Aimal khan

Aimal khan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Aimal khan, Beauty, cosmetic & personal care, Village Dhakki Tehsil Tangi District Charsadda., Charsadda.

29/05/2026

بلال عباس خان اپنے مشہور ڈراموں کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد، شوبز کی چکا چوند سے دور ہو کر حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔ سوشل میڈیا پر ان کی کچھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، جن میں وہ مکہ مکرمہ اور مزدلفہ میں پاکستان کے سابق کرکٹرز وسیم اکرم، مصباح الحق اور ہوسٹ فخرِ عالم کے ساتھ احرام میں موجود ہیں۔
بلال عباس نے خود اپنے سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ نہیں کیں لیکن وائرل ویڈیوز دیکھ کر ان کے کروڑوں مداحوں کی طرف سے انہیں "ماشاءاللہ" اور "حج مبارک" کے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔

29/05/2026

گلگت بلتستان انتخابات سے قبل پی ٹی آئی رہنما گرفتار

29/05/2026

حج کی ادائیگی مکمل کرنے والے عازمینِ حج نے آج مسجد الحرام میں طوافِ وداع ادا کیا، جس کے ساتھ ان کے مناسکِ حج اختتام پذیر ہوگئے۔
مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امور کی جنرل اتھارٹی، سیکیورٹی اداروں اور ٹرانسپورٹ حکام نے لاکھوں حجاج کی موجودگی کے باوجود مطاف اور بالائی منزلوں میں آمد و رفت کو منظم انداز میں برقرار رکھا۔
انتظامیہ کی مؤثر حکمتِ عملی کے باعث حجاج کرام نے پُرسکون، محفوظ اور منظم ماحول میں طوافِ وداع ادا کیا اور اپنے روحانی سفر کے اختتامی مراحل مکمل کیے۔
Disclaimer:
This image was created using AI and is intended for reference purposes only.

26/05/2026

"اے تمام جہانوں کے رب! میں حجاج میں شامل نہیں ہوں،
لیکن میرا دل محبت سے لبریز ہو کر تیری بڑائی بیان کر رہا ہے۔
لبیک! جب تک دل دھڑکتا رہے اور کوئی پکارنے والا تجھے پکارتا رہے،
اور جب تک آنکھوں سے آنسو بہتے رہیں۔
لبیک! میں انتہائی عاجزی کے ساتھ یہ صدا بلند کرتا ہوں،
لبیک! جب تک اُمّ القریٰ (مکہ مکرمہ) تیری حمد و ثنا سے گونجتی رہے۔"
لبیک اللھم لبیک

26/05/2026

جھیل سیف الملوک میں چودھویں کے چاند کی رات کا منظر لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہے۔۔۔

ایسا لگتا ہے جیسے پوری وادی کسی سنہرے خواب میں ڈوب گئی ہو۔ چاند اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ آسمان پر جھلملاتا ہے۔۔۔

اور اس کی چاندنی جھیل کے پانی پر یوں پھیلتی ہے جیسے کسی نے چاندی گھول دی ہو۔

خاموش پہاڑ اس حسن کو یوں دیکھتے ہیں جیسے وقت بھی ٹھہر گیا ہو۔

پانی کی ہلکی سی لہریں جب چاندنی سے ٹکراتی ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے پریاں پانی کے اندر رقص کر رہی ہوں ۔۔۔ اور ہوا میں ایک پراسرار سا سکون گھل جاتا ہے ❤

ہر منظر میں ایک جادو ہے، ہر لمحہ ایک کہانی۔۔۔ اور ہر نظر کو لگتا ہے جیسے یہ دنیا نہیں بلکہ کوئی اور ہی حسین دنیا ہے 😍

کیا آپ نے کبھی چودھویں کی رات جھیل سیف الملوک کا یہ جادو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے؟

26/05/2026

معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے 24 مئی 2026ء کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے خود مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے والدین کی دعاؤں اور اللہ کے بلاوے پر حج کی سعادت حاصل کرنے جا رہی ہیں۔ ان کا یہ سفر 21 مئی سے 3 جون تک شیڈول ہے۔
مکہ مکرمہ پہنچنے کے بعد انہوں نے مسجد الحرام سے خانہ کعبہ کی ایک خوبصورت اور پرسکون ویڈیو شیئر کی، جس کے پس منظر میں اذان کی مسحور کن آواز سنی جا سکتی ہے۔

Photos from Aimal khan 's post 26/05/2026

ماشاءاللہ میدان عرفات کی تصویر 😘🖤...
Please fallow this page

26/05/2026

یوم عرفہ کی دعا

26/05/2026

آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہے جس کے باعث جوش انگلس مہمان ٹیم کپتانی کے مضبوط امیدوار ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آئی پی ایل کے دوران مچل مارش کو ٹخنے کی انجری ہوئی تھی اور وہ طویل لیگ کے باعث تھکاوٹ کا شکار ہوئے تھے، جس کے باعث ان کی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں شرکت مشکوک ہے۔

اب مچل مارش کی جگہ جوش انگلس کے ون ڈے سیریز میں قیادت کرنے کا امکان ہے کیونکہ پیٹ کمنز اور ٹریوس ہیڈ آئی پی ایل میں مصروف ہیں اور وہ ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

مچل مارش کی عدم دستیابی میں اولی پیک کے انٹرنیشنل ڈبیو کا امکان ہے۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے جبکہ دو اور چار جون کو میچز لاہور میں ہوں گے۔

26/05/2026

عازمین میدان عرفات میں جمع ہوں گے. مسجد نمرہ میں خطبہ حج ہو گا. حجاج کرام ظہر اور عصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کریں گے۔

حجاج میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے. رات کھلے آسمان تلے مزدلفہ میں قیام کریں گے۔ شیطان کے لیے کنکریاں چنیں گے۔

دس ذوالحجہ کو حجاج کرام جمرات میں شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد حلق اور قربانی کریں گے۔ طوافِ زیارت ہوگا۔

25/05/2026

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد اپنے قربانی کے جانوروں کے ساتھ ان دنوں مصروف نظر آرہے ہیں۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Charsadda?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Website

Address


Village Dhakki Tehsil Tangi District Charsadda.
Charsadda
0928