My Ideas
Teacher as Biology 🧫.. Lahore Pakistan.. Work as tutor at chungi Amar siddhu Lahore Pakistan.📢✅
15/12/2024
17/03/2024
📖✒️✅
چٹائی پر بیٹھ کر قیصر و کسری کے تخت اکھاڑنے والے حضرت عمر عمر فاروق اعظمؓ کی عظمت پر لاکھوں سلام
سیدنا معاویہ ؓ کی محمد رسول اللہ ﷺ اور خانداں رسول سے رشتہ داریاں
سیدنا معاویہ ؓکی حضور ﷺ سے کئی ایک رشتہ داریاں تھیں۔ اسی طرح سیدنا معاویہ ؓ کی اہل بیت اور دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے بھی رشتہ داریاں تھیں۔ ان تمام رشتہ داریوں کی تفصیل ذیل میں بیان کی جارہی ہے:
سیدنا معاویہ ؓ کی آپ ﷺ سے پہلی رشتہ داری:
سیدنا معاویہ ؓ اور آپ ﷺ میں سگا خونی رشتہ تھا۔ عبد مناف کے دو قبیلے تھے، بنو ہاشم اور بنو امیہ۔ اور سیدنا معاویہ ؓ کا سلسلہ پانچویں نسل سے جا کر آپ ﷺ سے مل جاتا ہے۔ لہذا سیدنا معاویہ ؓ آپ ﷺ کے بھتیجے ہوۓ!
دونوں سلسلہ نسب یوں ہیں:
محمد رسول اللہ ﷺ بن عبداللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبد مناف۔
امیر معاویہ ؓ بن ابو سفیان ؓ بن حرب بن امیہ بن عبد الشمس بن عبد مناف۔
سیدنا معاویہ ؓ کی آپ ﷺ سے دوسری رشتہ داری:
سیدنا معاویہ ؓ کی بہن ام المومنین سیدہ رملہ ام حبیبہ بن ابی سفیان ؓ آپ ﷺ کی زوجہ محترمہ تھیں۔ یعنی سیدنا معاویہ ؓ آپ ﷺ کے برادرِ نسبتی ہوۓ۔
معروف شیعہ مؤرخ مرزا تقی سپہرہ لکھتا ہے:
ام حبيبه زوجه رسول خدا ﷺ بود و دختر ابي سفيان بن حرب است.
یعنی حضرت ام حبیبہ ؓ رسول خدا ﷺ کی زوجہ تھیں اور ابی سفیان ؓ بن حرب کی بیٹی تھیں۔
(ناسخ تواریخ، جلد 4، صفحہ 221)
سیدنا معاویہ ؓ کی آپ ﷺ سے تیسری رشتہ داری:
آپ ﷺ کی ایک صاحبزادی جن کا نام رقیہ بنت محمد رسول اللہ ﷺ تھا سیدنا عثمان ؓ کی بیوی تھیں۔ انکے بطن سے ایک بیٹا پیدا ہوا جن کا نام عبداللہ بن عثمان ؓ تھا اور یہ آپ ﷺ کے سگے نواسے تھے۔ عبداللہ بن عثمان کا نکاح سیدنا معاویہ ؓ کی بیٹی رملہ بنت معاویہ ؓ سے ہوا تھا۔ لہذا سیدنا معاویہ ؓ کی بیٹی آپ ﷺ کی بہو تھی، یعنی آپ ﷺ اور سیدنا معاویہ ؓ میں یہ ایک اور سسرالی رشتہ تھا۔ اور یہی رشتہ سیدنا معاویہ ؓ کا سیدنا عثمان ؓ سے بھی بنا۔
عبداللہ بن عثمان عہد فاروقی میں جنگ یرموک میں شہید ہوۓ۔
( جمہرۃ الانساب العرب از ابن حزم اندلسی رحمہ اللہ)
سیدنا معاویہ ؓ کی آپ ﷺ سے چوتھی رشتہ داری:
سیدنا معاویہ ؓ کی ایک زوجہ جن کا نام قرینۃ الصغریٰ تھا۔ وہ آپ ﷺ کی زوجہ ام المومنین سیدہ میمونہ ؓ بنت حارث کی سگی بہن تھیں۔
یوں سیدنا معاویہ ؓ آپ ﷺ کے ہم زلف ہوۓ۔
اور
میمونہ ؓ بنت حارث کی آٹھ بہنیں تھیں اور سب کا نکاح جلیل القدر صحابہ سے ہوا تھا۔
معروف شیعہ مؤرخ ابو جعفر محمد بن حبیب بن امیہ بن عمرو الہاشمی لکھتا ہے:
و سالفه من قبل ميمونه رحمها الله، معاوية بن ابي سفيان بن حرب بن اميه عنده قرينه الصغري بنت الحارث اخت ميمونه الابيهالم تلو له.
یعنی حضرت امیر معاویہ ؓ بن ابی سفیان بن حرب بن امیہ کے عقد میں حضرت میمونہ ؓ کے باپ کی طرف سے انکی ہمشیرہ قرینہ الصغریٰ تھیں جن سے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔
(کتاب المحبر، )صفہ 102
سیدنا معاویہ ؓ کی آپ ﷺ سے پانچویں رشتہ داری:
آپ ﷺ کے چچا زاد بھائیوں میں سے ایک کا نام نوفل بن حارث بن عبد المطلب بن ہاشم تھا۔ انکے بیٹے کا نام حارث بن نوفل تھا جو کہ آپ ﷺ کے بھتیجے ہوۓ۔ ان کا نکاح سیدنا معاویہ ؓ کی بہن اور ابو سفیان ؓ کی بیٹی ہند بنت ابی سفیان سے ہوا۔ان میں سے اولاد بھی ہوئی، جن میں سے ایک بیٹے کا نام محمد بن حارث بن نوفل اور ایک کا نام عبداللہ بن حارث بن نوفل تھا۔
ملاحظہ ہو:
هند بنت ابي سفيان بن حرب بن اميه الا مويه اخت معاويه كانت زوج الحارث بن نوفل بن حارث بن عبد المطلب بن هاشم فولدت له ابنه محمدا.
یعنی ہند بنت ابی سفیان ؓ حضرت امیر معاویہ ؓ کی ہمشیرہ، حارث بن نوفل بن حارث بن عبد المطلب بن ہاشم کے نکاح میں تھیں۔ اور ان سے ایک لڑکا محمد پیدا ہوا۔
(الاصابہ، جلد 3، صفحہ 58، تہذیب الاحکام جلد 5، صفحہ 181، طبقات ابنِ سعد، جلد 5 صفحہ 24)
شیعہ مؤرخ ابن ابی الحدید بھی اسکے بارے میں لکھتا ہے:
وارسل عبدالله بن الحارث بن نوفل بن حارث بن عبدالمطلب وامه هند بنت ابي سفيان بن حرب الي معاوية.
یعنی اور حضرت حسین ؓ نے عبداللہ بن حارث بن نوفل بن حارث بن عبد المطلب جن کی والدہ کا نام ہند بنت ابی سفیان بن حرب تھا کو حضرت معاویہ ؓ کی طرف روانہ کیا۔
(شرح نہج البلاغہ از ابن ابی الحدید)
یعنی محمد اور عبداللہ بن الحارث آپ ﷺ کے پوتے اور سیدنا معاویہ ؓ کے سگے بھانجے تھے۔ نوفل آپ ﷺ کی سالی کے شوہر اور معاویہ ؓ کے بہنوئی ہوۓ اور نوفل کی جانب سے انکے بیٹے آپ ﷺ کے بھتیجے ہیں، یعنی سیدنا معاویہ ؓ کے بھانجے آپ ﷺ کے بھتیجے ہیں۔
اس سے ثابت ہوا آپ ﷺ اور سیدنا معاویہ ؓ میں خونی اور سسرالی دونوں رشتے تھے۔ جبکہ سسرالی رشتے تو تگنے تگنے تھے!
سیدنا معاویہ ؓ کی اہل بیت سے رشتہ داریاں:
سیدنا معاویہ ؓ کی سیدنا علی ؓ سے رشتہ داری:
سیدنا معاویہ ؓ کی سگی بھانجی لیلیٰ بنت مرۃ سیدنا حسین کی زوجہ تھیں۔ یہ وہی لیلی بنت مرۃ ہیں جن کے بطن سے علی اکبر بن حسین پیدا ہوۓ تھے، جو کہ واقعہ کربلا میں شہید ہوۓ تھے۔
معاویہ ؓ کی سگی بہن کا نام میمونہ بنت ابی سفیان ؓ تھا، جن کے بطن سے لیلی بنت مرۃ پیدا ہوئیں۔
اس رشتہ داری کو اہل سنت و شیعہ علماء دونوں نے بیان کیا ہے:
ولد الحسين بن علي بن ابي طالب عليا اكبر قتل بالطف مع ابيه وامه ليلي بنت مرة بن عروه بن مسعود الثقفي، امها ميمونه بنت ابي سفيان بن حرب بن اميه.
یعنی حضرت حسین بن علی ؓ کے صاحبزادے علی اکبر جو کہ اپنے باپ حسین ؓ کے ساتھ کربلا میں شہید ہوۓ ان کی والدہ لیلی بنت مرۃ بنت عروہ بن مسعود ثقفی تھیں اور اس لیلی کی والدہ میمونہ بنت ابی سفیان ؓ بن حرب بن امیہ تھیں۔
(کتاب نسب قریش صفحہ 57، تاریخ الخلفاء ابن خیاط جلد 1 صفحہ 151)
معروف شیعہ عالم عباس قمی لکھتا ہے:
و دیگراز زوجات آنحضرت لیلی بنت مرۃ بن عروۃ بن مسعود ثقفیه است که مادرش میمونه بنت ابی سفیان بود۔ واو والدہ ماجدہ جناب علی اکبر است۔
یعنی حضرت حسین ؓ کی دیگر ازواج میں سے ایک لیلیٰ بنت مرۃ بنت عروہ بن مسعود ثقفیہ تھیں، ان کی والدہ ماجدہ میمونہ بنت ابی سفیان تھیں، اور وہ لیلی حضرت علی اکبر بن حسین کی والدہ محترمہ تھیں۔
(منتہی الآمال جلد 1، صفحہ 541).
یعنی سیدنا معاویہ ؓ کی بھانجی سیدنا علی ؓ کی بہو تھیں!
اور یزید بن معاویہ علی اکبر کے سگے مامو تھے!
اسکے علاوہ عباس علمدار رحمہ اللہ جو کہ حضرت علی ؓ کے بیٹے تھے انکی پوتی جن کا نام نفیسہ تھا کی شادی یزید بن معاویہ کے پوتے سے ہوئی تھی۔ اور ان سے دو بیٹے علی بن عبداللہ بن خالد بن یزید اور عباس بن عبداللہ بن خالد بن یزید پیدا ہوۓ۔
(کتاب نسب قریش صفحہ 79، جمہرہ النساب صفحہ 103).
دیگر اہل بیت سیدنا جعفر طیار، سیدنا امیر حمزہ اور سیدنا عباس رضوان اللہ علیہم اجمعین سے رشتہ داری:
سیدنا معاویہ ؓ کی زوجہ قرینہ الصغریٰ کی سگی بہنیں سیدنا عباس، امیر حمزہ اور سیدنا جعفر طیار رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زوجات تھیں۔
سیدنا جعفر ؓ کی زوجہ سلمہ، سیدنا امیر حمزہ ؓکی زوجہ ام الفضل سیدنا عباس کی زوجہ اسماء سیدنا معاویہ ؓ کی زوجہ قرینہ الصغریٰ کی سگی بہنیں تھیں۔
(میزان الاعتدال جلد 3، صفحہ 613)
اسکے علاوہ یزید بن معاویہ سیدنا جعفر طیار ؓ کے داماد بھی تھے۔ ام محمد، سیدنا علی ؓ کی سگی بھتیجی یزید بن معاویہ کی زوجہ تھیں۔
(کتاب المحبر، صفحہ 448)
یہی رشتے داری تھی کہ سیدنا معاویہ ؓ جعفر طیار کے خاندان کی بڑی داد و دہش کرتے تھے۔ چنانچہ اس کو دس لاکھ دینار سالانہ دیتے تھے۔ یزید بن معاویہ نے 40 لاکھ دینا شروع کر دیا۔ لیکن وہ عبداللہ بن جعفر طیار ساری رقم اہل مدینہ میں تقسیم کر دیتے۔
(انساب الاشراف صفحہ 3، البدایہ والنہایہ جلد 9 صفحہ 33)
شیعہ عالم ملا باقر مجلسی لکھتا ہے:
یزید بن معاویہ ؓ جعفر طیار ؓ اور زینب بنت علی ؓ کے داماد تھے، شائد یہی وجہ ہے دمشق میں یزید بن معاویہ نے اہل بیت کی بہت خدمت کی۔
(جلاء العیون صفحہ 622).
اسکے علاوہ سیدنا جعفر طیار ؓ کی پوتی رملہ بنت محمد کی شادی سیدنا معاویہ ؓ کے بھتیجے کے بیٹے سے ہوئی۔
ابو جعفر البغدادی لکھتا ہے:
وتزوجت رملہ بنت محمد بن جعفر بن ابی طالب ابا القاسم بن ولید بن عتبہ بن ابی سفیان۔
یعنی حضرت رملہ بنت محمد بن جعفر طیار بن ابی طالب کی شادی ابو القاسم بن ولید بن عتبہ بن ابی سفیان سے ہوئی۔
(کتاب المحبر، صفحہ 449)
اور سیدنا معاویہ ؓ کی سیدنا عباس ؓ بن عبد المطلب سے رشتہ داری یوں تھیں کہ عباس ؓ کی پوتی کا نکاح حضرت معاویہ ؓ کے حقیقی بھائی عتبہ بن ابی سفیان کے بیٹے ولید سے ہوئی۔
"وتزوجت لبابہ بنت عبیداللہ بن عباس بن عبد المطلب، الولید بن عتبہ بن ابی سفیان.
یعنی اور لبابہ بنت عبیداللہ بن عباس بن عبد المطلب کی شادی ولید بن عتبہ بن ابی سفیان سے ہوئی۔
(نسب القریش، صفحہ 133، کتاب المحبر، صفحہ 441)
اسی رشتہ داری کا ذکر شیعہ کی کتب میں بھی ہے مثلا عمدۃ الطالب فی النساب آل ابی طالب صفحہ نمبر 43 کی حواشی میں لکھا گیا ہے۔
ان تمام باتوں سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ خاندان بنو ہاشم کی خاندان بنو امیہ سے گہری رشتہ داریاں تھیں اور یہ سلسلہ کئی نسلوں تک چلا۔
لہذا تاریخ میں دیکھ کر ہمیں سیدنا معاویہ ؓ کی آپ ﷺ اور اہل بیت سے گہری خونی اور سسرالی
رشتہ داریاں ملتی ہیں۔ جو کہ شیعہ سنی دونوں کی کتب سے ثابت ہیں اور ان پر کوئی حرف نہیں آسکتا!
نتیجتاً جس کا ذکر اہل بیت کے گھروں میں ہو، بطور رشتہ دار جس کا نام و نشان اہل بیت کے ہاں قائم و دائم رہے اور کبھی ختم نا ہوپاۓ! اسکی تنقیص اور احترام میں کمی کسی صورت قابل قبول نہیں۔ نا تاریخ سے وہ نکل پاۓ نا گھر کے نسب ناموں سے نکالنا انکو ممکن!
اس سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ پہ لاکھوں سلام
30/08/2023
مزے کی بات ایشیا کپ کی تاریخ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان فائنل نہیں ہوا انشاءاللہ اس دفعہ توقع کی جا سکتی ہے فائنل کی کیونکہ پاکستان کی ٹیم بھی اس دفعہ تگڑی ہے اور انڈیا کی بھی 🏏
انشاءللہ اس پیج پر آپ کو سارے انٹرنیشنل کرکٹ میچز اور سارے لیگ کرکٹ میچز بال بائے بال اسکور اپڈیٹ ملا گا- پیج کو لائیک اور فالو لازمی کریں -
⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️⬇️
LLive Cricket Score Update OfficialCLive Cricket Score Update OfficialSLive Cricket Score Update OfficialULive Cricket Score Update OfficialOLive Cricket Score Update Official⬆️⬆️⬆️⬆️⬆️⬆️
غربت، بھوک افلاس، کرپشن،لا قانونیت،بے روزگاری، مہنگائی، اداروں کے ایک دوسرے کے معاملات میں بےجا مداخلت، نااہل حکمرانوں سے متاثرہ قوم آج اپنا 76 واں یوم آزادی بڑے جوش و خروش سے منا رہی ہے ۔۔
13/08/2023
آنکھوں میں پانی لیئے مجھے گھورتا ہی رہا دیر تک،
وہ آئینے میں کھڑا شخص پریشان تھا بہت۔
06/08/2023
Cliquez ici pour réclamer votre Listage Commercial.
Type
Contacter l'entreprise
Téléphone
Site Web
Adresse
Democratic Republic Of The
04/09/2023