Gilgit Soghat//گلگت سوغات
گلگت بلتستان کی اصل سوغات،پاکستان کے حسین مقامات کی خوبصورت سفری ویڈیوز۔
قدرت ۔ سفر ۔ اصل سوغات
Whatsapp:Link
https://wa.me/c/923118842220
09/09/2026
پااکستان اور چین کو جوڑنے والی شاہراہِ قراقرم کی بہتری اور اسے لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات سے محفوظ بنانے کے کام میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔
داسو، اپر کوہستان کے مقام پر ’’دوگہ برج‘‘ کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے۔ خوبصورت محرابی طرزِ تعمیر کا یہ پل نہ صرف دیکھنے میں دلکش ہے بلکہ جولائی 2025 میں مکمل ہونے والی دوگہ ٹنل کے ساتھ منسلک ہے اور حال ہی میں مکمل کیے گئے برسین پل کے قریب واقع ہے۔
لیکن اصل بات اس پل کی خوبصورتی نہیں، بلکہ اس پورے منصوبے کی اہمیت ہے۔
شاہراہِ قراقرم کے کمیلا بازار سے سمر نالہ تک تقریباً 62 کلومیٹر طویل حصے کو جدید اور محفوظ بنانے کے منصوبے میں مجموعی طور پر 15 سرنگیں اور 9 پل تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
یہ وہ حصہ ہے جہاں ماضی میں لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث سفر خصوصاً برسات اور سردیوں کے موسم میں انتہائی مشکل ہو جاتا تھا۔ ایسے میں سرنگوں اور پلوں کی تعمیر کا مقصد صرف سفر کا وقت کم کرنا نہیں بلکہ شاہراہ کو زیادہ محفوظ، مضبوط اور ہر موسم میں قابلِ استعمال بنانا بھی ہے۔
اور اگر یہ منصوبے اپنی تکمیل کے بعد واقعی اسی طرح مؤثر ثابت ہوتے ہیں جس کی امید کی جا رہی ہے تو اس کا سب سے بڑا فائدہ صرف مقامی آبادی کو نہیں ہوگا بلکہ گلگت بلتستان جانے والے ہزاروں مسافروں اور سیاحوں کو بھی ہوگا۔
کیونکہ شاہراہِ قراقرم ہمارے لیے محض ایک سڑک نہیں۔
یہ پاکستان کے شمال کا دروازہ ہے۔
اسی راستے سے سیاح ہنزہ، نگر، گلگت، اسکردو اور قراقرم کے بے شمار حسین مقامات کی طرف سفر کرتے ہیں۔ اس لیے اس شاہراہ کا محفوظ، مضبوط اور ہر موسم میں رواں رہنا براہِ راست ہماری سیاحت، مقامی معیشت اور پورے خطے کے رابطے سے جڑا ہوا ہے۔
پہاڑ اپنی جگہ قائم رہیں گے، لینڈ سلائیڈنگ بھی قدرت کا حصہ ہے؛ لیکن اگر انسان انہی پہاڑوں کے درمیان محفوظ راستے بنانا سیکھ لے تو سفر بھی آسان ہوتا ہے اور منزلیں بھی قریب آ جاتی ہیں۔
سوچ سمجھ کر زندگی گزارو
کیونکہ جو آج مٹی کے اوپر کرو گے
کل مٹی کے نیچے اُس کا حساب
بھی دینا پڑے گا
04/09/2026
🍑 تمام خوبانیوں کی سردار — اصل الاصل چاقو کٹ خوبانی!
ہنزہ گوجال کی نایاب دیسی چاقو کٹ خوبانی کا تازہ اسٹاک آچکا ہے۔
بغیر گھٹلی کے، چیری 🍒 جیسی منفرد خوبانی، اپنے لاجواب ذائقے اور نایاب ہونے کی وجہ سے خاص پہچان رکھتی ہے۔
اس وقت نہ زیادہ نرم، نہ زیادہ سخت—کھانے کے لیے بہترین حالت میں۔ 😋
❄️ سردیوں میں یہ مزید سخت ہو جاتی ہے، جس کی گلگت بلتستان میں خاص مانگ ہوتی ہے۔
💰 قیمت بشمول ڈلیوری:
▫️ 1 کلو: 1500 روپے
📦 ہنزہ گوجال کی نایاب سوغات — ابھی آرڈر کریں
03118842220
03/09/2026
ظرف وسیع کر لو،
شکایتیں کم کر دو،
وجہ پوچھنا چھوڑ دو،
خواہشیں مختصر کر لو،
اسی طرح زندگی آسان ہو جائے گی۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
معروف عالمِ دین حضرت مولانا محمد احسان الحق صاحب انتقال فرما گئے، نمازِ جنازہ کل ظہر کے وقت مرکز میں ادا کی جائے گی۔
نال لئی کی تازہ صورتحال
جو اپنی انرجی دوسروں کیلئے مسائل پیدا کرنے میں لگاتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتے ،
don't waste your potential in negativity
Telephone
Website
Address
Gilgit
Alerts
Be the first to know and let us send you an email when Gilgit Soghat//گلگت سوغات posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.