Hoor writes
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hoor writes, Rahimyar Khan.
01/12/2025
3 am thoughts 💔💔💔🔥🔥🔥
25/11/2025
کبھی کِسی عورت کو اُس کی رضا کے بغیر مت اپنانا، اور اپنا لو تو کبھی اُس سے مُحبّت کی خواہش مت کرنا۔
میں نے عورت کو ہمیشہ بہت کمزور سمجھا تھا مُوم کی گُڑیا کی طرح، لیکن ایک عُمر بَرتنے کے بعد میں نے یہ جانا ہے کہ عورت مُوم ہے یا پتھر، اِس بات کا فیصلہ وہ خودکرتی ہے، کسی دوسرے شخص کو اسے مُوم یا پتھر کا خِطاب دینے کا حق نہیں ہوتا۔ وہ خود چاہے تو محبوب کے اِشاروں کی سِمت مُڑتی رہتی ہے، اور پتھر بننے کا فیصلہ کر لے تو کوئی شخص بھکاری بن کر بھی اُس کی ایک نگاہِ التفات نہیں پا سکتا.
21/11/2025
کبھی بھی کسی ایسـے شخص کے پاس واپس نہ جائیں، جس نے آپ پر کسی اور کو ترجیح دی ہو۔
کیوں کہ جو آپ کو اپنی ترجیحات میں اول نہیں رکھتا ناں، وہ کبھی بھی آپ سے مخلص نہیں ہو سکتا۔ وہ آپ سے اپنے موڈ اور مزاج کے حساب سے بات کریگا, آپ کو اپنی مرضی سے یاد کریگا۔ اسے کبھی بھی اس بات کی پرواہ نہیں ہوگی کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔ اسے بس ہمیشہ اس بات کی پرواہ ہوگی کہ لوگ اسے کتنا چاہتے ہیں۔
یاد رکھیں! جس نے آپ پر کسی اور کو ترجیح دی ہے اسکے لئے آپ ایک آپشن کے علاوہ کچھ نہیں۔ لہٰذا ایسے شخص سے دوری اختیار کر لیں اور اپنا خیال رکھیں۔
✍️
Click here to claim your Sponsored Listing.