Apna Paroa News Tv

Apna Paroa News Tv

Share

علاقہ کی ہر خبر کیلئے اپنا پروا نیوز ٹی وی کو فالو اور لائک کیجے

06/06/2026

ویلج کونسل گھمسان، رمک اور میرن میں صفائی مہم جاری

تحصیل پروا کی ویلج کونسل گھمسان، رمک اور میرن میں صفائی ستھرائی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ویلج سیکرٹری انور شاہ استرانہ کی نگرانی میں صفائی عملہ گلیوں، بازاروں اور عوامی مقامات کی صفائی میں مصروف ہے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی صفائی عملے نے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور صفائی کے انتظامات کو یقینی بنایا۔ مقامی شہریوں نے صفائی مہم کو سراہتے ہوئے کہا کہ علاقے میں صفائی کی صورتحال پہلے سے بہتر ہوئی ہے۔

ویلج سیکرٹری انور شاہ استرانہ نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور صفائی مہم مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائے گی۔(رضوان بلوچ)

27/05/2026

ہماری طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الاضحی بہت بہت مبارک ہو
منجانب: معتصم خان کٹی خیل

26/05/2026

عید الاضحیٰ 2026 کے سلسلے میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) پروآ کی جانب سے شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مساجد، عید گاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے اطراف خصوصی صفائی کی جارہی ہے تاکہ شہری عید کی عبادات صاف ستھرے اور خوشگوار ماحول میں ادا کرسکیں۔
ٹی ایم اے پروآ کے فوکل پرسن محمد عمران کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کیلئے خصوصی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قربانی کے بعد جانوروں کی آلائشیں شاپر بیگز میں ڈال کر ٹی ایم اے پروآ کی جانب سے قائم کردہ مخصوص پوائنٹس پر منتقل کریں تاکہ شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال برقرار رہے اور ماحول کو آلودگی سے بچایا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کا صفائی عملہ عید کے ایام میں دن رات خدمات سرانجام دے گا۔ صفائی عملہ عبادت گاہوں کے اطراف صفائی، کچرے کی بروقت منتقلی اور بہترین ماحول کی فراہمی کیلئے بھرپور انداز میں مصروف عمل ہے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو قربانی کے بعد فوری صفائی کو یقینی بنائیں گی۔
شہریوں نے ٹی ایم اے پروآ کی جانب سے کئے جانے والے صفائی انتظامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران صفائی کا یہ سلسلہ موثر انداز میں جاری رکھا جائے گا تاکہ شہر کو صاف، خوبصورت اور تعفن سے پاک رکھا جاسکے۔

23/05/2026

میرن کی ترقی کا آغاز، وعدے وفا ہونے لگے — کنگ آف میرن سردار نظام الدین خان بلوچ کو عوام کا زبردست خراجِ تحسین

میرن: میانخیل گروپ کے اقتدار میں آتے ہی کنگ آف میرن سردار نظام الدین خان بلوچ نے میرن کی عوام سے کیے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر عوام کے دل جیت لیے۔ عوامی حلقوں کے مطابق وہ کام کر دکھائے گئے جو مخالفین 20 سالہ اقتدار کے باوجود مکمل نہ کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق میرن میں بلیک ٹاپ گلیوں کی تعمیر کا کام شروع/مکمل کر کے علاقہ مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کیا گیا، جبکہ بجلی کے مسائل کے حل کے لیے دو عدد ٹرانسفارمر، بجلی کے پولز اور تاریں فراہم کر دی گئیں، جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

عوامی و سماجی حلقوں نے سردار نظام الدین خان بلوچ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اقتدار سنبھالتے ہی عملی اقدامات کر کے ثابت کیا کہ عوامی خدمت ہی ان کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں نے سردار نظام الدین خان بلوچ کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میرن کی ترقی کا یہ سفر مزید تیزی سے جاری رہے گا۔

“جو کام برسوں میں نہ ہو سکے، وہ مختصر وقت میں کر دکھائے گئے” — عوامی حلقے۔)رضوان بلوچ

21/05/2026

بہادر پولیس آفیسر ایس ایچ او علی خان نے تھانہ پھاڑ پور کا چارج سنبھال لیا، عوام میں خوشی کی لہر

تھانہ پھاڑ پور میں نئے ایس ایچ او علی خان نے باقاعدہ طور پر چارج سنبھال کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او علی خان ایک بہادر، نڈر اور فرض شناس پولیس آفیسر کے طور پر شہرت رکھتے ہیں، جنہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہمیشہ قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کو ترجیح دی۔

علاقے کے عوامی و سماجی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایس ایچ او علی خان کی تعیناتی سے تھانہ پھاڑ پور کے اندر امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک بہادر اور ایماندار افسر کی آمد سے عوام کو انصاف کی فراہمی میں آسانی ہوگی اور تھانہ کلچر میں بہتری آئے گی۔ عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او علی خان کو مکمل اختیارات اور تعاون فراہم کیا جائے تاکہ وہ علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکیں۔
رضوان بلوچ

09/05/2026

پروآ۔ جھوک فتح خان گاڈی میں زمین کے تنازع کا خوش اسلوبی سے خاتمہ، فریقین میں صلح
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ کے علاقہ جھوک فتح خان گاڈی میں گاڈی برادران کے درمیان زمین کے معاملات پر جاری دیرینہ رنجش بالآخر معززین علاقہ کی کوششوں سے ختم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق زمین کے تنازع پر فریقین کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات موجود تھے، تاہم علاقہ کے معتبر شخصیات حاجی فتح شہر جھنڈیر، حاجی حقنواز بلوچ، ملک شعیب پروآ، سلیمان خان، بلال خان، پٹواری خضر خان بلوچ اور پٹواری عمران نے ثالثی کرتے ہوئے دونوں جانب صلح کرا دی۔
جرگہ میں دونوں فریقین نے باہمی اتفاق اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیتے ہوئے آئندہ تمام معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر مرزا خان گاڈی، اللہ دتہ خان گاڈی، جمعہ خان گاڈی سمیت دیگر ممبران نے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزرگوں کی کوششوں سے ایک بڑا تنازع خوش اسلوبی سے حل ہوا، جس سے علاقہ میں امن اور بھائی چارے کی فضا مزید مضبوط ہوگی۔

Photos from Apna Paroa News Tv's post 09/05/2026

ڈیرہ اسماعیل خان
*ڈپٹی کمشنر/کنٹرولر سول ڈیفنس ڈیرہ اسماعیل خان جناب عبدالناصر خان نے ضلع میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور ایمرجنسی ریسپانس سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے *سول ڈیفنس والنٹیئر آرگنائزیشن*
کو باضابطہ طور پر فعال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت جناب *افتخار عالم* *کو چیف وارڈن ڈی آئی خان تعینات کیا گیا ہے جو اعلیٰ تعلیم یافتہ خوش اخلاق معروف سماجی کارکن اور عوامی خدمتگار ہیں جس کی بنیاد پر انہیں اس منصب پر تعینات کیا گیا
جناب افتخار عالم صاحب ضلعی سطح پر تمام سول ڈیفنس والنٹیئرز کی قیادت کریں گے جبکہ مختلف سول ڈیفنس ایمرجنسی پوسٹس پر پوسٹ وارڈنز اور سیکٹر* *وارڈنز* سمیت نوجوان اور اعلیٰ تعلیم یافتہ والنٹیئرز بھی تعینات کیے گئے ہیں، چیف وارڈن تمام والنٹیئرز کی تربیت، فرضی مشقوں کے انعقاد، ایمرجنسی پلاننگ اور ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 و دیگر اداروں سے رابطہ کاری کے ذمہ دار ہوں گے اور عوام میں سول ڈیفنس، فرسٹ ایڈ، فائر فائٹنگ اور قدرتی آفات سے بچاؤ کا شعور اجاگر کریں گے جبکہ پوسٹ وارڈنز، سیکٹر وارڈنز اور والنٹیئرز اپنے علاقوں میں کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال میں فرسٹ ریسپانس ٹیم کے طور پر عوام کو بروقت وارننگ دینے، ریسکیو آپریشن، ایمرجنسی شیلٹرز کو فعال رکھنے اور امن و امان کے موقعوں پر انتظامیہ سے تعاون کے فرائض سرانجام دیں گے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شمولیت سے سول ڈیفنس کا نظام مزید فعال اور مؤثر ہوگا اور شہریوں سے والنٹیئرز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
*جاری کردہ: سول ڈیفنس آفس، ڈیرہ اسماعیل خان*

08/05/2026

چیئر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا تحصیل پروآ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا دورہ جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ریحان بلوچ ملک غلام مجتبی نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ایم این اے سردار فتح اللہ خان میانخیل، مختیار خان ڈھانڈلہ فرحان افضل دھپ ملک فاروق احمد پروا نظام الدین خان بلوچ امجد خان لسکانی ظفر گنڈہ پور سمیت مقامی سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

چیئر پرسن روبینہ خالد نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سروے وین کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت مستحق خواتین کو سہولیات کی فراہمی اور شفاف سروے کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کو پروگرام سے مستفید کیا جا سکے۔

شرکاء نے امید ظاہر کی کہ سروے وین کے آغاز سے تحصیل پروآ اور گردونواح میں مستحق افراد کی رجسٹریشن اور سہولیات کی فراہمی میں مزید آسانی پیدا ہوگی۔

25/04/2026

منشیات فروشی کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت، شہریوں کا مطالبہ

تحصیل پروا اور گردونواح میں منشیات فروشی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے عوام میں شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔ شہریوں، سماجی حلقوں اور والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کریں۔

ذرائع کے مطابق تحصیل پروا کے مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر منشیات کی خرید و فروخت جاری ہے، جس کی وجہ سے نوجوان نسل بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ منشیات نہ صرف صحت کے لیے خطرناک ہیں بلکہ معاشرتی بگاڑ اور جرائم میں اضافے کا سبب بھی بنتی ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، تعلیمی اداروں کے اردگرد نگرانی بڑھائی جائے اور آگاہی مہمات کے ذریعے نوجوانوں کو اس لعنت سے بچایا جائے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور متعدد ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، تاہم اس ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے عوامی تعاون بھی انتہائی ضروری ہے۔

سماجی رہنماؤں نے زور دیا ہے کہ والدین اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور معاشرے کے ہر فرد کو اس برائی کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ ایک صحت مند اور محفوظ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Dera Ismail Khan?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Dera Ismail Khan