All Sports Association Gilgit Baltistan
Share the Ideas and Promotion All Sports in GB
31/03/2024
پریس ریلیز
آج مورخہ 30 مارچ 2024 کو گلگت کے ایک مقامی ہوٹل میں گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے شائع کردہ پولو ایسوسی ایشنز کے الیکشنز کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سابقہ ڈسٹرکٹ پولو ایسوسی ایشن کے صدر افتخار احمد اور مختلف پولو کلب کے پلیئرز جن میں آصف جہان، جان نواز ، راجہ غفران، زاھد اقبال، یعقوب، معین میر اور دیگر پولو کلبز کے کھلاڑیوں نے شرکت کی میٹنگ کا مقصد گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے پولو ایسوسی ایشنز کے الیکشنز کے انعقاد پر مکمل خدشات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کے طریقہ کار اور قواعد و ضوابط کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ اس بات پہ زور دیا گیا کہ پولو کی بہتری کے لیے تمام پولو کلبز کو اعتماد میں لیکر بائی لاز بنائیں جائیں تاکہ آئندہ کے لیے اس میں مزید بہتری ہو اس اجلاس میں بائی لاز کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی گئی حکام بالا تک ان خدشات جو الیکشن کے حوالے سے ہیں کو مختلف فورمز کے زریعے پہنچائی جائیں گی ان میں چند ایک خدشات مندرجہ ذیل ہیں ،،
1 ڈسٹرکٹ گلگت کے صدر کے چناؤ کے لیے جو کرائی ٹیریا رکھا گیا ہے وہ کسی صورت قابل قبول نہیں ہے تمام پولو کلبز جن کے پاس ووٹنگ رائٹس ہیں ان کی مشاورت سے اکثریت والے کو ڈسٹرکٹ گلگت کا صدر منتخب کیا جائے ۔
2 رجسٹریشن کا جو نظام متعارف کروایا گیا ہے اس پر بھی نظر ثانی کی ضرورت ہے اس میں سابقہ جو طریقہ کار (جس میں پچھلے دو سرکاری ایونٹس کھیلنے پر ووٹنگ رائٹ حاصل ہوتا تھا ) کو برقرار رکھا جائے ۔۔۔
3 اس اجلاس میں متفقہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جس امیدوار کو ہم ڈسٹرکٹ گلگت کے صدر کے طور پر آگے کریں گے اسے اصولی طور پہ تسلیم کیا جائے کیونکہ ہمارے پاس اکثریت موجود ہے وقت آنے پر ہم اس اکثریت کو شو اپ بھی کر دینگے
4 اکثریتی رائے سے کسی ایسے بندے کو صدر بنایا جائے گا جو سول پولو ٹیموں کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے ہنگامی بنیادوں پہ کام کرے مثلاً پریکٹس میچوں کے دوران پانی کا چھڑکاؤ، گول پولز کی فراہمی اور خاص کر دیسی بینڈ کا اہتمام جو سرکاری طور پر ہو کو ہر صورت مہیاء کرے
لہٰذا ہم حکام بالا سے یہ پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے جو خدشات ہیں ان کو دور کر کے جائز مطالبات کو من و عن تسلیم کیا جائے اور اس کھیل کی بہتری کے لیے وہ تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں اگر ہمیں نظر انداز کر کے الیکشنز کروانے کی کوشش کی گئی تو ہر وہ قانونی راستہ اختیار کریں گے جس کا ہمیں حق حاصل ہے ابتدائی طور پر پریس کانفرنس کر کے مطالبات منوانے کی کوشش کی جائے گی بصورت دیگر گلگت کے تمام پولو کھلاڑی گھوڑے سمیت چیف سیکرٹری آفس کے باہر احتجاج پہ رہیں گے ،،،
23/11/2023
گلگت:
ڈپٹی کمشنرگلگت امیر اعظم نے نسالو فیسٹول کو کامیاب بنانے کے لئے خواجہ ارسلان کو صدر، سکندر مرزا کو سینئر نائب صدر ، جبکہ عدنان حسین کو جنرل سیکرٹری منتخب کر دیا ۔ ڈپٹی کمشنر گلگت سے خواجہ ارسلان اور عدنان حسین نے ثقافتی کھیلوں کو زندہ رکھنے کے حوالے سے ملاقات کی۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت امیر اعظم سے خواجہ ارسلان اور عدنان حسین نے ثقافتی کھیلوں کو زندہ رکھنے کے حوالے سے ملاقات کی۔ خواجہ ارسلان اور عدنان حسین نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نسالو فیسٹول منعقد کرنا ہے جس میں بسرا، بل بٹ، شاپ پنڈوک،رساکشی گٹل پولو، چیپ چوپ اور ٹکورساہ کھیل شامل ہیں اس لئے انتظامیہ کی تعاون کی ضرورت ہے۔ جس پر ڈپٹی کمشنر گلگت نے خواجہ ارسلان اور عدنان حسین کے ان اقدامات کو خوب سراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ثقافتی کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے انتظامیہ آپ لوگوں کے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی۔ نوجوان نسل کو مثبت فرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے نسالو فیسٹول کو کامیاب بنانے کے لئے خواجہ ارسلان کو صدر منتخب کیا جنرل سیکر ٹری عدنان حسین سینئر نائب صدر سکندر مرزا ہو نگے۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر ڈی ایس او ڈی سی آفس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نسالو فیسٹول کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کارلائیں اور تمام تر تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ نوجوان کو ثقافتی کھیلوں میں کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو سکے۔
23/06/2023
گلگت
پہلا اسسٹنٹ کمشنر پولو کپ 2023 کا ٹائٹل چاچا پولو کلب نے اپنے نام کرلیا اس میچ کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن(ر) عادل علی نے کہاکہ پولو کھیل کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو کھیلوں میں مشغول کرنے کے لیے گلگت میں پہلی بار *اسسٹنٹ کمشنر پولو ٹورنامنٹ* کا انعقاد کیا گیا۔ کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے کا کریڈٹ میونسپل کارپوریشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر کو جاتا ہے۔ ایونٹ میں 6 پولو ٹیموں نے حصہ لیا۔ فاتح اور رنر اپ ٹیموں اور کھلاڑیوں کو تعریفی نشان کے طور پر ٹرافیاں اور نقد انعامات دئیے گئے۔
22/06/2023
Vs
پہلا اسسٹنٹ کمشنر پولو کپ 2023
چاچا پولو کلب بمقابلہ برادرز پولو کلب
بروز ہفتہ ٹھیک 5 بجے شاہی پولو گراؤنڈ گلگت میں کھیلا جائیگا
منجانب ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گلگت / پولو یوتھ
10/03/2023
گلگت بلتستان فٹبال لیگ 2023
11/03/2023 پہلا میچ ٹھیک 2 بجے غذر اور نگر جبکہ دوسرا میچ گلگت گرین اور گلگت بلتستان ویٹرنز کے مابین کھیلا جائیگا۔
منجانب ۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گلگت / فٹبال ایسوسی ایشن گلگت بلتستان / گلگت
09/03/2023
گلگت بلتستان فٹبال لیگ کا اوپننگ میچ
#گلگت اور #ہنزہ کے مابین ٹھیک 2 بجے لالک جان اسٹیڈیم گلگت میں کھیلا جائیگا ۔
23/02/2023
خوشخبری
اطلاع عام
فورتھ ڈپٹی کمشنر فٹبال ٹورنامنٹ 2023
ڈسٹرکٹ گلگت کے تمام فٹبال کلبوں کو اطلاع دیجاتی ہیکہ 5 مارچ سے گلگت میں انٹر ڈسٹرکٹ سپر لیگ فٹبال چیمپئین شپ منعقد ہو رہا ہے فورتھ ڈپٹی کمشنر کپ ٹورنامنٹ کا مقصد میگا ایونٹ کے لیئے گلگت کی ٹیموں کے لیئے کھلاڑیوں کی سلیکشن کرنا ہے اس لیئے تمام ڈسٹرکٹ گلگت کے فٹبال کلبوں کے آفیشلز ,کھلاڑیوں کو اطلاع دی جاتی ہیکہ کل مورخہ 24 فروری بروز جمعہ کے بعد دن 3 بجے سٹی پارک گلگت میں ٹورنامنٹ کے ڈراز نکالے جائیں گے اپنی شرکت کو ہر صورت یقینی بنائیں بصورت دیگر کسی کلب یا کھلاڑی کا عزر قابل قبول نہیں ہو گا
شکریہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت ولی اللہ صاحب
منجانب
ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن گلگت /
صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن گلگت
10/02/2023
گلگت بلتستان نیٹ بال کی ٹیم نے بلوچستان کو 23 کے مقابلے میں 24 پوائنٹس سے جیت کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔
16/09/2022
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Website
Address
Gilgit