Shia Aliع GB

Shia Aliع GB

Share

𝗦𝗛𝗜𝗔 𝗔𝗟𝗶 ᵃˢ 𝗚𝗕✔︎✌︎
اللّهمَّ‌ عَجِّـلْ‌ لِوَلِیِّڪَ‌ الفَــرَجఌ
follow me

28/05/2026

🫀🪽❤️

Photos from Syed Rahat Hussain Al Hussaini's post 24/05/2026
24/05/2026
18/05/2026

امام جوادؑ کی زندگی تقریباً ایک منفرد اور بے نظیر زندگی ہے اگر ہم اسے لاثانی نہ بھی کہیں اگرچہ ان کے امامت کا دورانیہ طویل نہیں تھا تقریباً 17 سال اس بزرگوار کی امامت کا دور رہا لیکن انہوں نے 25 سال سے زیادہ عمر نہیں پائی ​زندگی کا یہ 25 سالہ دور دراصل مسلسل جدوجہد اور مبارزے کا دور تھا حضرت کی عمر مبارک تقریباً 8 سال تھی جب ان کے والدِ گرامی امام علی رضاؑ شہید ہوئے اور امامت کا سنگین بوجھ اپنے تمام تر معنوں کے ساتھ اس نوجوان کے کندھوں پر آ گیا انہوں نے 17 سال تک حق کی سربلندی کے لیے جدوجہد کی
​روایت ہے کہ جب ہم علیؑ بن موسیٰ الرضاؑ کے فرزند کو دیکھنے گئے تو میں نے دیکھا کہ پوری اسلامی دنیا کے کونے کونے سے لوگ محمدؑ بن علیؑ سے ملنے آئے ہوئے تھے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عالمِ اسلام کی تمام وسعتوں میں آپؑ کی مقبولیت اور شہرت عروج پر تھی ایک بہت بڑا طبقہ امام جوادؑ کی طرف متوجہ تھا ​امام جوادؑ کا مقصد یہ تھا کہ وہ ایسے حالات اور زمینہ فراہم کریں جس سے ایک پائیدار اور کبھی نہ ختم ہونے والا شیعی عقیدہ شکل اختیار کر سکے تاکہ امامِ عصرؑ کی غیبت کے بعد بھی یہ تشکیلات بکھرنے نہ پائیں ​سال 220 ہجری میں عباسی خلافت کے نظام کو یہ شدت سے احساس ہو گیا تھا کہ وہ اب مزید امام جوادؑ کے وجودِ مبارک کو برداشت نہیں کر سکتے :
آیت اللہ سید علی خامنہ ای :

18/05/2026

یکم ذوالحجہ عقدِ مبارک مولا علیؑ و حضرت فاطمہ زہراؑ

قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی کی جانب سے اہلِ ایمان کو عقدِ مبارک مولا علیؑ و حضرت فاطمہ زہراؑ کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
یہ بابرکت دن تاریخِ اسلام میں سیرت، تقویٰ، ایثار اور عدل کی روشن ترین مثال ہے۔ عقدِ علیؑ و فاطمہؑ محض ایک ازدواجی رشتہ نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی خاص مشیت اور رضا سے قائم ہونے والا وہ مقدس بندھن ہے جس کا اعلان آسمانوں میں ہوا اور زمین پر رسولِ خدا ﷺ نے اسے جاری فرمایا۔ روایات کے مطابق اس عقد کی گواہی فرشتوں نے دی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ رشتہ خدا کے نزدیک انتہائی بلند مقام، عظیم تقدس اور خصوصی قبولیت رکھتا ہے۔ یہ عقد ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اللہ کے نزدیک اصل قدر ایمان، تقویٰ، اخلاق اور مقصدِ حیات کی ہے۔ اسی الٰہی معیار پر قائم یہ نسبت اہلِ بیتؑ کی سیرت کا عملی نمونہ بن کر خاندانی نظام کی مضبوطی، سادگی، باہمی احترام اور روحانی ہم آہنگی کی رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

آغا صاحب اس پُرمسرت موقع پر دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس عقدِ مقدس کی برکات سے فیض یاب فرمائے، گھروں کو امن و محبت کا گہوارہ بنائے اور ہمیں اہلِ بیتؑ کی سیرت پر عمل کی توفیق عطا کرے۔ (آمین )

ترجمان QMJ GB
مورخہ ۱۸ مئی ۲۰۲۶

18/05/2026

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آ گیا — عیدالاضحیٰ 27 مئی، بروز بدھ کو ہوگی ۔

قائدِ ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین الحسینی کی جانب سے پوری ملتِ اسلامیہ بالخصوص اہلِ پاکستان کو ذوالحجہ کے بابرکت چاند کی رؤیت اور عیدالاضحیٰ (27 مئی، بروز بدھ) کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔

عیدالاضحیٰ اسلام کے عظیم شعائر میں سے ہے جو ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال اطاعت، قربانی اور تسلیم و رضا کی یاد دلاتی ہے۔ یہ دن ہمیں یہ پیغام دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اصل قربانی نیت کی پاکیزگی، تقویٰ اور فرمانبرداری ہے۔ قربانی کا عمل محض جانور ذبح کرنا نہیں بلکہ اپنی خواہشات، انا اور خودغرضی کو اللہ کی رضا پر قربان کرنے کا نام ہے۔

آغا صاحب اس موقع پر اس امر پر زور دیتے ہیں کہ عیدالاضحیٰ ہمیں ایثار، ہمدردی، مساوات اور سماجی ذمہ داری کا درس دیتی ہے۔ قربانی کے گوشت کی تقسیم کے ذریعے معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات تک خوشی پہنچانا، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کے حقوق ادا کرنا اور اتحاد و بھائی چارے کو فروغ دینا اسی عید کا حقیقی پیغام ہے۔

آغا صاحب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت عید کے صدقے پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے، امتِ مسلمہ کو باہمی اتحاد نصیب کرے اور ہمیں اپنی زندگیوں میں قربانی، عدل اور تقویٰ کو عملی طور پر اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

عیدالاضحیٰ مبارک!
اللہ ہماری عبادات اور قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

ترجمان QMJ GB

16/05/2026

😭💔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
29ذی القعدہ
شہادت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام
حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی شہادت پرتمام اہلِ ایمان کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔آپؑ نے کم عمری میں علم، حلم، صبر اور تقویٰ کی ایسی روشن مثالیں قائم کیں ۔جو رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔آج کی یہ غمگین رات ہمیں دعوت دیتی ہے کہ ہم اپنے کردار،اخلاق اور ایمان کو سیرتِ امامؑ کے مطابق ڈھالیں۔خداوند عالم بحق محمد وال محمد ہمیں اہلِ بیتؑ کی حقیقی محبت اور پیروی نصیب فرمائے آمین ۔

آغا سید راحت حسین الحسینی قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان

Syed Rahat Hussain Al Hussaini
Al markaz gb
Shia Aliع GB

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Website

Address


Gilgit