SHAHA Hamdan
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SHAHA Hamdan, Health/Beauty, 144gb jaranwala, Faisalabad.
04/05/2025
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سچ بتاؤں چیزوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی وہ تو کبھی نہ کبھی مل ہی جاتی ہیں، صرف انسان ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا، ایک بار کھو جائیں تو نہ ان کو دیکھا جا سکتا ہے اور نہ کبھی دوبارہ مل سکتے ہیں اس لیے چیزوں سے زیادہ انسانوں کی قدر کریں، جس سے جتنا بھی تعلق ہے اس میں مخلص رہیں، منافقت نہ کریں، بعض اوقات ہو سکتا ہے آپ کو تکلیف پہنچے، مگر آپ کا ضمیر مطمئن ہو گا کہ آپ مخلص رہے ہیں، زندگی بہت خوبصورت ہے سچ تو یہ ہے کہ انسان ہی انسان کی دوا ہے
اے ہمارے کریم رب ہمیں دوسروں کے کام آنے کی توفیق عطا فرما
آمین یارب العالمین
04/05/2025
❣
دنیا ایک درسگاہ ہے درس گاہ کی کوئی شے کسی کی ملکیت نہیں ہوتی سوائے اس درسگاہ سے ملنے والے سبق و شعور کےیہ آپکا اپنا ہے۔
01/12/2024
*آیۃ الکرسی کی فضیلت*
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
’’جو شخص ہر نماز کے بعدآیۃ الکرسی پڑھتا رہے تو اسے جنت میں داخل ہونے سے کوئی چیز مانع نہیں سوائے موت کے۔‘‘
[رواہ النسائی ]
یعنی جب اس پر موت آئے گی تو وہ اللہ تعالی کے فضل وکرم سے جنت میں داخل ہو جائے گا۔
*Good subah*
30/11/2024
*حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا*
جو شخص صبح کے وقت یہ دعا(رَضِیْتُ بِاللّٰہِ رَبًّا،وَبِالْإسْلاَمِ دِیْنًاوَبِمُحَمَّدٍ نَّبِیًّا) پڑھتا ہے میں اس کا ضامن ہوں اور میں اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت میں لے جاؤں گا۔‘‘
(طبرانی، الترغیب والترھیب)
04/10/2024
❣️
عجلت کو اختیار نہ کر انتظار کر
خود پر جنوں سوار نہ کر انتظار کر
یہ اضطرار ضعفِ جنوں کی دلیل ہے
یوں خود کو بے قرار نہ کر انتظار کر
مانا کہ شہر ِ دل کی فصیلوں میں چھید ہیں
قائم ابھی حصار نہ کر انتظار کر
بیٹا یہ عمر تابِ طلب کاٹنے کی ہے
اس کمسنی میں پیار نہ کر انتظار کر
ممکن ہے شیخ ِ جاں کی تجلی فریب ہو
دنیا و دیں نثار نہ کر انتظار کر
ہونگے ضرور ختم یہ دردوں کے سلسلے
دریائے صبر پار نہ کر انتظار کر
رزم ِ وفا میں سہہ کے دکھا تیر ِ طنز کو
تیغ ِ زباں سے وار نہ کر انتظار کر
کہہ کہہ کے بار بار جدائی کی بات کو
تُو اور پائدار نہ کر انتظار کر
دشتِ جنوں ابھی ہے غبارِ حواس میں
یُوں شُتْر بے مہار نہ کر انتظار کر
ٓآزاد ہوگئے ہیں اسیران ِ راستی
اب دل کا اعتبار نہ کر انتظار کر
27/09/2024
"گناہ تک رسائی نہ ہونا بھی پاکدامنی ہے" کا مفہوم یہ ہے کہ بعض اوقات انسان کو گناہ کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا، اور وہ خود کو پاکدامن سمجھتا ہے۔ لیکن حقیقت میں پاکدامنی کا اصل معیار یہ ہے کہ جب گناہ کا موقع ہو اور انسان اس سے پرہیز کرے۔ اگر انسان کسی بیرونی مجبوری، حالات، یا وسائل کی کمی کی وجہ سے گناہ سے بچا رہے، تو اسے اپنی پاکدامنی پر ناز نہیں کرنا چاہیے۔ اصل پاکدامنی وہ ہے جب انسان اپنے اندرونی جذبہ اور اللہ کے خوف سے گناہ سے دور رہے، چاہے وہ گناہ تک با آسانی پہنچ سکتا ہو۔ اس لیے حقیقی تقویٰ اور پاکیزگی کا مظاہرہ تب ہوتا ہے جب مواقع ہوتے ہوئے بھی گناہ سے پرہیز کیا جائے۔
*گڈ صبح*
💙💜💙💜💙💜💙💜💙💜
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
⛲ *بسم الله الرحمن الرحيم* ⛲
🇵🇰 *آج کا کیلینڈر* 🌤
🔖 *03 محرم الحرام 1446ھ* 💎
🔖 *10 جولائی 2024ء* 💎
🔖 *26 ھاڑ 2081ب* 💎
🌄 *بروز بدھ Wednesday* 🌄
🍁 *موت کو یاد کرو!*
🔹 *حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ لذتیں ختم کر دینے والی ، یعنی موت ، کو کثرت سے یاد کیا کرو ۔‘‘*🔹
📗«سنــن ابــن ماجہ-4258»
❄❄❄❄❄❄❄❄❄❄
💜💙💜💙💜💙💜💙💜💙
28/05/2024
*اے میرے شہ رگ کے مکیں ۔۔مجھے یقین کرنا سیکھا دے جو مجھے ہر مشکل سے لڑنے کا حوصلہ دےمجھے تو کل کی اس بلندی پر پہنچا دے کہ دنیاوی خواہشات میرے لیے بے معنی ہو جائیں ہمارے دلوں سے گناہوں کا بوجھ ہٹا دے ہماری ٹوٹی فوٹی عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول کرلے ہماری تنہائیوں کو اپنے نام کی روشنی سے منور کردےبے شک آپ بڑے بخشنے اور قبول فرمانے والے ہے❤️*
> صباح الخير
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
144gb Jaranwala
Faisalabad