Aamer Muqam fan

Aamer Muqam fan

Share

boy

05/05/2026

معروف عالم دین اور سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد ادریس ترنگزئی کو چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ اس واقعے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق، مولانا ادریس دارالعلوم اتمانزئی میں تدریس کے لیے جا رہے تھے جب انہیں نشانہ بنایا گیا۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاش اسپتال منتقل کر دی اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے حملہ آوروں کی تصاویر حاصل کر لی گئی ہیں اور ان کی تلاش جاری ہے۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے یہ واقعہ ٹارگٹ کلنگ معلوم ہوتا ہے اور ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ مولانا محمد ادریس کی نماز جنازہ آج 5 مئی 2026 کو سہ پہر 5:30 بجے ان کے آبائی گاؤں ترنگزئی میں ادا کی جائے گی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ وزیر اعظم نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی واقعے کی مذمت کی ہے اور رپورٹ طلب کر لی ہے۔ گورنر نے مولانا ادریس کی شہادت کو ملک کے لیے بڑا نقصان قرار دیا جبکہ وزیر اعلیٰ نے لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

05/05/2026

Photos from Aamer Muqam fan's post 23/12/2025

کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو مضبوط اور منظم دیکھ کر خوشی ہوئی ہے،وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام

اسلام آباد۔22دسمبر: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے بھارت کی آبی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آخری حد تک جانے کیلئے تیار ہے، کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو مضبوط اور منظم دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

انہوں نے پیر کو اسلام آباد میں مسلم لیگ ن لیگ آزاد کشمیر کی مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کہاکہ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ ماضی میں جو ہوا وہ گزر گیا، اب ہم ایک ہیں، ہمارا قائد نواز شریف ہے،کشمیر کا مسئلہ ہماری اولین ترجیح ہے، کشمیر کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے،کشمیری پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، فرنٹ لائن پر ڈٹے ہوئے ہیں۔
انجینئرامیر مقام نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ معرکہ حق کے بعد پہلی بار دنیا پر واضح ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کو مضبوط اور منظم دیکھ کر خوشی ہوئی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پارٹی اور قیادت کی طرف سے سردار میر اکبر کو خوش آمدید کہتے ہیں،ہم سب ایک ہیں، ہمارے قائد میاں نواز شریف ہیں،اگر کشمیر کے عوام نے مینڈیٹ دیا تو مسلم لیگ ن نے ان کو مایوس نہیں کریں گے،کشمیر کے عوام مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی پالیسی سب کے سامنے ہے،کشمیری بغیر تنخواہ کے پاکستان کے محافظ ہیں،کسی بھی منصوبے میں کشمیری عوام پیچھے نہیں رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری سالوں سے بھارت کیخلاف جدوجہد میں مصروف ہیں،دنیا چاہتی ہے کہ یہ مسئلہ اب حل ہو۔

اس موقع پر تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رکن اسمبلی سردار میر اکبر خان مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے،سردار میر اکبر خان کی ن لیگ میں شمولیت کی باضابطہ تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر، مسلم لیگ ن کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری طارق فاروق ، نجیب نقی ،ممبر کشمیر کونسل ملک حنیف، سینئر نائب صدر مشتاق منہاس ، افتخار گیلانی اور فاروق سکندر شمولیتی تقریب میں موجود ۔اس موقع پر مسلم لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ علام قادر نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ سردار میر اکبر خان اپنی پرانی صفوں میں واپس آئیں،پرانے ساتھیوں کی واپسی سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر مختلف حلقوں میں اپنے ساتھیوں کو واپس اپنے گھر لارہی ہے،کچھ لوگ جو کسی وجہ سے ہمارے ساتھ نہیں رہے تھے ان کو ساتھ لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی سردار میر اکبر واپس مسلم لیگ ن میں آئیں،آج سردار میر اکبر مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں۔۔ اس موقع آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نےاظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سردار میر اکبر کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے ہیں ،میر اکبر ہمارے ساتھ شامل ہی شامل تھے،میر اکبر خان کی شمولیت سے ضلع باغ میں جماعت مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں آزاد کشمیر میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوگی۔اس موقع پرسینئر نائب صدر ن لیگ آزاد کشمیر مشتاق منہاس نے کہا کہ جماعت میں لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے، جماعت کے ساتھ ہر حال کھڑے رہنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ سردار میر اکبر کو جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں،انشاءاللہ باغ میں سردار میر اکبر کی شمولیت سے جماعت مضبوط ہوگی۔

مسلم لیگ آزاد کشمیر میں شامل ہونے والے سردار میر اکبر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں انجنئیر امیر مقام اور شاہ غلام قادر سمیت تمام پرانے ساتھیوں کا شکر یہ ادا کرتا ہوں ،ہمارا اور ان کا تعلق آج کا نہیں ہے ، تیس پینتیس سال کا ہے،سب کے ساتھ بھائیوں جیسا تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ کہیں کھلے میدان میں تقریب ہو، میرے باغ سے ساتھی کونسلرز یہاں بڑی تعداد میں موجود ہیں جس پر ان کا مشکور ہوں۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Peshawar?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address

Shangla Pagorai
Peshawar
AMERMUQAM