔ دوسری طرف افغانستان میں زیرِ تعلیم تقریباً 5 ہزار پاکستانی، خصوصاً پشتون اور بلوچستان کے طلباء کو بھی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، بارڈر بند کیا گیا اور طلباء کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔
اب معاملہ یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ افغانستان سے گریجویٹ ہونے والے طلباء کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
ہم گزشتہ تقریباً 10 ماہ سے جانتے تھے کہ پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کا اثر طلباء پر پڑے گا۔ پاکستان فارن آفس میں ہماری ملاقاتوں اور سینئر صحافیوں سے گفتگو میں بھی ہمیں یہی بتایا گیا کہ پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسی میں 180 ڈگری تبدیلی کی ہے۔
لیکن آخر طلباء کو سیاسی تعلقات کی سزا کیوں دی جا رہی ہے؟
ہم طلباء ہیں، سیاستدان نہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے سیاسی اختلافات کی قیمت طلباء سے وصول کرنا بند کیا جائے۔
Muhammad Noman Representative of Pakistani students in Afghanistan

03/08/2026

پچھلے کئی ماہ سے ہم دیکھ رہے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے موجودہ سیاسی تعلقات کی وجہ سے طلباء کو مسلسل مشکلات کا سامنا ہے۔
پہلے پاکستان میں موجود تقریباً 10 ہزار افغان طلباء کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، افغان ڈاکٹروں کو گرفتار کیا گیا اور انہیں ڈی پورٹ کیا گیا۔

دوسری طرف افغانستان میں زیرِ تعلیم تقریباً 5 ہزار پاکستانی، خصوصاً پشتون اور بلوچستان کے طلباء کو بھی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا، بارڈر بند کیا گیا اور طلباء کو آنے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اب معاملہ یہاں تک پہنچ گیا ہے کہ افغانستان سے گریجویٹ ہونے والے طلباء کو پاکستان میں پریکٹس کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

ہم گزشتہ تقریباً 10 ماہ سے جانتے تھے کہ پاکستان کی افغانستان کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کا اثر طلباء پر پڑے گا۔
پاکستان فارن آفس میں ہماری ملاقاتوں اور سینئر صحافیوں سے گفتگو میں بھی ہمیں یہی بتایا گیا کہ پاکستان نے افغانستان کے حوالے سے اپنی پالیسی میں 180 ڈگری تبدیلی کی ہے۔
لیکن آخر طلباء کو سیاسی تعلقات کی سزا کیوں دی جا رہی ہے؟
ہم طلباء ہیں، سیاستدان نہیں۔ پاکستان اور افغانستان کے سیاسی اختلافات کی قیمت طلباء سے وصول کرنا بند کیا جائے۔
Muhammad Noman Representative of Pakistani students in Afghanistan


Government of Pakistan Azadi Radio - ازادي
Prime Minister's Office of Pakistan
PDA-Youth Forum Pakistan
Mian Iftikhar Hussain
Human Rights Council of Pakistan
BBC URDU

Category

Website

Address

Peshawar