Manshera siran valley
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Manshera siran valley, Manshera, punjab.
12/04/2025
اگر آپ کو پاکستان میں سوئٹزرلینڈ دیکھنا ہے تو آپکو وادی چوڑ آنا پڑے گا۔ جی ہاں آج میں آپ کو ایک ایسی وادی لیئے چلتا ہوں جو ٹورسٹ کی نظروں سے مکمل طور پر اوجھل ہے۔ کہتے ہیں جنت اتنی آسانی سے نہیں ملتی اس جگہ جاکر اس بات کا یقین ہو جاتا ہے۔ وادئ چوڑ آلائی بٹگرام، پالس کوہستان، سرن ویلی اور ناران کاغان مانسہرہ کے وسط میں ایک وسیع و عریض خوبصورت ترین چراگاہ ہے، جس کو فطرت نے بے حد فیاضی سے نوازا ہے۔
وادی چوڑ ایشیاء کی سب سے بڑی چراہ گاہوں میں سے ایک ہے ۔ یہ وادی سطح سمندر سے تقریبا 14,000 فٹ اونچی ہے۔
ہر سو جنت نظیر مناظر، بڑے بڑے میدان، جا بجا جنگلی پھول، بہتا ہوا دریا، بلندوبالا پہاڑ، گلیشیئرز دلکش چراگاہیں، جھرنے، بڑی بڑی آبشاریں اور قدرت کے تمام رنگوں کو سموئے یہ وادی سیاحوں کے لیے جنت سے کم نہیں۔
لاری کس، ماڑیا، حبیب کس، ستول، سرکس، ٹھنڈی دھیڑ، ڈلی میدان، سرگاہ، گیدر، سلو میدان اور ٹیپری مشہور جگہیں ہیں۔
وادی چوڑ کو الائی بٹگرام، وادی سرن، کاغان، ناران اور پالس کوہستان سے پہنچا جا سکتا ہے۔ بیشتر ٹریکر گنگوال آلائی سے چوڑ ویلی کا سفر اختیار کرتے ہیں جو کہ آسان راستہ ہے۔ اسکے علاوہ سرن ویلی سے بذریعہ کھنڈہ گلی، شاران سے بذریعہ مرزا گلی اور کاغان سے چیمبر کے راستے سے بھی چوڑ ویلی جا سکتے ہیں۔
یہاں مقامی آبادی نہ ہونے کے برابر ہے مئی سے لیکر اگست تک صرف چرواہے ہی اپنی بھیڑ، بکریوں کے ساتھ ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ راستوں پر سفر کرتے ہوئے چرواہے آپ کی ہر طرح کی تواضع مکمل اخلاص کے ساتھ کرتے ہیں۔ رہنے کو جگہ بھی ملتی ہے، کھانے بھی اور دودھ، لسی، ساگ، مکئی کی روٹی بھی وافر ملتی ہیں۔
آپ چوڑ جا کر زندگی کا انتہائی دلفریب اور یادگار سفر کر سکتے ہیں اور بہت کم اور خوش قسمت ترین ٹریکرز میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس وادی کو پہنچنے کیلئے دو دن پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔ مکمل چوڑ کو دیکھنے کے لئے دو ہفتے بھی کم ہیں۔
اب تو تقریباً سیزن ختم ہوچکا ہے، اگر قدرت کی تمام تر رعنائیوں سے لطف اندوز ہونا ہے تو اگلے سال ضرور پلان کریں۔ ٹورسٹ کے لئے جولائی اور اگست کے مہینے سب سے بسٹ ہے۔ وادی چوڑ فطرت سے محبت کرنے والوں کی منتظر ہے۔ میں آپ کو پاکستان🇵🇰 کے خوبصورت اور دلکش خطے دکھاؤں گا وہ بھی حیرت انگیز معلومات کے ساتھ میرے اس اکاؤنٹ کو بھی جلد سے جلد فالو کریں شکریہ تاکہ آپ تک میری پو
03/04/2025
اسلام آباد و راولپنڈی سے صرف دو گھنٹے سفر کے بعد ضلع مانسہرہ لاری اڈہ پہنچا جاتا ہے مانسہرہ سے براستہ موٹروے اٹھارہ سے بیس منٹ کے فاصلے پہ شنکیاری شہر موجود ہے جہاں کا کباب پاکستان بھر میں مشہور ہے خیر شنکیاری سے مین شاہرہ پہ تین سے پانچ منٹ سفر کرنے کے بعد داٸیں جانب اک لنک روڈ نکلتی ۔۔۔۔
جس پہ سفر کرکے ہی سرن ویلی کی حدود میں داخل ہوا جاسکتا ہے ۔۔۔۔۔۔
ٹھیک پندرہ منٹ سفر کے بعد سرن ویلی کی خوبصورت جھیلوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے جو روڈ سائیڈ پہ ہی موجود ہیں ۔۔۔۔اور یہ سب جھلیں لفٹ سائیڈ پہ ہیں۔۔۔۔
پہلے شاہ زیب جھیل آتی ہے
بعد اسکے سم جھیل کا خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔۔۔۔۔۔
پھر آپ سرن ویلی کی آخری اور بڑی ڈاڈر جھیل کا نظارہ کرسکتے ہیں ۔۔۔۔ڈاڈر انتہائی خوبصورت سر سبز گاؤں ہے جھیل کے علاؤہ بھی ڈاڈر میں دل موہ لینے والے کئ مناظر موجود ہیں ۔۔۔۔۔۔سرن ویلی کے اچھے اور لگژری گیسٹ ہاؤسز یہاں ڈاڈر میں ہیں ۔۔۔۔۔۔
یوں چلتے چلتے آپ ڈیڈ سے دو گھنٹہ میں جبوڑی سچاں کے لطف اندوز وسحر انگیز مناظر دیکھتے ہوٸے نواز آباد پہنچتے ہیں ۔۔۔۔
نواز آباد سے بائیں طرف روڈ پہ جائیں تو جبڑ دیولی کے دلکش نظارے اور مونڈی جیسی خوبصورت جگہیں اپنی تمام تر خوبصورتی کیساتھ سیاحوں کا استقبال کرتی ہیں ۔۔۔۔۔۔
اور اگر آپ نوازآباد سے دائیں طرف روڈ پہ سفر کریں تو ٹھیک 12 منٹ چلنے کے بعد آپ جنت نظیر وادی منڈاگچھہ پہنچیں گے ۔۔۔۔۔۔
جہاں آپ کو رہنے کے لئیے سستے مگر صاف ستھرے گیسٹ ہاؤسز کیمپنگ کے لیئے دریا کنارے روڈ سائیڈ پہ خوبصورت جگہیں مل جاتی ہیں ۔۔۔۔۔۔
اور پینے کے لیئے قدرتی چشموں کا پانی اور صاف ستھرے ندی نالوں کا پانی میسر رہتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
دیکھنے کے لیئے سر سبز پہاڑ گرتی ڈبل آبشاریں اور دریا سرن جو وادی کے بیچوں و بیچ لہراتا بل کھاتا، چٹانوں سے ٹکراتا، نغمے سناتا، اور شور مچاتا، بڑے کرو فر سے بہتا چلا جاتا ہے جسکا نظارہ آنکھوں کو حیرہ کر دیتا ہے ۔۔۔۔۔
اس روٹ کی خوبصورتی یہ ہے اسلام آباد و راولپنڈی سے صبح سویرے نکلے تو رات گٸے تک آرام سے واپسی بھی ممکن ہے ۔۔۔۔۔
ہاں اگر رات منڈاگچھا میں گزاری جاۓ تو صبح سویرے کی چہل قدمی اور ٹھنڈے قدرتی چشموں کا صاف ستھرا خوش ذائقہ پانی پینا ٹوور کا مزہ ہی دوبالا کر دیتا ہے ۔۔۔۔۔
اور اگر اپ کے پاس وقت ہے تو الحمداللہ کہد یجیے
کیونکہ آپ اک خوش قسمت انسا
Siran velly Musa ka muslla
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Punjab
09/06/2025
14/04/2025