Tunio sahab
My name is tunio sahab
29/04/2025
تم کو یہ تک پتہ نہیں ہے کہ کل تمہارے ساتھ کیا کچھ پیش آنا ہے۔ ایک اچانک حادثہ تمہاری تقدیر بدل سکتا ہے، مگر ایک منٹ پہلے بھی تم کو اس کی خبر نہیں ہوتی، تم کو یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ تمہاری اس زندگی کا خاتمہ آخر کار کہاں کس طرح ہو گا۔ یہ ساری معلومات اللہ نے اپنے ہی پاس رکھی ہیں اور ان میں سے کسی کا علم بھی تم کو نہیں دیا۔
/(تفہیم القرآن۔ سورہ لقمان آیت نمبر 34 کی تفسیر میں سے اقتباس)
سابق نظامین ۔۔
19/04/2025
انسان کو دو چیزیں بزدل بناتی ہیں۔ ایک محبت جو وہ اپنی جان ، اپنے اہل و عیال اور اپنے مال سے رکھتا ہے، دوسرے خوف جو نتیجہ ہے اس غلط اعتقاد کا کہ نقصان پہنچانے اور ہلاک کر دینے کی قوت دراصل ان اشیا میں ہے جو محض آلہ کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔ ایمان باللہ ان دونوں چیزوں کو دل سے نکال دیتا ہے۔ مومن کے رگ وپے میں یہ اعتقاد سرایت کر جاتا ہے کہ خدا سب سے زیادہ محبت کا حق رکھتا ہے۔
(حوالہ کتاب: اسلامی تہذیب اور اس کے اصول و مبادی 140)
19/04/2025
جب سچائی اور ایمان داری میں سراسر آپ کو نقصان پہنچتا ہو اس وقت بھی نقصان اٹھانا قبول کر لیں، صرف اس لیے کہ خدا اس سے خوش ہو گا۔
(حوالہ کتاب: اسلامی عبادات پر تحقیقی نظر ۔ 11)
19/04/2025
آپ کو وہ (اللہ ) پال رہا ہے، اور اس کے خزانے سے آپ تنخواہ لے رہے ہیں ، آپ کی کوئی حیثیت اس کے سوا نہیں ہے کہ آپ اس کے نوکر ہیں
(حوالہ کتاب۔ اسلامی نظام زندگی اور اسکے بنیادی تصورات 56)
19/04/2025
یکجہتی غ زہ مارچ ملتان کے موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن خطاب کررہے ہیں۔ عوام کی بڑی تعداد موجود ہے۔
Click here to claim your Sponsored Listing.