Marwat sports

Marwat sports

Share

Sport is my oxygen ⚽🖤🏋️

18/09/2026

تقریباً 18۔۔۔20 سال پہلے پکچر ہے جس میں لکی مروت اور بنوں کے پلئیر موجود ہے
یہ چھوٹا بچہ انٹرنیشنل اسٹار پلئیر پاکستان ائیر فورس سہیل خان ہے
اس میں آپ کون کون جانتے ہیں؟ کمنٹ میں ضرور بتائیے

مروت سپورٹس ⚽
Shahnawaz Janweera Rizwan PT Sohail Khan Farman Khan Saeed Murad Nasir Zafeer Khan Ishaq Khan Miranshah Saifullah Khan Abdullah Javed Marwat

17/09/2026

فٹبال کے میدان سے کبڈی کے اچانک شوق تک😍

عبید خان ۔۔۔ ایک فٹبال پلیئر ہے، جس نے اپنی زندگی میں نا کبڈی کھیلی ہے ۔ پہلی بار کبڈی کے میدان کا رخ کیا اور وہ بھی صرف شوق کی خاطر۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ کبھی کبڈی نہ کھیلنے کے باوجود انتہائی پُراعتماد انداز میں شاندار پوائنٹ حاصل کر لیا۔

اصل سپورٹس مین وہی ہوتا ہے جس کا ٹیلنٹ صرف ایک کھیل تک محدود نہ ہو۔

کھیل بدل جائے، میدان بدل جائے، لیکن جیتنے کا جذبہ، کھیل کو سمجھنے کی صلاحیت اور مقابلے کا حوصلہ وہی رہتا ہے۔

کبھی فٹبال کے میدان میں کمال، کبھی کبڈی کے میدان میں اپنے ٹیم کے لئے شاندار پوائنٹس۔ اصل سپورٹس مین تو وہی ہوتا ہے جو ہر کھیل کو جانتا ہے

سپورٹس مین کی پہچان صرف ایک کھیل نہیں، کھیل سے محبت اور ہر میدان میں خود کو ثابت کرنے کا جذبہ ہے۔

مروت سپورٹس ⚽

Shahnawaz Janweera Saifullah Khan

17/09/2026

فٹبال میں آپ کا فیورٹ پلیئر کون ہے؟ ⚽
کمنٹ میں اپنے پسندیدہ پلیئر کا نام مینشن کریں
دیکھتے ہیں، وہ آپ کے کمنٹ کا ریپلائے کرتا ہے یا نہیں!

16/09/2026

پاکستان میں اپنے پسندیدہ فٹبال کلب کا نام بتائیں
⚽

16/09/2026

کیا دور تھا ان لیجنڈز کھلاڑیوں کا ۔۔ فرینڈ کلب نورنگ اور اس میں 2 گیسٹ پلیئر ہے۔۔
اس میں آپ کون کون جانتے ہیں؟ کمنٹ میں ضرور بتائیے

مروت سپورٹس ⚽
Shahnawaz Janweera Rizwan PT Sohail Khan Saeed Murad Nasir Abdullah Javed Marwat Zafeer Khan Saifullah Khan Farman Khan Isa Khan Marwat

15/09/2026

اپنے دور کے لیجنڈز کھلاڑی ۔۔ فرینڈ کلب نورنگ
اس میں آپ کون کون جانتے ہیں؟ کمنٹ میں ضرور بتائیے

مروت سپورٹس ⚽
Shahnawaz Janweera Rizwan PT Sohail Khan Farman Khan Abdullah Javed Marwat Ishaq Khan Miranshah Saeed Ullah Zafeer Khan Saifullah Khan

14/09/2026

پاکستان میں فٹبال کے مستقبل کی ایک بڑی خبر!

پاکستان کے 3,000 سرکاری اسکولوں میں FIFA کا Football for Schools پروگرام شروع ہونا صرف ایک منصوبہ نہیں، بلکہ ملک میں فٹبال کے مستقبل کے لیے ایک تاریخی قدم ہے۔

اس پروگرام کے ذریعے تقریباً 30 لاکھ طلبہ و طالبات تک فٹبال پہنچانے کا ہدف ہے، جبکہ شریک اسکولوں کو 1 لاکھ 62 ہزار فٹبالز فراہم کیے جائیں گے۔

سب سے خوبصورت بات یہ ہے کہ اس پروگرام کا مقصد صرف فٹبال کھیلانا نہیں، بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کو تلاش کرنا، اساتذہ کو تربیت دینا اور لڑکیوں سمیت زیادہ سے زیادہ بچوں کو کھیل کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

50 سے زائد ماسٹر ٹرینرز FIFA کی تربیت مکمل کر چکے ہیں، جو آگے اساتذہ کی ایک بڑی ٹیم کو تربیت دیں گے۔ یوں گلی، محلے اور اسکول سے وہ ٹیلنٹ سامنے آ سکتا ہے جو کل پاکستان کی قومی ٹیم کا حصہ بنے۔

ہم اکثر کہتے ہیں کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، مواقع کی کمی ہے۔

اگر یہ پروگرام حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک پہنچا، میرٹ کے ساتھ ٹیلنٹ کو مواقع ملے اور تسلسل برقرار رہا تو شاید آنے والے سالوں میں پاکستان کے فٹبال میدانوں سے وہ ستارے نکلیں جن کا آج ہمیں انتظار ہے۔

فٹبال صرف ایک کھیل نہیں، یہ پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خوابوں کا راستہ بن سکتا ہے۔

مروت سپورٹس ⚽

14/09/2026

یہ ہے ہمارے پی سی بی کی اوقات
بھارت ٹرافی جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین کے ہاتھوں سے ٹرافی لینے سے صاف انکار ۔

سوال یہ ہے جب آپکے ہاتھوں سے پہلے بھی انکار کر چکے تھے اور آج بھی تو بار بار اپنے اپکو شرمندہ کیوں کرتے ہیں؟
کھیل تو محبت، امن کا زیور ہے ان میں سیاست کیوں ؟

مروت سپورٹس ⚽

13/09/2026

2 Start player
Sohail Khan Ishaq Khan Miranshah

11/09/2026

ذلت بھی کسی چیز کا نام ہوتی ہے!

کھیل میں ہار اور جیت تو ہوتی رہتی ہے، شکست کھیل کا حصہ ہے اور ہر ٹیم کبھی جیتتی ہے، کبھی ہارتی ہے۔ لیکن شکست اور بے بسی میں فرق ہوتا ہے۔

ہار جائیں، کوئی مسئلہ نہیں؛
مگر میدان میں مقابلہ تو نظر آنا چاہیے۔
لڑنے کا جذبہ، محنت، حکمتِ عملی اور قومی وقار آخر تک قائم رہنا چاہیے۔

ہار سر جھکا سکتی ہے، لیکن کوشش نہ کرنا انسان کو توڑ دیتی ہے۔

ہمیں اپنی ٹیم سے صرف نتیجہ نہیں، جذبہ، جدوجہد اور عزت کے ساتھ مقابلہ بھی چاہیے۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Riyadh?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Address

Street 16
Riyadh
12211