Immit sultan abad

Immit sultan abad

Share

Natural beauty

22/05/2026

پھسو دیدار گاہ کے تازہ ترین مناظر۔۔۔ جہاں بڑی تعداد میں مریدین مولانا حاضر امام کے دیدار سے مستفید ہو رہے ہیں۔

Photos from Immit sultan abad's post 03/05/2026

حکومت اور انتظامیہ کی نااہلی ایک بار پھر سامنے آ گئی۔ گزشتہ سال سیلاب سے تباہ ہونے والی فیض آباد مین روڈ کی بحالی کے لیے جہاں سرکاری اقدامات نہ ہو سکے، وہیں آج فیض آباد جماعت خانے کے والنٹرز اور بوائے اسکاوٹس نے موکھی کامڑیاں صاحبان کی نگرانی میں اپنی مدد آپ کے تحت یہ اہم کام سرانجام دے دیا۔
فیض آباد کے باشعور عوام اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین، جنہوں نے ثابت کر دیا کہ قومیں اپنے عزم اور اتحاد سے ناممکن کو ممکن بنا دیتی ہیں۔ شکریہ فیض آباد!

Photos from Immit sultan abad's post 02/05/2026

فمانی گاؤں کے معزز عمائدین نے قائدِ تحریک نواز خان ناجی کو خصوصی دعوت دیتے ہوئے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر عمائدین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ الیکشن 2026 میں نواز خان ناجی کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مکمل حمایت فراہم کریں گے۔ یہ پیش رفت علاقے کی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔

02/05/2026

اپر ہاسس داس میں محکمہ برقیات کے50 کے وی کا ٹرانسفارمر نصب تھا مورخہ28 اور29 اپریل کے درمیانی شب نامعلوم چوروں نے سرقہ کرکے کا پر وائر لیکر گئے ہیں متذکرہ ٹرانسفارمر سے هاتون کھاری اور هاسيس سائیڈ کے چودھری محلہ کو بجلی میسر ہوتی تھی اجمورخہ 29 اپریل 2026 کو محمد ابراہیم ساکن ھاتون کھاری نے بوقت 10:30 بجے کوعملہ برقیات کو رپوٹ دی کہ شب گزشتہ رات 11 بجے سے گھر میں بجلی نہیں ہے محکمہ برقیات کے عمله نے ٹرانسفارم کو چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ ٹرانسفارمر کو کھول کر تیل کو گرا کر اندر سے کا پر وائر جس کی مالیت تقریباً2 لاکھ روپے بنتی ہیں نامعلوم چوروں نے چوری کرکے لیے گئے ہیں سب انجینئر امجد اقبال سب ڈویژن اشکو من نے تحریری درخواست تھانہ چٹور کھنڈ میں گزاری ہے SHO تھانہ چٹور کھنڈ کے موقع ملاحظہ کر کے کاروائی دفعہ157 ض ف کا اغاز کیا جا کر قبل بھی ٹرانسفارمر چوری کے مقدمہ نمبر11/25 شامل کیا جاکر تحقيقات اور سراغ رسانی جاری ہے۔قبل ازیں نامعلوم چور ہاسس کے دوسرے مقام اور اسمبر سے بھی ٹرانسفارمر کی بیش قیمت تار اتار کرلےگۓ ہیں لیکن پولیس چوروں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

Photos from Immit sultan abad's post 01/05/2026

مورخہ 30 اپریل
ڈپٹی کمشنر /ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عنایت اللہ نے ہزہانس پرنس رحیم آغا خان کی ضلع غذر آمد کے سلسلے میں گاہکوچ دیدار گاہ کا دورہ کیا،صدر ریجنل کونسل اشکومن پونیال پروفیسر دادو خان صابر نے ڈپٹی کمشنر کو تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے آپ کے شانہ بشانہ مدد کے لے کھڑی ہے اس حوالے سے جہاں کہیں ہماری ضرورت ہوگی اقدامات اٹھائینگے صدر ریجنل کونسل نے ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

Photos from Immit sultan abad's post 24/04/2026

عاطف سلمان کو استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہے۔بہت بہت مبارک ہوں
Atif Salman

Photos from Immit sultan abad's post 23/04/2026

عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے نامزد امیدوار اسلم انقلابی کی منفرد انتخابی مہم—موٹر سائیکل پر عوام کے درمیان
یاسین (پ ر): حلقہ جی بی اے 21 غذر 3 سے عوامی ورکرز پارٹی (اے ڈبلیو پی جی بی) کے نامزد امیدوار اسلم انقلابی ایک انوکھی اور سادہ انتخابی مہم کے ساتھ میدان میں اتر آئے ہیں۔ مہنگی گاڑیوں اور بڑے جلوسوں کے بجائے وہ موٹر سائیکل پر مختلف علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں اور براہِ راست عوام سے رابطہ قائم کر رہے ہیں۔

موجودہ سیاست میں پیسے کا بڑھتا اثر عام آدمی کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے، تاہم ان کی جماعت اس نظام کو بدلنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے تاکہ محنت کش طبقے کو بھی آگے آنے کا موقع ملے۔
اسلم انقلابی کا کہنا تھا کہ ان کی سادہ مہم اس بات کا پیغام ہے کہ قیادت عوام میں سے ہونی چاہیے۔ انہیں امید ہے کہ لوگ اس “غریب عوام کے غریب لیڈر” کا ساتھ دیں گے۔

Photos from Immit sultan abad's post 23/04/2026

کل بروز جمعہ شام 4:30 بجے مرکزی سیکرٹریٹ استحکام پاکستان پارٹی نزد فوریسٹ کمپلیکس جٹیال میں جی بی اے 19 غذر سے عاطف سلمان اپنے عزیز اقارب سمیت کثیر تائیداد میں لیگ نون کو خیر باد کر کے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرینگے.

22/04/2026

غذر حلقہ 1 عاطف سلیمان کا مسلم لیگ (ن) سے استعفیٰ کے بعد نئی سیاسی راہ کا انتخاب
غذر (نمائندہ خصوصی) حلقہ نمبر 1 غذر کی سیاست میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) سے وابستہ رہنے والے عاطف سلیمان نے استعفی دیں دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ظفر محمد شادام خیل کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد سامنے آیا، جس کے بعد عاطف سلیمان نے اپنی سیاسی حکمت عملی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزید اطلاعات کے مطابق عاطف سلیمان جلد ہی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں، جس کے لیے آئندہ چند روز میں باقاعدہ شمولیتی پروگرام متوقع ہے۔
یاد رہے کہ عاطف سلیمان آئندہ عام انتخابات 2026 کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی بھی جمع کروا چکے ہیں، جس کے باعث حلقہ 1 غذر میں سیاسی سرگرمیاں مزید تیز ہونے کا امکان ہے۔

01/08/2025

موبائل آن لائن گیمز گلگت بلتستان کے نوجوان کروڑوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں..
آئندہ نوجوان بڑی احتیاط برتے ۔۔

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Telephone

Website

Address


Gilgit