Ali Salem Herbal Trading UAE

Ali Salem Herbal Trading UAE

Share

Immune Solution, Blood Pressure, Stress, Digestive, Stomach Problems, Weight Loss, Skin Problems And Hair Care By Herbal Products remember every kind of herbs f

18/09/2026
08/11/2025

آجکل چالاک لوگ خودرشتےختم نہیں کرتےبلکہ وہ ایسےحالات پیداکرتےہیں کہ تم انہیں خودہی چھوڑکرچلےجاؤ اور بعدمیں وہ تمہیں غلط ثابت کرسکے

08/11/2025

I gained 313 followers, created 9 posts and received 28 reactions in the past 90 days! Thank you all for your continued support. I could not have done it without you. 🙏🤗🎉

17/10/2025

کبابہ خنداں - کبابہ شگفتہ

(عربی) فاغره -
(فارسی) کبابہ دہن کشاده

(پشتو) ڈنبرے
(کاغانی) تمبر
(بنگالی) تمبل

کباب چینی سے بڑا تخم ہے۔ جو نصف تک پھٹا ہوتا ہے ۔ اور اس کے اندر
ایک چھوٹا سا گول سیاہ دانہ ہوتا ہے
رنگ :- پرانا بھورا ، تازہ ہرا
ذائقہ :- تندو تیز
مزاج :- گرم و خشک بدرجہ دوم
مقدار خوراک :- دو ماشہ سے تین ماشہ -
مصلح - کافور
بدل - کباب چینی
مقام پیدائش:- کوہ ہمالیہ - کا غان- صوبہ سرحد
سوڈان
افعال و استعمال :- کبابہ خنداں ایک خوشبودار دوا ہے ۔ اس کا سونگھنا
اور کھانا مقوی قلب و دماغ ہے ۔ سرد معدے اور سرد جگر کو تقویت بخشتا ہے۔
ہضم کو قوت دیتا ہے ۔ ریاح خارج کرتا ہے ۔ یہ زیادہ تر معدہ اور جگر کے امراض کے
میں مستعمل ہے ۔ قابض ہونے کی وجہ سے دستوں کو بند کرنے کے لئے بھی کھلایا جاتا ہے-
امراض باردہ دماغی۔ ریاح غلیظ اور جنون کے لئے اس کا جوشاندہ پینا مفید ہے ۔ سرد امراض لکنت - استرخا وغیرہ میں بھی استعمال کرتے ہیں اور خون کی صفاتی کے لئے بھی دیتے ہیں۔ منہ کی بدبو دور کرنے کے لئے منہ میں رکھ کر چباتے ہیں ۔
اگر کسی مریض کی ہیچکی نا رک رہی ہو تو اس کا قہوہ بنا کر پلایا جائے تو اس کو مکمل آرام مل جاتا ہے -

17/10/2025

سناء مکی

(عربی فارسی) سنامکی - (بنگالی) سونا مکی (انگریزی) سنا
SENNA
(لاطینی) کے سیا انگسٹی فولیا

CASSIAAUGUSTIFOLIA

اس کے پتے برگ حنا کی مانند اور پھلی چپٹی سی ہوتی ہے۔سب سے بہتر وہ سنا سمجھی جاتی تھی جو حجاز سے آتی تھی اور سناء مکی کے نام سے مشہور تھی قریباً ۱۸۰ سال قبل ہندوستان میں سنا لائی گئی تھی اور تناویلی (مدراس) میں اس کی کاشت عربوں نے کی تھی ۔ آج کل اسے سنا مکی کی نسبت بہتر سمجھا جاتا ہے۔
رنگ زردی مائل سبز پھول نیلگوں۔
ذائقہ تلخ مزاج گرم خشک بدرجہ اول
مقدار خوراک ۳ ماشہ سے ۵ ماشہ تک
مقام مقام پیدائش. مدورا - تناولی - تر چنا پلی پونا (ہند دستان) ٹیوٹی کان کی بندرگاہ سے اس کی بڑی مقدار غیر ممالک کو بھیجی جاتی ہے
افعال و استعمال ہر خلط کی مسہل ہے ۔ دماغ کا تنقیہ کرتی ہے اس لئے درد کمر ، عرق النساء ، درد پہلو ، وجع الورک ، وجع المفاصل اور نوبتی بخاروں میں
استعمال کی جاتی ہے۔ کرم شکم کی قاتل ہے ۔ دردسر، درد شقیقہ اور مرگی میں مفید ہے ایک تولہ شہد کے ساتھ تین دن تک کھلانا وجع المفاصل کے لئے نافع ہے ۔ سنا کی پھلیوں کو بالعموم نقوع کی شکل میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ آنتوں میں مروڑ پیدا کرتی ہے۔ چونکہ اس کے تنکے اور پتوں کی ڈنڈیاں مروڑ پیدا کرتی ہیں اس لئے اسے چن کر صاف کر کے استعمال کرو مروڑ نہ ہوگا پتوں کو ابالنے سے اثر کمزور ہو جاتا ہے۔ بغرض اصلاح اس کے ساتھ گل سرخ یا انیسوں وغیرہ ملایا جاتا ہے انگریزی طب میں اس کے کئی مرکبات مستعمل ہیں

17/10/2025

میں دوا خانے کے لیے ایک ہیلپر کی ضرورت ہے جس کا ویزا اپنا ہو بالکل سیلری اور بونس دیا جائے گا ضرورت مند جلد از جلد رابطہ کریں یوگ کے دبئی میں یا ابو زیبی میں ہے

06/10/2025

Ali salem

27/09/2025

حجامہ کروائیں سنت اپنائیں اور شفا پائیں

21/01/2025

#

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Abu Dhabi?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Mussafah No# 37 Abu Dhabi
Abu Dhabi

Opening Hours

Monday 08:00 - 00:00
Tuesday 08:00 - 00:00
Wednesday 08:00 - 00:00
Thursday 08:00 - 00:00
Friday 08:00 - 00:00
Saturday 08:00 - 00:00
Sunday 08:00 - 00:00

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ali Salem Herbal Trading UAE posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Abu Dhabi.