Barani Figs & Fruits

Barani Figs & Fruits

Share

Figs & Fruits plants Cttings exchange & grafting technique

07/11/2024

وہ گھر سے باہر کھڑا تھا ۔۔۔۔۔۔کہ بیٹی نے آواز دی۔۔۔۔۔ابو جی۔۔۔۔۔۔۔۔ میں سکول جانے لگی ہوں ۔۔۔فیس اور خرچہ دے دیں۔۔۔۔۔بیس روپے سرکاری فیس تھی۔۔۔۔۔اور بیس روپے روزانہ کا خرچہ۔۔۔۔اس نے بیٹی کو ستر روپے دیئے۔۔۔۔۔کہ تمھارے کل کے بھی بیس بقایا ہیں۔۔۔۔۔۔تو کل اور آج کا تمھارا پچاس روپے خرچہ ہے۔۔۔۔اور بیس روپے تمھاری فیس۔۔۔!
اسکی امی کہنے لگی ۔۔۔۔آپ خوامخواہ بچی کو سر پہ چڑھا رہے ہیں کل تو گزر گیا ہے۔۔۔۔اسکا خرچہ دینے کی کیا ضروت ہے اور وہ بھی جرمانے کیساتھ۔۔۔۔۔!
اسکی آنکھیں بھر آئیں ۔۔۔اور وہ کہنے لگا۔۔۔۔بیگم تجھے پتہ بھی ہے آجکل کے بچے کتنی جیب خرچی لیکر جاتے ہیں۔۔۔۔یہ تو ہمارے بچے ہیں ۔۔۔۔جو اپنے گھر کے حالات کیوجہ سے بیس روپے کو بھی نعمت خداوندی سمجھتے ہوئے چپ چاپ سکول چلے جاتے ہیں۔۔
لیکن سرتاج۔۔۔۔۔۔۔آپکی بچوں کے سامنے انہی باتوں سے بچے خراب ہونگے۔۔۔۔اور نت نئے تقاضے کریں گے انہیں سر پہ نہ چڑھایا کریں تھوڑی ڈانٹ ڈپٹ سے بھی کام لیا کریں۔۔۔۔۔پلیز ۔۔۔۔میں بھی گھر کا فائدہ سوچ رہی ہوں کوئی نقصان تھوڑا چاہتی ہوں۔۔۔۔
خدا کا واسطہ ہے بیگم۔۔۔۔چپ ہو جائیں ۔۔۔اس نے بیگم کے سامنے ہاتھ جوڑ دیئے۔۔۔۔اور زارو قطار رونے لگا ۔۔۔۔ اسکی ہچکی بندھ گئی۔۔۔۔۔پھر بیگم اور اسکے بچے سارے اسکے ساتھ چمٹ گئے ۔۔۔۔سب رونے لگ گئے۔۔۔۔اور وہ روتے روتے کہہ رہا تھا۔۔۔۔۔
میں نے خود اپنا بچپن غربت میں گزارا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بیگم۔۔۔۔لیکن میری کوشش ہے کہ میرے بچے احساس کمتری کا شکار نہ ہوں۔۔۔۔جو اللہ نے دیا ہے اسکا شکر ادا کریں۔۔۔۔میں سارا دن بازار میں ہوتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ لوگوں کے بچوں کے پاس کتنی جیب خرچی ہوتی ہے۔۔۔۔اور میرے بچوں کی جیب میں کتنی ہے۔۔۔۔مجھے اسکا خوب اندازہ ہے۔۔۔۔۔۔بچوں کے سامنے اپنے حالات کا رونا نہ رویا کریں۔۔۔۔۔۔۔ہمارے حالات جیسے بھی ہیں ۔۔۔۔ہمارے بچوں کو اسکا خوب اندازہ ہے ۔۔۔۔۔ اللہ کا شکر کیا کریں کہ ہمیں اللہ نے صابر و شاکر اولاد کی نعمت سے سرفراز فرمایا ہے۔۔۔۔۔۔
۔۔۔زندگی ہر روز ایک نیا سبق دیتی ہے۔۔۔
ایک گھر کی آج کی کہانی۔۔۔۔۔۔۔۔میری زبانی 🙏

05/11/2024

آخر کار قدرت نے فیصلہ کر دیا 😔
جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کیپ ٹاؤن کو دنیا کا پہلا خشک سالی زدہ شہر قرار دے دیا گیا!

ان لوگوں کے لیے سبق ہے جو گھر کا پورچ اور کاروں کو بڑی فراخ دلی سے دھوتے ہیں اور پوری گلی میں پانی بہا رہے ہوتے ہیں کیونکہ ان کے پاس وافر پانی دستیاب ہے۔

زیر زمین پانی بھی ختم ہو گیا ان کی حکومت نے 14 اپریل 2023 کے بعد پانی فراہم کرنے میں ناکامی کا اعلان کر دیا ہے۔ دنیا کا المناک سفر شروع ہو چکا ہے!

ایسا وقت ہم پر بھی آسکتا ہے!

پانی کا استعمال کفایت سے کریں۔

پانی کا ضیاع بند کریں۔

اس حقیقت کو مت بھولیں کہ دنیا کا صرف 2.7% پانی پینے کے قابل ہے!
اپنے علاقے میں لوگوں کو آگاہ کریں!
تمام قریبی ڈیم کم پڑ چکے ہیں اور زیر زمین پانی کی سطح بتدریج کم ہو رہی ہے۔

- روزانہ کار، صحن اور گھر کے باہر والے حصے دھونے سے بچیں؛

کپڑوں کے دھلائی کے دوران پانی کے نل کو مسلسل چلانا بند کریں۔

گھر میں لیک ہونے والے نل اور فلش ٹنکیوں کی مرمت کروائیں

درخت لگائیں! ماحول کی حفاظت کریں

آئیے مل کر اس خوفناک آنے والے بحران کا مقابلہ کریں!

مندرجہ بالا پیغام 5 گروپوں میں بھیجیں...

درخت لگائیں! 🌳
ماحول کو بچائیں! 🌴

آئیں ایک سماجی تحریک شروع کریں۔
اس زمین پر ہماری نسلیں پروان چڑھی ہیں، اب اس زمین کو بچانے کا ذمہ ہمارے سر ہے، ہمارے بعد آنے والی نسلوں کو شاید یہ موقع نہ ملے۔
کاپی

Photos from Barani Figs & Fruits's post 01/11/2024

الحمد للہ۔۔۔🙏❤🙏

Photos from Barani Figs & Fruits's post 31/10/2024

چائینہ ایپل بیر اور سیڈلیس بیر پہ فروٹنگ اور پولینیشن کا عمل جاری ہے

25/10/2024

روزی روٹی کی کاروباری مصروفیات کیوجہ سے اپنے شوق یعنی پودوں کی طرف توجہ کچھ کم ہے ۔۔۔جسکی وجہ سے سوشل میڈیا سے بھی تعلق میں کمی آئی ہے۔۔۔۔لیکن آج دن کو کچھ وقت کیلئے فیس بک کو دیکھا تو ایک گروپ میں میری وال سے مندرجہ ذیل پوسٹ کی سکرین شارٹ لیکر کسی نے کسی کو دھوکہ دیا ہے ۔۔۔۔ یہ دیکھ کر بڑا دکھ ہوا
پہلے تو اپنی وضاحت کی کہ بھائی میں ابھی تک کوئی آن لائن کام نہیں کرتا نہ ہی اس سے پہلے کبھی کیا ہے ۔۔۔اگر کسی نے آپکے ساتھ فراڈ کیا ہے تو آپ اسکا محاسبہ کرنے کی کوشش کریں۔۔۔
دوسرا دوستوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی بندے کے ساتھ لین دین سے پہلے اسکی پروفائل دیکھ لیا کریں۔۔۔خوب سوچ سمجھ کر معاملات کو آگے بڑھائیں۔۔۔سوشل میڈیا بھی دھوکہ بازوں سے بھرا پڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ہم من حیث القوم اخلاقی گراوٹ کا شکار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور جب تک لالچی زندہ ہیں فراڈیوں کا دھندہ چلتا رہے گا

22/10/2024

سویرے سویرے ناشتہ اور چائے گھر سے کرکے دوکان پہ آتے ہیں۔۔۔۔لیکن آتے ہی حبیب اللہ کی " عوامی ہوٹل " کی کڑک چائے کا جو "چسکہ " ہے اسکا مزہ ہی ذرا وکھری ٹائپ کا ہے ❤

18/10/2024

عجیب موسم ہے پنکھا لگائیں تو چھینکیں شروع ہو جاتی ہیں نہ لگائیں تو چھوٹی مچھری آنکھوں کے سامنے ڈی چوک بنا لیتی ہے 😂

02/10/2024

نورانی سیڈز کے چارہ جات۔۔۔۔بارانی زرعی مرکز پچنند

30/09/2024

میں بہت خوش فہمی میں مبتلا ہوتا جارہا تھا کہ ملک سے فرقہ پرستی بتدریج ختم ہو رہی ہےلیکن پچھلے کچھ عرصے سے فرقہ پرستوں نے ایک دوسرے کے ایسے کچے چٹھے کھولے ہیں کہ الحفیظ الامان

28/09/2024

اِنّا لِلّٰہِ وَ اِنّا اِلیہِ راجِعُون
آج بہادری کا ایک باب ختم ہو گیا 😢
سید حسن نصر اللہ شہید ہو گئے

27/09/2024

وہ ایک فتنہ جسے تم گراں سمجھتے ہو
ہزار فتنوں سے دے گا میرے وطن کو نجات

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Talagang?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Pachnand
Talagang
PAKISTAN50