خبرہے
Its about the heart telling stories which is not heared by any one what you think what i think is the matter
#شب جمعہ حرم سیدہ زینب سلام اللہ علیہ میں زائرین کا ہجوم
27/07/2024
سوئم امام حسین ع کے موقع پر بنو اسد کے لوگ سر پر مٹی رکھ کر روضہ امام حسین ع میں ہر سال داخل ہوتے ہیں اسی طرح پہلی محرم سے دس تک عراق شام لبنان عرب کے تقریباً بیشتر ممالک میں روایتی موکب( جلوس) نکالے جاتے ہیں
شبیہہ شہدا ء کربلا روایتی انداز میں بنائی جاتی ہیں
پہلے عشرے میں حرم امام حسین ع کے ممبر رئیسی اور حرم بی بی زینب ع کے صحن میں مجالس کا اہتمام ہوتا ہے جس میں سید علی الخامنائی اور سید سیستانی کے بیشتر شاگرد مجالس پڑھتے ہیں
مگر ایک آدھ جملہ تو شاید کبھی کسی ایک نے سیاست پر پڑھا ہو عموما پوری مجلس تاریخ کی مناسبت سے ہوتی ہے
یہ مثال ان ممالک کی ہے جو براہ راست روزانہ کی بنیاد پر اس۔ر۔یل اور فلس۔۔طین کی جنگ سے اثر انداز ہورہے ہیں
مظلوم کی حمایت کے عوض رات دن کسی پہر بھی اس۔ر رائیل کی جانب سے بمباری ہوتی ہے خصوصا شام میں
مگر اس کے باوجود کسی ایک موکب میں شبیہہ مولا عباس ع سے لے کر بہتر شہدا ء کو علم اٹھائے ہوئے تو دیکھا کسی ملک کا جھنڈا نہیں اسی طرح بنو اسد کی عورتوں کو سر پر روایتی انداز میں مٹی لاتے دیکھا کسی عالم کی تصویر سر پر اٹھائے نہیں کیونکہ یہ روایتی عزاداریاں ہیں اور ہر خطہ اپنی روایت ثقافت کو کسی حال میں کھونا نہیں چاہتا۔
26/07/2024
ساری دنیا مرحوم استاد سبط جعفر کو خراج پیش کرتی ہے
مگر انکی طرح لفافے کو کوئی منع نہیں کرتا ۔
انکی طرح کسی غریب کے گھر کی مجلس میں بھی اسی طرح نہیں جاتا جس طرح گورنرز وزیروں کے جاتے ہیں بلکہ انکار ہی کردیتے ہیں کہ بھائی وہاں لائٹ ٹھیک نہیں ہوگی ہمیں گرمی برداشت نہیں ہے
سارے عالم ان کو خدا ترس بندہ کہتے ہیں مگر کوئی ان کی طرح کی موٹر سائیکل نہیں رکھتا سب کو بہترین گاڑیاں چاہیئے
سب کو سبط جعفر کی سادگی پسند ہے مگر گورنروں وزیروں کے دسترخوان پر حرام کھاتے ہوئے کوئی یہ تک نہیں پوچھتا کہ یہ لقمہ حلال ہے یا حرام
یہ تو ایک شاعر تھا عالم نہیں دبیر نہیں انیس نہیں
جس کا نام سبط جعفر تھا شاعر اہلبیت ع
مگر حسین ع کی" نہ "کو پہنچتا تھا اسلئیے مقام حاصل کرلیا
اگر یہی دائرہ شاعر مرثیہ نگار دعبل تک پہنچ جائے تو شاید جہل کے بتوں میں قیامت آجائے
جس کو امام رضاع نے ممبر دیا تھا ذکر اہلبیت ع کے لئے لفافہ نہیں مر جعیت نہیں آج خود کو ذاکر حسین ع کہلانے والے کیا جانے غربت حسین کو وہ تو ان کے ایک شیعہ سبط جعفر کی مثال بھی مشہور ہونے کے لئے دیتے ہیں ورنہ زندہ ہوتے تو ان پر بھی شاید ہزاروں الزام لگا کر کہیں کسی باہر ملک روپوش کروادیتے
آج صبح عاشور جہاں انسانوں کے قافلے بی بی ع کو پرسہ دینے آنے لگے
وہاں کبوتروں کے جھنڈ کے جھنڈ نے پہلے گنبد کا طواف کیا پھر صحن میں تبرک کھانے لگے جیسے ان کو بہترین رزق یہاں کے علاوہ کہی نہیں مل پائے گا
یہ ایک کبوتر کافی دیر تک گھومتا رہا
انسان آس پاس تھے مگر اس کو کوئی خوف نہیں تھا جانتا تھا محفوظ ہے جیسے بچہ کسی ماں کی آغوش میں خود کو محفوظ سمجھتا ہے
لوگ پاس سے گزر رہے تھے مگر وہ آرام سے پھر رہا تھا عموما جیسے ہی کسی پرندے کے قریب سے کوئی گزر بھی جائے تو وہ خوف زدہ ہوکر اڑ جاتا ہے
مگر یہ بہلول سا دیوانہ عشق میں اتنا چور تھا کہ خوف اسکے پاس تک نہ بھٹکا " ملنگ کبوتر "
10/07/2024
جب کسی قریبی کی موت بیماری یاسنجیدہ پریشانی کی خبر آتی ہے تو دل میں گھٹن سی محسوس ہونے لگتی ہے اس شخص سے منسلک باتیں یاد آتی ہیں بے اختیار آنسو نکلنے لگتے ہیں
سوچ الفاظ کا روپ نہیں لیتی زبان بے بس ہوجاتی ہے ۔💔
ایک ذاکرہ اہلیبیت ع ہونے کے ناطے کئی بار کوشش کی وہ مصائب بیان کرنے کی جو بہت مشکل ہیں آج کل لوگ بھی ناراض ہوتے ہیں کہ کم مصائب کیوں پڑھے ۔
مجھے نہیں پتہ مگر جس طرح کسی اپنے کی تکلیف بیان کرتے ہوئے آواز گھٹ جاتی ہے اس سے کہیں زیادہ مصائب امام حسین ع پڑھتے ہوئے زبان ساتھ نہیں دیتی۔
سوچیں تو ذرا!
کسی کے سامنے اس کے باپ کا گلا کٹ رہا ہو کیسے بیان کرے گا یہ منظر وہ بھی دن میں کئی کئی بار کوشش بھی کرے گا تو ہمت جوڑ کر اس وقت کو دو جملوں میں بیان کر پائے گا اور پھر اسکی ہمت ٹوٹ جائے گی مولا حسین ع جو ماں باپ اولاد سب سے عزیز ہیں
ان کی گردن پر چلتی چھری کے ہر وار کو بیان کرنا کتنا مشکل مرحلہ ہے صاحب دل کے لئے۔
مگر سلام ہے! آج کے ذاکرین اور نوحہ خوانوں پر کہاں سے ہمت لارہے ہیں اس وقت کو طویل جملوں طویل نوحوں میں ادا کرنے کی جو سخت ترین واقعات ہیں
جیسے بی بی زینب ع کا تلہ زینبہ پر آنا ،گردن مولا ع پر شمر کا کند کھنجر چلنا 😭😭😭کند وہ خنجر جو تیز نہیں کیا گیا تھا
تیز کی ضد تاکہ مولاع کو اور تکلیف ہو 😭😭😭😭
کیسے بتاسکتا ہے کوئی نہیں معلوم 😭😭😭
ایک ایک وار کو زبان سے ادا کرنا بہت بڑا امتحان ہے
عزادار کے لئے ۔
شاید اسلیئے علامہ طالب جوہری ۔ضمیر اختر نقوی۔عرفان حیدر عابدی مصائب کے صرف دو جملے پڑھ پاتے تھے کیونکہ یہ کھلی آنکھوں سے ہر عزادار کو میدان کربلا لے جاتے تھے پھر جملے نہیں منظر نظر آتا تھا اور دو جملوں میں ہر عزادار کی آنکھ اشکبار ہوتی تھی ایک دن مصائب طویل پڑھتے تھے وہ یوم عاشور کا دن ہوتا تھا۔
اس دن خطیبوں کا حلیہ بھی ایسا ہوتا تھا جیسے جس کے گھر موت ہو اسکا حلیہ ہوتا ہے۔۔۔😭😭😭
یہی نوحہ خوانوں کی بھی روش تھی سخت مصائب والے ہر نوحے کی طرز تقریبا ایک ہوتی تھی لگتا نہیں تھا کہ اسٹوڈیو میں موجود ہر آلے کا بے تحاشہ استعمال ہوا ہے جس سے آواز کم سننے میں آتی ہے مکسنگ زیادہ ہوئی ہے
یا کئی کئی دن لگے ہو ایسے پردرد پر مصائب والے نوحوں کی تشکیل پر۔
یہ عزا حسین ہے خدارا اس پر commercialisation کی دیمک نہ لگائیں ورنہ آپ کی آنکھوں کی بصیرت ماند پڑ جائے گی چاہ کر بھی میدان کربلا نظر نہ آئے گا اور مجلس میں آنے والا عزادار ملاقات حسین ع سے محروم رہ جائے گا ۔
جزاک اللہ
09/07/2024
2محرم
مجلس عزا
06/07/2024
یہاں چاند 🌙کا سسٹم عجیب ہے ایک چاند سیرئین گورنمنٹ کے حساب سے ہوتا ہے جو سعودیہ کے ساتھ ہوتا ہے عموما جسے سنیوں کا چاند🌛 کہا جاتا ہے حالانکہ میٹرولوجسٹ کے تحت سب سے لاجیکل وہی چاند ہوتا ہے
ایک اعلان ایران کی جانب سے ہوتا جسے سید خامنائی کے مقلد دیکھتے ہیں 🌛ایک عراق کی جانب سے جسے علامہ سیستانی کے مقلد فالو کرتے ہیں 🌜⭐️
یہ چاند کی تاریخوں کی بحث عید بقرعید سب مہینوں میں جاری رہتی ہے
مگر محرم میں اس بحث کو زبان بند کردیا جاتا ہے کسی آیت اللہ علامہ کی جانب سے نہیں
بلکہ جب گنبد جبل الصبر کا پرچم تبدیل ہوجائے
سمجھیں اب ہر طرف سوگ ہی سوگ ہے حرم کے در و دیوار اس کو پرسہ دیں رہے ہیں جس کا گھر اجڑ گیا
یوں لگتا ہے جیسےگنبد کے نیچے وہ بی بی ع بیٹھی ہے جس کے گھر سے ابھی چند روز بعد 72 جنازے اٹھنے ہیں ۔جس نے اپنے بھائی کا پرسہ لینا ہے عباس کا پرسہ لینا ہے علی اکبر کا پرسہ لینا ہے
سب اختلافات سمٹ کر بس ایک آنسو میں جمع ہوجاتے ہیں اور اس دن شام میں محرم کا آغاز ہوجاتا ہے اور سب سیاہ لباس ملبوس کرلیتے ہیں۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
07/07/2024