Tibb Markaz

Tibb Markaz

Share

الحمداللہ ہر مرض کا علاج 💯خالص ہربل جڑی بوٹیوں سے کیا جاتا ہے ،،،
حکیم انوارالحق ،
فاضل طب والجراحت
لیکچرار پاکستان طبیہ کالج فیصل آباد
03127272327

08/07/2025

قبض کا بہتریں علاج
اگر پاخانہ سخت یا زور لگا کر آتا ہو تو اس قہوہ کے استعمال سے بہت جلد بہتری ہونا شروع ہو جاتی ہے ہوھوالشافی
زیرہ سفید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چٹکی
اجوائن دیسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چٹکی
برگ پودینہ دیسی خشک۔۔۔۔۔ایک چٹکی
برگ سناء مکی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چٹکی
برگ گلاب خشک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک چٹکی
پھلی املتاس بغیر بیج۔۔۔۔ ایک انچ کا ٹکڑا
اب دو کپ پانی میں تمام ادویات ڈال کر ہلکی انچ پر پکائیں جب ایک کپ پانی رہ جائے تو پن چھان کر شام کو کھانے کے بعد پی لیں اگر انتڑیوں میں خشکی کا مسئلہ زیادہ ہو تو قہوہ صبح و شام بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ذائقے کے لیے قہوہ میں چینی یا گڑ حسب ضرورت استعمال کر سکتے ہیں نوٹ یہ قہوہ شوگر۔۔ بلڈ پریشر ہائی اور بلڈ پریشر لو والے بھی استعمال کر سکتے ہیں مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں
حکیم انوار الحق
03127272327

28/02/2025

سانس لینے میں دشواری ہونا

اج کل رات کو سینے میں بلغم گاڑھی ہونے کی وجہ سے سانس لینے میں تنگی محسوس ہونے کا پرابلم چل رہا
ہے تو اس کے لیے قہوے کا مجرب نسخہ حاضر ہے

نسخہ قہوہ
ادرک کا ٹکڑا آدھا انچ
سوگی 5 عدد دانے
پانی دو کپ
شکر یا شہد حسب ضرورت

اب ادرک شکر اور سوگی پانی میں ڈال کر پکائیں جب ایک کپ پانی رہ جائے تو پن کر پی لیں قہوہ پیتے ہی بلغم پتلی ہو کر سانس کی تنگی فوراً ختم ہو جائے گی

حکیم انوارالحق
طب مرکز
فیصل آباد
03127272327

29/01/2025

کشتہ سنگ یہود بچھو والا
گردے کی درد اور پتھری کی لاجواب مجرب دوا

حکیم انوارالحق
03127272327

23/01/2025

حب ازراقی

کمر میں درد ہونا ،کڑل پڑنا، پٹھوں میں کھچاؤ پڑنا ، سردی بہت زیادہ لگنا ، جسمانی کمزوری ہونا ، جسم کا سن ہونا ، بلڈ پریشر کم رہنا،،،تو ان سب امراض کیلئے مجرب نسخہ حاضر ہے

ہوالشافی
معجون ازراقی قرشی کمپنی کی حسبِ ضرورت
زنجبیل پاؤڈر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔30گرام
سلاجیت پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔3 گرام
زنجبیل اور سلاجیت کے پاوڈر میں معجون ازراقی اتنا مکس کریں کے گولی بننے کے قابل ہو جائے پھر کالی مرچ سے کچھ بڑے سائز کی گولیاں بنا لیں
مقدار خوراک،، ایک گولی صبح و شام دودھ یا پانی کے ساتھ استعمال کریں یہ گولیاں عورت اور مرد دونوں استعمال کر سکتے ہیں،،،، اگر کمر درد ، پٹھوں کا کھچاؤ، یا جنسی کمزوری ، جریان، احتلام، یا کثرت ج**ع کی وجہ سے ہو تو گولیوں کے ساتھ (معجون فلاسفہ) کا چھوٹا چمچ رات کو نیم گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں ( نوٹ جن افراد کو بواسیر ہو، یا بلڈ پریشر ہائی رہتا ہو، یا نکسیر کا مثلاً ہو، ہاتھ پاؤں یا تمام جسم میں جلن ہوتی ہو، یا کہیں بھی اندرونی حصے میں سوزش یا زخم ہو وہ معالج کے مشورے کے بغیر یہ گولیاں ہرگز استعمال نہ کریں...

علاج کیلئے رابطہ کریں
حکیم انوارالحق
03127272327

04/01/2025

جانوروں کو سردی لگ جانا
السلام علیکم
میرے ایک عزیز کو گھر میں قربانی کے بکرے پالنے کا بہت شوق ہے آج سے پانچ دن پہلے اسکا ایک بکرا سردی لگ جانے سے نمونیا کا شکار ہو گیا تھا جسے انجکشن اور انگریزی ادویات کے استعمال سے بھی بہتری نہیں ہو رہی تھی پھر آخر کار دیسی ادویات کو آزمانے کیلئے مجھ سے فون پر رابطہ کیا تو میں نے یہ نسخہ استعمال کرنے کا کہا اور الحمد اللہ پہلی ہی خوراکوں سے بہتری ہونا شروع ہو گئی تھی اور آب ماشاءاللہ بکرا بلکل ٹھیک ہے


ھو الشافی
اجوائن دیسی ۔۔100 گرام
مغز جائفل ۔۔۔۔۔۔۔10 گرام
پرانا گڑ حسبِ ضرورت
اجوائن اور جائفل کا سفوف بنالیں ایک یا دو چمچ سفوف میں گڑ حسبِ ضرورت شامل کر جانور کو دودھ
گھی یا ادرک والی چائے کے ساتھ صبح شام کھلا دیں انشاء اللہ پہلی ہی خوراکوں سے بہتری ہونا شروع ہو جائے گی

طب مرکز
حکیم انوارالحق
03127272327

03/12/2024

یہ مرض #تزابیت یعنی خشکی پیدا کرنے والی غذاؤں سے پیدا ہوتا ہے مثلاً گوشت، انڈا، چنے ، بازاری کھانے ، تیز مرچ مصالحہ جات ، پیزا، برگر، شوارما ، فرائی اشیاء ، تمباکو نوشی ، اور منشیات وغیرہ کا بہت زیادہ استعمال کرنے کی وجہ سے معدہ اور انتڑیوں میں خشکی پیدا ہو کر گیس اور قبض رہنے لگتی ہے اور اگر خشکی مزید بڑھ جائے تو رطوبت پیدا کرنے والے گلینڈ کمزور ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے مقعد کے پٹھوں میں رطوبت کم ہونا شروع ہو جاتی ہے اور رطوبت سے ہی مقعد کے #پٹھوں یعنی عضلات میں نرمی اور لچک ہوتی ہے اب رطوبت کم ہونے کی وجہ سے عضلات کی لچک اور نرمی ختم ہو کر #عضلات میں سختی پیدا ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے مقعد کا منہ مکمل طور پر کھل نہیں پاتا اور اس طرح نرم فضلہ کو بھی زور لگا کر خارج کرنا پڑتا ہے بعض اوقات فضلہ خارج کرنے کیلئے زیادہ زور لگانے کی وجہ سے #مقعد پھول کر باہر نکل آتا ہے اب ہوتا یوں ہے کہ مقعد کے اندرونی حصے میں موجود خون کی وریدی نالیوں پر مسلسل دباؤ اور خراش رہنے لگتی ہے جس کی وجہ سے سوزش اور ورم پیدا ہو کر خون کی نالیاں پھول کر اُبھر آتی ہیں اور اس طرح رفع حاجت کے وقت فضلے کی رگڑ یا زیادہ زور لگانے کی وجہ سے خون کی نالیاں پھٹ کر ان سے خون بہنے لگتا ہے مقعد کی #وریدیں پھٹ جانے سے جو سرخ اور چمکدار خون نکلتا ہے وہ تازہ خون ہونے کی نشانی ہوتی ہے اور اگر سیاہی مائل خون سست رفتاری سے نکلے تو یہ روکے ہوئے خون نکلنے کی نشانی ہوتی ہے اگر اس مرض کا علاج جلد نہ کیا جائے تو بار بار خون خارج ہونے کی وجہ سے ہو کر جان جانے کا بھی خطرہ رہتا ہے
بواسیر خونی کا علاج ہربل ادویات سے بلکل ممکن ہے جس کی پہلی ہی خوراکوں سے شفاء ہونا شروع ہو جاتی ہے
علاج کیلئے رابطہ کریں
حکیم انوارالحق
03127272327











**um

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Faisalabad?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Address


Saifabad No 1
Faisalabad
38850