Pir khalil Ur Rehman Mukhlis
ھو شافی، شفا دینے والا ذات اللہ تعالیٰ ہے ۔
24/03/2026
ضلع صوابی//////////// ,یونین کونسل صوابی مانیری ,گاؤں مانیری پایان ,محلہ شیرداد ڈھیرئی میں خیبرپختونخوا ,تبلیغی جماعت کے رہنما , ذین العابدین آمیر صاحب ولد مرحوم مولانا عبدالمجید صاحب, طویل علالت کے بعد بہ قضائے الہٰی انتقال کرگئے ہیں۔
انکی نمازِ جنازہ کل بہ تاریخ 25/03/2026,بروز بدھ ,بوقتِ 10,بجے ( صبحِ ) بمقام جامعۃ الحیائے القرآن و السنۃ مانیری پایان ( مدرسہ حافظ فضلِ منان صاحب ) میں ادا ھوگی تاہم انکی فاتحہ خوانی مانیری پایان ,محلہ شیرداد ڈھیرئی حجرہ مرحوم نواب علی خان ( ذولقفل خان ) میں ھوگی ۔
مرحوم ,ذین العابدین آمیر صاحب برسوں سے دعوت تبلیغ کے داعی تھے ,تمام عمر دین اسلام کے حقیقی اصولوں کے پابند رھے ۔ وہ محمد علی ریان ,حسن ,ناصر ( سعودی عرب ) اور حآفظ طلحہ ( ملیشیاء ) کے والد تھے , اشرف علی استاد اور روح الامین استاد کے بھائی تھے ,احمد علی اور عبدالعزیز ( کریانہ مرچنٹ ھسپتال روڈ صوابی ) کے چچا تھے ۔
اگر بیرونِ ملک سے کسی نے غم زدہ خاندان سے تعزیت کےلئے رابطہ کرنا ھو تو اس نمبر پر کال کریں۔ ( بیٹا :: محمد علی 03329771972 )
Khwrayona aw sahar
20/03/2026
Peer khalil urrehman mukhlis da tarfa tulo musalmanano ta da waroke akhter mobarke qabola kai
20/03/2026
,Toolo musalmanano ta da waroke akhter myasht Mubarak shai
18/03/2026
ڈپٹی کمشنر صوابی جناب ڈاکٹر طارق اللہ صاحب نے عیدالفطر کےپرمسرت موقع پر عوام کے بہتر مفاد کی خاطر ضلع صوابی میں:
• موٹر سائیکل پر ون ویلنگ پر
• ہوائی فائرنگ پر
• اسلحہ کی نمائش پر
• پٹاخوں اور آتش گیر اشیاء کے استعمال اور خرید و فروخت پر
• نہروں، ندی نالوں، خوڑوں اور دریاوں میں کشتی رانی، نہانے اور تیرنے پر
• نہروں، ندی نالوں، خوڑوں اور دریاوں کے کنارے جمع ہونے پر
دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
10/03/2026
اِنّا لِلّٰهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن /////////////////////////////////////
اسرائیل شاہ باچہ کے بڑے بھائی اور ڈاکٹر عمران شاہ کے والدِ محترم شمس باچہ برضائے الہی انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بروز بدھ بتاریخ 11 مارچ 2026ء کو صبح 11 بجے گوہاٹی، مصری بانڈہ مانیری بالا جنازگاہ میں ادا کی جائے گی۔
تمام دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی درخواست ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین
04/03/2026
((((((((((صوابی میں پٹاخوں اور آتش گیر مواد کی فروخت پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان)))))))))))
ایس ایچ او تھانہ صوابی عجب دورانی کی جانب سے عوام الناس اور دکانداروں کے نام اہم اپیل جاری کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام پٹاخوں اور آتش گیر مواد فروخت کرنے والے دکاندار فوری طور پر اپنا اسٹاک تلف کریں، کیونکہ آتش گیر مواد اور پٹاخوں کی خرید و فروخت قانوناً جرم ہے اور اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایس ایچ او کے مطابق جس دکاندار کے پاس آتش گیر مواد یا پٹاخے برآمد ہوئے، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
تھانہ صوابی پولیس نے تمام دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور پرامن ماحول کے قیام میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔
28/02/2026
ضلع صوابی کی تاریخ میں ایک تاریخی اور قابلِ فخر قدم
یہ کہنا بالکل بجا ہوگا کہ ضلع صوابی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پولیس نظام کو گروپ بندی، سفارش اور اندرونی اثر و رسوخ سے پاک کرنے کے لیے ایک عملی اور جرات مندانہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
یہ تاریخی قدم کسی اور نے نہیں بلکہ ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے اٹھایا ہے، جنہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی یہ ثابت کر دیا کہ وہ محض ایک افسر نہیں بلکہ عوام کے حقیقی محافظ ہیں۔
ڈی پی او وقاص رفیق صاحب نے سرکل صوابی پولیس اسٹیشن میں تعینات تمام اسٹاف کو ٹرانسفر کر کے ایک واضح اور دوٹوک پیغام دے دیا ہے کہ اب پولیس کسی گروہ، سیاسی دباؤ یا ذاتی مفاد کے تحت نہیں بلکہ صرف قانون اور عوام کے لیے کام کرے گی۔
ذرائع کے مطابق باقی ماندہ اسٹاف کی ٹرانسفر بھی اگلے دو سے تین دنوں میں مکمل کر لی جائے گی، تاکہ نظام کو مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدار بنایا جا سکے۔
یہ فیصلہ ہرگز آسان نہیں تھا، مگر صرف ایک مضبوط، نڈر اور باہمت افسر ہی ایسا کڑا اور اصولی قدم اٹھا سکتا ہے۔
یہ اقدام اس بات کی ضمانت ہے کہ:
عام شہری کو اب تھانے میں ذلت نہیں بلکہ عزت و احترام ملے گا
مظلوم کی آواز سنی جائے گی اور ظالم کے خلاف بلا تفریق کارروائی ہوگی
پولیس تھانوں اور چوکیوں میں خوف نہیں بلکہ انصاف کا ماحول قائم ہوگا
ڈی پی او وقاص رفیق صاحب کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ وہ پولیس اور عوام کے درمیان کھویا ہوا اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا وژن بالکل واضح ہے:
پولیس عوام کی خادم ہے، حاکم نہیں۔
آج صوابی کا عام شہری امید اور یقین کے ساتھ یہ کہنے پر مجبور ہے کہ اگر اسی دیانت داری، حوصلے اور غیر جانبداری سے کام جاری رہا تو وہ دن دور نہیں جب:
جرائم پیشہ عناصر خود صوابی چھوڑنے پر مجبور ہوں گے
گندہ کردار رکھنے والے لوگ قانون کے شکنجے میں ہوں گے
اور ضلع صوابی امن، انصاف اور ریاستی رٹ کی ایک روشن مثال بن جائے گا
ہم ڈی پی او صوابی وقاص رفیق صاحب کو دل کی گہرائیوں سے داد، سلام اور خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید ہمت، طاقت اور استقامت عطا فرمائے تاکہ وہ اسی طرح حق اور سچ کا ساتھ دیتے رہیں۔
صوابی کے عوام آپ کے ساتھ ہیں۔
انشاءاللہ صوابی بدلے گا، اور بہتر کی طرف بدلے گا۔
23/02/2026
غم خبر گوہاٹی ڈھیر ی کی مانیری ونڈ کی شا جی مور وفات شوے دہ د ممریز خان ماسی دھغی جنازہ بہ صبا سحر 11 بجی بہ جنازہ پہ گو ہاٹی کی ادہ کیگی اللّٰہ تعالیٰ دی ورتہ بخنہ اوکی آمین پسماندہ گانوں لہ دی د زڑہ صبر ورکی ,,,
20/02/2026
((((((((((((((((غم خبر ))))))))))))))))))
کالا گاؤں میں توصیف احمد والدجناب علی شاہ وفات پا گیے ۔۔۔مرحوم ایاز چپل سٹور کے ایاز خان کا چچا زاد بھائی تھا ۔۔جسکا نماز جنازہ صبح 21/02/26
ہفتہ کے دن 11 بجی کالا گاؤں میں ادا کیا جائےگا 😭😭
17/02/2026
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا۔ سعودی عرب میں کل پہلا روزہ ھوگا۔
16/02/2026
(((((((((((((((((فرزند مانیری پایان ))))))))))))))))))) محلہ آماخیل یاسین ولد مرحوم نوراللہ نے اپنی محنت کے ساتھ خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور سے انستھیزیاکی ڈگری حاصل کرکے اپنے خاندان اور علاقے کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اپنی محنت اور والدین اور اساتذہ کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔حجرہ طاؤسخیل،آما خیل بیچ انتظامیہ کی جانب سے یاسین ولد مرحوم نوراللہ کو بہت بہت مبارکباد اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار یہ کامیابی نہ صرف خاندان بلکہ پورے علاقے کے لیے باعثِ فخر ہے۔
اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں اور خدمتِ انسانیت کی توفیق عطا فرمائے۔ 🤲
Click here to claim your Sponsored Listing.