Goats Loveer

Goats Loveer

Share

This page is for goat lovers

🌸 Rohani Amal 🌸 01/14/2022

🌸 Rohani Amal 🌸 WhatsApp Group Invite

01/10/2022

pure Makhi chini
4 mah gaban
Quality A1
nakor jhalar vip
wts ap
03460507108

12/31/2021

Pure Kapla Sindhi Gulabi BreeD
Male for sale
Quality A plus
wts ap 03460507108

12/31/2021
12/28/2021

Mashaa ALLAH
vip Kapla Goat Sindhi Breed kiD
❤❤❤❤
Qualityy A ❤❤❤❤
just for Shoq n Love

12/22/2021
12/15/2021

سردیوں میں لال رنگ کا پیشاب ۔ رت موترا - شرکن

دودھ دینے والے جانوروں کے جسم میں سب سے بڑا معدنی جز کیلشیئم اور دوسرا بڑا معدنی جز فاسفورس ہے۔ کیلشیئم اور فاسفورس دونوں ہی دودھ میں اچھی خاصی مقدار میں خارج ہوتے ہیں اس لیے دودھ دینے والے جانوروں کی خوراک میں ان دونوں کو مسلسل دینا ضروری ہوتا ہے

قدرتی طور پر ہماری زمینوں میں فاسفورس کم مقدار میں ہے۔ پاکستان کے میدانی علاقوں کی زمین کی پی ایچ بھی زیادہ ہے، زمین کی زیادہ پی ایچ سے فاسفورس کی فصلوں/چارہ جات کو دستیابی محدود ہوجاتی ہے۔
جب سردی کی شدت بڑھتی ہے تو چارہ/ فصلات میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔ 15 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم زمینی درجہ حرارت پر پودوں کی زمین سے فاسفورس حاصل کرنے کی شرح کم ہوتی جاتی ہے۔ اور جن چارہ جات میں فاسفورسی کھاد نہیں ڈالی جاتی تو چارے کی فصل میں فاسفورس کی مزید کمی ہوجاتی ہے۔

یعنی ایک تو ہماری زمین میں قدرتی طور پر فاسفورس کی کمی ہے، اور دوسرا ہماری زمینوں کی زیادہ pH سے پودوں کو دستیاب بھی کم ہوتی ہے، تیسرا سردی زیادہ بڑھنے کی وجہ سے فصل/چارے فاسفورس کو استعمال بھی کم کرتے ہیں اور رہی سہی کسر ہم فاسفورسی کھاد نہ ڈال کر پوری کر دیتے ہیں۔

چارہ جات میں فاسفورس کی کمی دور کرنے کے لیے ٢-٣ دن میں ایک الگ تفصیلی پوسٹ ہوگی حصہ دوم Part 2

فاسفورس خون کے سرخ خلیوں (Red Blood Cells) کا حصہ ہے، اگر فاسفورس کی شدید کمی ہو جائے تو خون کے خلیے ٹوٹ جاتے ہیں اور جانور کے پیشاب میں خون آنے لگتا ہے
سردی کے موسم میں چارے کاپر یعنی تانبے (Copper, Cu) کو بھی کم مقدار میں زمین سے جزب کرتے ہیں، اس لیے سردی کے چارہ جات میں کاپر (Cu) کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ کاپر فاسفورس کی طرح خون کے سرخ خلیوں کو برقرار رکھتے ہیں. کاپر خون کے بننے میں ضروری عنصر ہے۔
خاص طور پر تازہ سوئے/ بچے کی پیدائش کے بعد جانوروں کو سردیوں کے موسم میں فاسفورس کی کمی والا رت موترا ہو جاتا ہے۔ دودھ میں فاسفورس جسم سے خارج ہورہی لیکن خوراک چارہ جات سے فاسفورس پوری نہیں ہو رہی,
بچے کی پیدائش کے بعد ہونے والے رت موترا کو postparturient hemoglobinuria کہتے ہیں۔ بروقت علاج نا ہونے کی صورت میں جانور کی موت ہو جاتی ہے۔ لاپرواہی بلکل نہیں کرنی ایسی صورت حال میں!
پیشاب میں خون آنے کی تین چار اور بھی وجوہات ہیں۔ زیادہ تر پیشاب میں خون آنے کی دو ہی وجوہات ہیں ایک رت موترا ببیزیا بلڈ پیراسائیٹ کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ببیزیا پیراسائیٹ والا رت موترا چیچڑوں کی وجہ سے پھیلتا ہے، اس لیے اس کو چچڑی کا بخار بھی کہتے ہیں۔

گندم چوکر ، کپاس بنولہ، السی اور سورج مکھی کی کھل میں بھی فاسفورس اچھی خاصی مقدار میں ہوتا ہے۔ لیکن زیادہ دودھ والے جانور تازہ سوئے جانور کو منرل مکسچر دینا نہایت ضروری ہے

DCP پر الگ سے پوسٹ ہوگی حصہ ٣ - Part 3

یہ بیماری گائے اور بھینسوں دونوں میں ہی ہوتی ہے لیکن بھینس اس کا شکار زیادہ ہوتی ہے جیسے ہی آپ کو پتا چلے کہ اپ کے جانور کو رت موترا ہوچکا ہے، تو جانور کا ٹمپریچر چیک کریں ° 100 سے کم ہو تو فوراً علاقہ کے مستند ڈاکٹر کو بلوائیں۔ اس علامت کو براہِ کرم ہلکا نہ سمجھیں

بچے کی پیدائش کے بعد DCP اور اچھی کمپنی کا منرل مکسچر ضرور شروع کریں۔

منرل + وٹامن مکسچر - یورپ سے درآمد
پانچ 5 کلو قیمت 1535 -
رابطہ - 7942677 0345

https://wa.me/message/4TMDB4ZKA46YA1

اگر اس سے سستا آپ کو اپنے علاقہ سے ملتا ہے جس میں وٹامن اور منرلز دونوں ہوں اور کوالٹی کا یقین ہو تو وہ خرید لیں یا اپنے علاقہ کے کسی بڑے ڈیری فارم سے خرید لیں - بڑے ڈیری فارمز کو اچھا/بہترین منرل اور وٹامن مکسچر بھی کم قیمت پر مل جاتا ہے

ایک دو وجہ کے علاؤہ رت موترا آپ کے جانور کو تیسرا دن نہیں ہونے دیتا۔ گنے کا جوس، سرسوں/تلوں کا تیل، گھی، مشک کافور، امیزول سے کچھ نہیں ہونے والا۔ اپنے جانور پر رحم کھائیں۔ اس علامت کو براہِ کرم ہلکا نہ سمجھیں فوراً علاقہ کے مستند ڈاکٹر سے رجوع کریں

فاسفورس پر اگلی دونوں پوسٹیں حصہ اول/دوم انشاء اللہ ٢-٣ دن میں

اللہ تعالیٰ آپ کے جان و مال میں برکت عطا فرمائے

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Wichita?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address

Wichita, KS