sajid mehmood
Sajidmehmood shopping centre
پچھلے دو سالوں میں پالیسی ریٹ میں تاریخی کمی واقع ہوئی۔ زرمبادلہ ذخائر تین سال قبل 4 ارب ڈالر تھے۔ زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 17 ارب ڈالر سے زائد ہوچکے۔ زر مبادلہ ذخائر 3 مہینوں کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ سال بھر کی ترسیلات زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائیں گے۔ *وزیر خزانہ محمد اورنگ
*سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان*
*ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں بھی 7 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز*
*کم سے کم ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز*
12/06/2026
Jumma Mubarak
11/06/2026
افتتاحی تقریب برائے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (UBL) جمال دین والی برانچ۔
مخدوم سید اشرف اقبال ، سید مقصود اشرف گیلانی اورجنرل منیجر اسٹیٹ جمال دین والی، جبکہ جام اول خان انڑ نے "یو بی ایل برانچ جمال دین والی" کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں برانچ منیجر عمران شکور نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے اس موقع پر اسٹیٹ منیجر رئیس محمد رحیم، مخدوم سید اشرف اقبال کے مینجر جام عبدالرزاق جھلن، رئیس عبدالخالق مورو، عابد علی، رئیس مقصود احمد، محمد رحیم بنوں،جام شکیل احمد، جام منیر احمد، جام سراج احمد، راشد احمد، رئیس عبدالمالک، محمد ثاقب سولنگی، رئیس محمد اجمل ڈگڑوچہ (چیئرمین پریس کلب جمال دین والی) سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔
تقریب کے اختتام پر یو بی ایل برانچ کی کامیابی، علاقے کی ترقی اور خیر و برکت کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔ :::
11/06/2026
ملتان سے مری کی سیر کو جانے والے ایک ہی خاندان کی گاڑی کو المناک حادثہ پیش آ گیا۔
حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد **(ج ان کی ب ازی ہار گئے)** جبکہ 13 افراد **(زخمی ہو گئے)**۔
11/06/2026
اہم موسمیاتی نیوز الرٹ!!!
جنوبی پنجاب میں 11جون سے 13جون آندھی اور گرد آلود ہواؤں کا سسٹم متوقع ہے۔ شہری بالخصوص سولر سسٹم استعمال کرنے والے افراد اپنے سولر پینلز، اسٹینڈز اور وائرنگ کی تنصیب فوری چیک کریں اور حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔
⚠️ احتیاطی تدابیر:
✔️ سولر پینلز کے نٹس، بولٹس اور فریم مضبوطی سے چیک کریں۔
✔️ ڈھیلی وائرنگ اور کنکشنز کو فوری درست کروائیں۔
✔️ چھتوں پر موجود ہلکا سامان محفوظ مقام پر منتقل کریں۔
✔️ درختوں، کمزور دیواروں اور بجلی کے کھمبوں کے قریب غیر ضروری کھڑے ہونے سے گریز کریں۔
✔️ آندھی کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔
✔️ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔
اپنی اور اپنے اہل خانہ کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور موسمی صورتحال سے باخبر رہیں۔
10/06/2026
آسمان سے گرا، کھجور پر اٹکا!
گرفتاری سے بچنے کے لیے ملزم نے ایسی حکمت عملی اپنائی کہ سیدھا کھجور کے درخت پر جا چڑھا، مگر یہ تدبیر بھی اسے قانون کی گرفت سے نہ بچا سکی۔
ڈی جی خان کے علاقے کوٹ چھٹہ میں پولیس کو مطلوب ایک ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے کھجور کے درخت پر چڑھ گیا۔ پولیس کی جانب سے بار بار سمجھانے اور نیچے اترنے کی کوششوں کے باوجود ملزم نے درخت سے نیچے آنے سے انکار کر دیا۔
10/06/2026
اگاہی
07/06/2026
لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا ونگ کے سربراہ صفدر خان لغاری کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز فائیو لاہور میں ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی
نماز جنازہ میں
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب زیشان ملک وزیر آبپاشی پنجاب کاظم پیرزادہ، صوبائی وزیر بلال اکبر خان سمیت مسلم لیگ (ن) کے متعدد رہنماؤں، کارکنان اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے مرحوم صفدر خان لغاری کی سیاسی، تنظیمی اور جماعتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نماز جنازہ کے بعد مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکاء نے لواحقین سے اظہارِ تعزیت اور ہمدردی بھی کی
06/06/2026
کبھی کبھی سب سے دردناک منظر ہسپتال کا وہ دروازہ ہوتا ہے، جس کے ایک طرف بیٹا موت سے لڑ رہا ہوتا ہے اور دوسری طرف باپ ہاتھ اُٹھائے اپنے رب سے زندگی مانگ رہا ہوتا ہے۔
اس لمحے نہ کوئی امیر ہوتا ہے، نہ غریب، نہ کوئی بڑا ہوتا ہے نہ چھوٹا۔ ہر باپ کے دل کی دھڑکن ایک جیسی ہوتی ہے اور ہر آنکھ اپنے بچے کی صحت کے لیے نم ہوتی ہے۔
ایسے وقت میں دعا ہی امید کی آخری کرن بن جاتی ہے۔
ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، تمام پریشانیاں دور فرمائے اور اہلِ خانہ کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔
🤲 آمین یا رب العالمین 🤲
Sardar Azhar Khan Leghari
Sardar Safdar Khan Leghari
Sardar Arshad Khan Leghari
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Address
Rahimyar Khan
64370