Xeeshan_offical 72

Xeeshan_offical 72

Share

Gilgit___ Baltistan___ 🇵🇰___🇵🇰___�

14/05/2026

پریس ریلیز
آج اسماعیلی لوکل کونسل دنیور کی پبلک افیئرز اینڈ سیکیورٹی کمیٹی کے ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر دنیور کیپٹن (ر) حسن سلیم بٹ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر دنیور، تحصیلدار دنیور، ٹریفک انچارج دنیور، نمائندہ اسٹیشن ہاؤس آفیسر دنیور اور میونسپل مجسٹریٹ نے بھی شرکت کی۔
وفد نے اجلاس کے دوران شاہ کریم الحسینی ہاسٹل گلگت میں متوقع دیدارگاہ کے حوالے سے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔ وفد نے بتایا کہ دنیور، اوشکھنداس، سلطان آباد اور رحیم آباد سمیت مختلف علاقوں سے اسماعیلی کمیونٹی کے عوام کی بڑی تعداد گلگت کی جانب روانہ ہوگی۔ اس سلسلے میں ٹریفک کی روانی، عوامی سہولیات، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پبلک افیئرز اینڈ سیکیورٹی کمیٹی نے اسماعیلی کمیونٹی کے والنٹیر نظام، داخلی نظم و ضبط اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیور کیپٹن (ر) حسن سلیم بٹ نے کمیونٹی کے منظم والنٹیر سسٹم، بہترین ہم آہنگی اور نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے اس پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔
اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ عوام کی آمد و رفت کو محفوظ اور منظم بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ مؤثر اقدامات یقینی بنائیں تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رہے اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دنیور کیپٹن (ر) حسن سلیم بٹ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے، ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور عوام کی سہولت کے لیے تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں تاکہ تمام امور خوش اسلوبی سے انجام دیے جا سکیں۔

14/05/2026

گلگت ( پریس ریلیز ) ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ انتظام گلگت بلتستان کی تاریخ کے پہلے وومن بلائنڈ کرکٹ ٹریننگ کیمپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں بصارت سے محروم خواتین، معززینِ علاقہ اور مختلف اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مقررین نے اس اقدام کو گلگت بلتستان میں خصوصی افراد خصوصاً بصارت سے محروم خواتین کے لیے ایک تاریخی اور مثبت پیش رفت قرار دیا۔
مقررین نے کہا کہ گلگت بلتستان کی بصارت سے محروم بچیاں بے پناہ صلاحیتوں کی حامل ہیں اور اگر انہیں مناسب مواقع اور وسائل فراہم کیے جائیں تو وہ قومی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن نے 20، 21 اور 22 اپریل کو گلگت میں گلگت بلتستان کی تاریخ کا پہلا وومن بلائنڈ کرکٹ ٹریننگ کیمپ ویژن ہائر سیکنڈری اسکول اینڈ ڈگری کالج دنیور کے گراؤنڈ میں منعقد کیا تھا۔ اس کیمپ کے انعقاد میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP)، گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ اور پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے تعاون فراہم کیا تھا۔
کیمپ میں تربیت حاصل کرنے والی کھلاڑیوں نے بعد ازاں اسلام آباد میں منعقدہ نیشنل وومن بلائنڈ کرکٹ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلگت بلتستان کا نام روشن کیا۔
تقریب سے AKRSP کی آفیسر محترمہ حاجدہ صاحبہ اسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ وومن ڈیویلپمنٹ گلگت بلتستان، محترمہ مبارکہ گل صاحبہ، چیئرمین ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن سید ارشاد کاظمی اور بلائنڈ کرکٹ پلیئر و کوچ محمد نواز نے خطاب کیا۔ مقررین نے محمد نواز کی تربیتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کھلاڑیوں کی بہترین انداز میں رہنمائی کی۔
تقریب کے اختتام پر شرکاء، کھلاڑیوں اور آفیشلز میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے جبکہ ویژن ویلفیئر فاؤنڈیشن کی پریزیڈنٹ محترمہ سکینہ اُلفت کاظمی نے تمام مہمانوں اور تعاون کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا

14/05/2026

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات 2026ء کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی

14/05/2026

حکومت گلگت بلتستان نے عید الاضحیٰ کی مناسبت سے جون کی تنخواہیں تمام سرکاری ملازمین کو 21 مئی کو جاری کرنے کا حکم جاری کردیا

14/05/2026

گلگت : چیف کورٹ گلگت بلتستان نے کے سی بی ایل کے سابق چیف ایگزیکٹیو سید غلام محمد کو اپنے عہدے پر بحال کرنے کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کردی۔

Photos from Xeeshan_offical 72's post 07/05/2026

ہنزہ۔خنجراب پاس بارڈر پر خنجراب سیکیورٹی فورس (KSF) اور چینی فوج کے درمیان مشترکہ مشقوں (جوائنٹ پیٹرولنگ) کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشترکہ سرگرمی کا مقصد پاک چین سرحدی سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا، باہمی تعاون کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ روابط کو مزید مستحکم کرنا تھا۔
انچارج خنجراب سکیورٹی فورس آئی پی غلام نبی نے خنجراب سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں کی قیادت کی۔ مشترکہ مشقوں کے دوران دونوں ممالک کے سکیورٹی اداروں نے پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط کا عملی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر “پاک چین دوستی زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے،

(ترجمان گلگت بلتستان پولیس)

07/05/2026

گلگت ۔ایس ایچ او تھانہ نومل گلگت محمد علی شاہ اور عملہ پولیس کی کامیاب کارروائی، اسلحہ آتشیں برآمد

تفصیلات کے مطابق مقدمہ علت نمبر 10/026 بجرائم 324 ت پ میں تھانہ نومل پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان علی ولد محمد خان سکنہ قزلباش محلہ گلگت سے دورانِ تفتیش ایک عدد پستول 9MM معہ 6 عدد زندہ روند برآمد کر لیے۔
گلگت بلتستان پولیس جرائم کے انسداد اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

ترجمان گلگت بلتستان پولیس

07/05/2026

ہاتون کھاری کے آئی یو کیمپس کے قریب دریا سے نعش برآمد

غذر : غذر کے گاؤں ہاتون کھاری کے آئی یو کیمپس کے قریب دریا سے نعش مل گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو دریا سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گاہکوچ منتقل کردیا۔ بعد از ضروری کارروائی کے بعد نعش کو آبائی گاؤں منتقل کردیا گیا۔

Photos from Xeeshan_offical 72's post 07/05/2026

پریس ریلیز
اسسٹنٹ کمشنر دنیور، کیپٹن (ر) حسن سلیم بٹ نے آج سلطان آباد ڈسپنسری اور ای پی آئی سینٹر کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران متعدد عملہ غیر حاضر پایا گیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت جاری کی کہ غیر حاضر عملے کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اداروں میں عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی میں غفلت اور غیر حاضری ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔
بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول سلطان آباد کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور ہیڈ ماسٹر سے ملاقات کی اور سکول کو درپیش مسائل تفصیل سے سنے۔ اس موقع پر انہوں نے مسائل کے فوری اور مستقل حل کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دنیور سب ڈویژن میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوامی خدمات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Photos from Xeeshan_offical 72's post 07/05/2026

نگر:
معرکۂ حق کے سلسلے میں ضلع نگر میں ڈسٹرکٹ پولیس نگر کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے یادگار شہداء نگر پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈی پی او نگر سید دلدار حسین، ڈپٹی کمشنر نگر اصغر خان، ایس ڈی پی او نگر راجہ امیر ولی اورضلع کے مختلف محکموں کے سربراہان، ڈسٹرکٹ پولیس کے افسران و اہلکاران، لیڈی پولیس، نمبرداران، طلباء اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، جبکہ ڈی پی او نگر اور ڈپٹی کمشنر نگر نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔
شرکاء نے وطن عزیز کے دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پاک فوج کی بے مثال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور تقریب کے اختتام پر قومی اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے شہدائے وطن کے درجات کی بلندی، ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ نیز شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملک کی حفاظت، قانون کی بالادستی اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ڈسٹرکٹ پولیس نگر

07/05/2026

Arif sultan new song

Want your business to be the top-listed Beauty Salon in Gilgit?
Click here to claim your Sponsored Listing.

Telephone

Website

Address


Gilgit