Mohd ajaz khan

Mohd ajaz khan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mohd ajaz khan, Health/Beauty, navva gauon alawal dewaria gonda, Gonda.

25/12/2025

💐 *دارالعلوم اہل سنت حبیب الرضا دیوریا علاول بگی روڈ گونڈہ کا مثالی قدم* 💐

آج مورخہ ٢٤/ دسمبر ٢٠٢٥ء بروز بدھ جامع مسجد غریب نواز میں زیارت حرمین شریفین پر تشریف لے جا رہے دو طالب علم کو رخصت کرنے کے لیے الوداعیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں ادارہ ہذا کے اساتذہ،اراکین،معاونین اور طلبہ نے شرکت کی۔
تلاوت،نعت و منقبت اور تقریر کے بعد صدر المدرسین حضرت مولانا شکیل احمد حبیبی صاحب قبلہ و دیگر اساتذہ و اراکین نے گلپوشی کر کے حوصلہ افزائی کی۔
اس کے بعد اساتذہ و طلبا نے مصافحہ و معانقہ کرکے رخصت کیا۔
واضح رہے دارالعلوم حبیب الرضا کے ذمہ داران نے اپنی سابقہ روایت برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ سال (تعلیمی سال ٢٠٢٤/٢٠٢٥) سالانہ امتحان میں ادارے میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے *دو طالب علم شعبہ حفظ سے حافظ محمد شہباز خان سلمہ اور شعبہ نظامیہ سے محمد غفران احمد سلمہ کو عمرہ کا ٹکٹ سونپا۔*
لائق مبارکباد ہیں ادارہ ہذا کے اراکین واساتذہ خصوصا *حضرت قاری حمید اللہ خان* صاحب قادری جنھوں نے طالبان علوم نبویہ کے اندر اس پرفتن اور گہما گہمی بھرے زمانہ میں علم دین کی شمع روشن رکھنے کے لیے یہ مثالی قدم اٹھایا۔
ان شاء اللہ العزیز ٢٧/ دسمبر ٢٠٢٥ء بروز سنیچر *عزیزم محمد غفران احمد سلمہ,محمد شہباز خان سلمہ*
لکھنؤ ایئر پورٹ سے جدہ ائیرپورٹ (سعودی عرب)کے لیے روانہ ہوں گے‌.

رب کریم کی بارگاہ میں دعا ہے مولی کریم اس مبارک سفر کی برکت سے ادارہ ہذا کو مزید ترقی عطا فرمائے 🌹

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gonda?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Navva Gauon Alawal Dewaria Gonda
Gonda
271601