Saim Say's
SPORTS JOURNALIST
🇵🇰🇳🇿🇧🇩🇨🇮🇬🇸🏴🇿🇦🇱🇰🇻🇳🇺🇲🇹🇷
17/01/2026
سعید اجمل بابراعظم کے حق میں بول پڑے
اسمتھ اچھا پلیئر ضرور ہے لیکن اتنابڑا پلیئر نہیں ہے کہ وہ بابر اعظم کیساتھ ایسا رویہ رکھے فلیڈنگ کے دوران بھی اسمتھ کا رویہ بابر کیساتھ اچھا نہیں تھا جس سے واضح ہوتا ہے کہ اسمتھ بابر سے جلس ہے اور یہ چیز آسٹریلین میں پائی جاتی ہیں اسمتھ نے جب دیکھا کہ پورا اسٹیڈیم میں بابر کے نعرے لگ رہے ہیں تو یہی چیز اس کو برداشت نہیں تھی اور کوئی وجہ نہیں ہے جس طرح اسمتھ اس ٹیم کیلئے کھیل رہا ہے تو بابر بھی اسی ٹیم کیلئے کھیل رہا ہے یہ کوئی اسمتھ کی ٹیم نہیں ہے بلکہ بابر اسمتھ سے زیادہ مہنگا کھلاڑی ہے اس سیزن میں
17/01/2026
اسمتھ نے بابر اعظم پر بولنے والوں کو جواب دے دیا اسمتھ سے سوال ہوا کہ آپ نے گیارویں اوور کے آخری گیند پر بابر کے کہنے پرسنگل رنز کیوں نہیں لیا جس پر اسمتھ نے کہا کہ گیارہ اوور کے شروع میں ہم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اگلے اوور سے میں ہٹنگ کروں گا اور بابر کو میں نے کہا تھا کہ اگر میں آؤٹ ہوجاوں تو تم نے ایک اینڈ کو آخر تک بچانا ہے کیونکہ ہمیں ایک بڑا اوور چاہئے تھا بابر اعظم کو یہ رول دیا گیا تھا کہ آپ ایک اینڈ کو بچائے وہ ایک کوالٹی پلیئر ہے ہر ایک پلیئر کا اپنا انداز ہوتا ہے بابر کے کھیلنے کا اپنا انداز ہے اور اسی حساب سے کھیلتے ہے اس نے ٹی 20 کرکٹ میں بڑی بڑی اننگز کھیل رکھی ہے ہماری جیت میں بابر اعظم اور میرے درمیان شروع میں لمبی پاٹنرشپ ہے اگر شروع میں ہماری وکٹیں جلدی گرجاتی تو ہم مشکل میں ہوتے ایک اچھا آغاز ہی جیت کی ضمانت ہے
17/01/2026
کرکٹ میں سیاست کو لانا اب بھارت کو مہنگا پڑرہا ہے انڈر 19 ورلڈکپ میں آج بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان میچ میں بنگالی ٹیم کو پہلے سے ہی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ کسی بھی صورت میں بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملانا ٹاس کے وقت بھارتی کپتان بنگلہ دیشی کپتان کی طرف بڑھنے کی کوشش کی لیکن بنگلہ دیشی کپتان نے چہرہ دوسری طرف کرکے اس کو توجہ ہی نہیں دی
17/01/2026
بنگلہ کرکٹ ٹیم کے سابق سٹار کرکٹر شکیب الحسن نے بھارت کو کرارا جواب دیدیا
شکیب الحسن کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ بالکل درست ہیں ہم وہاں جاتے ہیں جہاں ہماری عزت کی جاتی ہیں گھر آنے والے مہمانوں کو اگر آنے سے پہلے ہی برا بھلا کہا جائے تو کیا کوئی عزت دار شخص پھر اس کے بعد بھی اس گھر میں قدم رکھے گا بھارت کرکٹ کا کوئی مالک نہیں کہ جو وہ چاہے گا وہی ہوگا بنگلہ دیش ایک بڑا کرکٹ بورڈ ہیں اور وہ اپنا فیصلہ خود کرئے گا بھارت کسی بھی طرح کرکٹ کیلئے محفوظ دیش اب نہیں ہے آئی سی سی اگر بنگلہ دیش کے میچز سری لنکا میں نہیں کراسکتا ہے تو پاکستان میں کرائے پاکستان ہمارا بھائی ملک ہیں وہاں پر ہمیں کسی سیکورٹی کی گارنٹی کسی سے نہیں چاہئے
15/01/2026
محمد آصف کا کہنا ہے کہ میں بہت عرصے سے بولتا آرہا ہوں کہ حارث رؤف شاہین آفریدی میچ ونر باولر نہیں ہے وہ بڑے میچ میں آپ کو کامیابی نہیں دلا سکتے ہیں زمان خان کو سب نے دیکھ لیا آسٹریلیا میں چھ رنز اس نے نہیں ہونے دیے لیکن حققیت یہ ہے کہ زمان خان اور اس جیسے اور بھی بہت سارے کوالٹی باولر ہے لیکن پاکستان ٹیم میں جگہ نہیں بنا پارہے ہیں اور اس کی وجہ چند لوگ ہیں اور وہ اپنے خاص لوگوں کو ٹیم میں لگتار مواقع دے رہے ہیں شاہین شاہ حارث رؤف کی جو پرفارمنس ہے اس پر توان کی کلب ٹیم میں بھی جگہ نہیں بنتی ہیں لیکن وہ ٹیم کا حصہ ہیں اور نوجوان ٹیلنٹ کو ضائع کیا جارہا ہے صرف اپنی پسند ناپسندکی وجہ سے
14/01/2026
آسٹریلیا کے سابق سٹار باولراور پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلسپی کا میچ کے بعد زمان خان کی شاندار باولنگ پر کہنا تھا کہ میں پاکستان ٹیم کیساتھ کچھ عرصہ کام کرچکا ہوں لیکن میں نے وہاں پر ایسے نوجوان فاسٹ بولرز دیکھے ہیں کہ ان کی باولنگ کی سپیڈ سے مجھے خود تعجب ہوتا تھا پاکستان فاسٹ بولرز کو پیدا کرنے والے نرسری ہے زمان خان اپنے مختلف باولنگ ایکشن کی وجہ سے بہت مشکل باولرہے خاص کرکے آخری اوورز میں اس کے پاس یارکر اور سلو گیند بہت کمال کے ہے میرے خیال میں اگر اس نوجوان باولرکو پاکستان ٹیم میں پورا موقع دیا جائے تو یہ ایک میچ ونر باولر ثابت ہوگا
14/01/2026
شاباش محسن نقوی شاباش
محمد رضوان کو بی بی ایل میچ سے نکالنے پر مینجمنٹ کی ایسی تیسی کردی کہتے ہیں کہ 💥 🔥
سب سے پہلے بس یہی کہ محمد رضوان کو معاہدہ کینسل کر کے واپس چلے آنا چاہیے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی کھلاڑیوں کی عزت کا خیال رکھے اور جواب طلب کرۓ بی بی ایل کی انتظامیہ سے
ایسی لیگ والوں کو چاہیے اگر کھلاڑیوں کو عزت نہیں دے سکتے تو انھیں نہ بلایا کریں رضوان ہمارا ہی کھلاڑی ہے برے وقت میں اس کا ساتھ دینا چاہیے اور سپورٹ کرنی چاہیے 💥🔥
14/01/2026
اللہ تعالیٰ کو جب کسی کی خالص نیت پسند آجائے تو وہ پھر ایک منٹ میں اس کو فرش سے تحت پر بیٹھا دیتا ہیں مکہ میں صفائی کرنے والا بنگالی ورکر محمد عبدل جس کو کسی نے مصلٰی گفٹ کردیا بنگالی ورکر اپنے جگہ پر ہی کھڑا تھا کہ ایک شخص احرام میں آیا اور مصلٰی کی اس کو ضرورت تھی بنگالی ورکر نے اس کو آواز دی اور اپنا مصلٰی اس کو دے دیا ویڈیو اتنی وائرل ہوئی کہ حرم شریف کے بڑے زمدران تک پہنچ گئی رپورٹ کے مطابق انہوں نے بنگالی ورکر کو بلا کر اس کو اس ایمانداری اور سخاوت پر بڑے ایوارڈ کیساتھ ٹھیک ٹھاک بڑی رقم سے نواز دیا اور کمپنی میں ایک عام ورکر سے سیدھا بڑے پوسٹ پر اس کی تعیناتی کردی
14/01/2026
انگلینڈ کے سابق سٹار کرکٹر کیون پیٹرسن نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کو کھری کھری سنادی
کیون پیٹرسن کا کہنا ہے کہ آئی سی سی والوں کی سمجھ نہیں آرہی ہے کہ وہ آخر کرنا کیا چاہتے ہیں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اگر بھارت سیکورٹی نہیں دے سکتا ہے تو آئی سی سی کو وہاں پر ٹورنامنٹ کا انعقاد نہیں کرانا چاہئے تھا کرکٹ محبت کو فروغ دینے والا کھیل ہےاس کو بھی متنازع بنانے کی کوشش ہورہی ہیں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو سیکورٹی کا مسئلہ ہے پاکستانی نژاد کھلاڑی جو کہ دیگر ٹیموں میں کھیل رہے ہیں ان کو ویزا جاری نہیں کیا جارہا ہیں سیکورٹی کی وجہ سے تو اس کا مطلب ہیں کہ بھارت کرکٹ کیلئے اب محفوظ ملک نہیں ہیں آئی سی سی کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کرکٹ کو بچانا ہیں یا ایک خاص کرکٹ بورڈ کو کرکٹ سے بڑا کوئی نہیں ہے
13/01/2026
لیجنڈری پلیئر محمد یوسف کا کہنا ہے کہ میرے اسلام قبول کرنے کی بڑی وجہ سعید انور تھے جب شروع میں ہم کسی غیر ملکی دورےیا اپنے ملک میں کرکٹ کھیلنے جاتے تھے میں اکثر سعید بھائی کو دیکھاتا تھا کہ رات گئے یہ اٹھتے تھے شروع میں سمجھ رہا تھا شاید یہ کوئی جم کرتے ہیں لیکن پھر مجھے ایک دن خیال آیا کہ رات گئے اس ٹائم پر کونسا جم ہوتا ہے پھر ہم آسٹریلیا کے دورے پر تھےمیں نے ایک رات دیکھا کہ سعید انور اٹھے اور ہوٹل کے اندر نماز کیلئے جگہ بنی تھی وہاں گئے اسکے بعد میں نے اسلام کے بارے میں خود سٹڈیز شروع کردیا پھر میں نے ایک دن سعید بھائی سے ترجمہ والا قرآن مانگ لیا میں نے کہا کہ قرآن کا سٹڈی کرنا چاہتا ہوں جس پر سعید انور کو بہت زیادہ خوشی ہوئی اور پھر اس نے مجھے قرآن تفسیر والا گفٹ کردیا میں رات کو تقریباً ایک گھنٹے تک سٹڈی کرتا رہتا تھا اور اس مدت میں سال سےزیادہ عرصہ گزار گیا میں نے پہلے اپنی اہلیہ سے مشورہ کیا اس نے مجھے انکار نہیں کیا اور پھر ایک دن ہم نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کرلیا یقین کریں میرے ذہین نے کھبی اسلام قبول کرنے کا سوچا بھی نہیں تھا لیکن سعید انور کی وجہ سے مجھے اللہ نے ہدایت دے دی
Click here to claim your Sponsored Listing.