Nofap pakistan

Nofap pakistan

Share

nofap Pakistan share to all

18/10/2022

تو میرے پیارے بھائیوں!
یہ دو سال بہت مشکل تھے،
مجھے عادت لگی تو لگ ہی گئی!

بہت چھوٹی عمر میں عادت پڑی، نیند نہیں آتی تھی جب تک کہ وہ فعل نہ دھرا لوں، سکول، کالج، حتی کہ مدرسہ تک،
عادت کی وجہ کو پہچاننا بہت ضروری ہے، ورنہ آپ اس عادت کو، اس نحوست کو خود سے آزاد نہیں کر سکے گے ۔
مجھے عادت برے دوستوں کی وجہ سے پڑی، اور مزید عیب دار بات کہ وہ تمام دوست مسجد اور مدرسہ میں میرے ساتھ تھے، میری عمر کم اور ان کی ذیادہ، بس وہ صحبت میری معصومیت کو نگلنے کا باعث بنی۔
گناہ کی لذت ہر چیز سے اوپر چلی جاتی ہے، بس، عادی ہوتا گیا، یہاں تک کہ پاکی اور پلیتی کا فرق بھی نہیں رہا، نہ نماز میں دل، بس گناہ کا موقع ڈھونڈتا رہنا، عادت ایسی کہ سر پر سوار ہو گئی، ساتھ ساتھ عقل اور شکل بھی لے گئی،

تعلیم میں پیچھے ہوتا گیا، مزید گناہ کا مرتکب ہوتا رہا، گناہوں کا لیول اور سٹیٹس مزید اوپر ہو گیا، گناہ کی خاصیت ہے کہ وہ رکتا نہیں، ناسور بن کر بڑھتا رہتا ہے،

خیر زندگی گزر رہی تھی، self confidence تو جیسے گناہ کے ساتھ ہی بہہ جاتا تھا،

یورپ آگیا، گناہگار گناہوں کی بستی میں آ بسا،
دل خوش، کہ اب آزاد، جو مرضی کروں،
بس وہ کہتے ہیں کہ جب پیمانہ بھر جاتا ہے تو برتن استعمال نہیں کیا جاسکتا، اس کو خالی کر کے ہی مزید استعمال میں لایا جاتا ہے،

اب آتا ہے2019
میں مجھے اس عادت کو چھوڑنے کا موقع ملا، سوچا کوشش کرتا ہوں، شادی بھی کرنی ہے، بلا بلا،
نماز شروع کی، کوئی فائدہ نظر نہیں آیا،
مایوس
پھر کوشش
مایوس،
اس قدر مایوس کہ دو نفل پڑھے سچے دل سے، اللہ تعالی سے مدد کی درخواست کی،
یہ معمول میں نے بنا لیا، گناہ ہو رہا تھا ابھی بھی، لیکن، روزانہ نفل پڑھنے لگا کہ اے اللہ سنبھال مجھے بکھرنے سے،
یوں ہی تقریبا 5 مہینے گزرگئے، معمول بن گیا کہ نفل پڑھ کر سونا ہے، چاہے گناہ ہوتا رہے،

کچھ عرصے بعد میں نے نماز پڑھنے کی عادت بنانا چاہی، پہلے صرف عشاء پڑھتا تھا پھر، ظہر، عصر اور فجر کی عادت بھی ڈالنے کی کوشش کی، خیر 100% تو کامیاب نہیں ہوا، لیکن کچھ حد تک نماز پڑھنے کی عادت بنی،
گناہ کی لذت جاری تھی، وہ تو زندگی کا حصہ بن گئی تھی،
پھر یوں ہونے لگا کہ میں نماز پڑھتا اور پھر گناہ کر کے سو جاتا، فجر کے وقت پھر غسل کرتا،

چڑھ ہوگئی خود سے، کیا عذاب ہے، ہر وقت کا غسل، ناپاکی،
بہت جبر کیا، سوچا نماز نہیں چھوڑنی، گناہ بھی جاری، نماز بھی جاری

پھر میں نے ایک دن اپنے اللہ سے بہت دعا کی، بس پھر ایک احساس سا ہوا کہ کرنا ہے، یہ احساس پہلے ہزاروں دفع ہوا تھا لیکن اس دفع مقابلہ تھا کہ نماز یا گناہ، دونوں ساتھ ساتھ نہیں،

خود کو سزا کے طور پر جس دن گناہ ہوتا میں نماز چھوڑ دیتا، یہ احساس مجھے پاگل کرنے لگا کہ ہوس کی خاطر نماز چھوڑ دی،
خیر، نفس کی جنگ بہت سخت ہوتی ہے،

جنگ لڑی، ہارا، جیتا، پھر ہارا، پھر جیتا، بس پھر اللہ کی مدد سے نفس کو قابو کیا،
ہر نماز، جتنی بھی پڑھتا، ان کے بعد سچے دل سے، اھدنااصراط المستقیم 7 دفعہ سچے دل سے پڑھنے کی عادت بنائی،
دن بہ دن گناہ کی لذت کم ہونا شروع ہوئی، حتی کہ اب مجھے شرم گاہ کو دیکھنے کو بھی دل نہیں کرتا،

2 سال ہو گئے، اللہ تعالی کی طرف سے مجھے اس عادت کو چھوڑے ہوئے،

ایک حقیر سے انسان کی گھٹیا سی کہانی، اللہ آپ کو بھی ہدایت دے آمین
دعاوں میں یاد رکھنا

15/10/2022

جن وجوہات کی وجہ سے آپ کی چیلنج ٹوٹ جاتی ہے وہ وجوہات نوٹ کرلے اور دوبارہ نہ دہرایا کرے
یہ پوسٹ خاص ان بھائیوں کے لئے ہے جو اس بات سے پریشان ہیں کہ چیلنج بار بار ٹوٹ رہا ہے۔ میری کچھ باتیں یاد رکھیں؛

👈 پہلی بات تو یہ کہ آپ چیلنج پورا کرنا ہی نہیں چاہتے۔
👈 آپ اس دلدل سےنکلنا ہی نہیں چاہتے۔

👈 آپ اس فحش کام سے ملنے والی عارضی لذت کے آگے گھٹنے ٹیک چکے ہیں۔

👈 آپ جسے اللّٰہ نے آزاد پیدا کیا ہے لیکن آپ اس گندگی کے غلام بن چکے ہیں۔

👈 آپ آزادی جیسی عظیم نعمت پر ذلت والی غلامی کو ترجیح دے رہے ہیں۔

👈 آپ اپنی عظمت کو بھلا چکے ہیں۔

👈آپ کی اصل حقیقت اطرل غازی کی ہے۔ وہ ایمان سے لبریز مجاہد وقت کی تمام باطل قوتوں کو اپنے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر گیا ۔۔

اور آپ ؟؟؟

آپ ایک فحش اور تباہ کر دینے والی عادت کو ابھی تک مات نہ دے سکے۔۔ شرم کا مقام ہے ہمارے لئے ہم نے اپنی کس طرح تذلیل کر لی ہے کہاں وہ شان کے 600 سال تک 3 بر اعظموں کو اپنے آگے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دینے والا مسلمان آج ایک فحش عادت کے آگے بے بس ہو گیا۔۔۔
لمحہ فکریہ ہے مسلمانوں۔۔۔۔۔۔

یہ تمام باتیں تو حقیقت ہیں ان پر اتفاق کرنا پڑے گا سب کو۔ اب آ جائیں اس کا حل کیا ہے؟؟؟

جو بھائی یہ کہتے ہیں کہ ہم سے یہ عادت نہیں چھوٹ رہی وہ سب سے پہلے تو اپنے گریباں میں جھانک کر دیکھیں کہ کیا واقعی وہ اس عادت کو چھوڑنا چاہتے ہیں؟؟؟؟؟؟ آپ کے اندر سے آواز آئے گی کہ ہاں چھوڑنا چاہتے ہیں

لیکن کمزور ہیں خود پر کنٹرول نہیں ہے۔ ایمان کمزور ہو چکا ہے اب ان حالات میں کوئی ایسی کنڈیشن ہی آپ کو اتنا مضبوط بنا سکتی ہے کہ آپ خود پر قابو پا سکیں۔ایسی کنڈیشن ہیں لیکن میرے بھائی آپ کو نظر نہیں آ رہیں۔۔ ذرہ سوچئیے۔

کہ اگر شادی والی رات آپ اپنی زوجہ سے ہمبستری کرنے جائیں اور پہلی رات ہی آپ ہمبستری نا کر پائیں اور آپ کی زوجہ اس انتظار میں ہوں کہ فرض پورا کیا جائے لیکن۔۔۔۔۔آپ جیسے ہی ہمبستری کرنے لگیں اور اسے کرنے سے پہلے ہی آپ فارغ ہو جائیں یا آپ اس قابل ہی نہ ہوں کہ ہمبستری کر سکیں تو شرمندگی کا کیا عالم ہوگا؟ پہلی رات رعب جمانے والی رات ہوتی ہے

پھر زوجہ خود ہی کہہ دے کہ اگر آپ کو اپنی اوقات کا پتہ تھا تو مجھے لائے ہی کیوں ؟؟ اگر نا مرد تھے تو شادی کی ہی آخر کیوں ؟؟؟؟

لیکن مایوس؟؟؟؟؟؟؟ کیا کریں گے آپ ایسی حالت میں؟؟

تو میرے بھائی! آج وقت ہے چھوڑ دیں اس عادت کو ورنہ ساری زندگی کا پچھتاوہ ہے۔۔

اور یہ بات بھی جان لیں کہ آپ چھوڑ سکتے ہو۔ انسان اشرفالمخلوقات ہے اس کے لیے کچھ بھی نا ممکن نہیں۔ ایک بات کامجھے جواب دیں اگر آپ کو پتا ہو کے اگر مینے ایسی حرکت کی تو مجھے پھانسی پے چڑھا دیا جائے گا سب کےسامنے توکیا آپ میں سے کوئی بھی زندگی میں کبھی ایسا کام کرے گا ؟؟؟ بتانا ضرور

کبھی بھی نہیں کرے گا۔ تو آج سے بدل دو زندگی بتا دو شیطان کو کہ ہم محمد کہ امتی ہیں۔۔ بتا دو شیطان کو کہ ہم ایمان والے ہیں۔ بتا دو کہ ہم اشرفالمخلوق ہیں۔۔بتا دو دنیا کو کہ ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔۔اور مجھے یقین ہے
I believe You can.....
اس کے لیے آپ سب سے پہلے تونماز کی پابندی کریں نماز نا چھوٹے جان نکلتی ہے تونکل جائے نماز نہ جائے۔
دوسرے نمبر پہ ہر وقت با وضو رہیں۔ شیطان کو کھلا چیلنج کر دیں کہ تومجھے بہکا کر دکھا
میں تیری چالیں الٹ کر رکھ دوں گا۔۔
دو چیزیں قابو میں رکھ لیں میرا وعدہ ہے کے آپ پر شیطان حملہ آور نہیں ہو سکے گا

انکھیں اور سوچ ۔۔۔ آنکھوں کو بے حیائی سے دور رکھیں اور سوچ کو پاکیزہ رکھیں انشآاللّٰہ جیت آپ کی ہوگی۔۔

03/09/2022

جب بھی آپکا دل کرے یہ غلط کام کرنے کو آپ اس گروپ میں آ جایا کریں ، اور ان لوگوں کی پوسٹس پڑھا کریں جنکو اس لت کی وجہ سے مسائل پیش اے مثلا دماغ کمزوری ۔ بال گرنا۔ مایوسی ۔ کسی کام میں دل نی لگنا ۔ مستقبل میں ناکامی ۔ تھکاوٹ۔۔
کیا آپ چاہیں گے ؟ کہ یہ مسائل آپ کے ساتھ بھی پیش ہوں؟ کیا آپ چاہیں گے کہ جب آپکے گھر والے آپکو شادی کا کہیں اور آپ منہ نیچے کر کے شرم سے وہاں اٹھ جائیں؟ اور کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے دوست وہ جو یہ کام نی کرتے وہ زندگی میں کسی سٹیٹس پر پہنچ جائیں اور آپ وہیں کے وہیں رک جائیں ؟ کیا آپ اپنی اس لت کی وجہ سے اپنے ماں باپ کی آنکھوں کی چمک کو بجھا سکتے ہو؟
نہیں نا ، تو مت کرو یار ، مت کرو ۔۔

اور جن بھائیوں کا چلینج 5 یا 10 دن بعد ٹوٹ جاتا ہے وہ ان کو چاہیے کہ صرف ایک بات یاد رکھیں کہ یہ چلینج سٹارٹ کیوں کیا تھا ؟ اسی وجہ سے نا کہ آپکو اس لت کی وجہ سے مسائل پیش آ رہے تھے اور آپ ان سے بچنا چاہ رہے تھے ، تو کیا اب آپ اپنی اس ساری محنت پر جو 5 یا 20 دن کی ہے 2mint کی لذت کی خاطر برباد کر دینگے ، اور وہ سارے مسائل جن سے آپ بچنا چاہ رہے تھے وہ 2mint کی لذت کیلئے اپنے سر لے لوگے ؟ اور ایسے ہی ناکام مایوس زندگی گزارتے رہو گے ؟آخر کب تک ؟

02/09/2022

منزل کی طرف ایک قدم اٹھائیں گے تو فاصلہ ایک قدم کم ضرور ہو گا۔بالکل ایسے ہی اگر ہم اپنے اندر ایک خوبی پیدا کریں گے تو ایک خامی دُور ہو جائے گی۔ آہستہ آہستہ اپنی خامیاں دور کرنے کی کوشیش کرنا شروع کردیں گے تو ایک مثالی شخصیت بن کر ابھرنے لگیں گے۔اگر انسان اپنی ذات میں مثالی ہو جائے تو یقین رکھیں کہ دنیا کتنی ہی نامکمل کیوں نہ ہو، اس سے فرق نہیں پڑے گا۔ اپنے اندر کے کانٹے کم کریں گے توآپ کی زندگی گلستان بن جائے گی۔ ورنہ ایک پھول بن کر مہکنے تو ضرور ہی لگے گی..*

01/09/2022

نوفیپ چیلنج موٹیویشن

"دنیا میں اس ٹوٹے ہوئے آدمی سے زیادہ مضبوط کچھ بھی نہیں ، جس نے نئے سِرے سے اپنے آپ کو تعمیر کیا ہو۔"
محترم بھائیو ! امید ہے آپ اپنی مخلص کوشش میں جُتے ہوں گے تاکہ خود کو ایک غلیظ ایڈکشن سے نکال کر صحتمند زندگی کی طرف لا سکیں۔۔۔۔۔۔۔
اپنے آپ سے لڑتے ہوئے ، جس مشقت سے ابھی آپ گزر رہے ہیں ، یقین کیجیے یہ اس انعام کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں جو آگے چل کر آپ کوملنے والا ہے۔
بس آپ نے ثابت قدم رہنا ہے۔۔۔۔۔۔
ستر ماؤں سے بڑھ کر آپ سے محبت کرنے والا پروردگار ، آپ کے ہدایت کی طرف اٹھتے ایک ایک قدم کو دیکھ کر ، اس وقت سے بھی زیادہ خوش ہوتا ہو گا ، جب ایک ماں پہلی بار اپنے بچے کو ننھے ننھے قدموں سے چلتا دیکھتی ہے۔
آپ انمول ہیں ۔۔۔۔۔
دنیا کی معمولی اور عارضی لذتوں کے بدلے اپنے آپ کو کم قیمت نہ کیجیئے۔
اللہ ہم سب کو توبۃ النصوح نصیب فرمائے۔ آمین

31/08/2022

نوفیپ چیلنج میں بار بار کوشش کرنا ۔۔۔گرنا ۔۔۔سنبھلنا ۔۔۔ اٹھ کر پھر چلنا ۔۔۔

جب آپ بچے کو چلنا سکھا رہے ہوتے ہیں تو اسے ایک جگہ کھڑا کردیتے ہیں اور خود تھوڑے فاصلے پر جا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ بچہ اس وقت بہت ڈر رہا ہوتا ہے۔ خود کو تنہا محسوس کر رہا ہوتا ہے۔ پریشانی بھی محسوس کر تا ہے۔ وہ جلد از جلد آپ تک پہنچنے کی کوشش کرتا ہے اور آپ کی گود تک پہنچتے ہی آپ کی بانہوں میں سما جاتا ہے۔ آپ کو بھی یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ اگر بچے کو اس مرحلہ سے نہ گزارا جائے تو بچہ کبھی چلنا نہ سیکھ سکے۔
کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ بچہ راستے میں ڈگمگا جاتا ہے اور گرنے کے قریب ہوتا ہے لیکن مستقل توجہ کی وجہ سے وہ گِر نہیں پاتا بلکہ آپ فورا اسے سنبھال لیتے ہیں اور دوبارہ کھڑا کردیتے ہیں۔ بالکل اسی طرح جب اللہ کسی بندے کو اپنا دوست بنانا چاہ رہے ہوتے ہیں تو اسے پریشانی میں مبتلا کردیتے ہیں۔ وہ پریشان ہوکر اپنے معبودَ حقیقی کی طرف لوٹتا ہے جو کہ مستقل اس کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ راستے میں کئی مواقع ایسے بھی آتے ہیں جب بندہ اپنے آپ کو تنہا محسوس کر رہا ہوتا ہے لیکن درحقیقت وہ تنہا نہیں ہوتا بلکہ اللہ رب العزت کی تربیت میں ہوتا ہے۔
تو بھول جایئے اس بات کو کہ آپ اللہ کی طرف بڑھنے کی کوشش میں گرنے لگیں اور اللہ آپ کو نہ سنبھالے۔ کیونکہ جب انسان اللہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے اور اس کی طرف قدم بڑھاتا ہے تو اللہ اسکی طرف دس گنا متوجہ ہوتے ہیں۔

Nofap pakistan 30/08/2022

آسلام علیکم ،
اج کچھ اہم ٹیپس بتانے جارہا ہوں جس پر عمل کر کے انشا اللہ آپ چیلنج پورا کرلوگے آسانی سے،
الحمدللہ میرا سال ہونے والا ہے،
سب سے پہلے تو اپنے اپنے موبائل سے ہر وہ چیز جو اپکو ان کی طرف مائل کرتی ہے ختم کردو،
1)موبائل میں ضرورت کے لیے صرف واٹس ایپ پیکج لگایا کرے ، فری فیس بک سے بھی آپ لوگ گروپ میں پوسٹز پڑھ سکتے ہیں ،
۔2)پانچ وقت کی نماز با جماعت نا کے گھر میں، کیونکہ گھر کی نماز کا اتنا فائدہ نہیں، اگر مجبوری نا ہوں تو گھر میں نماز پڑھنا بھی مکرہ ہے ،
صبح نماز کے بعد ورزش کیا کرے ،
ناشتہ کبھی نا چھوڑے، دوستوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا سٹارٹ کردے ، کوشش کرے رات کو نماز کے فوراً بعد سوجایا کرے ،
گرم چیزوں سے پرہیز کرے ،
سب سے زیادہ نقصان دہ چیز موبائل کا استعمال ہے اگر ہوسکے تو پلیز ترک کردے کچھ دنوں کے لیے، نہیں تو بس واٹس ایپ پیکج لگایا کرے اور وہاں موجود غلط مواد ختم کردے ، قرآن پاک کی تلاوت کیا کرے، روانہ اسے اپکا دماغ صاف رہے گا ، خوشبو کا استعمال کرے اور زیادہ سے زیادہ نہایا کرے، صاف اور کھولے کپڑے پہنا کرے ،
اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ،
جزاک اللّہ، اللّہ تعالیٰ سب بھائیوں کو اپنے نیک مقصد میں کامیاب کرے ،امین ثم آمین

Nofap pakistan nofap Pakistan share to all

Category

Telephone

Website

Address


Haroon Abad
Bahawalnagar
1234567890