Raja Jalal FanPage

Raja Jalal FanPage

Share

ex Governor Gilgit Baltistan
politics IPP

19/08/2026

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان سے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے اراکین اسمبلی اور پارٹی قائدین کی ملاقات ،خطے کی موجودہ سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور آئندہ کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے آئی پی پی وزراء کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت، تعلیم، خوراک، صنعت، پانی و بجلی، زراعت، سیاحت اور دیگر اہم شعبوں میں حقیقی بہتری کے لیے دن رات کام کیا جائے۔

#ایڈمن

13/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی مبارک
آج ۱۴ اگست کے پرمسرت موقع پر دل کی گہرائیوں سے تمام اہل وطن کو جشنِ آزادی مبارک ہو۔
آزادی صرف ایک دن کا نام نہیں، بلکہ اس آزاد فضا میں سانس لینے کے ہر لمحے کو اس ملک کے نام کرنے کا عہد ہے۔
یہ دن ہمیں ہمارے ان اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے دن رات ایک کر کے ہمیں یہ آزاد وطن لے کر دیا۔
آج کے دن ہمیں اس عزم کو دہرانا ہے کہ ہم اپنے پیارے وطن پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم اس ملک کو دنیا کا شاندار ترین خطہ بنا سکتے ہیں۔
آئیے! آج یومِ آزادی پر عہد کریں کہ اس دھرتی کی حفاظت اور ترقی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور دعاہے کہ ہمارا یہ پیارا وطن ہمیشہ سلامت رہے اور ترقی کی نئی منزلیں طے کرتا رہے۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
#ایڈمن

13/08/2026

راجہ جلال حسین مقپون کی جانب سے 14 اگست، یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر اہلِ بلتستان کے لیے مقپون پولو گراؤنڈ میں ایک شاندار اور یادگار پولو شومیچ کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس شاندار مقابلے میں سکردو انچن اور سکردو مقپون کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ 🇵🇰🏇

آئیے، جشنِ آزادی کو پولو کے جوش و جذبے کے ساتھ یادگار بنائیں۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰

23/07/2026

Raja Jalal Lovers🫶.

18/07/2026

مولانا فضل الرحمٰن کے حالیہ بیان کو مسترد اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے اور اسے غیر ذمہ دارانہ، اشتعال انگیز اور ملکی وقار کے منافی قرار دیتا ہوں۔پاک فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے، ہماری پہچان اور فخر ہے۔ افواج پاکستان پر بلاجواز تنقید قومی یکجہتی کے لیے نقصان دہ اور شہداء کے لواحقین کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے۔ شہداء کی لازوال قربانیوں کو محض تنخواہوں کے تناظر میں دیکھنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔
ایک سینئر اور تجربہ کار سیاستدان سے توقع کی جاتی ہے کہ ان کا ہر لفظ قومی اتحاد کی عکاسی کرے گا۔ اس نازک موڑ پر ایسی زبان کا استعمال سیاسی بصیرت کے بجائے انتشار اور تفریق کو ہوا دینے والا عمل ہے۔
سیاسی اختلافات جمہوری حق ہیں، مگر قومی مفادات کو اپنی انا کی بھینٹ چڑھانا ناقابلِ قبول ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کو اپنے بیان پر نظر ثانی کرنی چاہیے اور اپنی گفتگو میں تحمل، برداشت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ دشمن قوتوں کے پروپیگنڈے کو تقویت نہ ملے۔
میں مطالبہ کرتا ہوں کہ مولانا فضل الرحمٰن صاحب اپنے اس بیان پر افسوس اور ندامت کا اظہار کریں اور پوری قوم، پاک افواج، دیگر سیکیورٹی اداروں کے شہداء اور ان کے اہلِ خانہ سے معذرت کریں۔

پاکستان پائندہ باد
پاک فوج زندہ باد

#ایڈمن

15/07/2026

آپ کی مسکراہٹ ہمیشہ سلامت رہے، اللہ تعالیٰ آپ کو صحت، عزت، کامیابی اور ہر میدان میں سرخروئی عطا فرمائے۔ آمین۔ آپ کی یہی مسکراہٹ آپ کے حوصلے، وقار اور مضبوط کردار کی پہچان ہے۔
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔ 🤲

13/07/2026

King Of Baltistan All Time🫶.

10/07/2026

آج بھی امیدوں کا نام، کل بھی اعتماد کا نشان، راجہ جلال حسین🫡

10/07/2026

بلتستان کی شان بھی، عوام کی آواز بھی،
راجہ جلال ہمارا فخر، ہمارا اعتماد بھی۔🫶.

08/07/2026

وفا عہدوں کی محتاج نہیں ہوتی،
ہماری وفا راجہ جلال حسین مقپون کے ساتھ کل بھی تھی، آج بھی ہے، اور ان شاء اللہ ہمیشہ رہے گی۔ ❤️

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Skardu?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Skardu