Na 178 Syed javed Saeed kazmi Sb Insha Allah

Na 178 Syed javed Saeed kazmi Sb Insha Allah

Share

kazmi Group

31/08/2026

Syed Javed Saeed Kazmi

Photos from Na 178 Syed javed Saeed kazmi Sb Insha Allah's post 26/08/2026

آمدِ مصطفیٰ ﷺ مرحبا 🌹
﴿وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ﴾اور ہم نے آپ ﷺ کا ذکر بلند فرما دیا۔
﴿وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ﴾ اور ہم نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا۔
🌸 عید میلاد النبی ﷺ کے بابرکت ایام کے موقع پر عوامی لیڈر امیدوار قومی اسمبلی حلقہ علی پور کرنل ریٹائرڈ سید جاوید سعید شاہ صاحب کاظمی صاحب کی کاوش سے 10 روزہ فری آئی کیمپ(27 اگست تا 5 ستمبر) خیرپور اور گرد و نواح۔
📍 شامل علاقے: خیرپور، سیت پور، خانگڑھ ڈومہ، سلطان پور، کندرالہ، مٹھن والی، گبر آرائیں، باڑا بنگلہ اور گرد و نواح۔
✅ مفت آنکھوں کا چیک اپ • مفت ادویات • مفت چشمے (ضرورت کے مطابق) • جدید مشینوں کے ذریعے مفت آپریشن
اللہ تعالیٰ ہمیں حضور نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پر عمل کرنے اور انسانیت کی خدمت کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

24/08/2026
22/08/2026

عوامی لیڈر غازیِ ملت سید جاوید سعید کاظمی، چیئرمین تحریک بقاء اسلام پاکستان امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 178 علی پور، علی پور سٹی میں تشریف لائے، ملک وزیر والوٹ کی دعوت پر منعقدہ محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خطاب فرمایا
اس موقع پر جاوید کاظمی پولٹیکل گروپ کے رفقاء نے اپنے عظیم قائد کا استقبال کیا سید جاوید سعید کاظمی نے اپنے خطاب میں محبتِ رسول ﷺ کی عظمت و فضیلت بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ سے سچی محبت ایمان کی روح اور مسلمان کے دل کی سب سے بڑی دولت ہے آپ ﷺ کی محبت دلوں کو جوڑتی ہے کردار کو سنوارتی ہے اور انسان کو خیر و بھلائی کی راہ پر گامزن کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں عشقِ رسول ﷺ کو سب سے مقدم رکھتے ہوئے محبت، اخوت اور خدمتِ خلق کو فروغ دینا چاہیے۔

20/08/2026

سیلاب گزر جاتا ہے، پانی اتر جاتا ہے، مگر اس کے چھوڑے ہوئے زخم کئی برس تک باقی رہتے ہیں۔ علی پور میں گزشتہ سال آنے والے سیلاب نے بھی سڑکوں اور رابطہ راستوں کو شدید متاثر کیا۔ بعض مقامات پر سڑک میں کٹ لگے، راستے متاثر ہوئے اور لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اب انہی متاثرہ مقامات میں سے دو جگہوں پر بحالی کا کام نظر آ رہا ہے۔ سرکاری وسائل سے سڑک کی بحالی یقیناً ایک ضروری اقدام ہے، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ کیا صرف موجودہ کٹ کو دوبارہ اسی انداز میں بحال کرنا ہی مستقل حل ہے؟
اگر کسی مقام پر ہر بار سیلابی پانی کا گزرنا متوقع ہو تو وہاں محض سڑک کو دوبارہ بنا دینا شاید وقتی مرمت تو ہو سکتی ہے، مگر دیرپا منصوبہ بندی نہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے مقامات پر مناسب پل، کلورٹ یا پانی کے بہاؤ کے مطابق مستقل کراسنگ تعمیر کی جائے تاکہ مستقبل میں سیلاب آئے بھی تو رابطہ سڑک مکمل طور پر منقطع نہ ہو۔
خاص طور پر سیت پور اور خانگڑ ڈومہ کی طرف جانے والے راستوں کی اہمیت مقامی آبادی سے زیادہ کون جان سکتا ہے؟ اگر مستقبل میں دوبارہ سیلابی صورتحال پیدا ہوتی ہے اور پانی انہی مقامات سے گزرتا ہے، تو خدشہ ہے کہ موجودہ طرزِ تعمیر دوبارہ متاثر ہو سکتا ہے اور علی پور کا رابطہ ان علاقوں سے ایک بار پھر مشکل میں پڑ سکتا ہے۔
یہاں سوال کسی ایک سیاسی جماعت، ایم پی اے یا ایم این اے کا نہیں، بلکہ منصوبہ بندی کے معیار اور عوامی مفاد کا ہے۔
جب کسی علاقے میں ترقیاتی کام ہو تو عوام کا حق ہے کہ وہ پوچھیں: یہ کام کتنے عرصے کے لیے ہے؟ کیا اس میں مستقبل کے خطرات کو مدنظر رکھا گیا ہے؟ کیا ماہرین سے پانی کے بہاؤ، سیلابی گزرگاہ اور سڑک کی پائیداری کا جائزہ لیا گیا؟ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ کیا آج خرچ ہونے والا پیسہ کل دوبارہ اسی جگہ خرچ کرنے کی ضرورت تو پیدا نہیں کرے گا؟
کسی سڑک کی مرمت کو غیر معمولی کامیابی کے طور پر پیش کرنے سے زیادہ اہم یہ ہے کہ اس کام کا فائدہ عوام کو کتنے سال تک حاصل ہوگا۔
علی پور کے عوام کو نمائشی منصوبوں سے زیادہ مستقل اور پائیدار حل درکار ہیں۔ اگر دو مقامات پر پانی کے گزرنے کا مسئلہ موجود ہے تو وہاں ایسا انفراسٹرکچر کیوں نہ بنایا جائے جو آئندہ آنے والے سیلاب کا مقابلہ بھی کر سکے اور سیت پور، خانگڑ ڈومہ سمیت ملحقہ علاقوں کا رابطہ بھی برقرار رکھے؟
ترقی صرف نئی سڑک بچھانے کا نام نہیں۔

15/08/2026

پاکستان کے 79 واں سالگرہ کے موقع پر استحکام پاکستان ریلی کی قیادت امیدوار قومی اسمبلی حلقہ علی پور سید جاوید سعید کاظمی کر رھے ھیں۔۔

Photos from Na 178 Syed javed Saeed kazmi Sb Insha Allah's post 13/08/2026

پاکستان زندہ باد ریلی — علی پور
14 اگست 2026ء بروز جمعہ، صبح 7:30 بجے تا 9:30 بجے علی پور میں کالج چوک تا سیت پور چوک عظیم الشان پاکستان زندہ باد ریلی کے انعقاد کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ اور ڈی پی او مظفرگڑھ نے اسسٹنٹ کمشنر علی پور اور ڈی ایس پی علی پور کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ریلی کی کامیابی کے لیے مؤثر سیکیورٹی انتظامات، مکمل تعاون اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں۔
جاوید کاظمی پولیٹیکل گروپ کے وکلاء نے ریلی کے انعقاد کی منظوری حاصل کر لی ہے اس موقع پر محبِ وطن پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی سیاسی وابستگیوں اور جماعتی سرگرمیوں سے بالاتر ہو کر پاکستان زندہ باد ریلی میں خلوصِ دل کے ساتھ شرکت کریں اور وطنِ عزیز سے اپنی محبت کا عملی اظہار کریں۔
ریلی کے اختتام پر عوامی لیڈر غازی ملت سید جاوید سعید کاظمی، چیئرمین تحریک بقاء اسلام پاکستان، وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، ترقی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے خصوصی دعا کرائیں گے۔
آئیے! 14 اگست کو متحد ہو کر عہد کریں کہ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰 منجانب: جاوید کاظمی پولٹیکل گروپ،لائرز 03007372859/03391202222

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Alipur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Head Punjnad
Alipur
34201