A M, Ladies Under Garments and cosmetics.
AM women's Undergarments store chiniot
16/07/2026
Am leaders undrgarmits store chiniut
آج کی پوسٹ ان مرد حضرات کے لئے جو پہلے انڈر گارمنٹس یا پیڈز کی پوسٹ پر آکر لیڈیز کو انباکس آنے کی دعوت دیتے ھیں یا سائز پوچھتے ھیں
تو میں آپ کو بتاتی جاؤں کہ میری روح جو ھے وہ مردانہ ہی ھے آپ آج ذرا کمنٹ میں اپنی بہنوں بیٹیوں کے سائز تو بتائیں ایسے ہی جیسے آپ دوسرے کی بہن بیٹیوں کے انباکس میں یا کمنٹس میں پوچھتے ہیں ۔۔
ابھی کچھ باگڑ بلے مینٹور یا سیلرز کہیں گے کہ آپ اگنور کریں یہ پروفیشنل نہیں ھے بلاک کریں آنکھیں بند کر لیں۔۔تو بہنوں کے بھائیوں میری وال پر آنے والی ہر بہن بیٹی کی عزت مجھے عزیز ھے اور میں بالکل بھی برداشت نہیں کروں گی کہ میری وال پر خواتین کو تنگ کیا جائے
میں نے ایک ایکٹویٹی میں کچھ مرد حضرات کو گفٹ بھجوائے تھے ان میں ایک بندہ میرے سامنے تو حاجی تھا لیکن جن سے انباکس جاکر اس نے بکواس کی تھی وہ سکرین شاٹ میرے پاس پہنچ گئے۔میں نے اس بندے کو گفٹ نہیں بھیجا ۔اسی طرح بہت سارے حاجیوں کی نیوڈ پکچر میرے پاس ھیں جو انباکس میں مختلف خواتین کو سینڈ کی گئ ھیں۔۔
خدا کا نام ھے ھاتھ ھولا رکھیں عزت دار عورت کوئ بھی آپ کی باتوں میں نہیں آئے گی۔۔ورنہ میرا ھاتھ بہت بھاری ھے۔۔
روزانہ کی بنیاد پر بہت ناجائز اولادوں کو بلاک کرتی ھوں لیکن طوائف زادے اب ہر جگہ ھیں۔
اور بہنوں آپ کو ڈرنے کی ضرورت نہیں آپ لوگ ہمت کر کے منہ توڑنا سیکھیں۔اپنی حفاظت خود کریں۔
Am leaders undrgarmits store chiniut
30/03/2026
Am leadies under garments store chiniot 03107016787
11/12/2025
انسان کی آنکھیں صرف سامنے دیکھتی ہیں
مگر روح زمانوں کے پار دیکھتی ہے
دل لمحے محسوس کرتا ہے
مگر روح تقدیر کے دھاگے پہچان لیتی ہے
اسی لیے جب دو ہم مزاج روحیں ایک دوسرے کے سامنے آتی ہیں
تو لمحہ عام نہیں رہتا
وقت عام نہیں رہتا
ہوا عام نہیں رہتی
سب کچھ جیسے ایک لمحے کے لیے ٹھہر جاتا ہے
کائنات کہتی ہے یہ ملنا لکھا گیا تھا
روحانی پہچان کا لمحہ
وہ لمحہ جب روح اپنی جیسی روح سے ٹکراتی ہے
اندر ایک ایسی خاموش روشنی جنم لیتی ہے
جو پوری زندگی میں دوبارہ کم ہی ملتی ہے
یہ پہچان بغیر الفاظ ہوتی ہے
ایک سکون جو دل میں اتر کر بیٹھ جاتا ہے
ایک بے نام سی کشش
ایک مانوس خوشبو
ایک احساس جیسے کوئی کھویا ہوا حصہ مل گیا ہو
اور انسان حیران رہ جاتا ہے
میں اسے جانتا نہیں پھر بھی کیوں لگتا ہے جیسے ہمیشہ سے جانتا ہوں؟
یہی روح کی پہچان ہوتی ہے روح چہرے نہیں پڑھتی ذہن کی تھکن نہیں دیکھتی وہ دل کے اندر چھپے نور کی زبان سمجھتی ہے
روح نور کے مقناطس سے چلتی ہے
ہر روح ایک اپنی مخصوص روشنی رکھتی ہے
کچھ روحیں تھکی ہوئی ہوتی ہیں کچھ بوجھ سے دبی ہوتی ہیں کچھ ٹوٹی ہوئی، کچھ منتشر اور کچھ روحیں نور کی طرح صاف ہوا کی طرح آزاد اور درخت کی جڑوں کی طرح مضبوط
روح ہمیشہ اس روشنی کی طرف کھنچتی ہے
جو اس کی اپنی روشنی جیسی ہو
یہ کھنچاؤ تقدیر کا بھیجا ہوا مقناطس ہے
بعض اوقات انسان کوشش نہیں کرتا پھر بھی کوئی شخص اس کی زندگی میں داخل کردیا جاتا ہے، کیونکہ دو روحوں کے بیچ پہلے سے لکھا ہوا تعلق چل پڑتا ہے
پرانے جنم یا پرانے وعدے کا راز
روحانی لوگ کہتے ہیں جب دو روحیں پہلی ملاقات میں ایک دوسرے کو پہچان لیں تو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ پہچان نئی نہیں یہ صدیوں پرانی ہے کسی پچھلے زمانے میں کسی اور مقام پر روحوں کے بیچ کوئی وعدہ کوئی تعلق کوئی دعا یا کوئی ادھوری بات رہ گئی ہوتی ہے
دنیا صرف ایک پردہ ہے
روح جب کسی کو دیکھتی ہے
تو اس پردے کے پیچھے اس کی حقیقت تک پہنچ جاتی ہے
روح اپنی ہم جنس روح کو کیوں ڈھونڈتی ہے؟
کیونکہ روح تنہا نہیں رہ سکتی
اسے ایک ایسا دل چاہیے
جو اس کی بات کو بغیر کہے سمجھ لے ایک ایسا وجود
جو اس کے درد کی خاموش دھڑکنیں سن لے
روح اپنی جیسی روح کو ڈھونڈتی ہے کیونکہ
سكون تب کامل ہوتا ہے جب کوئی اسے محسوس کرے
نور تب بڑھتا ہے جب کسی اور کے نور سے مل جائے
دعا تب قبول ہوتی ہے جب دو دل مل کر مانگیں
اور محبت تب حقیقت بنتی ہے جب روحیں اس سے روشن
ہوں،
دنیا کی محبتیں جسموں سے جڑتی ہیں روحانی محبتیں روحوں کی سانس سے بنتی ہیں
جب روح اپنی ہم جنس روح کو پا لیتی ہے
تو انسان بدل جاتا ہے
وه نیم تاریک سے مکمل روشن ہو جاتا ہے
خوف پگھل جاتے ہیں
خامیاں کم لگنے لگتی ہیں
زندگی آسان لگنے لگتی ہے
اندر ایک خاموش آواز اٹھتی ہے یہ وہ تعلق ہے جسے میرا دل ہمیشہ سے ڈھونڈ رہا تھا
یہ تعلق نہ عمل سے آتا ہے نہ کوشش سے
یہ عطا ہوتا ہے، بخشش ہوتا ہے نعمت ہوتا ہے
آخری بات روحیں کبھی غلط جگہ نہیں جاتیں
جو روح تم تک آئے جو دل تم پر اثر کرے جو شخص تمہاری روح میں ہلکی سی روشنی جگائے وہ تقدیر کی بھیجی ہوئی نشانی ہوتا ہے
کچھ روحیں تمہیں سکھانے آتی ہیں
کچھ جگانے کچھ تھامنے اور کچھ تمہاری اپنی روح کا عکس بننے
روح کا سفر یہی ہے اپنی ہم رنگ روح کو تلاش کرنا اور پھر اس کے نور سے اپنی روشنی کو مکمل کرنا
To Be Continue....
💞سات منٹ من پسند شخص کو دیکھنا🦋
سات براعظموں پر سات سو سال حکومت کرنے سے بہتر ہے!
"_____ من پسند شخص کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا
، وہ دل کی اُس خاص جگہ پر ہوتا ہے
جہاں کسی اور کی رسائی ممکن نہیں۔
من پسند شخص کی آواز دل کا سکون ہوتی ہے، دو گھڑی بات کر لینے سے دن اچھا گزر جاتا ہے ___
من پسند شخص کال پر ہو اور پھر کال بے شک ( mute) بھی ہو تو دل ایک الگ لیول کا سکون محسوس کرتا ہے، من پسند شخص کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ شفا ہوتی ہے ____،
ان طبیبوں کو چاہیئے کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈیپریشن کا شکار مریض آئے تو یہ اسے دوا میں من پسند شخص کی آواز سننے کی تجویز دیں کیونکہ من پسند شخص کی آواز ڈیپریشن دور کرنے کی واحد دوا ہے۔!" am leadies under garments store chiniot 03107016787... Home delivery k sath
کاپیڈ
08/12/2025
💞سات منٹ من پسند شخص کو دیکھنا🦋
سات براعظموں پر سات سو سال حکومت کرنے سے بہتر ہے!
"_____ من پسند شخص کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا
، وہ دل کی اُس خاص جگہ پر ہوتا ہے
جہاں کسی اور کی رسائی ممکن نہیں۔
من پسند شخص کی آواز دل کا سکون ہوتی ہے، دو گھڑی بات کر لینے سے دن اچھا گزر جاتا ہے ___
من پسند شخص کال پر ہو اور پھر کال بے شک ( mute) بھی ہو تو دل ایک الگ لیول کا سکون محسوس کرتا ہے، من پسند شخص کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ شفا ہوتی ہے ____،
ان طبیبوں کو چاہیئے کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈیپریشن کا شکار مریض آئے تو یہ اسے دوا میں من پسند شخص کی آواز سننے کی تجویز دیں کیونکہ من پسند شخص کی آواز ڈیپریشن دور کرنے کی واحد دوا ہے۔!" Am leadies under garments store chiniot 03107016787
کاپیڈ
17/11/2025
عورتیں بہت مشکل ہیں، ہمیشہ اپنے ذہن کو تبدیل کرتی رہتی ہیں
18 سال کی عمر میں وہ خوبصورت مرد چاہتی ہیں
25 سال کی عمر میں وہ بالغ مرد چاہتی ہیں
30 میں، وہ کامیاب مرد چاہتی ہیں
40 کی عمر میں وہ established مرد چاہتی ہیں
50 میں وہ وفادار مرد چاہتی ہیں
60 میں مددگار مرد چاہتی ہیں
مرد بہت سادہ ہوتے ہیں، وہ اپنی زندگی میں کسی بھی بدلتی ہوئی حالت کے لیے اپنا معیار ذائقہ کبھی نہیں بدلتے
18 سال کی عمر میں وہ خوبصورت خواتین کو پسند کرتے ہیں
25 سال کی عمر میں وہ خوبصورت خواتین کو پسند کرتے ہیں
30 میں وہ خوبصورت خواتین کو پسند کرتے ہیں
40 میں وہ خوبصورت خواتین کو پسند کرتے ہیں
50 میں بھی خوبصورت خواتین کو پسند کرتے ہیں
60 میں still وہ خوبصورت خواتین کو پسند کرتے ہیں
70 اور 80 کی عمر میں بھی جب وہ بمشکل حرکت کر سکتے ہیں، تب بھی وہ خوبصورت خواتین کو پسند کرتے ہیں
اس لیے شادی کے کچھ سال بعد جو اکثر خواتین مردوں پہ الزام لگاتی ہیں آپ بدل گئے ہیں، سراسر غلط اور بے بنیاد ہے کیونکہ مرد کبھی نہیں بدلتے۔۔۔۔
🖤🙂ہوم ڈلیوری کے ساتھ am leadies under garments store chiniot 03107016787
09/11/2025
وومنائزر — محبت کے نام پر دھوکے کا کاروبار کرنے والے مرد
دنیا میں ایسے مردوں کی تعداد کم نہیں جو خود کو بڑے دل والا سمجھتے ہیں مگر حقیقت میں دِل کے بھکاری ہوتے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بچپن کی محرومیوں، توجہ کی بھوک اور ناکام محبتوں کے زخموں کو عورتوں کی عزت نوچ کر مرہم لگانے کی کوشش کی ہوتی ہے۔
ان کا وجود کمزور، سوچ کھوکھلی اور اندر خواہشات کا گڑھاپن چھپا ہوتا ہے۔
یہ جس عورت کی طرف دیکھیں، اسے اپنی فتح کا نیا میدان سمجھ لیتے ہیں۔
خوبصورتی ان کیلئے صرف ایک بہانہ ہے —
انہیں ہر وہ عورت قبول ہے جو انہیں چند لمحوں کی خوداعتمادی دے سکے۔
یہ لوگ آنکھوں کی زبان سے پہچان لیتے ہیں
کہ کس عورت کی کمزوری ان کی ہوس کے لئے دروازہ کھول سکتی ہے۔
ایسے مرد شہروں میں گھومتے ایک ناسور جیسی برادری رکھتے ہیں،
جنہیں دیکھ کر یہ فوراً پہچان لیتے ہیں —
کہ یہ بھی اُنہی کی قماش کا ہے، جو محبت نہیں بدن بدلتا ہے۔
ان کیلئے جذبات کوئی حقیقت نہیں —
صرف جسم کا درجہ حرارت ۔
یہ تعلق کو کھیل سمجھتے ہیں، اور کھیل میں جیت ان کا ہدف ہوتا ہے۔
وفاداری؟
ان کی لغت میں ایسا کوئی لفظ کبھی شامل نہیں ہوا۔
ان کی نظر میں رشتے کیمیکل ری ایکشن سے زیادہ کچھ نہیں،
جو ختم ہو تو بس “اگلا تجربہ شروع”۔
یہ ایک وفادار، پیاری اور اپنی سب کچھ قربان کر دینے والی عورت کے ساتھ رہتے ہوئے بھی
کسی دوسری کو رات کی تاریکی میں نئے خواب پیش کر بیٹھتے ہیں۔
ان کیلئے عورت کے ساتھ گزارا ہوا وقت
ویسا ہی ہوتا ہے جیسے چائے ختم ہو تو کپ واپس میز پر رکھ دیا جائے۔
ان کی دنیا میں ہر محبت کی ڈیڈ لائن ہوتی ہے
اور ہر وعدہ ٹوٹے ہوئے لفظوں کی مٹی میں دفن ہو جاتا ہے۔
یہ لوگ جھوٹ کے ایسے ماہر ہیں
کہ اپنے سچ کو بھی جھوٹ سمجھنے لگتے ہیں۔
ان کی آنکھیں کبھی ایک عورت پر نہیں ٹھہرتیں —
کیونکہ جن نگاہوں میں بےوفائی بستی ہو
وہ کبھی سکون نہیں دیتیں۔
یہ اپنے عمل کی سزا صرف دوسروں کو نہیں دیتے —
خود کو بھی ساری عمر تنہائی کے اندھیرے میں دھکیلتے رہتے ہیں۔
یہ اپنی ہوس کی بھوک مٹانے کیلئے
پیسہ بھی لٹاتے ہیں
اور عزت بھی۔
پھر بھی ان کا دل ہمیشہ قرض میں ڈوبا رہتا ہے۔
ان کے گھروں میں بے سکونی پیدا ہوتی ہے
اور جن عورتوں نے زندگی لگا دی ہو
وہ دماغی اذیت کا شکار رہتی ہیں۔
ایسے مرد دوسری شادی کا نام بھی سن کر
بہادری کی چادر سے باہر بھاگ جاتے ہیں
کیونکہ ان کے نزدیک راز میں کی گئی بےایمانی
ہی مردانگی کا معیار ہے۔
یہ مرد بڑے بڑے محلات، زمینیں، کاروبار تو رکھتے ہیں
مگر اپنی اخلاقی زمین سے ہمیشہ محروم رہتے ہیں۔
جو انسان محبت کو کھلونوں کی طرح توڑ دیتا ہے
وہ آخرکار خود ہی
زندگی کے کچرے دان میں پھینک دیا جاتا ہے۔
یہ جان لینا چاہیے —
عورتوں کے بدن پر جیتے جانے والے معرکے
زندگی کی میدانِ محبت میں
ہمیشہ ہار میں بدل جاتے ہیں۔
سچی بات تو یہ ہے:
وومنائزر مرد کا دل قبرستان ہوتا ہے
جہاں صرف ٹوٹی ہوئی محبتوں کی قبریں ہوتی ہیں —
اور کوئی زندہ رشتہ وہاں کبھی نہیں اُگتا۔
وومنائزر — محبت کے نام پر دھوکے کا کاروبار کرنے والے مرد
دنیا میں ایسے مردوں کی تعداد کم نہیں جو خود کو بڑے دل والا سمجھتے ہیں مگر حقیقت میں دِل کے بھکاری ہوتے ہیں۔
یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے بچپن کی محرومیوں، توجہ کی بھوک اور ناکام محبتوں کے زخموں کو عورتوں کی عزت نوچ کر مرہم لگانے کی کوشش کی ہوتی ہے۔
ان کا وجود کمزور، سوچ کھوکھلی اور اندر خواہشات کا گڑھاپن چھپا ہوتا ہے۔
یہ جس عورت کی طرف دیکھیں، اسے اپنی فتح کا نیا میدان سمجھ لیتے ہیں۔
خوبصورتی ان کیلئے صرف ایک بہانہ ہے —
انہیں ہر وہ عورت قبول ہے جو انہیں چند لمحوں کی خوداعتمادی دے سکے۔
یہ لوگ آنکھوں کی زبان سے پہچان لیتے ہیں
کہ کس عورت کی کمزوری ان کی ہوس کے لئے دروازہ کھول سکتی ہے۔
ایسے مرد شہروں میں گھومتے ایک ناسور جیسی برادری رکھتے ہیں،
جنہیں دیکھ کر یہ فوراً پہچان لیتے ہیں —
کہ یہ بھی اُنہی کی قماش کا ہے، جو محبت نہیں بدن بدلتا ہے۔
ان کیلئے جذبات کوئی حقیقت نہیں —
صرف جسم کا درجہ حرارت ۔
یہ تعلق کو کھیل سمجھتے ہیں، اور کھیل میں جیت ان کا ہدف ہوتا ہے۔
وفاداری؟
ان کی لغت میں ایسا کوئی لفظ کبھی شامل نہیں ہوا۔
ان کی نظر میں رشتے کیمیکل ری ایکشن سے زیادہ کچھ نہیں،
جو ختم ہو تو بس “اگلا تجربہ شروع”۔
یہ ایک وفادار، پیاری اور اپنی سب کچھ قربان کر دینے والی عورت کے ساتھ رہتے ہوئے بھی
کسی دوسری کو رات کی تاریکی میں نئے خواب پیش کر بیٹھتے ہیں۔
ان کیلئے عورت کے ساتھ گزارا ہوا وقت
ویسا ہی ہوتا ہے جیسے چائے ختم ہو تو کپ واپس میز پر رکھ دیا جائے۔
ان کی دنیا میں ہر محبت کی ڈیڈ لائن ہوتی ہے
اور ہر وعدہ ٹوٹے ہوئے لفظوں کی مٹی میں دفن ہو جاتا ہے۔
یہ لوگ جھوٹ کے ایسے ماہر ہیں
کہ اپنے سچ کو بھی جھوٹ سمجھنے لگتے ہیں۔
ان کی آنکھیں کبھی ایک عورت پر نہیں ٹھہرتیں —
کیونکہ جن نگاہوں میں بےوفائی بستی ہو
وہ کبھی سکون نہیں دیتیں۔
یہ اپنے عمل کی سزا صرف دوسروں کو نہیں دیتے —
خود کو بھی ساری عمر تنہائی کے اندھیرے میں دھکیلتے رہتے ہیں۔
یہ اپنی ہوس کی بھوک مٹانے کیلئے
پیسہ بھی لٹاتے ہیں
اور عزت بھی۔
پھر بھی ان کا دل ہمیشہ قرض میں ڈوبا رہتا ہے۔
ان کے گھروں میں بے سکونی پیدا ہوتی ہے
اور جن عورتوں نے زندگی لگا دی ہو
وہ دماغی اذیت کا شکار رہتی ہیں۔
ایسے مرد دوسری شادی کا نام بھی سن کر
بہادری کی چادر سے باہر بھاگ جاتے ہیں
کیونکہ ان کے نزدیک راز میں کی گئی بےایمانی
ہی مردانگی کا معیار ہے۔
یہ مرد بڑے بڑے محلات، زمینیں، کاروبار تو رکھتے ہیں
مگر اپنی اخلاقی زمین سے ہمیشہ محروم رہتے ہیں۔
جو انسان محبت کو کھلونوں کی طرح توڑ دیتا ہے
وہ آخرکار خود ہی
زندگی کے کچرے دان میں پھینک دیا جاتا ہے۔
یہ جان لینا چاہیے —
عورتوں کے بدن پر جیتے جانے والے معرکے
زندگی کی میدانِ محبت میں
ہمیشہ ہار میں بدل جاتے ہیں۔
سچی بات تو یہ ہے:
وومنائزر مرد کا دل قبرستان ہوتا ہے
جہاں صرف ٹوٹی ہوئی محبتوں کی قبریں ہوتی ہیں —
اور کوئی زندہ رشتہ وہاں کبھی نہیں اُگتا۔ہوم ڈلیوری کے ساتھ AM leadies under garments store chiniot 03107016787
02/11/2025
ہم وہ عورتیں نہیں جن کی فِٹنس کوچ ان کے گھر آ کر ان ڈیل ڈول فِٹ رکھتے ہیں۔ جن کو غذائیت سے بھرپور کھانے خانساماں ٹیبل پہ سجا کر دیتے ہیں۔ جن کی صبحیں ان کے چاہنے والوں کے بھیجے گئے پھولوں اور تحائف سے شروع ہوتی ہیں۔ جن کی شامیں برانڈز کی آؤٹ لیٹس اور برِیسٹا پہ خوش گپیوں میں مکمل ہوتی ہیں۔ جن کی نیندیں ذہنی سکون کی خوشبوؤں میں نہانے سے اور پُر سکون ہو جاتی ہیں۔ جن کی خوبصورتی اور ملائمت میں بہترین غذا اور مہنگی پراڈکٹس کا ہاتھ ہوتا ہے۔ جن کی پریشانی نئے ٹرینڈز سے سب سے پہلے آشنا ہونا ہے۔ جن کو اپنے کو تعلق اپنی ظاہری خوبصورتی کے حساب سے بدلنے میں ذیادہ سوچنا نہیں پڑتا۔
اِدھر ہم سخت جِلد والی کھُردرے ہاتھوں اور ایڑیوں کی مالک عورتیں ہیں۔ جن پہ فرش تا عرش گھر کو چمکائے رکھنے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ ہماری صبحیں آج دوسروں کی پسند کا کیا پکائیں سے لے کر وقت پہ ان کے کپڑے استری کرنے اور کھانا میز پہ لگانے کی کشمکش میں جاگتی ہیں۔ جن کے ہاتھوں سے رسُوئی کے مصالحوں کی باس آتی ہے۔ جو ان کے بچوں کے پوتڑے بھی دھوتی ہیں۔ جن کے بارے میں کسی کو خبر نہیں ہوتی کہ کام اور پریشانی میں ہم نے آج خود کھانا کھایا کہ نہیں۔ جو اچھی خوراک اچھے کپڑے اور آرام دوسروں کو دان دیتی ہیں۔ جن کی قربانی کو ذمہ داری ہی کی شکل کہا جاتا ہے۔ جن کے چہرے کی رونق کہیں گُم گُما جاتی ہے۔ جن کی شامیں اگلے دن کے کاموں کی لسٹ بنانے اور سرزنش سے بچنے کے لئے وقت پہ پورا کرنے کی غرض سے الارم لگانے میں گزرتی ہیں۔ جن کی راتیں ایک مشینی قربت کے چند لمحات کے بعد گہری نیند میں جاتے وجود کو دیکھ کر آنسو بہاتے اور کروٹ بدل کر ناآسودگی کی شکایت دلوں میں دبائے گزر جاتی ہیں۔ جن کے دوسروں کی فِکروں میں گھُلتے ہوئے بدن جب بے ڈھنگے ہونے لگتے ہیں تو بستروں کے فاصلے اور بڑھا دیے جاتے ہیں۔
مگر ہم کھردری عورتیں اپنے اندر جذبات کہ گہرائی، محبت اور تعلق میں دائمی ہونے میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں۔Am leadies under garments store chiniot 03107016787... Houm dilvry
Category
Telephone
Website
Address
Chiniot
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when A M, Ladies Under Garments and cosmetics. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.