Al-Tujjar
Online Shopping Store
30/11/2025
آئیں! آج نشاستہ کھائیں!
نشاستہ خریدنے والے بعض احباب پریشان ہیں کہ اس کو تیار کیسے کرنا ہے، آئیں آپ کو روایتی رسپی بتائیں!
بلا تاخیر اصل بات کی طرف آتے ہیں۔
اجزاء!
آٹا: ایک کلو۔ چاہو تو سوجی بھی استعمال کر سکتے ہو۔ اُس کی مقدار بھی ایک کلو۔ چاہو تو آدھا کلو اٹا، آدھا کلو سوجی۔ لیکن بہترین ذائقے کے لیے اکیلے آٹے کا استعمال ہی زیادہ موزوں ہے۔
نشاستہ: ایک پاؤ۔
گھی: تین پاؤ۔
چینی: تین پاؤ۔
پانی: ڈیڑھ پاؤ۔
کشمش: آدھ پاؤ۔
گری: ایک پاؤ۔
مغز بادام: آدھ پاؤ۔
پستہ: ایک چھٹانک۔
چارے مغز: ایک چھٹانک۔
اس کے علاوہ بھی اگر کوئی میوہ ڈالنا چاہیں تو ایک چھٹانک مقدر کے حساب سے شامل کر سکتے۔
ترکیب تیاری۔
حسبِ ضرورت ایک دو چمچ گھی ڈال کر نشاستہ بھون لیں، اتنا بھون لیں کہ براؤن ہو جائے اور گھی چھوڑ دے۔
پھر نشاستے کو آگ سے اتار کر آٹے کو بھون لیں یہاں تک کہ اس کی بھی خوشبو آنے لگے۔ جب بھن جائے تو اس کو بھی اتار لیں۔
اب پانی اور چینی کو کسی بڑے برتن میں ڈال کر آگ پر رکھ دیں اور اتنا پکائیں کے چاس تیار ہو جائے، چاس کی تیاری کی علامت یہ ہوتی کہ چمچ کے ساتھ جب اس کو اٹھا کر پھینکیں تو "تار" بن کر گرے برتن میں۔
جب چاس تیار ہو جائے تو اس میں تین پاؤ گھی ڈال دیں اور خوب پکائیں جب گھی اور چاس یک جان ہو جائیں تو آگ بند کریں اور برتن کو نیچے اتار لیں۔
بھنا ہوا آٹا، نشاستہ اور دیگر لوازمات سب اس چاس میں ڈال کر اچھے سے مکس کر دینے ہیں۔
پھر اگر تو پنیاں بنانی ہوں تو گرم گرم مٹیریل کی مناسب سائز میں بنا کر کسی تھال پر یا کسی شفاف کپڑے پر رکھتے جائیں، اگر ٹکیاں بنانی ہیں تو کسی تھال، پرات وغیرہ میں ڈال کر مناسب تہہ لگا کر کسی تھالی سے تھپتھپائیں، مٹیریل ٹھنڈا ہو جانے پہ چھری کے ساتھ مناسب سائز کی کٹنگ کر کے ٹکیاں بنا لیں
اگر پنجیری کی شکل میں رکھنا ہے تو بس اس کو ہلاتے رہیں، خاص طور پر ٹھنڈا ہونے پر ایک دفعہ اچھے سے مکس کر لیں، مسل لیں۔ پنجیری تیار ہے۔
میوہ جات کے بارے میں اختیار ہے، ثابت ڈالیں یا گرینڈ کر کے، بزرگ حضرات کے لیے گرینڈ کر کے ڈالنا موزوں ہے۔
مزید کوئی سوال، کوئی بات ہو، تو آپ پوچھ سکتے ہیں۔
0300 9336313
24/11/2025
رات گئے سونے کے وقت میں آرڈر تیار ہو رہا ہے۔ کیا کریں بھئی ہمارے بہن بھائیوں کا مطالبہ ہے کہ کل ہر صورت پارسل ڈسپیچ ہونے چاہئیں۔
سو اس لیے رات گئے 21 درجن کا ہدف لیے بیٹھے ہیں۔ دیکھیں کیا بنتا ہے پورا ہوتا یا پھر ادھورا ہی چھوڑ کے سونا پڑتا ہے☺️
اس بار جو گڑ آیا ہے وہ تو نیت خراب کیے بیٹھا ہے، دل ہی نہیں کرتا کسی کو دیں 🥰
لیکن کیا کریں چیزوں کی کوالٹی تلاش بھی تو آپ لوگوں کے لیے ہی کرتے ہیں ناں۔ تو بالآخر آپ کو ہی دیں گے ناں۔
0300 9336313
24/11/2025
نشاستہ نا کھایا تو موسمِ سرما کا، کیا لطف پایا۔
گزرے وقتوں میں۔ سخت سردی اور جھاڑے کے موسم میں جب بچے نہیں ٹکتے تھے توں ماؤں نے بھی پھر ان کا علاج تلاش کر لیا تھا۔
"نشاستے" سے بنی ہوئی ایک ایک، دو دو پنیاں کھلائیں اور خود بھی آزاد، بچے بھی آزاد۔
سارا دن گلیوں میں ٹائروں کی ریس چلتی، کہیں اخروٹ کی نشانہ بازی۔ مجال ہے جو سردی کا ذرا سا بھی احساس ہونے پائے۔
یقیناً ہم میں سے اکثر نے ان پنییوں (لڈو) اور موسمِ سرما میں اس جیسے دیگر کھیلوں کا لطف اُٹھایا ہوا ہے۔
ان حسیں وقتوں کی یاد تازہ کرنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی اولاد کے حوالے سے فکر مند ہیں کہ اِن کو سردی نا لگ جائے، یہ موسمِ سرما کے منفی اثرات سے متاثر نا ہو جائیں۔ تو اس کا واحد حل ہمارا "آبائی نشاستہ" ہے۔
نشاستے کی پنجیری یا پنیاں بنائیں، خود کھائیں، بچوں کو کھلائیں اور ہر طرح کی پریشانی سے بے فکر ہو جائیں۔
نشاستہ نا کھایا تو موسمِ سرما کا، کیا لطف پایا۔
0300 9336313
آبائی نشاستہ!
کئی دنوں کی مسلسل محنت و مشقت اور کھپت کے بعد۔ بحمد اللہ تعالیٰ نشاستہ تیار ہو کر حاضر خدمت ہے۔
اس کے خریداروں کی ایک اچھی خاصی تعداد ہے، لیکن میں ریکمنڈ کروں گا ان لوگوں کو جو سردیوں کی سوغاتیں تیار کرتے ہیں کہ اللہ کے بندو موقع ضائع نہ کرنا، اٹھا لو جتنا اٹھا سکتے ہو۔ یہ چیز آپ کی پروڈکٹ (حلوہ، لڈو، پنجیری وغیرہ) کو چار چاند لگا دے گی چار چاند!!!
اس کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ سو فیصد روایتی طریقے سے تیار کیا گیا ہے، اس قدر محنت اور کھپت کوئی نہیں کرتا۔ اسی وجہ سے یہ چیز نایاب ہو چکی ہے۔
اس کی قیمت کے بارے بھی فکر مند ہونے کی بالکل ضرورت نہیں۔ ہم نے انتہائی مناسب قیمت میں لانچ کیا ہے، اللہ پاک کے فضل و کرم سے اس کے استعمال کے بعد آپ پیسے بھول جائیں گے۔
قیمت کی بات کریں تو ایک کلو صرف 1250 روپے،
اور آدھا کلو صرف 625 روپے۔ جبکہ ایک پاؤ کی قیمت صرف اور صرف 312 روپے۔
علاوہ ڈیلیوری چارجز۔
0300 9336313
22/11/2025
فوائد و خصوصیات "آبائی نشاستہ"
پورے پاکستان میں اس جیسا نشاستہ نہیں ملے گا۔ ہم اپنے اس دعوے میں سو فیصد درست اور سچے ہیں۔
لہٰذا اگر آپ سوہن حلوہ، پنجیری، السی کے لڈو یا سردیوں کی اس جیسی دیگر سوغاتیں تیار کرتے ہیں۔
یا آپ کے بچے روکنے کے باجود سردی میں نکلنے سے باز نہیں رہتے، یا آپ کے جوڑوں میں درد ہے، پٹھوں کا کھنچاؤ ہے، کمزوری ہے، بچوں کی مائیں ہیں، کمزوری سر چڑھ کے بول رہی ہے۔
تو "آبائی نشاستہ" آپ ہی کے لیے ہے۔
آئیے جناب: ابھی آرڈر بک کروائیں، قبل اس سے کہ کہیں دیر ہو جائے۔ کیوں کہ سٹاک بالکل محدود سا ہے۔
0300 9336313
16/11/2025
آئیے جانیں! نشاستہ کیا ہوتا ہے؟
سب سے پہلے ہم نے عمدہ کوالٹی کی گندم کا انتخاب کیا۔
پھر تین ہفتے تک اس کو پانی میں بھگویا، صبح شام یعنی ہر 12 گھنٹے بعد اس کا پانی تبدیل کیا۔ پرانا پانی نکال کر پمپ چلا کر تازہ پانی ڈالا۔
تین ہفتے کی مسلسل اس ڈیوٹی کے بعد، پھولی ہوئی اس گندم کو ہاتھ کی تلیوں میں مسل کر پھولک اور اندر کے مواد کو الگ کیا گیا۔ صاحبِ بصیرت سمجھ سکتے ہیں کہ ایسے الگ کرنا کس قدر مشقت کا کام ہے۔
کئی دنوں کی مشقت کے بعد یہ مرحلہ انجام پایا تو، تین دن تک متعدد پانی تبدیل کیے گئے تاکہ یہ بالکل شفاف ہو جائے اور غیر ضروری چیز کا ایک ذرہ بھی نا رہنے پائے۔
پھر اس کو کھلی فضا میں خشک کیا گیا، تین دن کے بعد تھوڑا خشک ہوا تو ڈلیاں بنائی گئیں، اس کے بعد ان ٹکڑیوں کو ایک مرتبہ پھر سے ہاتھ کی تلیوں میں مسل کر آٹا بنایا گیا۔
پہلے موٹی چھلنی سے چھانا گیا، پھر مزید مسلا گیا اور باریک چھلنی سے چھانا گیا۔
اتنے مراحل سے گزر کر تیار ہوا ہے "نشاستہ" اور یہی اس کی تیاری کا روایتی طریقہ ہے۔
اگرچہ اس کی تیاری مشکل ترین ہے۔ لیکن اس بات میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ جس نے نشاستے کا استعمال نہیں کیا اس نے موسمِ سرما کا لطف ہی نہیں اٹھایا۔
کیا آپ نے کبھی نشاستہ بنتا دیکھا ہے؟ کبھی کھایا ہے؟ یا پھر اس گوہرِ نایاب سے نا واقف ہی ہو۔
0300 9336313
15/11/2025
دوستو!!
اس دفعہ اگر سردی کی لہر سخت ہے تو آپ کے لیے تحفہ بھی شاہانہ ہے۔
آپ کی سردیاں انتہائی مزیدار ہونے جا رہی ہیں۔
تب تک آپ اپنے تئیں "نشاستے" کی خوبیوں کے بارے معلومات حاصل کرو، جب میں اپنے تیار کردہ نشاستے کے اوصاف بتاؤں گا تو دیکھنا آپ کیسے عش عش کر اٹھتے ہیں۔
0300 9336313
ایک نئی خوشبو...ایک نیا اعلان
الحمد للّٰہ۔
آج وہ دن ہے جس کے پیچھے احساس، شکر، اور محبت چھپی ہے۔
التجار نیل عرق کی نئی آفر آج سے شروع ہو چکی ہے!
یہ آفر عام نہیں۔
یہ ان لوگوں کے لیے ہے جو خوشبو کو محسوس کرتے ہیں، جو قدر، محبت اور اعتماد پر یقین رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ یہ آفر ذخیرہ اندوزی کے لیے نہیں بلکہ آپس کی محبتوں کو فروغ دینے کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ عرق منگوا کر اپنے عزیز و اقارب اور اپنی دوستوں کے ساتھ اس کو بانٹیں۔ اس سے آپس کی محبتیں پروان چڑھیں گی تعلقات مضبوط ہوں گے۔
صرف 330 کونز دستیاب ہیں۔ لیکن یہ سب کو نہیں ملیں گی یہ صرف انہیں ملیں گی جو ان چند شرائط کو پورا کریں👇
1️⃣ اس پوسٹ کو اپنے فیس بک اسٹوری یا فیڈ پر شیئر کریں ہمارے پیج کو ٹیگ اور مینشن کریں۔
2️⃣ کمنٹ کریں کہ
“میں تیار ہوں کے ساتھ”
3️⃣ کسی ایک کو ہماری طرف ریفر کریں۔ جو ہم سے چیز خریدے یا کم از کم اس چیز میں انٹرسٹ رکھتا ہو۔
4️⃣ اس نمبر پر سکرین شاٹ بھیجیں
Wa.me/+923009336313
5️⃣ فیس بُک پر موجود چند معزز شخصیات جیسا کہ سدرہ نسیم، بنتِ نصیر، کرن سلطان ڈھلوں، نویدہ کوثر، ان جیسی دیگر معزز خواتین کو اس آفر سے جوڑنے والے محنتی انسان کو اسی قیمت میں، 5 کے بجائے 7 والی پیکنگ دی جائے گی۔
جو یہ پانچ مرحلے پورے کرے گا، اسی کے نام ہو گی یہ خوشبو، یہ احساس، اور یہ محبت۔
ان مراحل کو طے کرنے پر آپ کو ملے گا کیا؟
1️⃣ آپ کو ملے گا 5 کونز پر مشتمل ٹرائل پیک۔ جس کی کل قیمت 405 روپے بنتی ہے۔ لیکن آپ کو 109 روپے کے ڈسکاؤنٹ کے ساتھ صرف اور صرف 296 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
2️⃣ پورے ملک میں موجود دورہ حدیث کی طالبات کی پوری کلاس کو عرق بالکل فری دیا جائے گا، ادارے کے منتظم کی طرف سے تعداد کی تصدیق کے بعد، منتظم کے ایڈریس پر۔
📌پوسٹ کے لیے تصویر پہلے کمنٹ میں موجود ہے۔
تو لیجیے اب سے 4 نومبر رات 11:59 منٹ تک، میدان آپ کا ہوا 🎇🎆
31/10/2025
ایک نئی خوشبو... ایک نیا اعلان
الحمد للّٰہ
وہ لمحہ قریب ہے جس کا بہت سے لوگوں کو انتظار تھا۔
التجار نیل عرق کی نئی آفر کا خاکہ مکمل ہو چکا ہے۔
اور کل "یکم نومبر" 2025ء کو سرکاری اعلان ہونے جا رہا ہے۔😊
اس بار آفر میں ہوں گی صرف 330 کونز
اور انہیں پائیں گے وہی لوگ جو قدر، سنجیدگی اور محبت سے ہمارے ساتھ جڑتے ہیں۔
یاد رکھیں یہ آفر صرف عرق لینے کی نہیں بلکہ خوشبو بانٹنے اور اعتماد جیتنے کی ہے۔
اس آفر کے پیچھے ایک خاص احساس بھی ہے۔ ایک ایسا دن جو ایک خاص انسان کی دنیا میں آمد کے سبب میرے دل کے قریب تر ہے۔
جس کی یاد نے ہمیشہ مجھے کچھ نیا کرنے کا حوصلہ دیا۔
اسی محبت اور شکر کے جذبے سے یہ پیشکش کی جا رہی ہے۔
لہٰذا کل کا دن ہو گا التجار کے چاہنے والوں کے نام!
اس پوسٹ کو ابھی سے شیئر کریں، دوستوں کو بتائیں
تاکہ جب اعلان ہو تو آپ تیار ہوں اور باقی حیران۔
0300 9336313
26/10/2025
پروموشن کے وعدے تو بہت ہوئے نبھائے کس نے؟
پچھلے سال نومبر کی آفر میں اتنا عرق بانٹا اتنا عرق بانٹا کہ شاید کوئی اس مقدار کا اندازہ یا تصور کر سکتا ہو۔
لیکن قدر کی شرح تقریباً 2,3 فیصد ہی رہی۔
مثلاً ایک لڑکی نے میسج کیا کہ:-
بھائی میں آپ کی پوسٹ لیٹ دیکھی، پلیززز مجھے عرق بھیج دیں گے۔
میں نے کہا باجی سوری وقت تو ختم ہو چکا۔
کہنے لگی کہ بھائی بھیج دیں مجھے ضرورت ہے، میری شادی ہے، میں لگاؤں گی دعائیں دوں گی یہ وہ۔
بالآخر بات یہاں پر ختم ہوئی کہ کہنے لگی میں نے ریویو دیکھے ہوئے ہیں آپ کے۔ آپ مجھے ایک موقع دیں۔ میں لگا کے آپ کو ویڈیو کی صورت ریویو بھیجوں گی۔
یہ بات میرے دل کو لگی، میں نے اسے عرق بھیج دیا۔
لو سال گزر گیا۔ آج آتا ہے اس کا ریویو۔
لہٰذا اس دفعہ آفر تو لگے گی مگر قدر دانوں کے لیے، ساتھ نبھانے والوں کے لیے ، آگے بڑھنے میں مدد کرنے والوں کے لیے۔
ناکہ بے قدروں، ساتھ چھوڑ جانے والوں اور آگے بڑھنے میں رکاوٹ بننے والوں کے لیے۔
0300 9336313
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Block No 12
Chichawatni
57200