Urdu Adab

Urdu Adab

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Urdu Adab, Health/Beauty, Tiston shigar, Gilgit.

01/04/2025
07/04/2023

وہ جذبوں کی تجارت تھی، یہ دل کچھ اور سمجھا تھا۔۔
اُسے ہنسنے کی عادت تھی، یہ دل کچھ اور سمجھا تھا۔۔

مجھے اُس نے کہا آؤ ، نئی دنیا بساتے ہیں،
اُسے سوجھی شرارت تھی، یہ دل کچھ اور سمجھا تھا۔۔

ہمیشہ اُس کی آنکھوں میں دھنک سے رنگ ہوتے تھے،
یہ اُس کی عام حالت تھی، یہ دل کچھ اور سمجھا تھا۔۔

وہ میرے پاس بیٹھی دیر تک غزلیں میری سنتی،
اُسے خود سے محبت تھی، یہ دل کچھ اور سمجھا تھا۔۔

میرے کندھے پہ سر رکھ کر کہیں پہ کھو گئی تھی وہ،
یہ اک وقتی عنایت تھی، یہ دل کچھ اور سمجھا تھا۔۔

مجھے وہ دیکھ کر اکثر نگاہیں پھیر لیتی تھی،
یہ درپردہ حقارت تھی، یہ دل کچھ اور سمجھا تھا۔۔
۔۔۔

25/03/2023

دل لگی، دل کی لگی بن کے مٹا دیتی ہے
روگ دشمن کو بھی یارب ! نہ لگانا دل کا

30/10/2022

عاشور کا ڈھل جانا ، صُغرا کا وہ مر جانا
اکبر تِرے سینے میں ، برچھی کا اُتر جانا

اے خونِ علی اصغر میدانِ قیامت میں
شبیر کے چہرے پر کچھ اور نکھر جانا

سجاد یہ کہتے تھے، معصوم سکینہؑ سے
عباس کے لاشے سے چپ چاپ گزر جانا

ننھے سے مجاہد کو ماں نے یہ نصیحت کی
تِیروں کے مقابل بھی ، بے خوف و خطر جانا

محسن کو رُلائے گا ، تا حشر لہُو اکثر
زہرا تری کلیوں کا صحرا میں بکھر جانا

محسن نقوی

29/10/2022

حکیم لقمان کی اپنے بیٹے کو 25 اہم نصیحتیں؛

1۔جو بات تم نہیں جانتے منہ سے نہ کہو۔اور جو جانتے ہواسے مستحق کو بتانے میں دریغ نہ کرو۔

2۔جاہل لوگوں سے کم ملو ور نہ وہ تجھے بھی جاہل بنادیں گے۔

3۔دوست سے راز کی بات مت کہو ہوسکتا ہےکل وہ تمہارادشمن بن جاۓ۔

4۔ہر قسم اور ہر طبقہ کے لوگوں کو پہچانو اور ان کے ساتھ مناسب برتاؤاختیارکرو۔

5۔دوستوں کا امتحان فائدہ اور نقصان دونوں حالتوں میں کرو۔

6۔زبان کے شر سے محفوظ رہنا چاہتے ہو تو خاموش رہا کرو۔

7۔عقلمندوں کی صحبت اختیار کرو یہ مشکل وقت میں تیری مدد کریں گے۔

8۔کسی کو لوگوں کے سامنے شرمندہ مت کرو۔ جوانی میں ایسے کام کرو جو دین اور دنیا دونوں میں مفید ثابت ہوں۔

9۔اپنے سے بڑوں کے ساتھ مزاح اورخوش طبعی نہ کرو۔

10۔جب گھر میں داخل ہوتوآنکھ اورزبان پرقابورکھو۔

11۔جس طرح بارش خشک زمین کو زندہ کر دیتی ہےاِسی طرح صحبت علماء سےدل زندہ ہوتاہے۔

12۔عورتوں اور بچوں سے راز کی بات مت کرواور کسی کی چیز میں طمع اور لالچ نہ کرو۔

13۔سچ بات کو مت چھپاؤ اور جھوٹ مت بولو۔

14۔کام نہ کر نامحتاجی لاتا ہے اور محتاجی دین کو تنگ، عقل کوضعیف اور مروت کو زائل کرتی ہے۔

15۔صحت اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے مہمان کی اپنی حیثیت کے مطابق ضرور خدمت کرو۔

16۔گندی،آوارہ عورتوں کوگھروں کی زینت بنانا نسلوں کی تباہی ہے۔

17۔اپنےمال کوچھپاؤاوراُسےدوست ودشمن کےسامنےنہ لاؤ۔

18۔جب کسی کوکوئی کام کہو، تو ایک بار کہو دوسری دفعہ یاد دہانی کروادو۔اگر تیسری دفعہ کہنےکی ضرورت پڑےتو مت کہو کیوں کہ اس کی نیت نہ کرنے کی ہے۔

19-عقل مند کو دلائل سے سمجھایا جا سکتا ہے مگر احمق اور جاھل کونہیں۔

20-سلطنت بنانی ہے تو سب سے پہلے بہترین خاندان کوبناؤ۔

21-بچوں کی پرورش اور تربیت آسائشات،عیش وعشرت اور دولت سے نہیں ہوتی بلکہ حسب و نسل، پردے دار اور دینی ماں اُن کی پرورش اور تربیت کرتی ہے۔

22 ـاحمق اور بیوقوف شخص سے بحث نہیں اجتناب کیا جاتا ہے۔

23۔دوستوں کےانتخاب میں ہمیشہ محتاط رہو۔گھر کے بعد تمہاری تربیت وہ کرتےہیں۔

24۔الفاظ کاچناؤ شخصیت کی عکاسی کرتا ہے۔

25-عادات،حرکات اور ماحول کسی شخص کی پسند اور ناپسند کی عکاسی کرتاہے

25/09/2022

شہرت ایک بخار ہے،
مقبولیت ایک حادثہ ہے،
دولت پنکھ لے لیتی ہے
صرف ایک چیز برقرار رہتی ہے، اور وہ ہے کردار...!

25/09/2022

*.. ہم ﻟﻮﮒ کاغذ ﮐﯽ ﺗﺼﻮیرﻭﮞ میں ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺍﻭﺭ ﻧﻤﺎیاﮞ ﻧﻈﺮ ﺁﻧﺎ چاہتے ﮨﯿﮟ، اور اس کے لیے لاکھوں جتن بھی کرتے ہیں.. ﻣﮕﺮ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﺮﺩﺍﺭ ﮐﯽ ﻓﮑﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺗﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﻮﻝ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ کہ انسان کا کردار ہی اس کی سب سے اصل اور بہترین تصویر ہے.....!*

25/09/2022

آنکھوں کا رنگ ، بات کا لہجہ بدل گیا
وہ شخص ، ایک شام میں کتنا بدل گیا

کُچھ دن تو میرا عکس رھا ، آئینے پہ نقش
پھر یوں ھُوا ، کہ خُود میرا چہرا بدل گیا

جب اپنے اپنے حال پہ ، ھم تم نہ رہ سکے
تو کیا ھُوا ، جو ھم سے زمانہ بدل گیا ؟؟

قدموں تلے جو ریت بچھی تھی ، وہ چل پڑی
اُس نے چھڑایا ھاتھ تو ، صحرا بدل گیا

کوئی بھی چیز ، اپنی جگہ پر نہیں رھی
جاتے ھی ایک شخص کے ، کیا کیا بدل گیا

اِک سر خوشی کی موج نے ، کیسا کیا کمال
وہ بے نیاز ، سارے کا سارا بدل گیا

اُٹھ کر چلا گیا ، کوئی وقفے کے درمیاں
پردہ اُٹھا ، تو سارا تماشا بدل گیا

حیرت سے سارے لفظ اُسے دیکھتے رھے
باتوں میں اپنی بات کو کیسا بدل گیا

کہنے کو ایک صحن میں ، دیوار ھی بنی
گھر کی فضا ، مکان کو نقشہ بدل گیا

شاید وفا کے کھیل سے ، اُکتا گیا تھا وہ
منزل کے پاس آ کے ، جو رستہ بدل گیا

قائم کسی بھی حال پہ ، دُنیا نہیں رھی
تعبیرکھو گئی ، کبھی سَپنا بدل گیا

منظر کا رنگ اصل میں سایا تھا رنگ کا
جس نے اُسے جدھر سے بھی دیکھا بدل گیا

اندر کے موسموں کی خبر اُس کو ھو گئی
اُس نو بہارِ ناز کا چہرا بدل گیا

آنکھوں میں جتنے اشک تھے ، جگنو سے بن گئے
وہ مُسکرایا ، اور میری دُنیا بدل گیا

اپنی گلی میں اپنا ھی گھر ڈھو نڈتے ھیں لوگ
امجد یہ کون شہر کا نقشہ بدل گیا ؟؟

امجد اسلام امجد

21/09/2022

میری ایک اور نئی غزل ملاحظہ فرمائیے دوستو

خوشیوں کا پیغام لاتا ہے تیرا چاند سا چہرہ
بڑا ہی پرجوش کرتا ہے تیرا چاند سا چہرہ

گرتی ہے زلفیں جب چاند سے چہرے پے
جیسے چاند گرہن لگتا ہے تیرا چاند سا چہرہ

بے پیراہن کوئی کیا دیکھ پائیں؟ تیری صورت
جیسے بجلی سی گرتی ہے تیرا چاند سا چہرہ

سورج کی کرنوں کے مقابل میں تیری آنکھیں
خود سورج کے مقابل آتا ہےتیرا چاند سا چہرہ

سوچا رخِ یار پے لکھوں تازی غزل ایک اور
دیکھکر لفظوں نے کمر باندھا ہے تیرا چاند سا چہرہ

سادگی میں بھی رکھتے ہیں قیامت کی ادا اور
سنورنے سے گلشن پہ خزاں آتا ہے تیرا چاند سا چہرہ

بجھ جاتے ہیں صحرا نشنوں کے پیاس بھی

واسطہ جب کبھی دیتا ہے تیرا چاند سا چہرہ

جب ہوئے ممکن تو باندھ لوں رختِ سفر دلدار
مدت سے دل میں ابھرتا ہے تیرا چاند سا چہرہ

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Category

Culinary Team

Attire

Telephone

Website

Address


Tiston Shigar
Gilgit