Mera Sona Pakistan
any reports
19/02/2023
جب بہو کو گھر لے کے آئے تو خدارا اسے ایڈجیسٹ ہونا کا وقت دے 20 سے 22 سال کی لڑکی سے آپ پچاس سال کی عورت کی سمجھداری کی امید مت کریں جیسے گھر میں بیٹھی آپ کی بیٹی آپ کو بچی لگتی ہے بہو کو بھی بچی سمجھ کے اسکی نادانیوں کو نظر انداز کر دیا کریں آج جس لڑکی سے آپ ایک بیوی بہو بھابھی کی ساری زمینداریاں پوری کرنے کی امید رکھتے ہیں وہ بھی اپنے والدین کے لیے بچی ہی تھی ساس ماں نہیں بن سکتی تو کیا ہوا اپنی بہو کی دوست بننے کی کوشش کریں کبھی کبھی اسے بولے آجا بیٹا تیرے سر میں مالش کرتی ہوں وہ کام سے فارغ ہو تو اسکا ماتھا پیار سے چوم کے اتنا کہہ دے میری بیٹی بہت تھک گئی ہوگی کھانا کھانے لگے تو بہو کو آواز دے کر اپنے پاس بیٹھائے بیٹے کے سامنے بہو کی تعریف کر دیا کریں
میں یقین سے کہتی ہوں ان چھوئی چھوئی باتوں سے خوش ہو کر وہ دل و جان سے آپکی خدمت کرے گی اسکی حوصلہ اور خلوص افزائی کریں اس سے گھر کے معاملات میں مشورہ کریں
احساس دلایں کے اسکے بنا اپکا گھر ادھورا ہے خوش رہے خوشیاں بانٹییں۔۔۔❤🥰
23/12/2022
❤️بڑا بھائی ❤️
ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہو یا نہ ہو لیکن "بڑے بھائی" کی جوانی ضرور ہوتی ہے ۔ اس لیے اپنے بڑے بھائی کی قدر کیجیۓ. یہ وہ درخت ہیں جو اکھڑ جائیں تو پھر کبھی نہیں لگتے اور جن کے بڑے بھائی نہیں ہیں اللّٰہ انکو ہمیت و حوصلہ دے
🤲اللہ پاک ہمارے بھائیوں کو سلامتی عطا فرمائے آمین 🤲
Malaysia 💗
18/10/2022
یہ گھر الجزائر میں موجود تھا اس گھر کے مالک نے اپنی موت سے پہلے اپنی اولاد کو جمع کیا اور کہا کہ جب میں فوت ہو جاؤں تو اس گھر کو گرا دینا کیونکہ اس گھر کی بنیادوں میں ایک خزانہ دفن کیا ہوا ہے ۔ کچھ دنوں بعد وہ شخص فوت ہوگیا اور اس کی اولاد جمع ہو کر اس خزانے کی تلاش کے لیے اپنے والد کی وصیت پر عمل کرنے کے لیے مشورہ کرنے لگی اور آخر کار اتفاق ہوا کہ گھر کو گرا دیا جائے گھر کو گرانے کے لیے مشینری منگوائی گئی اور گھر کو گرا دیا گیا ایک صندوق اس گھر کی بنیادوں سے ملا سب خوش تھے کہ خزانہ مل گیا ہے جب صندوق کو کھولا گیا تو اس میں سی ایک کاغذ کا ٹکڑا ملا اس پر لکھا تھا کہ تم سب اگر مرد ھو تو اس گھر کو دوبارہ تعمیر کر کے دکھاؤ
والدین اپنی زندگی کی انتھک محنت کر کے گھروں کو تعمیر کرتے ہیں اور اولاد اس جائیداد پر حق بھی جتاتے ہیں اور جھگڑے بھی کرتے ہیں اور پھر ساری زندگی ایک دوسرے سے جدا رہتے ہیں...
اور آخر میں کہتے ہیں ابا جی آپ نے ہمارے لیے کیا ہی کیا ہے۔۔
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Pasir Puteh
81700