learn to behavior
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from learn to behavior, Health/Beauty, Lohardaga Road, Lohardaga.
عید کی خوشیاں قریب ہیں،
مگر دل کبھی کبھی ماضی کی گلیوں میں چلا جاتا ہے
وہاں جہاں وہ لوگ تھے
جن کے ساتھ عید واقعی عید لگتی تھی
🚫 *"یہ مَت سـوچیں"* 🚫
*کہ فُلاں نے یہ بُرائی کی اور فُلاں نے وہ بُرائی کی ہے...!*
💯 *بلکہ یہ سوچیں...!* 💯
*کہ آپ نے آج ســارے دن میں کون کون سی اچھــائی کی ہے...!*
🌹 *لوگوں کی بُرائیوں سے اِس طرح غافل ہو جائیں کہ جیسے آپ رات کو سوتے ہُوئے دُنیا سے غافل ہو جاتے ہیں...!*
🔖 *اپنا محاسبہ خُود کیجئے اِس سے پہلے کہ اللّٰہ آپکا محاسبہ کرے...!*
زندگی کے کچھ سنہرے اصول
محبت میں اعتدال ہو۔۔۔۔
مخالفت میں بھی شرافت ہو۔۔۔۔۔
نظر انداز کرنے پر وہاں سے ہٹ جانا۔۔۔۔
لوگوں پر کبھی بھی پورا بھروسہ نہیں کرنا۔۔۔۔
تعلقات کے دائرے کو محدود رکھنا۔۔۔۔۔
سلام و دعا کو عام رکھنا۔۔۔۔۔
مقابلے کی فضاء سے دور رہنا۔۔۔۔۔
اپنی خوشیاں آپ پیدا کرنا۔۔۔۔
اپنے دکھ فقط خدا سے کہنا۔۔۔۔۔
معاف کرنا !! مگر اعتبار کبھی نہ کرنا ۔۔۔۔۔
بے قدروں سے ضرور فاصلہ رکھنا😒۔۔۔۔۔
*کتنی پیاری پیاری تسلّیاں ہیں نا قرآنِ پاک کی ....*
*حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمہَ الْوَکِیْلُ○*
_ہمیں تو اللّٰہ ہی کافی ہے اور وہ بہت اچھا کارساز ہے_
*(سورة آل عمران ١٦٣)*
*وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ وَلِيًّا وَكَفَىٰ بِاللَّـهِ نَصِيرًا*
_"اور کافی ہے اللّٰه دوست اور کافی ہے اللّٰه مددگار"_
*(سورة النسآء:٤٥)*
*لَا تَحْــــزَنْ اِنَّ اللّٰـهَ مَعَنَـا* •
*غم نہ کرو بیشک اللّٰــــــه ہمارے ساتھ ہے*
*🔮عالمِ دین سے شادی کرنے کے فوائد:🔮*
آج کل لڑکیوں کا مزاج اس طرح ہے کہ
اگر ان کے نکاح کے لیے کوئی عالم یا داڑھی والا دیندار لڑکا تجویز کیا جائے تو وہ منع کردیتی ہیں کہ ہمیں مولانا اور داڑھی والے سے شادی نہیں کرنی؛ یعنی ہیرو ٹائپ لڑکا ہی چاہیے؛
شاید انہیں مولاناؤں کی خوبیوں اور ان کے ساتھ شادی کرنے کے فوائد کا علم نہیں ورنہ وہ اپنے لیے عالم لڑکے کو ہی ترجیح دیں؛ چنانچہ مندرجہ ذیل میں چند فوائد کا ذکر کیا جاتا ہے۔
❶ نیک صالح عالم جہیز کی مانگ نہیں کرتا۔
❷ عالم اپنی بیوی کے مکمل حقوق سے
واقف ہوتا ہے اس لئے وہ حق تلفی نہیں کرتا۔
❸ عالم اپنی بیوی کو بہت خوش رکھتا ہے۔
❹ عالم اپنی بیوی کا گھر اور کچن کے کاموں میں بھی ہاتھ بٹاتا ہے۔
❺ عالم اپنی بیوی کو پردے میں رکھتا ہے؛ کیوں کہ بے پردہ عورت شیطان کا نوالہ ہوتی ہے۔
❻ عالم اپنی بیوی کی دنیا و آخرت دونوں کا خیال رکھتا ہے اس لیے اس کو دین دار بناتا ہے، نماز ، روزہ کی تاکید کرتا ہے۔
❼ عالم کی بیوی کی معاشرے میں الگ ہی شان ہوتی ہے، سبھی عورتیں عالم کی بیوی سے بہت ادب سے پیش آتی ہیں۔
❽ عالم اپنی بیوی کی تلخ باتوں پر جلدی غصہ نہیں ہوتا اور اگر ہوتا بھی ہے تو بہت جلد اپنے غصے پر قابو پا لیتا ہے۔
❾ عالم اپنی بیوی پر ظلم و ستم نہیں کرتا، اس کو بے جا ڈانٹتا ڈپٹتا نہیں اور نا ہی اس پر ہاتھ اٹھاتا ہے۔
0❶ عالم نہ ہی کنجوس ہوتا ہے اور نہ ہی فضول خرچی کرنے والا؛ بلکہ اپنی حیثیت کے مطابق تمام ضروریات پوری کرتا ہے۔
❶❶ عالم سود، جوا، لاٹری اور تمام حرام کمائی سے بچتا ہے اور اپنے اہل و عیال کو بھی محفوظ رکھتا ہے۔
❷❶ عالم اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرتا ہے اور انہیں دینی تعلیم سے آراستہ کرتا ہے۔
❸❶ عالم اپنی بیوی کو روٹھنے نہیں دیتا، اگر روٹھ جائےتو منا لیتا ہے۔
❹❶ عالم اپنی بیوی سے بے وفائی نہیں کرتاـ یہی وجہ ہے کہ عالم کے یہاں طلاق کی نوبت بہت کم آتی ہے۔
❺❶ عالم معاشرے کا سب سے شریف انسان ہوتا ہے، کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا۔
اللّٰہ تعالیٰ سب کو نیک ہمسفر نصیب فرمائیں آمین
Gخواتین کی تعلیم سے متعلق روایات:-
(۱) بنی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ”ثَلاَثَةْ لَہُمْ أَجْرَانِ: رَجُلٌ مِنْ أہْلِ الکِتَابِ آمَنَ بِنَبِیِّہ، وَآمَنَ بِمُحَمَّدٍ، وَالعبدُ المَمْلُوکُ اذَا أدّی حقَ اللّٰ، وحَقَّ مَوَالِیْہِ، وَرَجُلٌ لَہ اَمَةٌ، فَأدَّبَہَا فَأحْسَنَ تَأدِیْبَہَا، وَعَلَّمَہَا، فَأحْسَنَ تَعْلِیْمَہَا، ثُمَّ اَعْتَقَہَا، فَتَزَوَّجَہَا، فَلَہ أجْرَانِ“(۱) اس حدیث کے آخری جزء کی شرح میں ملاعلی قاری لکھتے ہیں کہ: ”یہ حکم صرف باندی کے لیے نہیں؛ بلکہ اپنی اولاد اور عام لڑکیوں کے لیے بھی یہی حکم ہے۔“(۲)
(۲) ایک صحابیہ حضرت شفاء بنت عدویہ تعلیم یافتہ خاتون تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا کہ: ”تم نے جس طرح حفصہ کو ”نملہ“ (پھوڑے) کا رقیہ سکھایا ہے، اسی طرح لکھنا بھی سکھادو۔“(۳)
(۳) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی عورتوں کی تعلیم کا اہتمام فرماتے تھے اور ان کی خواہش پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے باضابطہ ان کے لیے ایک دن مقرر کردیا تھا، حضرت ابوسعید خدری کی روایت ہے: ”قَالَتْ النِّسَاءُ لِلنَّبِيّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ”غَلَبْنَٓ عَلَیکَ الرِّجَالُ، فَاجْعَلْ لَّنَا یَوْمًا مِنْ نَفْسِکَ، فَوَعَدَہُنَّ یَوْماً لَقِیَہُنَّ فِیْہِ، فَوَعَظَہُنَّ، وَأمَرَہُنَّ“(۴)۔
(۴) حضرت اسماء بنت یزید بن السکن انصاریہ بڑی متدین اور سمجھدار خاتون تھیں، انھیں ایک دفعہ عورتوں نے اپنی طرف سے ترجمان بناکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کریں کہ : ”اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مردو عورت ہر دو کی رہ نمائی کے لیے مبعوث فرمایا ہے؛ چنانچہ ہم آپ پر ایمان لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کی، مگر ہم عورتیں پردہ نشیں ہیں، گھروں میں رہنا ہوتا ہے، ہم حتی الوسع اپنے مردوں کی ہر خواہش پوری کرتی ہیں، ان کی اولاد کی پرورش وپرداخت ہمارے ذمے ہوتی ہے، ادھر مرد مسجدوں میں باجماعت نماز ادا کرتے ہیں، جہاد میں شریک ہوتے ہیں، جس کی بنا پر انھیں بہت زیادہ ثواب حاصل ہوتا ہے؛ لیکن ہم عورتیں ان کے زمانہٴ غیبوبت میں ان کے اومال واولاد کی حفاظت کرتی ہیں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! کیا ان صورتوں میں ہم بھی اجر وثواب میں مردوں کی ہمسر ہوسکتی ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسماء کی بصیرت افروز تقریر سن کر صحابہ کی طرف رخ کیا اور ان سے پوچھا: ”اسماء سے پہلے تم نے دین کے متعلق کسی عورت سے اتنا عمدہ سوال سنا ہے؟“ صحابہ نے نفی میں جواب دیا، اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت اسماء سے فرمایا کہ: ”جاؤ اور ان عورتوں سے کہہ دو کہ: ”انَّ حُسْنَ تَبَعُّلِ احْداکُنَّ لِزَوْجِہَا، وَطَلَبِہا لِمَرْضَاتِہ، وَاِتِّبَاعِہَا لِمُوافَقَتِہ، یَعْدِلُ کلَّ مَا ذَکَرْتِ لِلرِّجَالِ“۔(۵)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانِ مبارک سے یہ عظیم خوش خبری سن کر حضرت اسماء کا دل بلّیوں اچھلنے لگا اور تکبیر وتہلیل کہتی ہوئی واپس ہوگئیں اور دیگر عورتوں کو بھی جاکر سنایا۔
تاریخ اسلامی کی ان چند جھلکیوں سے بہ خوبی معلوم ہوجاتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں عورتوں کے اندر حصولِ علم کے تئیں کس قدر شوق اور جذبہٴ بے پایاں پایا جاتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ان کے شوقِ طلب اور ذوقِ جستجو کی قدر کرتے ہوئے، ان کی تعلیم وتربیت کا کتنا اہتمام فرماتے تھے
تعلیم وتربیت کے عمومی ماحول کا اثر:-
تعلیم وتربیت کے اسی عمومی ماحول کا اثر ہے کہ جماعتِ صحابیات میں بلند پایہ اہل علم خواتین کے ذکرِجمیل سے آج تاریخ اسلام کا ورق ورق درخشاں وتاباں ہے
چنانچہ یہ امر محقق ہے کہ امہات المومنین میں حضرت عائشہ وحضرت ام سلمہ فقہ وحدیث و تفسیر میں رتبہٴ بلند رکھنے کے ساتھ ساتھ تحقیق ودرایت کے میدان کی بھی شہہ سوار تھیں
حضرت ام سلمہ کی صاحبزادی زینب بنت ابوسلمہ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پروردہ تھیں، ان کے بارے میں تاریخ کا بیان ہے کہ:
”کَانَتْ أَفْقَہَ نَسَاءِ أہْلِ زَمَانِہَا“(۶)
حضرت ام الدردادء الکبری اعلیٰ درجے کی فقیہ اور عالمہ صحابیہ تھیں۔(۷)
حضرت سمرہ بنت نہیک اسدیہ کے بارے میں لکھا ہے کہ: ”وہ زبردست عالمہ تھیں، عمر دراز پائیں، بازاروں میں جاکر امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کیا کرتی تھیں اور لوگوں کو ان کی بے راہ روی پر کوڑوں سے مارتی تھیں۔“(۸)
پھر یہ زریں سلسلہ دورِ صحابیات تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ تابعیات اور بعد کی خواتین کے زمانوں میں بھی ہمیں اس طبقے میں بڑی بڑی عالمہ، زاہدہ اور امت کی محسنہ وباکمال خواتین ملتی ہیں
💖💖💖
جہاں تک ہوسکا ہم نے تمہیں پردہ کرایا ہے
مگر اے آنسوؤں تم نے بہت رسوا کرایا ہے
چمک ایسے نہیں آتی ہے خوداری کے چہرے پر
انا کو ہم نے دو دو وقت کا فاقہ کرایا ہے
بچھڑنا اس کی خواہش تھی نہ میری آرزو لیکن
ذرا سی ضد نے اس آنگن کا بٹوارا کرایا ہے
💫💫💫💫
منور رانا
اے نئے سال بتا تجھ میں نیاپن کیا ہے
ہر طرف خلق نے کیوں شور مچا رکھا ہے
روشنی دن کی وہی تاروں بھری رات وہی
آج ہم کو نظر آتی ہے ہر ایک بات وہی
آسمان بدلا ہے افسوس نا بدلی ہے زمیں
ایک ہندسے کا بدلنا کوئی جدت تو نہیں
اگلے برسوں کی طرح ہوں گے قرینے تیرے
کسے معلوم نہیں بارہ مہینے تیرے
جنوری فروری مارچ میں پڑے گی سردی
اور اپریل مئی جون میں ہو گی گرمی
تیرا من دہر میں کچھ کھوئے گا کچھ پائے گا
اپنی میعاد بسر کر کے چلا جائے گا
تو نیا ہے تو دکھا صبح نئی شام نئی
ورنہ ان آنکھوں نے دیکھے ہیں نئے سال کئی
بے سبب لوگ کیوں دیتے ہیں مبارک باديں
غالباً بھول گئے وقت کی کڑوی یادیں
تیری آمد سے گھٹی عمر جہاں سے سب کی
فیضؔ نے لکھی ہے یہ نظم نرالے ڈھب کی
فیض لدھیانوی
learn to behavior Health/beauty
*زندگی میں ہمیشہ وہ لوگ پرسکون رہتے ہیں ،*
*جو پوری نہ ہونے والی خواہشوں پہ شکوہ کرنے کی بجائے*
*ان نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں*
*جو انہیں اللّٰہ پاک نے عطاء کیں ہیں __🌼❤🫰🏻*
Category
Website
Address
Lohardaga Road
Lohardaga
835213
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when learn to behavior posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.