Muhammad farhan malak

Muhammad farhan malak

Share

M farhan malik the cntent creator

07/05/2026

"جو لوگ چالاکی اور ذہنی کھیل کھیلتے ہیں، وہ معافی نہیں مانگتے۔ وہ کہانی کو اس طرح گھماتے ہیں کہ آپ کا ردِعمل ان کے رویّے سے زیادہ غلط نظر آنے لگتا ہے۔ اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ ایسے چلے جاتے ہیں جیسے کچھ ہوا ہی نہ ہو، جبکہ آپ خود کو وضاحتیں دیتے ہوئے پاتے ہیں۔"

09/09/2025

امریکہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ویٹریس نے لنچ کا مینو ایک شخص اور اس کی بیوی کو دیا اور اس سے پہلے کہ وہ مینو کو دیکھتے، انہوں نے اس سے کہا کہ وہ انہیں دو سستے ترین کھانے پیش کرے کیونکہ ان کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں۔ کئی مہینوں سے تنخواہیں نہیں مل رہیں۔ جس کی وجہ سے وہ مشکل وقت سے گذر رہے ہیں ۔
ویٹریس سارہ نے زیادہ دیر نہیں سوچا۔ اس نے انہیں دو ڈشیں تجویز کیں اور وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے مان گئے کہ وہ سب سے سستے ہیں۔ وہ دونوں آرڈر لے کر آئی اور انہوں نے بھوک کی شدت سے جلدی سے کھانا کھایا، اور جانے سے پہلے انہوں نے ویٹریس سے بل مانگا۔ وہ اپنے بلنگ والیٹ میں کاغذ کا ایک ٹکڑا لے کر ان کے پاس واپس آئی جس پر اس نے لکھا تھا کہ : "میں نے آپ کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کا بل اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ادا کیا۔ یہ میری طرف سے تحفے کے طور پر ایک سو ڈالر کی رقم ہے، اور میں آپ کے لیے کم سے کم اتنا تو کر سکتی ہوں۔ آپ کی آمد کے لیے شکریہ۔ سارہ کے دستخط شدہ۔
ریستوراں سے نکلتے ہی یہ جوڑا بہت خوش تھا۔
مشکل صورتحال میں مبتلا سارہ کے لئے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ اس نے اپنے سخت مالی حالات کے باوجود جوڑے کے کھانے کا بل ادا کرنے میں بے حد خوشی محسوس کی۔ حالانکہ وہ تقریباً ایک سال سے ایک آٹومیٹک واشنگ مشین خریدنے کے لئے پیسے بچا رہی تھی کیونکہ پرانی واشنگ مشین سے کپڑے دھونے میں اسے بہت مشکل ہوتی تھی
لیکن جس چیز نے اسے سب سے زیادہ دکھ پہنچایا وہ یہ تھا کہ جب اس کی دوست کو اس معاملے کا پتہ چلا تو سارہ کی دوست نے اسے بہت ڈانٹا۔ کیونکہ اس نے خود اپنی اور اپنے بچے کی ضرورتوں کو پس پشت ڈال کر یہ پیسے بچائے تھے اسے دوسروں کی مدد کرنے سے زیادہ اپنے لئے واشنگ مشین خریدنے کی ضرورت تھی۔
اسی دوران اسے اپنی ماں کا فون آیا جس میں اسے اونچی آواز میں کہا گیا: "سارہ تم نے کیا کیا؟"
اس نے ایک ناقابل برداشت جھٹکے سے ڈرتے ہوئے دھیمی، کانپتی ہوئی آواز میں جواب دیا: ’’میں نے کچھ نہیں کیا۔ کیا ہوا؟"
اس کی والدہ نے جواب دیا: "فیس بک تمہاری تعریف کرنے اور تمہارے طرز عمل کی تعریف کرنے میں زمین آسمان ایک کر رہا ہے۔ اس بندے اور اسکی اہلیہ نے فیس بک پر تمہارا پیغام پوسٹ کیا جب تم نے ان کی طرف سے بل ادا کیا اور بہت سے لوگوں نے اسے شیئر کیا۔ مجھے تم پر فخر ہے۔" ...
اس نے بمشکل اپنی والدہ کے ساتھ اپنی بات چیت مکمل کی تھی جب اسکول کے ایک دوست نے اسے فون کیا جس سے یہ ظاہر ہوا کہ اس کا پیغام تمام ڈیجیٹل سوشل پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکا ہے۔
جیسے ہی سارہ نے اپنا فیس بک اکاؤنٹ کھولا، اسے ٹیلی ویژن کے پروڈیوسروں اور پریس رپورٹرز کے سینکڑوں پیغامات ملے جن میں اس سے ملنے کے لیے کہا گیا تاکہ وہ اپنے مخصوص اقدام کے بارے میں بات کریں۔
اگلے دن، سارہ سب سے مشہور اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے امریکی ٹیلی ویژن شوز میں سے ایک پر نمودار ہوئی۔ پروگرام پیش کرنے والے نے اسے ایک بہت ہی پرتعیش واشنگ مشین، ایک جدید ٹیلی ویژن سیٹ اور دس ہزار ڈالر دیے۔ اس ایک الیکٹرانکس کمپنی سے پانچ ہزار ڈالر کا پرچیز واؤچر حاصل کیا۔ اس پر تحائف کی بارش ہوئی یہاں تک کہ اس کے عظیم انسانی رویے کی تعریف میں حاصل ہونے والی رقم $100,000 سے زیادہ تک پہنچ گئی۔
دو کھانے جن کی قیمت چند ڈالر + $100 سے زیادہ نہیں تھی نے اس کی زندگی بدل ڈالی۔
سخاوت یہ نہیں ہے کہ جس چیز کی آپ کو ضرورت نہیں ہے وہ کسی کو دے دیں بلکہ سخاوت یہ ہے کہ جس چیز کی آپ کو ضرورت ہے وہ کسی دوسرے ضرورت مند کو دے دیں۔
حقیقی غربت انسانیت اور رویوں کی غربت ہے۔

24/07/2023

میں نے زندگی میں ہر اذیت برداشت کی کونسی تکلیف ہے جس سے میں نہیں گزرامیں نے اپنوں کو بچھڑتے دیکھا میں نے محبت کو مرتے دیکھاہاں میں نے بہت خاص لوگوں کا زندگی سے جانا بھی دیکھا جن کے بغیر زندگی گزارنا آسان نہیں تھالیکن مرا نہیں خود کشی کا راستہ نہیں چنا بہت اذیت گزاریں میں نے آج بھی رات ہوتی ہے میں سو نہیں سکتامیری راتیں آج بھی سڑکوں پر چلتے گزر جاتی ہیں سب کچھ بھول سکتا ہوں میں لیکن ایک بات نہیں بھول سکتا جہاں مجھے اپنوں کی ضرورت تھی جہاں مجھے کندھا چاہیے تھاوہاں میرے ساتھ کوئی نہیں تھا💔
یقین رکھنے والوں کے لیے معجزے ہوتے ہیں۔ اور میں معجزے کے انتظار میں ہوں..

09/04/2023

میری جاناں😘🖤
پتہ ہے میں کیا چاہتا ہوں، میں چاہتا ہوں کے آپ ہمیشہ میرے سامنے رہیں🥀
میں چاہتا ہوں شادی کے بعد ہمارا گھر اس قدر چھوٹا ہو کہ ہم دونوں ایک دوسرے کی نظر سے بھی نہ چھپ سکیں🖤
ہمارے کمرے کا دروازہ کچن کے بلکل سامنے ہو تا کہ جب تم کچن میں کھانا بنانے میں مصروف ہوں تو وہاں سے با آسانی مجھ کو دیکھ سکوں، لاؤنج میں بیٹھے جب میں نیوز سن رہے ہوں تو مجھے ادھر اُدھر گھومتے ہوئے مجھے دیکھیں 🙈
اور صحن کے نام پر وہ تھوڑا سا کھلا آسمان ہمارے حصے میں آئے جہاں رات کے وقت میں آپ کے ساتھ آپکی چادر میں بیٹھے گھنٹوں تک باتیں کریں😘
اور پھر آپ آسمان پر چاند کو دیکھیں اور مجھ سے باتیں کریں لیکن میں اپنے چاند کو اپنے پاس زمین پر موجود پا کر آپکی باتیں سنوں، اور میں وہ خوش قسمت چکور رہوں گا جسکا چاند اسکے پاس زمین پر موجود ہوگا🖤🥀
اور باتیں کرتے کرتے جب آپکو نیند آ گھیرے تو آپ میری گود میں سر رکھ کر لیٹ جائیں اور میں بہت دیر تک آپکے بالوں میں اپنی انگلیاں پھیرتا رہوں اور کبھی کبھی آپکو اپنے پاس موجود پا کر اللّٰہ کے حضور شکرانے کے طور پر آپکی پیشانی پر بوسہ دوں😘🥀
اور پھر میں آپکو سلانے کے بعد خود سو جایا کروں🖤
ہاں جاناں میں بس اتنا چاہتا ہوں🥀🖤✨

09/04/2023

میں جانتا ہوں ۔۔!! کہ میری زندگی بہت مختصر ہے ۔۔!!! لیکن میں کہانی کا وہ پہلا کردار نہیں ہوں ۔۔!! جسے مات ہونے کا ڈر ہے۔۔!! میرے خواب مجھے صدیوں کی مسافت پر رقص کرتے نظر آتے ہیں۔۔!! مجھے ان تک پہچنے کے لیے بہت تیز چلنا ہے۔۔!!! میں ان کی تعبیر کے لیے مسلسل بھاگ رہا ہوں ۔۔!!! میرا وجود زخمی ہوتا جا رہا ہے۔۔!! لیکن میں رک نہیں سکتا ہوں ۔۔!!! مگر کمبخت میری سانس پھولنے لگ گئی ہے۔۔!!! شاید سہی ہی کہتے ہیں ۔۔!!! ادھورے خواب اور ٹھنڈی چائے کی کڑواہٹ ایک جیسی ہوتی ہے۔۔!!! مجھے دونوں سے الجھن ہے۔۔!!! شاید میں وہ کردار ہوں ۔۔!!! جسے کسی خواب کی تعبیر پر دستک دیتے ہوئے موت آنی ہے۔۔!!! شاید ہی کوئی کہانی کے اس کردار سے مل پائے گا۔۔!!! جس نے خوابوں کی تعبیر کے ساتھ زندگی گزاری ہو ۔۔!!! 🍁

09/04/2023

کبھی کبھی کچھ بھی نہیں بچتا ہمارے پاس سوائے خالی ہتھیلیوں کے جن پے چہرہ رکھے آپ پھوٹ پھوٹ کر رو دیتے ہیں شائد یہ بےبسی کی آخری حد ہوتی ہے....!!!💔

09/04/2023

ﺍﺳﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﺗﻮ ﮨﻮ ﮨﯽ ﮔﯿﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﮐﻮ ﺭﺍﮦ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌﻧﺎ بھی گناہ ہے۔۔۔۔۔۔
ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﺱ ﮔﻨﺎﮦ ﮐﺎ ﺍﺭﺗﮑﺎﺏ ﮐﺮﭼﮑﯽ ﮨﮯ ....
ﺍﺳﮯ ﯾﮧ ﮈﺭ ﺗﻮ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ ﮐﮧ ﻣﻘﺎﺑﻞ ﮐﻮ ﺩﯼ ﮔﺌﯽ ﺍﺫﯾﺖ ﮐﮩﯿﮟ ﺍﺳﮑﯽ ﻃﺮﻑ ﺭﺥ ﻧﮧ ﮐﺮﻟﮯ ....
ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﻭﮦ ﺍﺱ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﺟﺮﻡ ﮐﮯ ﺑﻮﺟﮫ ﺳﮯ ﻧﮑﻠﻨﮯ ﮐﯽ ﮨﺮ ﻣﻤﮑﻦ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ ﻣﮕﺮ ﮐﺎﻣﯿﺎﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﭘﺎﺗﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ ....
ﻧﻤﺎﺯﯾﮟ ﭘﮍﮬﺘﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ ....
ﻧﻔﻠﯽ ﺭﻭﺯﮮ ﺭﮐﮭﺘﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ ....
ﻭﮦ ﺳﻤﺠﮭﺘﯽ ﮨﻮ ﮔﯽ ﮐﮧ ﺷﺎﯾﺪ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﯿﮯ ﺟﺮﻡ ﮐﺎ ﻋﺒﺎﺩﺍﺕ ﺳﮯ ﮐﻔﺎﺭﮦ ﺍﺩﺍ ﮨﻮﺟﺎﺋﯿﮕﺎ ....
ﺍﺳﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺑﺘﺎﺋﮯ ﮐﮧ ﮐﺴﯽ ﮐﺎ ﺳﮑﻮﻥ ﺍﻭﺭ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﭼﮭﯿﻨﻨﮯ ﮐﮯ ﮐﻔﺎﺭﮮ ﺍﯾﺴﮯ ﺍﺩﺍ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﮯ ....
ﺟﺲ ﮐﻮ ﺍﮐﯿﻼ ﭼﮭﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﮨﻮ ....
ﺟﺲ ﮐﮯ ﺩﻝ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﮐﮭﻠﻮﻧﺎ ﺳﻤﺠﮫ ﮐﺮ ﺗﻮﮌ ﺩﯾﺎ ﮨﻮ ....
ﺟﺲ ﮐﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﺧﺘﻢ ﮐﯽ ﮨﻮ ....
ﺟﺲ ﮐﻮ ﺯﻧﺪﮦ ﻻﺵ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﺎ ﮨﻮ ....
ﺍﯾﺴﮯ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﮯ ﮐﻔﺎﺭﮮ ﻋﺒﺎﺩﺍﺕ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﺍﺩﺍ ﮨﻮﺗﮯ ....
ﺍﺳﮯ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﺗﻮ ﮨﻮ ﮨﯽ ﮔﯿﺎ ﮨﻮ ﮔﺎ .......

09/04/2023

میں وہ ہُوں جِس نے تیرے بِچھڑ جانے پر
خُودکشی نہیں کی، لیکن جَوانی میں بُوڑھا نظر آنے لگ گیا....! - "💔🙂

09/04/2023

"اب تُم چاہے مُجھے ہزار بار کال کرو یا بلاک کر دو میں تُم سے بات نہیں کرنا چاہتا ۔
اچھے سے یاد کرو وہ دن ؛ جب میں نے تُم سے بات کرنے کے کُچھ پل کی بھیک مانگا کرتا تھا تو تُم نے کہا تھا ؛ ٹائم نہیں ہے پُرانی وائس سن لو ۔
اُس ٹائم میں بہت رویا تھا اور تُمہیں کہا تھا ایک دن تُم بھی مُجھ سے بات کرنے کو تڑپ رہی ہو گئی ، مگر میں تم سے بات نہیں کروں گا! ۔"💔

09/04/2023

"کسی بھی یاد سے ۔۔۔ کسی بھی اولین محبت کی یاد سے چھٹکارا حاصل نہیں ہو سکتا، جیسے ایک مویشی کے بدن پر اس کے مالک کا نشان دہکتے ہوئے لوہے سے داغ دیا جاتا ہے، کہ یہ فلاں کی ملکیت ہے، ایسے ہم بھی داغے جاتے ہیں۔ لاکھ انکار کریں کسی اور کے عشق کا اقرار کریں، لیکن ہمارے بدن پر داغے گئے نشان اعلان کرتے ہیں کہ ہم تو فلاں کی ابدی ملکیت ہیں۔"

🖤

09/04/2023

" مٙقامِ رنج ہے کہ ؛ اِک نا پسندیدہ شخص کو ہم ، تُمہارے بعد کہیں گے کہ ؛ ہم تُمہارے ہیں! ۔ " 💔🙂

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Chichawatni?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Islamabad
Chichawatni