PTI Social worker page

PTI Social worker page

Share

PTI Social worker��

08/05/2022

چئیرمن عمران خان ایبٹ آباد جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

08/05/2022

"لا الہ الا اللہ" انسان کو غیرت دیتا ہے عمران خان ایبٹ آباد جلسہ میں خطاب

08/05/2022

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف جناب عمران خان صاحب اور ملک کے نامور علمائے کرام ، مشائخ عظام ، پیران و گدی نشین اور جدید مذہبی و دینی شخصیات کے مابین وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان کی ایسی صورتحال، پاکستان تحریک انصاف کی نظریاتی اساس اسلام کے فلسفہ یا معاشرت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس اہم اعلی علمی ملاقات میں ایوان نے متفقہ طور پر مندرجہ ذیل نکات پر اتفاق کیا:

• پاکستان کلمہ لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُولُ اللہ کی بنیاد پر معرض وجود آنے والی ایک اسلامی جمہوری ریاست ہے ۔

• قرار داد مقاصد کی روشنی میں ریاست پاکستان میں اقتدار اعلی کی واحد مالک خدائے بزرگ و برتر کی ذات ہے اور عوام قرآن وسنت کے اصولوں کے تابع ایک منتخب جمہوری نمائندہ ایوان کے ذریعے ان اختیارات کے استعمال کا حق رکھتے ہیں ۔

• چئیرمین پاکستان تحریک انصاف اور ان کی جماعت ریاست پاکستان میں قائد اعظم اور جناب علامہ اقبال سمیت بانیان پاکستان کے تصورات کی روشنی میں پاکستان میں دستور و قانون کے مطابق صحیح معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کیلئے متحرک ہے۔

• چئیرمین مین پاکستان تحریک انصاف نے بطور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان دنیا بھر میں اسلام کی سر بلندی توہینِ رسالتﷺ جیسے قبیح وشرمناک عمل کے انسداد اسلاموفوبیا کے تدارک اور مسلم امہ کے مابین اتحاد و یگانگت کے فروغ کیلئے غیر معمولی خدمات سرانجام دیں ہیں ۔

• اسلام کے تہذیبی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے چیر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے تصورات و خدمات لائق تقلید و قابل تحسین ہیں۔

• چئیر مین تحریک انصاف کی بطور وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب جس میں انہوں نے اسلاموفوبیا اور توہین رسالت ﷺ جیسے ناگزیر و حساس موضوعات پر امت مسلمہ کے مقدمے کی بہترین انداز میں وکالت کی بھی ہر لحاظ سے غیر معمولی اور قابل تحسین واقعہ ہے۔

• اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اسلاموفوبیا کے انسداد کی قرارداد کی متفقہ منظوری اور 15 مارچ کا بطور ’’عالمی یوم انسداد اسلاموفوبیا‘‘ تقرر بھی چیرمین تحریک انصاف کی غیر معمولی خدمت کی عکاس ہیں ۔

• حکومتی سطح پر سیرت رسول اکرم ﷺ کی تعلیمی نصاب میں شمولیت اور رحمت اللعالمین اتھارٹی کا قیام بھی چیرمین تحریک انصاف کی اسلام و پیغمبر اسلام ﷺ سے گہری عقیدت و نسبت کی علامتیں ہیں جن پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

• یہ ایوان ایک سنگین سازش و مداخلت کے نتیجے میں منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر کی جانب سے دفتر خارجہ کو بھجوائے گئے خفیہ مراسلے کے مندرجات پرقومی سلامتی کمیٹی کے 2 اجلاسوں کے اعلامیوں کی تائید کرتے ہوئے امریکیوں دھمکیوں پرمشتمل مراسلے کی ایک طاقتور اور بااختیار عدالتی کمیشن کے ذریعے کھلی تحقیقات کے ذریعے سازش میں ملوث عناصر کی نشاندی کے چیئر مین پاکستان تحر یک انصاف کے مطالبے کی توثیق کرتا ہے ۔

• یہ ایوان سامراج و استعمار کے خلاف جدوجہد میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی بھر پور معاونت کا عزم کرتا ہے اور مادر وطن کی حقیقی آزادی خودمختاری کی تحریک میں اپنے بھرپور تعاون کا اعلان کرتا ہے ۔

10/04/2022

‏پورے ملک میں لوگ خود نکلے ہیں۔ کسی نے بسیں نہیں بھیجیں۔ کسی نے پیسہ نہیں لگایا۔ قیمے والے نان اور بریانی بھی نہیں مل رہی۔ پھر یہ لوگ کیسے نکلے؟ سوچیے گا ضرور صاحب

10/04/2022

عجیب شخص تھا عمران خان جو غلام قوم کو جگانے نکلا تھا ۔۔۔

10/04/2022

غلامی سے بہتر موت ہے
غلام پاکستان
#خُدا_حافظ_کپتان🙏❤

10/04/2022

‏پاکستانیوں!
ان چہروں کو یاد رکھنا اور اپنے ووٹ کی طاقت سے ان لوٹوں کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن کردینا۔۔۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Abbottabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Abbottabad