PPTA Balochistan
Ppta Balochistan official
03/05/2026
آ پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن (PPTA) کے صدر ڈاکٹر عمیر کی دعوت پر، PPTA بلوچستان کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر صبور بگٹی نے درمان ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بلوچستان فزیوتھراپی ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر مقبول بھی ہمراہ تھے۔
دورے کے دوران ڈاکٹر صبور بگٹی اور ڈاکٹر مقبول نے درمان ہسپتال کے فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کا باضابطہ معائنہ کیا۔ اس موقع پر ہسپتال کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عمیر کے ساتھ فزیوتھراپی کمیونٹی کی بہتری اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
یہ دورہ فزیوتھراپی کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے اور پیشہ ورانہ تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے
24/04/2026
نیو ٹراما سینٹر کوئٹہ میں ہاؤس آفیسرز کے لیے ایک جامع، بامقصد اور معلوماتی اورینٹیشن سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی آف بلوچستان کے معزز فیکلٹی ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اس اہم موقع پر ڈاکٹر رابیہ نصیر، ڈاکٹر عنایت، ڈاکٹر ارسلان اور ڈاکٹر شہزیب جیسے قابل اور تجربہ کار اساتذہ کی موجودگی نے پروگرام کی اہمیت کو مزید بڑھا دیا۔
اس اورینٹیشن سیشن کی قیادت پی پی ٹی اے بلوچستان کے صدر ڈاکٹر عمیر نے نہایت احسن انداز میں کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ہاؤس آفیسرز کو فزیوتھراپی کے پیشے کی اہمیت، عملی میدان میں درپیش چیلنجز، اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے حوالے سے جامع رہنمائی فراہم کی۔ ان کا خطاب نہ صرف معلوماتی تھا بلکہ شرکاء کے لیے انتہائی حوصلہ افزا بھی ثابت ہوا۔
یہ پروگرام نیو ٹراما سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ارباب کامران کاسی کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ ارباب کامران کاسی ایک متحرک، مخلص اور پیشہ ورانہ بصیرت رکھنے والی شخصیت ہیں، جنہوں نے ہمیشہ فزیوتھراپسٹ کمیونٹی کے حقوق کے تحفظ اور ان کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے۔ اپنے سابقہ دورِ خدمات کے دوران بھی انہوں نے فزیوتھراپسٹس کی بھرپور حمایت کی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کیا۔ نیو ٹراما سینٹر میں فزیوتھراپی کے شعبے کو فعال اور مستحکم بنانے میں ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، جو اس شعبے کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔
یہ اورینٹیشن سیشن نہ صرف ہاؤس آفیسرز کے لیے سیکھنے کا ایک بہترین موقع ثابت ہوا بلکہ اس نے فزیوتھراپی کے شعبے میں اداروں اور قیادت کے درمیان مضبوط روابط کی عکاسی بھی کی۔ ہمیں پُرامید ہے کہ ایسی مخلص اور باصلاحیت قیادت کی بدولت بلوچستان میں فزیوتھراپی کا شعبہ مزید ترقی کرے گا، نئے مواقع پیدا ہوں گے اور یہ شعبہ صحت کے میدان میں ایک نمایاں اور باوقار مقام حاصل کرے گا
President ppta dr Umair and executive director trauma center quetta
23/04/2026
The President of PPTA Balochistan, Dr. Umair, has taken a significant step forward for the physiotherapy community by signing a Memorandum of Understanding (MoU) with Managing Director Trauma Center, Arbab Kamran Kasi.
This landmark agreement marks a major achievement for physiotherapy in Balochistan, strengthening collaboration between professional bodies and healthcare institutions. The MoU is expected to create new opportunities for physiotherapists, improve rehabilitation services, and enhance the overall quality of patient care in trauma management.
Such initiatives highlight the growing recognition of physiotherapy as a vital component of modern healthcare. Under the leadership of Dr. Umair, PPTA Balochistan continues to play a key role in promoting the profession, ensuring better career prospects for physiotherapists, and expanding their presence across healthcare facilities.
This milestone is not only a proud moment for PPTA Balochistan but also a promising step toward a stronger and more impactful future for the physiotherapy community in the region.
سپورٹس کمپلیکس کوئٹہ میں فزیوتھراپسٹ کی آسامیوں کے لیے ہونے والے انٹرویوز میں بدانتظامی دیکھنے میں آئی۔ امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا گیا لیکن مقررہ وقت پر انٹرویو نہیں لیا گیا، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز کا قیمتی وقت ضائع ہوا۔
پی پی ٹی اے بلوچستان اس غیر ذمہ دارانہ رویے کی شدید مذمت کرتی ہے اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتی ہے کہ آئندہ ایسے معاملات میں بہتر منصوبہ بندی اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جائے تاکہ پیشہ ور افراد کے وقت اور وقار کا احترام کیا جا سکے
17/04/2026
Heartiest congratulations to PPTA Balochistan President Dr.umair on securing the Physiotherapy position at Trauma Center Quetta. This is not only a great personal achievement for him but also a proud moment for the entire PPTA Balochistan.
We truly appreciate his dedication, hard work, and continuous efforts for the growth of the physiotherapy profession. Wishing him even greater success in the future and hoping to see him achieve more milestones in his professional journey.Umair Siddiqui
16/04/2026
پی پی ٹی اے کی جانب سے فزیوتھراپی کوچز کے ٹیسٹ کے انعقاد کو ایک خوش آئند اقدام قرار دیا گیا ہے۔ اس اقدام سے بلوچستان میں فزیوتھراپسٹ اور اسپورٹس فزیوتھراپسٹ کے رجحان میں مزید اضافہ ہوگا۔
پی پی ٹی اے کے صدر ڈاکٹر عمیر نے کہا کہ ٹراما سینٹر میں فزیوتھراپسٹ کی پوسٹس کے بعد اسپورٹس کے شعبے میں بھی فزیوتھراپسٹ کی آسامیاں آنا ہماری مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے۔
انشاءاللہ مستقبل میں ہر ہسپتال اور ہر ڈیپارٹمنٹ میں فزیوتھراپسٹس کی پوسٹس کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں
08/04/2026
Ppta Balochistan cabinet press conference pictures
Ppta Balochistan president dr umair press conference
07/04/2026
سب سے پہلے تمام صحافی حضرات کے شکر گزار ہیں جو ہمیشہ ہماری آواز کو قوت دیکر حکام بالا تک پہنچاتے ہیں،
تعارف،۔
معزز صحافی حضرات
آج کے اس پریس کانفرنس کے توسط سے ہم پاکستان فزیکل تھراپی ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے بلوچستان میں فزیکل تھراپی کی اہمیت اور افادیت کی جانب مذکور کرنا چاہتے ہیں جس طرح آپ صحافی حضرات جانتے ہیں کہ بلوچستان میں پہلی بار اسپنی روڈ کوئٹہ پر قائم ہونے والے نئے ٹراما سینٹر میں اتنے تعداد میں فزیوتھراپسٹس کی تعیناتی ہوئی ہیں جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔ ماضی میں بلوچستان میں صحت کے شعبے میں ہمیشہ فزیوتھراپی جیسے اہم اور حساس شعبے کو نظر انداز کیا گیا تھا جس کے وجہ سے روزانہ کئی مریض مختلف حادثات و فالج جیسے مرض میں مبتلا ہونے پر فزیوتھراپی نہ ملنے کہ وجہ سے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے تھے۔ جس بنا پر بلوچستان کے ینگ فزیوتھراپسٹ نے فزیوتھراپی کے اہمیت، افادیت اور روزگار کیلئے سیاسی و شعوری جدوجھد کی راہ اپنائی فزیوتھراپسٹ کے اہمیت اور ضرورت کو اجاگر کی جس کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے ٹراما سینٹر اسپنی روڈ کوئٹہ میں 20 فزیوتھراپسٹ کی تعیناتی احسن اقدام ہیں۔ جس کو ایسوسی ایشن خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔ پیپٹا بلوچستان (PPTA) ان تمام تعینات ہونے والے فزیوتھراپسٹس کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے اور اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے عوام کی بہترین خدمت کریں گے۔
معزز صحافی حضرات
ہم صوبائی ہیلتھ منسٹر اور سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے اس شعبے پر توجہ دینے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہیں کیونکہ حادثات اور ٹراماٹک برین انجری، قوماٹوز اور فالج جیسے امراض کے وجہ سے معذور ہونے والے افراد کی آنکھوں میں ایک امید پیدا ہوئی۔ فزیوتھراپسٹ کمیونٹی اس اقدام کو سراہتی ہیں، اس کے ساتھ وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی ہیلتھ منسٹر اور ہیلتھ سیکریٹری کا کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر ہسپتالوں کی جانب توجہ مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ کوئٹہ میں سیول ہسپتال ٹراما سینٹر، بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال، شیخ زاہد ہسپتال سمیت بلوچستان کے تمام ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں فزیوتھراپسٹ کی آسامی نہ ہونے کے وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنے کرنے کے ساتھ معذوری کا شکار ہو رہے ہیں اعلی حکام اور ہیلتھ منسٹر سے گزارش کرتے ہیں کہ جس طرح اسپنی روڈ ٹراما سینٹر میں فزیوتھراپی کے شعبے کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آسامیاں دی گئی اسی طرح دیگر ہسپتالوں میں بھی آسامیاں دیکر فزیوتھراپی کو وہ اہمیت دی جائے جسکا وہ حقدار ہیں، جس طرح خیبر پختونخوا میں اس وقت ڈسٹرکٹ سطح پر 50 سے زیادہ آسامی فراہم کرتی ہیں اسی طرح پنجاب اور سندھ میں بھی ڈسٹرکٹ سطح پر سرکاری اور غیر سرکاری (این جی اوز) کے جانب کئی آسامی فراہم کرتے جس سے فزیوتھراپسٹ اپنے خدمات سر انجام دیتے ہیں، اسی طرح ہم بلوچستان کو دیگر صوبوں سے موازنہ کیا جائے تو بلوچستان میں بیماریوں و حادثات سے معذوری کی شرح کافی زیادہ ہیں۔ اعلیٰ حکام اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اگر بلوچستان میں فزیوتھراپی کو دیگر صوبوں کی طرح اسٹرکچر کو بحال اور نافذ کریں تو بلوچستان میں سالانہ ہزاروں افراد فزیوتھراپی حاصل کرکے انکو معذوری سے بچایا جا سکتا ہیں اور یہ اقدام ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور حکومت وقت کا تاریخی اقدام ثابت ہوگا۔
معزز صحافی حضرات
پیپٹا بلوچستان نے 3 اپریل 2026 کو صدر پیپٹا بلوچستان ڈاکٹر عمیر بلوچ کی صدارت میں بلوچستان باڈی کا اجلاس ہوا جس میں پیپٹا بلوچستان کو فزیوتھراپسٹ کمیونٹی کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کیلئے بحث مباحثہ ہوا جس سے بلوچستان کے تمام فزیوتھراپسٹ کے حقوق کی تحفظ اور مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ڈاکٹر مزمل کو وائس پریزیڈنٹ بنایا گیا ڈاکٹر حما حمید کو ایگزیکٹو کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا ڈاکٹرصبور بگٹی کو پریس سیکٹری کا منصب دیا گیا
آخر میں ہم دوبارہ تمام صحافی حضرات کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
InshaAllah, tomorrow at 3:00 PM, the PPTA Balochistan cabinet will hold a press conference at Quetta Press Club.
All executive members and cabinet office bearers are requested to ensure their presence.
— Dr. Saboor Bugti
Press Secretary, PPTA Balochistan
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
87300