Patient Welfare Society Chiniot - R.

Patient Welfare Society Chiniot - R.

Share

Patient Welfare Society. ANJUMAN BEHBOOD-E-Marizan
A Project Medical services Unit DHQ Hospital Chiniot

Photos from Patient Welfare Society Chiniot - R.'s post 13/08/2026

یومِ آزادیِ پاکستان (14 اگست) کی مناسبت سے ایس ایف ای ریہیب سنٹر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی اور میڈیکل سوشل سروسز یونٹ (MSSU) کے زیرِ اہتمام ڈی ایچ کیو شیخ فضل الٰہی ہسپتال، چنیوٹ کے چلڈرن وارڈ میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شوکت ندیم، صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر جاوید اقبال قمر اور ڈی او سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ خلیق داد نے بطورِ مہمانانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر راؤ زوار حسین، میڈیکل سوشل آفیسر شعیب لیاقت اور جنرل سیکرٹری فاروق راجھہ بھی موجود تھے۔ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں زیرِ علاج بچوں کی حوصلہ افزائی اور ان کے ساتھ آزادی کی خوشیاں بانٹنے کے لیے ایم ایس ڈاکٹر شوکت ندیم، جناب خلیق داد اور دیگر انتظامیہ نے مل کر زیر علاج بچوں کے ساتھ جشنِ آزادی کا کیک کاٹا۔ بعد ازاں معزز مہمانوں نے معصوم بچوں میں قومی پرچم، کھلونے اور مختلف تحائف تقسیم کیے، جس سے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں زیرِ علاج بچوں کے ساتھ جشنِ آزادی منانا ایک انتہائی نیک اور قابلِ تقلید عمل ہے، جس سے ان بچوں کو بیماری کے احساس سے نکل کر خوشی کا موقع ملا ہے

Photos from Patient Welfare Society Chiniot - R.'s post 03/08/2026

پولیو سے متاثرہ افراد کے لیے بروقت نگہداشت اور بحالی کی اہمیت
Patient's Welfare Society
​انجمن بہبودِ مریضاں (رجسٹرڈ) کے زیرِ اہتمام پولیو کی آگاہی اور بحالی کے حوالے سے ایک اہم سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، راؤ زوار حسین نے کی۔
​سیمینار کا بنیادی مقصد یہ اگائی کرنا تھا کہ بروقت اقدامات اور آرتھوٹک سپورٹ (Orthotic Support) کے ذریعے پولیو کے اثرات کا شکار افراد کو نارمل زندگی اور چلنے کے قابل بنایا جا سکتا ہے۔

جس طرح مصنوعی ٹانگ (Prosthesis) کے ساتھ معذور افراد چل سکتے ہیں، بالکل اسی طرح پولیو سے متاثرہ افراد کے لیے KAFO (Knee-Ankle-Foot Orthosis) بریسز کے ساتھ چلنا ممکن ہے۔ شیخ فضل الٰہی ری ہیبلی ٹیشن سینٹر اس حوالے سے پولیو متاثرین کو جدید KAFO فراہم کر کے انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کر رہا ہے۔
​پولیو سے متاثرہ بچوں یا افراد میں بروقت فزیو تھراپی اور ورزش انتہائی ضروری ہے۔ علاج میں تاخیر کی وجہ سے جوڑوں میں مستقل سختی اور ٹیڑھا پن (Contracture) پیدا ہو جاتا ہے۔ بروقت نگہداشت سے اس پچیدگی کو روکا جا سکتا ہے۔
اکثر پولیو متاثرین چلتے وقت اپنے گھٹنے پر ہاتھ رکھ کر زور دیتے ہیں۔ اگر وقت پر AFO (Ankle-Foot Orthosis) یا KAFO بریسز لگائے جائیں اور فزیو تھراپی جاری رکھی جائے، تو مریض کو گھٹنے پر ہاتھ رکھنے کی ضرورت نہیں رہتی اور وہ سیدھا چلنے کے قابل ہو جاتا ہے۔

12/02/2026

آج پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی DHQ کے آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چنیوٹ کے ساتھ ایک اہم اور تعمیری میٹنگ منعقد ہوئی۔
میٹنگ کے دوران معذور اور مستحق افراد کو بہتر سہولیات کی فراہمی، باہمی تعاون کے فروغ اور فلاحی منصوبوں کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ سرکاری و فلاحی اداروں کے باہمی اشتراک سے زیادہ سے زیادہ مستحق افراد تک سہولیات پہنچائی جائیں گی تاکہ وہ باعزت اور خودمختار زندگی گزار سکیں

Category

Telephone

Website

Address


DHQ Sheikh Fazal Elahi Hospital
Chiniot

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Patient Welfare Society Chiniot - R. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Subscribe

We will notify you when anything happens in Chiniot.