CutiXa Adore

CutiXa Adore

Share

Founder & CEO | Cutixa Adore | Skincare Formulator | Soap Making Trainer | Beauty Brand Consultant CutiXa Adore is for those who seek clarity in their skincare.

We create highly effective, minimalist products by focusing on what truly matters: certified organic ingredients and a strict minimum of synthetic chemicals. Our philosophy is purity and potency. Each formula is a precise blend of nature's finest offerings, designed to work in harmony with your skin for lasting health and a natural glow. Transparent. Intentional. Effective.

23/09/2026

السلام علیکم اسٹوڈنٹس!
آج رات 8 بجے، ان شاء اللہ یوٹیوب پر ہماری نئی ویڈیو آ رہی ہے، اور اس ویڈیو میں میں آپ کو بہت تفصیل سے سکھاؤں گی کہ گھر پر ایلوویرا پاؤڈر کیسے تیار کیا جا سکتا ہے۔
آپ کو شاید یہ جان کر حیرت ہو کہ مارکیٹ میں ایلوویرا پاؤڈر تقریباً 80 سے 90 ہزار روپے فی کلو تک ملتا ہے، جبکہ آپ اسے بہت کم خرچ، بلکہ تقریباً زیرو انویسٹمنٹ میں اپنے گھر پر خود تیار کر سکتے ہیں۔
اور ہاں! اس ویڈیو کے ساتھ آپ لوگوں کے لیے ایک چھوٹا سا سرپرائز بھی ہے۔
جو بھی شخص میری یہ ویڈیو مکمل دیکھے گا اور ویڈیو کے نیچے ایک اچھا سا کمنٹ کرے گا، میں ان کمنٹس میں سے تین لوگوں کو رینڈملی سلیکٹ کروں گی اور ان تینوں کے لیے ایک خوبصورت سا گفٹ ہوگا۔
میں نے تقریباً 100 گرام ایلوویرا پاؤڈر تیار کیا ہے، جسے تین حصوں میں تقسیم کرکے تین لوگوں کو گفٹ کیا جائے گا۔
اور صرف ایلوویرا پاؤڈر ہی نہیں، بلکہ اس کے ساتھ آپ کو ملے گا:
🍊 اورنج پیل پاؤڈر
🍋 لیموں پیل پاؤڈر
دونوں 100٪ آرگینک۔
اور ان دونوں کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ صرف خرید کر استعمال کیے گئے پھلوں کے چھلکے نہیں ہیں۔ ہمارے اپنے باغ کے اورنجز ہیں، جبکہ لیموں کے درخت بھی ہمارے گھر میں ہیں، اور لیموں بھی دیسی ہے۔
تو یہ میرے لیے بھی بہت خوشی کی بات ہے کہ میں اپنی محنت سے تیار کی ہوئی چیزیں آپ لوگوں کے ساتھ شیئر کر سکوں۔ ❤️
اس لیے آج رات 8 بجے کی ویڈیو ضرور دیکھیں، مکمل ویڈیو دیکھیں، اور کمنٹ کرنا بالکل مت بھولیے گا۔ شاید اگلا گفٹ آپ ہی کا ہو!
بہت بہت شکریہ آپ سب کا، اتنی محبت اور سپورٹ دینے کے لیے۔
اللہ آپ سب کو ہمیشہ خوش رکھے۔ ❤️
ملتے ہیں آج رات 8 بجے یوٹیوب پر، ان شاء اللہ۔

22/09/2026

کچھ سیکھنے کے لیے ہمیشہ مہینوں کا وقت ضروری نہیں ہوتا
کبھی کبھی صرف ایک ہفتہ، صحیح رہنمائی اور عملی طریقہ آپ کو وہ skill دے سکتا ہے جسے آپ کافی عرصے سے سیکھنا چاہتے ہیں۔
اسی سوچ کے ساتھ Cutixa Adore کی طرف سے دو الگ الگ 1-Week Practical Short Courses لانچ کیے جا رہے ہیں۔
1 — SERUM FORMULATION SHORT COURSE
اس کورس میں ہم مختلف اقسام کے سیرمز کی formulation پر کام کریں گے:
✨ Whitening Serum
✨ Anti-Acne Serum
✨ Hydrating Serum
✨ Niacinamide Serum
✨ Anti-Ageing Serum
✨ Multi-Active Serum
صرف ingredients کے نام نہیں، بلکہ formulation کو سمجھنے اور مختلف actives کو مناسب طریقے سے incorporate کرنے پر توجہ ہوگی۔
2 — HAIR CARE FORMULATION SHORT COURSE
اس ایک ہفتے میں:
Sulphated Shampoo
Sulphate-Free Shampoo
Herbal Shampoo
Rinse-Off Conditioner

کی formulation سکھائی جائے گی۔
اور خاص طور پر Shampoo کی ASM% Calculation بھی سکھائی جائے گی، تاکہ آپ صرف recipe follow نہ کریں بلکہ formulation کو scientifically سمجھ سکیں۔
دونوں کورسز کی خاص بات؟
Duration: صرف 1 ہفتہ
Practical Formulation Training
Lifetime Mentorship
Fee: صرف Rs. 2000 فی کورس
یعنی اگر آپ دونوں کورسز کرنا چاہیں تو دونوں الگ الگ enroll کیے جا سکتے ہیں۔
یہ کورس اُن لوگوں کے لیے ہے جو صرف فارمولہ یاد نہیں کرنا چاہتے بلکہ فارمولیشن کو سمجھنا اور خود confidence کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔
کلاسز کا آغاز انشاءاللہ 5 اکتوبر سے ہو گا۔رابطہ کے لیے واٹس ایپ کریں
0314-3022022

21/09/2026

ایک سوال اپنے اسٹوڈنٹس سے…
کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہماری طرف سے ایک ایسا شارٹ کورس لانچ کیا جائے جو کم وقت میں آپ کو ایک خاص اسکل عملی طور پر سکھا دے؟
اگر ہاں، تو آپ بتائیں:
آپ کس موضوع پر شارٹ کورس کرنا چاہیں گے؟
مثلاً:
🧼 صابن سازی
🧴 اسکن کیئر فارمولیشن
💆‍♀️ ہیئر کیئر فارمولیشن
🌿 ہربل ایکسٹریکٹس
🧪 سیرم فارمولیشن
🧴 شیمپو اور کنڈیشنر فارمولیشن
💄 کسی ایک مخصوص پروڈکٹ کی فارمولیشن
اور ایک سب سے اہم سوال:
آپ کے لیے شارٹ کورس کی مناسب فیس کتنی ہونی چاہیے؟

💰 1000–1500
💰 1500–2500
💰 2500–3500
💰 3500–5000
کمنٹ میں صرف کورس کا نام اور اپنی پسندیدہ فیس رینج لکھ دیں۔
آپ کی رائے کی بنیاد پر ہی اگلا شارٹ کورس ڈیزائن کیا جائے گا۔
Cutixa Adore
Learn • Formulate • Create

Photos from CutiXa Adore's post 20/09/2026

اسلام علیکم
یہ آفر صرف اور صرف میرے سٹوڈنٹس اور فالورز کے لیے ہے سب کے لیے نہیں۔اور مجھے کچھ بھی اچھی فارمولیشن یا کچھ بھی اچھی چیز ملے اور اپنے سٹوڈنٹ کے ساتھ شیئر نہ کروں ایسا ہو نہیں سکتا
آج سنڈے کا بھرپور فائدہ اٹھایا گھر کے کاموں کے ساتھ بازار بھی گئی تھی اپنے لیے گھر استعمال کرنے کے لیے کچھ نارمل سے دو چار سوٹ خریدنے۔میں ہمیشہ سے ایسی جگہ سے سوٹ لیتی ہوں جو کوالٹی کے لحاظ سے بہترین ہوں اور جیب پر بھی بھاری نا پڑیں اس لحاظ سے مارکیٹ میں دو شاپس ڈھونڈ رکھی ہیں جن کے پاس بڑے برانڈز کے کچھ فالٹ والے پیسز موجود ہوتے ہیں۔اب یہ نہ جج کرنا شروع کر دینا کہ میں برانڈ اوبیسیسڈ ہوں ایسا بلکل نہیں ہے اصل میں میری ترجیح ہمیشہ کوالٹی ہی رہی ہے کیونکہ ایک تو لوکل کپڑے کی کوالٹی اچھی نہیں ہوتی اور اوریجنل برانڈ بہت مہنگا پڑتا ہے ۔خیر میں اپنے لیے 2 سوٹ لینے گئے تھی لیکن میں چار لے کر آئ ہوں اس بھائی سے میں نے پچھلے سال بھی وسکوس کے سوٹ لے کے آئی اتنے زبردست نکلے کہ نہ شائن خراب ہوئی نہ کہیں سے لیلن کی طرح کٹس لگے اس دفعہ کافی بڑا سٹاک آیا ہوا تھا کچھ صرف شرٹس تھیں جبکہ چند ایک کے ساتھ ٹرائوز بھی میچ ہو رہے تھے ٹو پیس 1800میں ملے جبکہ صرف شرٹس 1100 میں دی اور ساتھ آف وائٹ ٹرائوز وسکوس میں 550 کی دی۔اگر میرے فالورز یاسٹوڈنس کو بھی چاہیے تو میں کل سکول واپسی پر ان کی شاپ پر جا کر پکچرز لے آؤں گی آپ لوگ خرید لینا۔کپڑے اور کوالٹی کی گارنٹی ہے اور ہر ڈیزائن میں سنگل سنگل پیس ہی ہے مطلب ایک کلر اور ڈیزائن میں ایک پیس۔کپڑے اور کوالٹی کی دوبارہ گارنٹی دے رہی ہوں۔اور اگر کوئی نقص وغیرہ نکل آئے تو وہ بنا چوں چراں واپس بھی کر لیتے ہیں یہ آفر صرف اور
صرف میرے سٹوڈنٹس اور فالورز کے لیے ہے سب کے لیے نہیں۔ اپنے سوٹس کی تصاویر بھی دیکھا دیتی ہوں میرا کیمرا کلرز اور کوالٹی سے انصاف نہیں کر پا رہا

20/09/2026

جب وہ مر گئی، تب سب کو اس کی جگہ مل گئی
وہ بری لڑکی نہیں تھی۔
بس ایک ایسی لڑکی تھی جسے بچپن سے یہ سکھایا گیا تھا کہ اچھے انسان دوسروں کے کام آتے ہیں۔
اس لیے وہ کام آتی رہی۔
کسی کو ضرورت ہوتی، وہ حاضر۔ کسی کو دکھ ہوتا، وہ سننے کے لیے موجود۔ کسی کا موڈ خراب ہوتا، وہ اپنا موڈ بھول جاتی۔ کسی نے غلطی کی، وہ سمجھ جاتی۔ کسی نے دل دکھایا، وہ معاف کر دیتی۔
وہ ہر رشتے میں اپنا سو فیصد دیتی رہی۔
اور پھر آہستہ آہستہ سب نے اسے سو فیصد دستیاب انسان سمجھ لیا۔
کسی نے کبھی یہ نہیں سوچا کہ جس شخص کو ہر وقت دوسروں کے لیے مضبوط دیکھا جا رہا ہے، وہ اندر سے کتنا ٹوٹ چکا ہے۔
وہ تھکتی تھی۔
لیکن کہتی نہیں تھی۔
وہ روتی تھی۔
لیکن اکیلے۔
اس کا دل بھی چاہتا تھا کہ کبھی کوئی اس سے پوچھے:
"تم ٹھیک ہو؟"
صرف پوچھے نہیں...
اس کے جواب کا انتظار بھی کرے۔
مگر ایسا بہت کم ہوا۔
کیونکہ سب کو یقین تھا کہ وہ سنبھال لے گی۔
وہ تو ہمیشہ سنبھال لیتی تھی نا!
ایک دن کسی نے اسے بہت سخت بات کہی۔
وہ خاموش رہی۔
دوسرے دن پھر کہا گیا۔
وہ پھر خاموش رہی۔
تیسرے دن اس کے صبر نے جواب دے دیا۔
اس نے پہلی بار کہا:
"مجھے بھی برا لگتا ہے۔"
بس یہی ایک جملہ تھا۔
لیکن جیسے اس نے کوئی بہت بڑا جرم کر دیا ہو۔
اسے کہا گیا:
"تم بہت بدتمیز ہوگئی ہو۔"
"تمہیں بات کرنے کی تمیز نہیں۔"
"تم بہت اَنا پرست ہو۔"
"ہم نے تمہارے لیے اتنا کچھ کیا اور تم ایک بات برداشت نہیں کر سکتیں؟"
وہ خاموشی سے سنتی رہی۔
اور دل میں صرف ایک سوال تھا:
"تو پھر میں نے کس کے لیے کیا؟"
جب تم غصے میں تھے تو میں نے تمہیں سمجھا۔
جب تم پریشان تھے تو میں نے تمہیں وقت دیا۔
جب تم نے غلط بات کی تو میں نے تمہارا موڈ دیکھ کر خاموشی اختیار کی۔
جب تم نے مجھے تکلیف دی تو میں نے تمہاری مجبوری سمجھ لی۔
لیکن جب میں ایک دن ٹوٹ گئی...
تو میری مجبوری کیوں نہیں سمجھی گئی؟
کیوں؟
کیونکہ شاید لوگوں کو آپ کا انسان ہونا تب تک یاد نہیں رہتا جب تک آپ ان کی سہولت بنے رہیں۔
جس دن آپ اپنی تکلیف بیان کریں...
وہ دن آپ کی "اچھی لڑکی" ہونے کا آخری دن بن جاتا ہے۔
وہ سوچتی رہی:
"کیا میرے جذبات صرف اس وقت جائز ہیں جب وہ دوسروں کو پریشان نہ کریں؟"
اگر سامنے والا موڈ سوئنگز سے گزر رہا ہو تو مجھے برداشت کرنا چاہیے۔
اگر وہ جذباتی طور پر پریشان ہو تو مجھے سمجھنا چاہیے۔
اگر وہ بدتمیزی کرے تو مجھے خاموش رہنا چاہیے۔
کیونکہ وہ "انسان" ہے۔
اور میں؟
میں کیا ہوں؟
ریموٹ کنٹرول؟
جس کا بٹن کسی اور کے ہاتھ میں ہو؟
جب چاہا ہنسایا۔ جب چاہا رُلایا۔ جب چاہا خاموش کرا دیا۔ جب چاہا اپنے غصے کا نشانہ بنا لیا۔ اور جب اس نے ایک بار اپنا ردِعمل دے دیا تو فوراً فیصلہ:
"یہ انسان بہت بدل گیا ہے۔"
نہیں۔
وہ بدلی نہیں تھی۔
وہ صرف پہلی بار اپنی ذات کے حق میں کھڑی ہوئی تھی۔
اور شاید یہی بات کچھ لوگوں کو سب سے زیادہ بری لگی۔
پھر اسے ایک اور حقیقت سمجھ آئی۔
قربانی کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔
آپ کسی کے لیے اپنی نیند قربان کرسکتے ہیں۔
اپنا وقت دے سکتے ہیں۔
اپنی خواہشیں چھوڑ سکتے ہیں۔
اپنی سہولتیں قربان کرسکتے ہیں۔
لیکن اگر آپ مسلسل اپنی عزت، اپنی خوشی، اپنی شناخت، اپنے جذبات اور اپنی ذات قربان کرتے جائیں...
تو ایک دن قربانی دینے کے لیے آپ خود باقی نہیں رہیں گے۔
اور دنیا؟
دنیا رک نہیں جائے گی۔
آپ کسی گھر کے لیے اپنی پوری زندگی لگا دیں، آپ کے بعد وہ گھر چلتا رہے گا۔
آپ کسی رشتے کے لیے اپنی پوری زندگی دے دیں، ممکن ہے کچھ عرصے بعد وہ رشتہ کسی اور کے ساتھ چلنے لگے۔
سسرال کو نئی بہو مل سکتی ہے۔
شوہر کو نئی بیوی مل سکتی ہے۔
گھر کو نیا سہارا مل سکتا ہے۔
لیکن آپ؟
آپ کی جگہ آپ نہیں لے سکتے۔
آپ ختم ہوگئے تو آپ کی زندگی ختم ہوگئی۔
اس لیے کسی کے لیے خود کو اتنا مت مٹائیے کہ ایک دن آئینے میں اپنا چہرہ دیکھ کر بھی پوچھنا پڑے:
"میں کہاں ہوں؟"
اور ہاں...
ہر نرم لہجہ محبت نہیں ہوتا۔
ہر فکر محبت نہیں ہوتی۔
ہر ضرورت کے وقت آپ کو یاد کرنا محبت نہیں ہوتا۔
کبھی کبھی لوگ آپ کو اس لیے نہیں چاہتے کہ آپ قیمتی ہیں۔
وہ آپ کو اس لیے چاہتے ہیں کیونکہ آپ آسان ہیں۔
آپ انکار نہیں کرتے۔
آپ سوال نہیں کرتے۔
آپ جواب نہیں دیتے۔
آپ ناراض نہیں ہوتے۔
آپ ہر بار معاف کر دیتے ہیں۔
آپ ہر بار واپس آ جاتے ہیں۔
آپ ہر بار خود کو غلط سمجھ لیتے ہیں۔
اور یہی وہ جگہ ہے جہاں محبت اور استعمال کے درمیان فرق ختم ہونا شروع ہوجاتا ہے۔
اس لیے کسی کی چالاکی کو محبت مت سمجھیں۔
کسی کی ضرورت کو اپنی اہمیت کا ثبوت مت سمجھیں۔
اور کسی کے مسلسل مطالبات کو یہ نام مت دیں کہ:
"وہ مجھ سے بہت محبت کرتے ہیں۔"
محبت آپ کو ختم نہیں کرتی۔
محبت آپ کی ذات کو مٹانے کا مطالبہ نہیں کرتی۔
محبت میں آپ کو یہ خوف نہیں ہونا چاہیے کہ اگر میں نے "نہیں" کہا تو مجھے چھوڑ دیا جائے گا۔
اور اگر کسی رشتے کو زندہ رکھنے کے لیے ہر بار صرف آپ کو ہی مرنا پڑ رہا ہے...
تو کم از کم ایک بار رک کر خود سے ضرور پوچھیں:
"یہ رشتہ زندہ ہے، یا صرف میں اسے اپنی لاش پر اٹھائے پھر رہی ہوں؟"
وہ لڑکی آخرکار سمجھ گئی تھی۔
اس نے لوگوں سے محبت کرنا نہیں چھوڑا۔
اس نے بس خود سے نفرت کرنا چھوڑ دی۔
اب وہ مدد کرتی تھی، مگر ہر وقت دستیاب نہیں رہتی تھی۔
محبت کرتی تھی، مگر اپنی عزت کے بدلے نہیں۔
معاف کرتی تھی، مگر ہر بار خود کو قصوروار بنا کر نہیں۔
خاموش رہتی تھی، مگر خوف سے نہیں۔
اور جب کوئی اس کی حد پار کرتا...
تو وہ چیختی نہیں تھی۔
بس ایک قدم پیچھے ہٹ جاتی تھی۔
کیونکہ اسے اب کسی کو یہ ثابت نہیں کرنا تھا کہ وہ اچھی ہے۔
اسے صرف یہ یاد رکھنا تھا کہ:
وہ بھی انسان ہے۔
اور انسان ہونے کا مطلب یہ ہے کہ...
اسے بھی تھکنے کا حق ہے۔
اسے بھی "نہیں" کہنے کا حق ہے۔
اسے بھی ناراض ہونے کا حق ہے۔
اسے بھی اپنے جذبات بیان کرنے کا حق ہے۔
اسے بھی محبت چاہیے۔
اسے بھی عزت چاہیے۔
اسے بھی سکون چاہیے۔
اور سب سے بڑھ کر...
اسے اپنی ذات پر اتنا ہی حق ہے جتنا کسی اور کو اس کی ذمہ داریوں پر۔
اس لیے خود کو کسی کا فٹ پاتھ مت بنائیے۔
فٹ پاتھ پر ہر کوئی چلتا ہے۔
پھر کوئی پلٹ کر نہیں دیکھتا کہ اس کے نیچے کیا گزری۔
آپ فٹ پاتھ نہیں ہیں۔
آپ انسان ہیں۔
اور اگر کسی کو آپ کی موجودگی صرف اس وقت محسوس ہوتی ہے جب اسے آپ کی ضرورت ہو...
تو شاید اسے آپ کی نہیں،
آپ کی دستیابی کی ضرورت ہے۔
فرق سمجھ لیجیے۔
کیونکہ کبھی کبھی اپنی قدر کرنا خودغرضی نہیں ہوتی...
یہ خود کو بچانا ہوتا ہے۔

18/09/2026

السلام علیکم یہ بہت ہی خوبصورت ایلوویرا صوپ میرے ٹیلنٹڈ سٹوڈنٹ خلیل احمد نے بنائے ہیں آپ ان سے رابطہ کر کے خرید سکتے ہیں0323,5422973

16/09/2026

کیا ہم بطور والدین ناکام ہو رہے ہیں۔۔
السلام علیکم۔مکمل تفصیل بتانے سے پہلے میں آپکو بتا دوں کہ میں فارمولیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ میں ایک ٹیچر بھی ہوں اور میرا سکول بھی پنجاب کے دور دراز ایسے علاقے میں ہے جہاں ابھی تک سگنل نہیں ہوتے اور کال کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔
میں کچھ دن پہلے اپنے سکول میں ایڈمیشن کے سلسلے میں گاءوں میں وزٹ کر رہی رہی تھی اور ایک گھر میں جس کی تمام خواتین کھیتوں میں کپاس کی چنائ کے لیے گئی ہوئ تھیں اور صرف بچے ہی گھر پر موجود تھے ان میں دو ایسے بچے آپس میں کزنز اور انکی عمریں تقریبا دو سے اڑھائی سال کے درمیان ہوں گی دروازے کے پیچھے چھپ کر کھیل رہے تھے،مجھے تجسس ہوا کہ باقی بچے ادھر ہیں تو وہ دونوں وہاں چھپ کر کیا کر رہے ہیں
جب انکے قریب گئی تو ان دونوں نے اپنے ٹرائوز نیچے کیے ہوئے اور ایک دوسرے کے پرائیویٹ پارٹس کو ٹچ کر رہے تھے میں یہ دیکھ کر حیران ہو گئی بلکہ سن ہو گئ کہ اتنے چھوٹے بچے جو ابھی بات بھی نہیں کر سکتے انہیں یہ باتیں کیسے معلوم ہوئیں میں وہاں پر موبائل کو بھی قصوروار قرار نہیں دے سکتی کیونکہ ایک تو سب کے پاس اینڈرائڈ موبائل ہوتے نہیں ہیں اور ہوں بھی تو انٹرنیٹ دستیاب نہیں ہوتا تو پھر بچے یہ چیز کہاں سے سیکھ رہے ہیں۔
دوسرا واقعہ آج ہوا کہ ہمارے سکول کے تیسری کلاس کے لڑکے نے پنجم کلاس کی بچی کو لو لیٹر لکھا اور اس بچی نے مجھے بتا دیا پہلے تو حیران ہوئ کہ وہ ایسا بچہ ہے جسکو کچھ بھی نہیں آتا تھا حتی کہ انگلش کے الفا بیٹ بھی نہیں آتے تھے اور اسکو جب میں نے سکول کا چارج سنبھالا تو چہارم سے واپس کلاس سوئم میں کیااور بہت محنت کے بعد اس قابل ہوا کہ کچھ لکھ سکے اور قابل ہوتے ہی یہ عظیم کارنامہ سرانجام دیے دیا۔اور اس کی ماں کو بلایا تو وہ سمجھانے کے بجائے مجے باتیں سنانے لگ گیں کہ میرا بیٹا ایسا نہیں ہے آپ اس پر الزام لگا رہی ہیں جبکہ وہ لیٹر بھی ادھر ہی موجود تھا اور بچہ قبول بھی کر رہا تھا کہ اس نے لکھا ہے۔
مجھے سمجھ نہیں آتی ایسے بچوں کی تربیت کیسے ہو رہی ہے انہیں کیا سیکھایا جائے رہا ہے جو وہ بچے اتنے بولڈ ہیں
کبھی کبھی میں سوچتی ہوں ان بچوں کو نہیں بلکہ انکی ماوں کو بلا کر پہلے انکی تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ بہت سارے بچے ایسے بھی ہیں جن کے پاس کاپی نہیں ہوتی لکھنے کے لیے پنسل نہیں ہوتی اور انکووالدہ کو بلایا جائے تو کہتی ہیں کہ ہم افورڈ نہیں کر سکتے جبکہ گولڈ کی بالیاں،نوز پنز،انگوٹھیاں پہنی ہوتی ہیں اور گھر پر 3 ،4 بڑے جانور اور 5 ،7 چھوٹے جانور بھی موجود ہوتے ہیں، کبھی کبھی ماتم کرنے کو دل کرتا ہے کہ ان کے لیے مال دولت زیادہ قیمتی ہے یا اپنے بچے کی تعلیم و تربیت۔

15/09/2026

اسلام علیکم۔۔میں نے آج ایک پوسٹ دیکھی تو اس معروف ڈائمنڈ سیٹ کے بارے میں بتایا ہوا تھا کہ اسکی قیمت 42میلین ڈالر ہے تب سے میرا تو تراہ ہی نکل گیا کہ ہم نے اپنے ولیمے پر صرف 4 ہزار کا سیٹ پہنا تھا اور وہ کوئی زمانہ قدیم کی بات نہیں ہے یہی 2020 کی بات ہے اور اس ہار سے زیادہ جچ رہا تھا(اپنے منہ میاں مٹھو)۔ اور ہم آج بھی اس سیٹ کو بہت سنبھال کر رکھتے ہیں اور ہر ایونٹ پر پہنتے ہیں۔لیکن اس سیٹ میں ایسا بھی کیا ہے ابھی تک سمجھ نہیں آ رہی

15/09/2026

پگمنٹیشن سیرم میں ایکٹو انگریڈینٹس کی مقدار کیوں اہم ہے؟
اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ اگر کسی سیرم میں ایکٹو انگریڈینٹ کی مقدار زیادہ ہو تو نتیجہ بھی زیادہ بہتر ہوگا۔
لیکن فارمولیشن سائنس میں یہ سوچ ہمیشہ درست نہیں۔
زیادہ فیصد کا مطلب زیادہ فائدہ نہیں
کسی بھی ایکٹو انگریڈینٹ کی مؤثریت کا تعلق صرف اس کی مقدار سے نہیں ہوتا، بلکہ اس بات سے بھی ہوتا ہے کہ:
• وہ کس پی ایچ پر موجود ہے؟
• جلد میں کس طرح پہنچ رہا ہے؟
• فارمولیشن میں مستحکم ہے یا نہیں؟
• دوسرے اجزاء کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے یا نہیں؟
• جلد اسے برداشت کر سکتی ہے یا نہیں؟
مثلاً کسی ایکٹو کی مقدار بہت زیادہ ہو، لیکن وہ فارمولیشن میں مستحکم نہ رہے، تو اس کی موجودگی عملی فائدہ نہیں دے گی۔
ایک اچھے سیرم میں کیا دیکھا جاتا ہے؟
ایک پروفیشنل فارمولیٹر درج ذیل چیزوں پر توجہ دیتا ہے:
۔ ایکٹو کی درست مقدار
مقدار اتنی ہو کہ مؤثر بھی ہو اور جلد کے لیے قابلِ برداشت بھی۔
۔ مناسب پی ایچ
ہر ایکٹو کے لیے ایک جیسا پی ایچ مناسب نہیں ہوتا۔
۔ اسٹیبلٹی
روشنی، آکسیجن، درجۂ حرارت اور وقت کے اثرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
۔ پریزرویٹو سسٹم
پانی پر مشتمل سیرم میں مناسب پریزرویشن نہ ہو تو مائیکروبیل آلودگی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
۔ پیکیجنگ
حساس ایکٹو کے لیے مناسب، روشنی اور آکسیجن سے تحفظ دینے والی پیکیجنگ اہم ہو سکتی ہے۔
پگمنٹیشن ایکٹو کے بارے میں اہم بات
کوجک ایسڈ، الفا آربیوٹن اور ٹرانیکسامک ایسڈ کو ایک ہی سیرم میں شامل کرنا صرف اجزاء کو آپس میں ملانے کا نام نہیں۔
اس کے لیے:
درست فیصد + مناسب پی ایچ + مطابقت + اسٹیبلٹی ٹیسٹنگ
ضروری ہیں۔
اور سن اسکرین؟
اگر آپ پگمنٹیشن کم کرنے والی کوئی بھی روٹین استعمال کر رہی ہیں تو دن کے وقت براڈ اسپیکٹرم سن اسکرین کو نظر انداز نہ کریں۔
کیونکہ مؤثر پگمنٹیشن کیئر میں صرف سیرم نہیں، بلکہ سورج سے تحفظ بھی بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
فارمولیشن میں اصل کامیابی زیادہ ایکٹو شامل کرنے سے نہیں،
بلکہ صحیح مقدار میں صحیح ایکٹو کو مستحکم اور متوازن طریقے سے استعمال کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔

14/09/2026

اسلام علیکم یہ بہت ہی خوبصورت قسم ڈبل لئیر صابن میری ٹیلنٹڈ سٹوڈنٹ فرزانہ نے بنائے ہیں آپ ان سے رابطہ کر کے اپنی پسند کے مطابق ڈیزائن کروا سکتے ہیں اور اپنی مرضی کے مطابق کسٹمائزڈ کروا سکتے ہیں میں انکا رابطہ نمبر دے دیتی ہوں
0301 8318533

Address


Bahawalnagar