Anwar Hussain Khan Bolani Official

Anwar Hussain Khan Bolani Official

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Anwar Hussain Khan Bolani Official, Health/Beauty, Balochistan, Quetta.

03/12/2022
29/11/2022

*الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے تحصیل دشت کے سیلاب وبارشوں سے شدید متاثرہ علاقہ کلی سمالانی مشرقی کلی کریم آباد کرد کلی سمالانی مغربی کی متاثرہ خاندانوں میں خیمے تقسیم کیے گیے حالیہ بارشوں اور سیلاب نے تحصیل دشت کے متعدد علاقوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا سینکڑوں گھر زمین بوس ہو گئے ہزاروں مکین بے یارو مدد گار کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں ایسے میں الخدمت فاؤنڈیشن وہ واحد فلاحی سماجی تنظیم ہے جو متاثرہ علاقوں میں مسلسل ریلیف آپریشن کررہے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل دشت کے زمہ دار انور حسین بولانی مسلسل متاثرین سے رابطے میں ہے اور ان کو بلاتفریق سامان ضروری اشیاء فراہم کر رہے ہیں*

*گزشتہ روز الخدمت فاؤنڈیشن کیجانب سے تحصیل دشت جلو گوندان کے تین شدید متاثرہ علاقوں کلی سمالانی مشرقی کلی کریم آباد کرد کلی سمالانی مغربی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زمہ دار انورحسین بولانی نے علاقائی معتبرین و نومنتخب کونسلر میونسپل کمیٹی مچھ ٹکری میر سوداگر خان سمالانی محمد عمران سمالانی میر ندیم کرد کی موجود گی میں متاثرہ خاندانوں کو خیمے ٹینٹ فراہم کیں الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کیجانب سے تحصیل دشت و گردنواح کے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی بحالی کیلئے ریلیف آپریشن جاری ہے الخدمت فاؤنڈیشن دشت کے زمہ دار انور حسین بولانی نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ الخد مت فاونڈیشن مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کو بے یارو مدد گار نہیں چھوڑے گی انھوں نے کہا کہ اسوقت الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل دشت مستونگ و بلوچستان بھر میں ریلیف آپریشن کر کے متاثرین کو ضروری سامان و دیگر اشیاء فراہم کررہے ہیں اور تحصیل دشت میں ابتک ہزاروں متاثرہ خاندانوں میں سامان راشن خیمے ٹینٹ و دیگر سامان تقسیم کر دیئے گئے ہیں سروے کر کے حقیقی متاثرین کو میرٹ پر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں جس کا باقاعدہ ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے اور جلد دشت کے دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی ضرورت کی اشیا ء سامان تقسیم کیے جائیں گے الخدمت فاؤنڈیشن کی خدمات متاثرین کی بحالی کیلئے جاری رہے گا اسموقع پر کلی سمالانی دشت جلب گوندان مچھ بولان کے قبائلی سماجی شخصیت و نومنتخب کونسلر ٹکری میر سوداگر خان سمالانی نے الخدمت فاؤنڈیشن انورحسین بولانی کیجانب سے دشت جلو گوندان کی متاثرین میں خیموں کی تقسیم کو سراہا اور انھوں نے امید ظاہر کی کہ غریب عوام کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے واضع رہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے علاوہ دوسری کسی فلاحی تنظیم دشت انتظامیہ نے اب تک تحصیل دشت کے کلی سمالانی مشرقی اور کلی سمالانی مغربی میں سیلاب بارشوں سے متاثرین کے لئے ریلیف آپریشن شروع نہیں کیا ہے اور مسلسل ان کلیوں کو نذر انداز کرتے رہے اور نہ ہی ابتک ان دو کلیوں میں حکومتی سطح پر بھی اقدامات دیکھنے اور سننے کو نہیں مل رہے*

Photos from Anwar Hussain Khan Bolani Official 's post 18/11/2022

صحافی انورحسین بولانی دشت متاثرین میں راشن اور گرم بستر جبکہ چھوٹے بچوں میں بسکٹ تقسیم کررہے ہے

Photos from Anwar Hussain Khan Bolani Official 's post 18/11/2022

دشت امن کمیٹی کے چیئرمین ملک اعجاز شاہوانی سے صحافی انورحسین بولانی ،دشت کے موجودہ سیاسی صورتحال پہ گفتگو کررہے ہیں اس موقع پر ملک ارشاد شاہوانی،میرالہی بخش شاہوانی سردار نوروز خان، و دیگر موجود ہے۔

18/11/2022

دشت پنگو ضلع مستونگ کلی بھنڈی در اور کلی میر ولی داد تسبوٹ میں الخدمت فاؤنڈیشن کے جانب سے انورحسین بولانی کی توسط سے راشن اور گرم بستر تقسیم کیئے گئے۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Quetta?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Balochistan
Quetta