Sarfraz Bugti CM
A son of Balochistan, dedicated to Pakistan’s peace, unity & progress.
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق، تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے اور ہر خواب ایک موقع کا حقدار ہے۔ آئیے مل کر ایک روشن اور بااختیار بلوچستان کی بنیاد رکھیں۔
بلوچستان میں بے گناہ شہریوں کا خون بہانے والوں کے خلاف خاموشی جرم ہے۔ آئینِ پاکستان ہر ذمہ دار عہدیدار کو مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے اور دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنے کا پابند بناتا ہے۔
میر سرفراز احمد بگٹی کا واضح مؤقف ہے کہ تشدد، چاہے کسی بھی نام، نعرے یا نظریے کے پردے میں کیا جائے، وہ صرف دہشت گردی ہے۔ دہشت گردی کو حقوق یا قوم پرستی کا لبادہ اوڑھا کر جائز نہیں بنایا جا سکتا۔
بلوچستان کے عوام کو حقائق سے آگاہ کرنا، دہشت گردی کو بے نقاب کرنا اور ریاست کی رٹ کا دفاع کرنا ہی امن، انصاف اور پائیدار استحکام کی بنیاد ہے۔
میر سرفراز احمد بگٹی کا دوٹوک مؤقف ہے کہ بلوچستان کے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا، خواہ اس راہ میں کتنی ہی بڑی قربانی کیوں نہ دینی پڑے۔
بندوق کے زور پر نظریات مسلط کرنے کی ہر کوشش مسترد ہے۔ بلوچستان کو تشدد، خوف اور خونریزی کی راہ پر دھکیلنے والی یہ لاحاصل جنگ عوام کے مستقبل کا حل نہیں۔
امن، قانون کی بالادستی اور عوام کا تحفظ ہی بلوچستان کے روشن اور مستحکم مستقبل کی ضمانت ہے، اور اسی مقصد کے لیے ثابت قدم رہنا وقت کی ضرورت ہے۔
تاریخ گواہ رہے گی کہ پاکستان نے انسانیت کا حق بھی ادا کیا اور اپنی سرزمین کے دفاع کا فرض بھی نبھایا۔ جو ہاتھ اس احسان کے بدلے بدامنی، دہشت اور انتشار لائے، انہیں یہ پیغام ہمیشہ یاد رکھنا ہوگا کہ پاکستان اپنی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
24/07/2026
ریاست کی رِٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون کے محافظوں کو نشانہ بنانا دراصل ریاست کو چیلنج کرنا ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی، شہداء کے خون کا حساب لیا جائے گا اور دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔
بلوچستان میں امن، قانون کی بالادستی اور ریاست کی رِٹ ہر صورت قائم رکھی جائے گی۔
23/07/2026
**وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ اضلاع سے بیف کے کیڈٹ ایکسیلنس پروگرام کے تحت 6 طالبات کو بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بے نظیر آباد صوبہ سندھ میں داخلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہونہار اور مستحق طلباء کے تعلیمی کیرئیر کو بہتر انداز سے رواں رکھنے کے لئے صوبائی حکومت کے علم کے میدان میں اقدامات کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے* ۔
کوئٹہ۔ 23 جولائی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے صوبے میں تعلیم کے فروغ کے وژن کے تحت بلوچستان ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ (بیف) کی ہونہار طلباء کو حصول علم کے لیے تعلیم کے میدان میں عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے وزیر اعلیٰ نے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ اضلاع سے بیف کے کیڈٹ ایکسیلنس پروگرام کے تحت 6 طالبات کو بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز شہید بے نظیر آباد صوبہ سندھ میں داخلے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ہونہار اور مستحق طلباء کے تعلیمی کیرئیر کو بہتر انداز سے رواں رکھنے کے لئے صوبائی حکومت کے علم کے میدان میں اقدامات کو مزید موثر بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے وزیر اعلیٰ نے بیف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ادارے کی جانب سے ہونہار اور مستحق طلباء کو بلا کسی تعطل و تاخیر اسکالرشپس کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیا ہے بلوچستان کی باصلاحیت طالبات بیف کے زیر انتظام صوبہ سندھ میں شہید بے نظیر بھٹو سکالرشپ پروگرام کے تحت بختاور کیڈٹ کالج فار گرلز، شہید بینظیر آباد کے لئے منتخب ہوئی ہیں جن میں صوبے کی مختلف اضلاع کی نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات شامل ہیں جن کے نام اور ولدیت درج ذیل ہے ،عائشہ بنت حارث ضلع بارکھان ،عنبرین اکبر ولد محمد اکبر ضلع جھل مگسی ،اریشہ الطاف ولد الطاف گوہرضلع کچھی ،منیزہ محسن ولد محسن علی ضلع جعفرآباد وجیہہ بتول ولد سید محمد کاشف شاہ ضلع موسیٰ خیل اور زیبل النساء ولد ظہور احمد ضلع صحبت پور سے منتخب ہوئی ہیں چیف ایگزیکٹو آفیسر (بیف) خالد ماندائی نے تمام مستحق طالبات کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ پائیدار اور میرٹ پر مبنی اسکالرشپ پروگراموں کے ذریعے میرٹ و شفافیت کو فروغ دینے اور بلوچستان بھر کے باصلاحیت طلباء کی مدد کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مستونگ فائرنگ واقعے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج مستونگ طارق لاشاری سے رابطہ۔
23/07/2026
ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں!
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قانون کے محافظوں پر حملہ ریاست پر حملہ ہے۔
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا اور شہداء کے خون کا حساب ضرور لیا جائے گا۔
بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں—امن، قانون اور ریاست کی رٹ ہر صورت قائم رہے گی۔
22/07/2026
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے تعلیم دوست وژن کے تحت ٹرانسجینڈر کمیونٹی کے لیئے یکساں تعلیمی مواقع۔
22/07/2026
سوراب اور مستونگ میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ حکومت بلوچستان فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ — وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Quetta