اونچا پاکستان
سب سے اچھا پاکستان
اصل کھیل کیا تھا؟؟
پاکستان کا کشمیر پر دائمی موقف ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ یعنی چاہیں تو انڈیا کے ساتھ الحاق کر لیں اور چاہیں تو پاکستان کے ساتھ الحاق کر لیں۔ اقوام متحدہ کا بھی یہی فیصلہ تھا جہاں بھارت نے اس سے اتفاق کر لیا تھا لیکن اس کے بعد مکر گیا اور ہٹ دھرمی پر اتر آیا۔
پاکستان کی خواہش ضرور ہے کہ کشمیر کا الحاق پاکستان کے ساتھ ہو۔ مقبوضہ اور آزاد کشمیر کی عوام کی اکثریت بھی پاکستان کے ساتھ الحاق چاہتی ہے۔ بھارت یہ بات جانتا تھا کہ کوئی ریفرنڈم ہوا تو کشمیر پاکستان کو مل جائیگا۔ لہذا اس نے دو کام کیے۔
ایک تو اس نے کشمیر میں زبردستی ہندو آبادی کاری شروع کر دی۔ جس کی وجہ سے وہاں کی ڈیموگرافی تبدیل ہونے لگی۔ پھر اس نے کشمیر کو خود میں ضم کر کے ان ہندوؤں کو کشمیری ڈومیسائل بھی دے دیا۔ اب وہاں ریفرنڈم ہوا تو اسکا امکان ہے کہ بھارت کو زیادہ ووٹ مل جائیں۔
لیکن مسئلہ آزاد کشمیر کا تھا۔ یہاں کے لوگوں کی اکثریت پاکستان کے ساتھ خوش تھی اور پاکستان کے ساتھ ہی الحاق چاہتی تھی۔ اس کے لیے بھارت نے آزاد کشمیر کی یونیورسٹیوں میں وہی مکروہ کھیل کھیلنا شروع کر دیا جو اس سے پہلے وہ بنگلہ دیش اور بلوچستان میں کھیل چکا ہے۔ جے کے ایل ایف کے نام سے سرخوں کو پاکستان کے خلاف منظم کیا جنہوں نے پاکستان کے خلاف نفرت انگیز مہم چلائی اور آزاد کشمیر کے لوگوں کو پاکستان کے خلاف ورغلانا شروع کر دیا۔ اسی تنظیم کے بطن سے 'عوامی ایکشن کمیٹی' نے جنم لیا جس نے کھل کر پاکستان سے علیحدگی کا نعرہ لگایا۔
لیکن مسئلہ موجود تھا کہ آزاد کشمیر کی کل آبادی 40 لاکھ ہے جب کہ انڈین مظالم سے تنگ آکر آزاد کشمیر اور پھر پاکستان ہجرت کرنے والے کشمیریوں کی تعداد 30 لاکھ ہے۔ یہ 30 لاکھ کشمیری کٹر پاکستانی ہیں۔ ان کو آزاد کشمیر میں ووٹ ڈالنے کا حق ہے۔ لہذا پاکستان کے مطالبے کے مطابق یہاں ریفرنڈم ہوا تو جے کے ایل ایف یا عوامی ایکشن کمیٹی کی تمام تر مہم جوئی کے باؤجود یہاں پاکستان بھاری اکثریت سے جیت جائیگا۔ لہذا بھارت نے عوامی ایکشن کمیٹی کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کی حق نمائندگی پر حملہ کر دیا۔ بہانہ یہ بنایا کہ ان کے ذریعے پاکستان مداخلت کرتا ہے۔ کوئی یہ سوال نہیں کر رہا کہ آزاد کشمیر کی تینوں بڑی جماعتیں یعنی ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی پاکستانی ہیں۔ تو مداخلت کے لیے پاکستان کو ان 12 سیٹوں کی کیا ضرورت؟ اصل کھیل ہی بھارت کے حق میں کشمیریوں کی نمائندگی کا خاتمہ اور پاکستان سے علیحدگی کا تھا۔
اب اگر اس کے جواب میں پاکستان بھی بھارت کی طرف آزاد کشمیر کو خود میں ضم کر لیتا ہے تو بھی بھارت کو فائدہ ہوگا کہ انکے انضمام کو قانونی جواز مل جائیگا۔ لہذا پاکستان یہ بھی نہیں کر رہا اور کوشش کر رہا کہ کسی طرح آزاد کشمیر کی عوام کو اس گھناؤنے بھارتی کھیل سے آگاہ کرے۔
ملک میں فتنہ اور انتشار پھیلانے والوں کا علاج وہ کریں جو حجاج بن یوسف نے کوفہ والوں کا کیا تھا
ایکشن کمیٹی کے جن لوگوں کو یہاں حقوق نہ ملنے کی تکلیف ہے ، وہ مقبوضہ کشمیر جا کر اصلی حقوق حاصل کر لیں
جو لوگ اپنے ہی ملک اور افواج کے خلاف ہیں ان پر سیدھی گولی نہیں سیدھی توپ چلائی جائے
15 ، 20 ہزار جوج ماجوج ، دن رات پاکستان اور پاک افواج کے خلاف بکواس کرتے اور 26 کروڑ عوام کی سخت دل آزاری کرتے ہیں ۔
عمران خاں کی سیاست ـــ وہ جانے اور سیاستدان جانیں ، لیکن جو ، نا قابل فراموش تحفہ اس نے ملک اور سوسائٹی کو دیا ہے وہ ایک نفرت بھری اور گالیوں سے آلودہ نسل ہے
اللہ تعالی ہر اس انسان کو برباد کرے جو پاکستان کا غدار ہے پاکستان کا کھاتا بھی ہےاور ملک و افواج پاکستان پر بھونکتا بھی ہے ۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Website
Address
Sialkot
46604