Into Aloe's World by SadiaAtif

Into Aloe's World by SadiaAtif

Share

A Home-maker, simple yet complicated. Wish me on 4th April. Thrilled to see you onboard.

08/05/2024

عین ممکن ہے کوئی بچھڑا ہوا آن ملے
کیوں نہ اس بار تیرے گاؤں کا میلہ دیکھوں۔۔۔۔۔۔۔

میانی بیساکھی میلہ

❤️😍 #

20/04/2024
20/04/2024

میں محبت کے ان دنوں کوجانتی ہوں
جب خوشی سے پاؤں زمین پہ نہیں ٹکتےاور ان دنوں سے بھی خوب واقف ہوں جب۔۔۔۔
دکھ سانس پہ بھاری اور تکلیف سے آنسو نہیں رکتے ہیں۔۔۔!


# truelove

25/11/2023

this creature .... 101% 👿
totally exhausted.

22/11/2023

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت اور حماس کی بابرکت اور فاتح مزاحمت میں انسانی بنیادوں پر چار دن کی عارضی جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے ۔
... اب دیکھنا یہ ہے کہ ان چار دنوں میں ہماری کیا ذمہ داری ہے ؟ ..... !

آپ ان چار دنوں میں غزہ کے مظلوم بہن بھائیوں اور ماؤں کے لیے جو کرسکتے ہیں وہ درج ذیل ہے:

▪️سب سے پہلے تو آپ لوگ مالی تعاون زیادہ سے زیادہ کریں .... کیونکہ جتنا بھی امدادی سامان مصر میں رکا ہوا تھا معاہدے کے تحت وہ اب غزہ میں داخل ہوگا .... اور ہم جانتے ہیں کہ اس سب کے باوجود یہ سامان ناکافی ہے .... مزید یہ کہ چار دن کی جنگ بندی ہے اس کے بعد پتہ نہیں کتنا عرصہ یہ جنگ جاری رہے گی ...... تو ہمارا فرض ہے کہ زیادہ سے زیادہ سامان جس میں بستر ، راشن ادوایات ، ایندھن پر مشتمل ہر طرح کا سامان ان تک پہنچائیں ۔
اس کے لیے بااعتماد ادارے موجود ہیں ان کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

چند کہ نام :

*فاتح فاؤنڈیشن*
*الخدمت فاؤنڈیشن*
*بیت السلام*
*جامعہ دارالعلوم کراچی*

▪️ نمبر دو جو آپ کرسکتے ہیں وہ یہ ہے کہ آپ کسی بھی فاؤنڈیشن اور ادارے کے ساتھ منسلک ہوکر غزہ میں جائیں وہاں ان لوگوں کی مدد کریں ...... اگر آپ ڈاکٹر ہیں تو زخمیوں کا علاج کریں ...... ہر طرح کے لوگوں کی ان کو ضرورت ہے اداروں کے ساتھ رابطہ کریں اور وہاں تشریف لے جائیں ۔

▪️ پاکستانی حکومت اور دیگر ممالک کی حکومتوں پر دباؤ ڈالیں کہ .... وہ حماس کی ویپن امداد کرے .... ان لوگوں کو اسلحہ فراہم کرے ... تاکہ جنگ بندی کی مدد کے ختم ہونے کے بعد ایک نئ حکمت عملی کے ساتھ وہ اپنی مزاحمت کو جاری رکھ سکیں ۔

▪️جلوس ، ریلیاں اور احتجاج جاری رکھیں دنیا کے سامنے مغرب ، اسرائیل اور خصوصاً عرب ممالک کا بدبودار چہرہ بے نقاب کریں ۔

▪️سوشل میڈیا پر غزہ اور اہل غزہ کی امداد کے لیے بھر پور مہم چلائیں...... لیکن لوٹ مار ٹولے سے اجتناب کرتے ہوئے ۔

▪️آخر میں یہی کہوں گا کہ ان لوگوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں .... اللہ کریم مجاہدین حما-س کو فتح عطاء فرمائے...... مظلوم فلسطینیوں کا حامی و ناصر ہو...... مسجد اقصیٰ کی رونقیں بحال فرمائے اور آزادی عطاء فرمائے ۔۔ آمین ثم آمین

12/11/2023

Indeed its a wake up call for all of us. Palestinian shows us the true reality of this temporary world.🇵🇸😢💔

26/05/2023

Slaves of Work & Time:

All of us have to think about it, how we kill ourselves both mentally and physically for money just in an attempt to sustain life.

How the system is set up for us to fail on purpose to essentially enslave us and to steal the best years of our lives to play the game that the richest people of the world have designed.

How this robs us of our happiness, passion and our inner peace.

How we are slowly drowning with more responsibilities, with more expected of us, less rewarding pay-offs and less free time to enjoy ourselves with as the years go by.

How there's really no escaping the system and that we were destined at birth to follow a pretty specific path that was already laid out before us.
How we can give and give and give and how easily we can be forgotten after we've gone..

How we are loved and respected when we are valuable, then one day we aren't any longer and we become a burden...and how our young, free-caring spirit gets stolen from us as we get churned out of the broken system that we are trapped inside of.

The fact is that, none of us make it out of this world alive. But on other hand its also a reminder to allow yourself to heal, rest and love with all of your heart. That the endless chase for 'more' isn't necessary in finding your own inner happiness.”

To find the economic freedom take a step and be your own boss by joining this opportunity, and be an entrepreneur. 👇

https://wa.link/tqfo11

13/02/2023

ایلو ویرا ایک قدرتی جڑی بوٹی ہے،جو اپنے اندر بے پناہ تاثیر اور فوائد چھپائے ہوئے ہے۔یہ حسن و خوبصورتی کے ساتھ ساتھ میڈیکلی بھی استعمال ہو رہی ہے۔یہ ایسا پودا ہے جسے آسانی سے گھر میں اگایا گا سکتا ہے۔

ایلوویرا کی تاریخ:
ایلوویرا کی تاریخ چار ہزار سال پرانی ہے ۔اس کی دستاویز جو ہمیں ملتی ہے وہ نیپال کے مٹی کے بورڈ پر لکھی ہوئی ملتی ہے جو کہ 2200 قبل مسیح پرانی ہے۔اس دور کے لوگ اس کے فوائد سے آگاہ تھے اور سے مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے استعمال کرتے تھے۔\


ایلوویرا جوس کا حوالہ قدیم مصری تحریروں میں بھی ملتا ہے جو کہ چھ ہزار سال پرانی ہیں۔قلوپطرا اپنے حسن کے نکھار کے لیے ایلو ویرا اپنی معمول کی زندگی میں استعمال کرتی تھی۔ الیگزینڈر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ جنگوں میں زخموں کی مرہم کاری کے طور پر ایلو ویرا جوس کا استعمال کرتا تھا۔ کولمبس کریسٹوفر بھی ایلو ویرا کے پودے کو مرہم کے طور پر استعمال کرتا تھا اور اپنے ساتھ بحری جہاز میں ہمیشہ ایک پودا لگائے رکھتا تھا۔

قدیم سنسکرت میں ایلو ویرا کو گھریتا کماری کے نام سے پکارا جاتا ہے۔کیونکہ ان کا عقیدہ تھا کہ عورت کی خوبصورتی اور حسن کے زیبائش کے لیے ایلو ویرا سے بڑھ کر کوئی چیز مفید نہیں۔اور مخلتلف نسوانی بیماریوں کے علاج میں بھی اکثیر کا درجہ رکھتا ہے۔اس کے علاوہ چین کی ثقافت میں ایلو ویرا کو مختلف دوائیوں میں استعمال کیا جاتا تھا۔الغرض زمانہ قدیم سے ہی ایلو ویرا کی اہمیت مسلم ہے کہ یہ نہایت مفید جڑی بوٹی ہے۔

اقسام:
ایلوویرا کی پانچ سو کے قریب اقسام ہیں اور یہ للی کی فیملی سے تعلق رکھتا ہے۔اس کا آبائی وطن افریقہ ہے۔یہ گرم علاقوں میں آسانی سے اگایا جا سکتا ہے۔امریکہ،جنوبی افریکہ،چین ،پاکستان وغیرہ میں باکثرت پایا جاتا ہے۔

ایلو ویرا میں موجود اجزاء:
اس میں پانی،20 معدنیات،12 وٹامن،اور 200 فوٹو نیوٹرنز ہوتے ہیں۔
وٹامنز: بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی فائیو، بی سیکس، بی ٹویلو، سی ای، فولک ایسڈ، کولائن۔
معدنیات: کیلشیئیم، کرومیم، کوپر، آوڈین، آئرن، میگنیشیم، میگانیز، میلوبیڈینیم، سلینیمیم، سیلکون، سوڈیم کلوراٰئیڈ، سلفر، پوٹاشییم، فاسفورس، زنک۔
امائنوایسڈ: اس میں بیس قسم کے امائنو ایسڈ پائے جاتے ہیں۔جو کہ ہمارا جسم خود نہیں بناتا۔


فوائد:
ایلوویرا جسم کے مدافعتی نظام کو بہتر اور مضبوط بناتا ہے۔ بیکٹیریا کو ختم کرتا ہے اور بڑھاپے کے اثرات کو کم کرتا ہے۔سفید سیلز کو تیز کرتا ہے۔ کینسر سے بچاتا اور دل کو مضبوط کرتا ہے۔ بلڈ شوگر کے لئے بھی مفید ٹانک ہے۔ جوڑوں، مسلز، ٹیشوز اور مسوڑوں کو مضبوط بناتا ہے۔اس کا استعمال ایڈز کے مریضوں میں قوت مدافعت پیدا رہتا ہے۔

جلد اور بالوں کی خوبصورتی کے لئے صدیوں سے آزمودہ ٹانک ہے۔الغرض اس کے بے شمار اندرونی اور بیرونی فوائد ہیں۔اطباء اور جدید طبی ماہرین کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جراثیم کش اجزاء کی بدولت اگر جل جانے والی جگہ یا جلد کی خارش پر ایلو ویرا لگایا جائے تو جل جانے والی جگہ پر آبلہ نہیں پڑتا اور اسی طرح جلد کی خارش کو دور کرتا ہے۔ چہرے کے کیل مہاسوں پر روزانہ چند ہفتوں تک اس کا گودا نکال کر لگایا جائے تو کچھ ہی عرصے میں کیل، مہاسے ختم ہو جاتے ہیں۔ چہرہ خوبصورت اور جلد صاف و شفاف ہو جائے گی۔ گودا لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ پودے سے تھوڑا سا ایلو ویرا کا پتہ توڑ لیں اور گودا چہرے پر لگا کر آدھا گھنٹہ بعد منہ دھو لیں۔ آج کل رنگت نکھارنے والی کریموں، صابن، شیمپو اور شیونگ کریم وغیرہ میں اس کا استعمال عام ہے۔ آپ گھر میں ایک پودا گھیکوار کا رکھیں اور فائدہ اٹھا ئیں۔

چہرے کی رنگت نکھارنے کے لیے ہفتے میں دو بار گھیکوار کے رس میں تھوڑا سا روغن زیتون اور روغن بادام ملا کر چہرے پر لیپ کریں اور دو گھنٹے بعد چہرہ دھو لیں مستقل کچھ عرصے تک یہ عمل کریں جلد صاف شفاف اور چمکدار ہو جائے گی۔ غسل سے آدھ گھنٹہ قبل گھیکوار کا رس بالوں میں لگائیں تو اس سے خشکی اور سر کی جلد پر ہوجانے والے دانے ختم ہو جاتے ہیں۔ اور اس کے علاوہ بال مضبو ط اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔

اگر کوئی زہریلا کیڑا کاٹ لے تو گھیکوار کے پتے کو کاٹ کر گودے والی جگہ سے متاثرہ حصے پر باندھ لیا جائے تو زہر کا اثر ختم ہو جاتا ہے اور جلد سوزش سے محفوظ رہتی ہے اور زخم بھی نہیں ہوتا۔

ہاتھوں کے کھردرے پن اور سختی کو دور کرنے کے لیے اور ملائم و خوبصورت کرنے کے لیے یہ طریقہ آزمائیں۔ آدھا کپ گند م کا چوکر لیں اور اس میں ایک کھانے کا چمچ گھیکوار کا عرق شامل کر کے بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں اور اس آمیزے کو تین منٹ تک ہاتھوں پر مساج کریں اور پھر ہاتھوں کو نیم گرم پانی سے دھو لیں یہ عمل رات کو سوتے وقت کریں تو بہتر رہے گا کیونکہ اس کے بعد آپ پانی میں ہاتھ نہ ڈالیں اگر آپ بھی بد رونق ہا تھو ں کی وجہ سے پریشان ہیں تویہ نسخہ استعمال کر یں چند روز میں ہاتھ ملائم اور خوبصورت ہو جائیں گے۔


ایلو ویرا زمانہ قدیم سے جدید تک کئی امراض میں قدرتی آفاقی شفا بَخش عامِل کے طور پر مختلف بیماریوں کے علاج میں شفا یابی کے ساتھ استعمال ہو رہا ہے خاص کر السر اور السر کے زخموں کو مُندمِل کرنے کی اسکی مخفی شفا یابی قوتوں کو تحقیق شناسی میں السر کے سوراخوں اور زخموں کو مُندمِل اور تندرست کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت ہے یہ ان السروں میں "منہ کا السر٬ حلق کا السر٬ غذائی نالی کا السر٬ معدہ کا السر٬ معدہ میں زخم٬ چھوٹی آنت کا السر٬ بڑی آنت کا السر٬ گیسٹرک السر اوَر کینسر٬ پیپٹیک السر اوَر کینسر٬ سیدھی آنت کا السر٬ مقعد کا السر٬ ورم قولون٬ شگاف مقعدہ یومیو پیتھک علاج میں سب سے پہلے 1864 میں کانسٹنٹائن ایلو ویرا کو بطور دوا ثابت کیا تھا۔ ۔

نقصانات:
ایلو ویرا کو کھانے کے طور پر استعمال کے کچھ نقصانات سامنے آئے ہیں وہ بھی اس صورت میں جب کہ اس کا استعمال زیادہ کیا جائے ۔اس کے علاوہ کچھ بیماریوں میں بھی اس کا استعمال نقصان دہ ہے۔

کچھ لوگوں کو ایلوویرا کھانے سے الرجی ہو جاتی ہے۔چہرے کی سوزش اور سرخ ہونا، سانس کی تکلیف اور دم گھٹنا وغیرہ جن لوگوں کو ایلوویرا کھانے سے ایسی علامات سامنے آئیں وہ فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں اور ایلو ویرا کا استعمال بند کر دیں۔

ڈائریا اور پیٹ کی تکلیف، شدید قسم کی قبض بھی ایلو ویرا کے زیادہ استعمال سے سامنے آئی ہے۔

اس کے علاوہ جن لوگوں کو خونی بواسیر اور تھائرائڈ کا مسئلہ ہے وہ بھی ایلو ویرا سے پرہیز کریں، ایلو ویرا کے مسلسل استعمال سے پیشاب سرخ ہونے لگتا ہے اور ڈی ہاڈریشن کا مسئلہ بھی سامنے آیا ہے۔ ایلو ویرا کو انجیکشن کی صورت میں لگوانا سخت نقصان دہ ہے۔اس کے علا وہ حاملہ عورتیں بھی حمل کے دوران اس س سے پرہیز کریں ۔مجموعی طور پر ایلو ویرا ایک مفید پودا ہے۔۔۔۔مگر کچھ صورتوں میں یا کچھ مریضوں کے لئے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

14/08/2022

*پاکستان کیسے بنا*💔💔💔😭😭😭

*اُس ٹرین کی 9 بوگیاں تھیں*
تقریبا ہزار مسافر سوار تھے

جب گاڑی لاہور ریلوے اسٹیشن پر آکر رکی توصرف 8 مسافر زندہ تھے
وہ بھی بری طرح زخمی تھے ، پوری ٹرین جیسے خون میں نہا کر آئی تھی -

*( لندن " ڈیلی میل " کے نمائندے کا آنکھوں دیکھا حال )*

آگ اور خون کا یہ کھیل سارے ہندوستان میں جاری تھا ، لاکھوں لوگوں کو ہجرت کرنا پڑی ، صرف دہلی اور لاہور کے راستے ٹرینوں پر 54 سے زائد حملے ہوے ، سب سے زیادہ مہاجرین مشرقی پنجاب سے ہجرت کرکے پاکستان داخل ہوے ، لدھیانہ اور امرتسر کے درمیان سکھوں کے مسلح جتھے ٹرینوں کو روک کر ظلم کی تاریخ رقم کرتے رہے ، ایک ایسی ہی اسپیشل مہاجر ٹرین محمکہ دفاع کا عملہ اور انکے اہل و عیال کو لے کر پاکستان آرہی تھی کہ اُسے بھی روک لیا گیا ،

*نہ جانے کتنی عورتوں کو اغوا کیا گیا ، جب خون کا دریا عبور کرکے یہ ٹرین پاکستان پہنچی تو اسمیں 459 لاشیں ملیں ،*

کبھی پٹیالہ میں ٹرین روک کر جب مسلمان بچے کرپانوں پر اچھالے جا رہے تھے تب حفاظتی عملہ ایک طرف کھڑا ہو کر قتل عام کا تماشا دیکھ رہا تھا ، بے شمار لاشیں قریبی نہر میں پھینکی گئیں تقریبا خالی ٹرین پاکستان پہنچی.

*ہندوؤں کی وحشت و بربریت کا اندازہ لگایے جب مہاجرین کی آمد کا سلسلہ جاری تھا اور قیام پاکستان کے بعد پہلی عید آئی تو ایک مال گاڑی لاہور اسٹیشن پر آکر رکی جس کی ایک بوگی میں بچوں کے سر اور عورتوں کی کٹی ہوئی چھاتیوں کا ڈھیر لگا ہوا تھا*

اور بوگی کے باہر لکھا ہوا تھا

*" پاکستان کے لیے عید کا تحفہ "*

لا الہ الااللہ کی بنیاد پر بننے والے ملک میں ہر گلی نکڑ میں
زناہ کے اڈے قائم ہیں
رشوت جھوٹ بددیانتی ظلم و جبر بربریت ناانصافی کرپشن
ہر بندہ اپنے استطاعت کے مطابق کر رہا ہے
پھر کہتے ہیں کہ ہمارے حکمران غلط ہیں
دین محمدی ص نے واضح کردیا!
جیسے قوم ہونگے ویسا ہی حکمران ہوگا
بجائے اوروں کو غلط کہنے کے اپنے آپ کو بدلو پھر دیکھو
انقلاب کیسے نہیں آتا
جس عظیم مقصد کیلئے لاکھوں قربانیاں دی گئی جس مقصد کیلئے گردنیں کٹی جس مقصد کیلئے حاملہ عورتوں کے پیٹ کاٹے گئے جس مقصد کیلئے عورتوں کے اعضاء کو تن سے جدا کیا گیا
جس مقصد کیلئے کے حصول کیلئے گھر بار عزت شان و شوکت چھوڑ کر ہمارے اسلاف یہاں پر آئے تو کوئی تو وجہ تو ہوگی نا
کیا ایسے ہی لاکھوں افراد نے دریاؤں کو اپنے عظیم لاشوں سے بھردیا 😭 چند سال پہلے ایک مولانا کا بیان سنا کہ
جس دریا سے مسلمان گزر رہے تھے اسی دریا سے متعلق ایک بوڑھے نے بتایا کہ سکھوں کے فوج میرے پیچھے تھی اور میں خوف مخلوق خدا اور اور آگے دریا دیکھ کر
جہاں گھبرایا لیکن ایمانی غیرت اور اللہ پر
توکل کی وجہ سے میں نے دریا کو عبور کرنے کا فیصلہ ہ
کیا اللہ کا نام لیا اور دریا پر پاؤں رکھ دیا
کہا کہ شروع سے آخر تک لاشیں ہیں لاشیں تھی واللہ
میں نے لاشوں پر سر رکھتے ہوئے دریا عبور کیا 💔
مسلمانوں تمہیں دین محمد ورثے میں ملا ہے قربانیاں تمہارے اسلاف نے دی اور تم اس
عظیم دن بجائے اللہ کا شکر ادا کئے
سڑکوں چوراہوں پر بھنگڑے ڈال کر اللہ کے عذاب کو دعوت دے رہے ہو
اپنے مشن کو پہچانو
اپنا مقصد نہ بھولو
یہاں اسلامی نظام اور خلافتی نظام کیلئے اٹھ کھڑے ہوں جزاک اللہ

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Rawalpindi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address

Rawalpindi