Embellish Beauty Selon

Embellish Beauty Selon

Share

We provide following services :

*Party Makeup

*Hair-cutting, colouring and styling

*Waxing and ot

Photos from Embellish Beauty Selon's post 14/04/2023

Enhance your natural beauty this Eid with our unbeatable deals 👌

"Book now and Avail later"
Timings: 9am to 3pm
7pm to 10 pm

For any inquiries or appointments call on
0333-7432146

Address: House No. Street No.1 Bashir Town Bahawalpur

Photos from Embellish Beauty Selon's post 16/04/2022

New Upgraded Look

16/04/2022

Ma Sha Allah
New upgraded Look

Photos from Embellish Beauty Selon's post 25/03/2022

امونیا یا پیاز کے بدبودار پانی سے بال دھونے کا رواج تھا، دنیا کا پہلا بیوٹی پارلر جس نے بالوں کو خوشبو دار اور صحت مند بنا دیا.💇‍♀️


آج کے زمانے میں ہر گلی محلے میں خواتین کے لیے بیوٹی سیلون موجود ہیں جہاں پر ہئير اسٹائل کے ساتھ ساتھ میک اپ اور خوبصورتی بڑھانے کے تمام انتظامات موجود ہوتے ہیں- اور یہاں وزٹ کرنے والوں کو یہ ایک عام سی بات محسوس ہوتی ہے- لیکن دنیا کا پہلا بیوٹی سیلون بنانے والی لڑکی کے لیے یہ آسان نہ تھا اور اس کے پیچھے اس کی سالوں کی محنت اور کوششوں کا دخل تھا-

دنیا کا پہلا ہئير سیلون بنانے والی مارتھا
مارتھا میٹیلڈا کو دنیا کا پہلا بیوٹی سیلون کا بانی بھی کہا جاتا ہے جو 1857 میں کینیڈا میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کا تعلق انتہائی غریب گھرانے سے تھا ۔ اس کی غربت کی انتہا کا اندازہ اس طرح سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کے والدین نے اس کو صرف سات سال کی عمر میں گھر سے ساٹھ میل دور اپنے عزیزوں کے گھر بھجوا دیا تاکہ وہاں اس کے کھانے پینے کا بھی انتظام ہو سکے اور وہ کچھ اچھے طور طریقے بھی سیکھ سکے-

ابتدا میں مارتھا نے اپنے رشتے داروں کے گھر گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کیا مگر کچھ عرصے کے بعد اس نے ایک جرمن ڈاکٹر کے پاس ملازمت اختیار کر لی- جہاں پر اس نے نت نئے تجربات سے آگاہی حاصل کی ۔ اپنی اس ملازمت کے دوران ہی مارتھا کو صحت و صفائی کے حوالے سے آگاہی حاصل ہوئی اور اس کو روز مرہ کی طرز زندگی کے حوالے سے بھی ایسے بہت سارے اقدامات کے بارے میں پتہ چلا جس سے اس وقت کے لوگ آگاہ نہ تھے-


بال لمبا کرنے کے اہم راز سے آگاہی
جرمن ڈاکٹر کے پاس کام کرتے ہوئے مارتھا کے سامنے یہ راز کھلا کہ سر کے بالوں کو ایک خاص انداز سے کنگھی کرنے سے نہ صرف دوران خون بہتر ہوتا ہے بلکہ اس سے بال لمبے اور صحت مند بھی ہوتے ہیں- اس جرمن ڈاکٹر نے مارتھا کی ان کوششوں کو نہ صرف بہت سراہا بلکہ اس نے مارتھا کو بال لمبے اور گھنے کرنے کا بھی ایک نسخہ بتایا جس کو مارتھا نے ایک پیج پر لکھ کر سنبھال کر رکھ لیا تاکہ کسی اچھے طریقے سے اس کو استعمال کر سکے-

بال لمبے کرنے کے جادوئی نسخے کی تیاری
مارتھا نے اس نسخے کو باقاعدہ طور پر لانچ کرنے کے لیے پیسے جمع کرنا شروع کر دیے- اس کے لیے اس نے جرمن ڈاکٹر کی نوکری سے علیحدگی اختیار کر لی اور دوسرے شہر جا کر نوکری اختیار کر لی جہاں پر اس نے گھر کے پچھلے حصے میں دیے گئے نسخے کی مدد سے ہئير ٹانک بنانا شروع کر دیا-

ابتدا میں یہ عمل تجرباتی طور پر کیا اور اس کا استعمال مارتھا نے اپنے بالوں پر کیا جس سے اس کے بال تیزی سے لمبے اور گھنے ہونے شروع ہو گئے- مارتھا اپنی غربت سے تنگ آگئی تھی وہ اب مزید نوکری کرنے کے خلاف تھی اور ایک بزنس وومن کے طور پر کام کرنے کی خواہشمند تھی جس کے لیے وہ تھوڑے تھوڑے کر کے پیسے بھی جمع کر رہی تھی-


پرانے زمانے کی عورتوں کا بالوں کی صفائی کا انداز
اس زمانے میں خواتین بالوں کی صفائی کے اصولوں سے نا واقف تھیں اور وہ بالوں کی صفائی کے لیے امونیا کے بد بودار سلوشن یا پیاز کے پانی کا استعمال کرتی تھیں اور اس سے بالوں کو دھوتی تھیں جو کہ بالوں کے ٹیکشچر کو خراب کر دیتی تھے-

مارتھا نے 360ڈالر جمع کیے اور ان سے راکسٹر نامی شہر میں ایک مرکزی جگہ حاصل کی جہاں انہوں نے 1888 میں تاریخ کے پہلے بیوٹی سیلون کی داغ بیل ڈالی- پبلسٹی کے لیے انہوں نے اپنی تصویر کا انتخاب کیا جس میں ان کے بال زمین تک لٹک رہے تھے اور انہوں نے اس سیلون میں ہارپر طریقہ کار کے ذریعے بالوں کو لمبا کرنے کا دعویٰ کیا-

ہارپر طریقہ کار
ابتدا میں مارتھا کو عورتوں کی طرف سے حوصلہ افزا ردعمل نہیں ملا کیوں کہ اس وقت عورتوں میں کسی باربر شاپ پر جا کر بالوں کو سجانے کا رواج نہ تھا- مگر مارتھا نے ہمت نہیں ہاری اور قریبی نرسری کے باہر موجود خواتین کو اپنے سیلون میں بیٹھنے کی دعوت دی جہاں پر انہوں نے ان خواتین پر اپنے ہئیر ٹانک کو آزمانا شروع کر دیا-

اس طریقہ کار کے مطابق مارتھا پہلے تو خواتین کو اپنے بنائے ہوئے شیمپو سے ان کے بالوں کو دھوتی اور اس کے بعد اس پر اپنے ٹانک کا استعمال کرتی- دیکھتے ہی دیکھتے مارتھا کا یہ سیلون اور طریقہ کار تیزی سے مشہور ہونا شروع ہو گیا-

بیوٹی سیلون کی چین کا آغاز
مارتھا نے اپنی اس دریافت کو محدود رکھنے کے بجائے غریب عورتوں کی مدد کے خیال سے ان کو بھی اس سے آگاہ کرنا شروع کر دیا اور اس کے ساتھ ساتھ ان عورتوں کی اس سیلون کی شاخوں کو کھولنے میں مدد کی- جس سے مختصر عرصے میں پورے کینیڈا میں اس کی 500 شاخیں کھل گئیں جہاں پر خواتین کو بالوں کی سیٹنگ کے ساتھ ساتھ بیوٹی کی دیگر ٹپس بھی دی جانے لگیں اور اس طرح سے بیوٹی پارلر کی باقاعدہ صنعت کا آغاز ہو گیا-

02/03/2022

ہماری جلد روزمرہ کی مصروفیات کی عکاسی کرتی ہے لہٰذا اپنی جلد کو بہتر رکھنا بہت ضروری ہے۔ آپ اپنی جلد کی حفاظت کے لیے بہت زیادہ کاسمیٹکس اور دیگر مصنوعات پر رقم خرچ کرتے ہیں لیکن اگر آپ جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے کچھ اچھی عادات نہیں اپناتے تو آپ جلد کی خوبصورتی سے محروم رہیں گے۔

ہم آپ کو کچھ ایسی عادات سے آگاہ کریں گے جو جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے بہت کارآمد ثابت ہوں گی۔

1۔ پانی کا استعمال

پانی کا زیادہ استعمال نہ صرف آپ کی جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے بلکہ یہ ہماری صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے اور جلد کو جھریاں پڑنے سے محفوظ رکھتا ہے۔ پانی کی کمی کے باعث جلد خشک اور چمکیلی رہتی ہے۔ جوس ، کافی اور دیگر میٹھے مشروبات کی نسبت پانی بہترین ہے جو کیلوریز سے پاک ہوتا ہے۔

2۔ صحت مند غذا

آپ نے یہ بات اکثر سن رکھی ہو گی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے متوازن اور صحت مند غذا کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔ متوازن غذا ہی کی بدولت آپ کی جلد تندرست رہے گی۔

وٹامن سی سے بھرپور پھلوں اور سبزیوں کا استعمال آپ کی جلد کو بیکٹیریا سے بچا کر رکھے گا۔ اس کے علاوہ آپ کی جلد کو وٹامن اے، ای، کے اور زنک کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

3۔ بھرپور نیند

صحت مند جلد کے لیے بھرپور نیند لینا بھی ضروری ہے کیونکہ جب ہم سوتے ہیں تو ہمارے خراب خلیوں کی جگہ صحت مند خلیے لیتے ہیں اور ان کی اس تبدیلی کا عمل تیزی سے جاری رہتا ہے اور اگر آپ بھرپور نیند نہیں لیتے تو اس کے برے اثرات آپ کی جلد پر بھی پڑیں گے۔

لٰہذا اپنی جلد کو صحت مند رکھنے کے لیے مکمل اور بھرپور نیند لینے کی کوشش کریں۔

4۔ سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں

اس میں کوئی شک نہیں کہ سگریٹ نوشی آپ کی جلد پر برے اثرات ڈالتی ہے۔ اس لیے اگر آپ سگریٹ پیتے ہیں تو فوری طور پر اس عادت سے اپنی جان چھڑائیں۔ اس سے جلد کے کینسر کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

5۔ تناؤ سے جان چھڑائیں

تناؤ آپ کی جلد کے لیے انتہائی برا ہے اور یہ آپ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔ یہ آپ کی جلد کو بہت تیزی سے بڑھاپے کی طرف لے جاتا ہے۔ جلد کی دیکھ بھال کے لیے صحت کا تندرست رہنا بھی انتہائی ضروری ہے بصورت دیگر یہ آپ کی جلد پر بھی اپنے اثرات مرتب کرے گا۔

تناؤ کو ختم کرنے کے لیے روزانہ ورزش کریں اور یوگا سے مدد لیں جبکہ اس کے لیے جم بھی جوائن کیا جا سکتا ہے۔

امید ہے کہ آپ اپنی جلد کو تندرست اور صحت مند رکھنے کے لیے ان 5 عادات کو اپنائیں گے جن کی وجہ سے نہ صرف آپ کی جلد بلکہ آپ کی صحت بھی تندرست رہے گی

21/02/2022
19/10/2020

5 Beauty Tips for Your Daily Skin Care Routine
1—Stay Hydrated Inside Out. Our skin reflects what goes on inside of our body, if we don't get enough water, our skin looks dehydrated. ...
2—Wash Your Face Before Going to Bed. After a long tiring day many women go to bed without taking their makeup off. ...
3—Toning and Moisturizing. ...
4—Protection. ...
5—Exfoliation.

17/10/2020

We Provide following services
✔️All Types of Facial Services
✔️All Types of Hair services( Cutting, Dying, Rebounding, Streaking etc)
✔️All types of hair removal services (Threading, Waxing etc)
✔️Party Make up
Contact:03337432146

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Bahawalpur?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Bahawalpur
63100