Naveed Sipra

Naveed Sipra

Share

Welcome To My Page
Please Like &Follow

27/08/2026

*بریکنگ نیوز*

*تھانہ لالیاں پولیس کی رات گے بڑی کامیابی ضلع چنیوٹ کے تھانہ لالیاں کی حدود میں پولیس اور خطرناک اشتہاری ملزم کے درمیان مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ملزم محمد نواز ولد احمد قوم سپراء ساکنہ مل سپراء زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا.*
*پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی پولیس کی جوابی و دفاعی کارروائی کے دوران ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا زخمی ملزم کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد گرفتار ملزم انتہائی خطرناک اور ریکارڈ یافتہ ہے جس کے خلاف سنگین نوعیت کے 40 کے قریب مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہیں. زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو اسپتال لالیاں منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ہونے والے دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے.ایس ایچ او تھانہ لالیاں اللہ دتہ ہرل اور ان کی پوری ٹیم کی اس جرات مندانہ کارروائی اور شاندار فرض شناسی کو دل کی گہرائیوں سے ایپریشیٹ کرتے ہیں جنہوں نے علاقے کے ناسور اور خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی کی*

*

27/08/2026
27/08/2026

نائب تحصیلدار ملک زاہد کھوکھر،نائب تحصیلدار غضنفر علی خاں کو تحصیل لالیاں میں تعینات کر دیا گیا

25/08/2026

اہلیانِ ضلع چنیوٹ! میرے تے راضی رہنا

میرا مقصد نہ کسی کا کاروبار بند کروانا تھا، نہ کسی کے رزق کے راستے میں رکاوٹ بننا۔

میری صدا صرف ایک تھی ،
ڈمپرز والے اپنا قبلہ درست کریں، اپنی لین میں چلیں، اوورٹیک نہ کریں، تیز رفتاری نہ کریں اور انسانی جانوں کو محفوظ بنائیں۔

کل یہی بات کی تو مخالفت ہوئی، مجھ پر ذاتی مفادات کے الزامات لگائے گئے، میری آواز کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

مگر آج وہی لوگ خود سڑکوں پر کھڑے ہو کر میرے اسی مؤقف کی تائید کر رہے ہیں اور ڈرائیوروں کو سمجھا رہے ہیں کہ اوورٹیک نہ کرو، رفتار کم رکھو اور قانون کے مطابق چلو۔

وقت نے ثابت کر دیا کہ یہ لڑائی کسی ذاتی مفاد کی نہیں تھی، یہ چنیوٹ کے لوگوں کی جانوں کی لڑائی تھی۔

یہ میری نہیں، اہلیانِ چنیوٹ کی جیت ہے۔
ہم نے شور نہیں کیا تھا، شعور جگایا تھا۔
اور آج وہی شعور سڑکوں پر بول رہا ہے۔

24/08/2026

موضع جودھ میں باوا بکر والے میلے کے موقع پر کبڈی میچ

23/08/2026

درخواست برائے تعمیرِ پکی سڑک

بخدمت جناب اسسٹنٹ کمشنر لالیاں، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ اور محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ، وزیرِ اعلیٰ پنجاب

موضوع: کوٹ قاضی بنگلے والا ہسپتال، تحصیل لالیاں، ضلع چنیوٹ تک پکی سڑک تعمیر کرنے کی درخواست

جنابِ عالی!

ہم اہلِ علاقہ ٹھٹھہ چندوکلاں، کوٹ قاضی، بودراں والا اور جکو والا مؤدبانہ گزارش کرتے ہیں کہ کوٹ قاضی بنگلے والا ہسپتال، تحصیل لالیاں، ضلع چنیوٹ تک جانے والی سڑک اس وقت کچی اور انتہائی خستہ حالت میں ہے۔

بارش کے دنوں میں یہ راستہ کیچڑ اور پانی سے بھر جاتا ہے، جس کے باعث مریضوں، بزرگوں، خواتین اور خصوصاً ہنگامی حالت میں آنے والے مریضوں کو ہسپتال تک پہنچنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی مرتبہ بارش کے بعد راستہ اس قدر خراب ہو جاتا ہے کہ آمدورفت تقریباً ناممکن ہو جاتی ہے، جس سے مریضوں کو بروقت طبی امداد ملنے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

لہٰذا ہماری پرزور درخواست ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر موقع کا معائنہ کروائیں اور کوٹ قاضی بنگلے والا ہسپتال تک پکی، کشادہ اور مناسب سڑک کی تعمیر کا کام شروع کروائیں، تاکہ اہلِ علاقہ کو ہسپتال تک محفوظ اور آسان رسائی حاصل ہو سکے اور مریض بروقت علاج کے لیے ہسپتال پہنچ سکیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ اے سی لالیاں، ڈی سی چنیوٹ اور محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ اس اہم عوامی مسئلے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اہلِ علاقہ کی اس جائز درخواست پر خصوصی توجہ فرمائیں گی۔

اہلِ علاقہ:
ٹھٹھہ چندوکلاں، کوٹ قاضی، بودراں والا، جکو والا و ملحقہ آبادیاں

درخواست:
ہسپتال تک پکی سڑک کی تعمیر کا کام ترجیحی بنیادوں پر شروع کیا جائے۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Chiniot?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Chiniot