Jalal Shah & San
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jalal Shah & San, Health/Beauty, Gilgit.
سب دوستوں سے دعا کی اپیل ہے میری والدہ کی انکھ کی اپریشن ہے
حاجی گلبر خان خاموش سمندر
25/03/2024
سی ایم گلبر خان کی اپنے حلقہ انتخاب میں تین سالہ کارکردگی:
1- تانگیر ایکسپریس وے پراجیکٹ:
تانگیر ایکسپریس وے پراجیکٹ جس پر اس وقت اے سی آفس تانگیر میں فائنل ورک جاری ہے اور اگلے مرحلے میں ٹینڈر ہونے جارہا ہے جس میں تقریباً ایک ماہ کا وقت صرف ہوگا۔ اس پراجیکٹ سے وادی تانگیر ملک پاکستان و دنیا سے جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق کنیکٹ ہوگی اور لوکل کمیونٹی کے لئے سفری سہولیات کے ساتھ ساتھ وادی میں ٹوریزم اور اویرنیس کو فروغ ملے گا۔
2- 20 بیڈڈ ہسپتال (چائلڈ اینڈ فیمیل ونگ) تانگیر کا قیام:
20 بیڈڈ ہسپتال جو کہ تانگیر کے خاص ٹاؤن ایریا میں تعمیر ہو رہا ہے اس سے وادی میں ایک جدید طرز کا فیملی ہسپتال عوام کے علاج معالجے کے لئے میسر ہوگا جو کے مستقبل میں ایک انڈیپینڈنٹ انسٹیٹیوٹ کے طور پر سہولیات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔
3- لنک روڈز کا نیٹورک:
وادی تانگیر میں کم وبیش 60 کلومیٹر لنک روڈ جو کے مختلف آبادیوں کو آپس میں ملا کر کمیونٹی میں کنکٹیویٹی بڑھانے اور عوام کے روزمرہ کے معاملات کو آسان کرنے کا باعث ہوگا۔ یاد رہے کہ 60 کلومیٹر میں سے 19 کلومیٹر روڈ اس وقت تیاری کے آخری مراحل میں ہے جبکہ باقی مانندہ روڈ کا سروے جلد ایکزیکیوٹ ہونے کو ہے۔
4- واٹر سپلائی اسکیم وادی تانگیر:
تانگیر کے ہر آبادی ہر محلے تک پانی پہنچانے کے لیے واٹر سپلائی اسکیم جس کے تحت اس وقت وادی میں واٹر ٹینکس اور پائپوں کی جال بچھائی جا رہی ہے۔
5- وادی ستیل روڈ:
تانگیر ایکسپریس وے کے خاتمے کے پوائنٹ سے لے کر وادی تانگیر کے ضلع غذر کے طرف آخری حدود تک روڈ جو کے تانگیر میں مزید کسی مین روڈ کی گنجائش کا خاتمہ کرنے والی سکیم تصور ہوگی کیونکہ اس کی تعمیر کے بعد وادی تانگیر میں صرف اور صرف لنک روڈز کی میٹلنگ کا کام باقی رہ جائے گا۔ یاد رہے ستیل وادی تانگیر کا ایک اہم چراگاہ اور سیزنل آبادی ہے جو کے مستقبل قریب میں وادی تانگیر کا ٹوریزم ہب بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
6- دیامر روڈ تانگیر:
وادی تانگیر کے ہیڈکوارٹر شماری سے وادی تانگیر کے ایک اہم گاؤں دیامر تک میٹلڈ روڈ جو کہ وادی دیامر کے باشندگان کے لئے ایک اہم پراجیکٹ ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ تانگیر ایکسپریس وے کے الٹرنیٹ روٹ کے طور پر بھی کام آئے گا۔ یار رہے دیامر روڈ کے ٹینڈر ہو چکے ہیں اور اب اس پر کام جاری ہونا ہے۔
7- وادی تانگیر میں سسپینشن و آر سی سی بریجز (پل) کا نیٹورک:
وادی تانگیر کے وہ تمام آبادیاں جو کے دریائے تانگیر کے دوسرے پار ہیں، کو تانگیر ایکسپریس وے سے ملانے کے لیے بریجز (پل) کی ،فراہمی جن میں سے شیخو، جگلوٹ، گلی، درکلی، صبوکوٹ ،پھپٹ، مشکے، ڈونگ اور سیری نیز چھوری کے تمام آبادیوں کو سویرین کی آبادیوں سے ملانے کا ایک اہم منصوبہ۔
8- اٹھائیس نئے گرلز و بوائز پرائمری سکولز کی تعمیر:
وادی تانگیر میں 28 نئے گرلز و بوائز پرائمری اسکولز کی تعمیر جس میں تانگیر کے تقریباً ہر محلے میں ایک عدد بوائز اور ایک گرلز پرائمری سکول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام تانگیر کو ان کی دہلیز پر تعلیم کی سہولت دستیاب ہو۔
9- چار نئے مڈل سکولوں کی تعمیر
تانگیر کے ان بڑی آبادیوں میں نئے مڈل سکولوں کی تعمیر جن میں پہلے سے مڈل موجود نہ تھے۔
10- وادی تانگیر کے درجنوں سکولوں کی اپگریڈیشن:
وادی میں دو ہائی اسکولوں کی ہائیر سیکنڈری میں جبکہ مڈل سکولوں کی ہائی اسکولوں میں اپگریڈیشن۔
11- ڈگری کالج تانگیر کا قیام:
تانگیر کے اکلوتے انٹر کالج کی ڈگری کالج میں اپگریڈیشن۔
12- تانگیر میں ہوم سکولوں کے پراجیکٹ کا قیام:
تانگیر کے ان مختلف آبادیوں میں جہاں پر تعلیم کی شرح بہت کم ہے وہاں پر ہوم سکولوں کا قیام جس کے ذریعے وہ لوگ جو اپنے بچوں اور خاص کر بچیوں کو سکولوں میں پڑھانے سے کسی وجہ سے بھی قاصر ہیں ان کے بچے بچیوں کو اپنے محلے میں ہی کسی تعلیم یافتہ فیمیل ٹیچر سے پڑھنے کی سہولت فراہم ہو سکے گی۔ ہوم سکولز دراصل علاقے میں تعلیم کا ماحول فراہم کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔
13- وادی تانگیر میں 10 نئے وٹرنری ڈسپنسریز کا قیام:
وادی کے مختلف آبادیوں میں جن کو وٹرنری ڈسپنسریز کی سہولیات میسر نہ تھی ان کے مال مویشیوں کے جدید طرز پر علاج معالجے کے لیے وٹرنری ڈسپنسریز کا قیام۔
14- وادی تانگیر میں اے کلاس اور سی کلاس نئے ڈسپنسریز کا قیام اور اپگریڈیشن۔
15- تانگیر کے گاؤں دیامر سے ستیل تک اے کلاس اور سی کلاس ڈسپنسریز کا قیام۔
16- تانگیر کے مختلف آبادیوں میں کمیونٹی سنٹرز کا قیام:
وادی تانگیر کے مختلف مساجد میں واش فیسیلیٹیز (وضو خانے) اور سیوریج سسٹم کا قیام
17- وادی تانگیر میں مختلف نئے واٹر چینلز کا قیام اور درجنوں واٹر چینلز کی مرمت۔
18- وادی ستیل میں سیاحوں کی سہولت کے لئے فری آف کاسٹ ٹوریسٹ ہٹ کا قیام۔
19- دریائے تانگیر کے دونوں اطراف مختلف کی پوائنٹس پر پانی کے بہاؤ سے زمینوں کی حفاظت کے لئے ہزاروں فٹ حفاظتی بند کا قیام۔
20- وادی دیامر کے چراگاہ جودس اور وادی لرک میں عوام کے روزمرّہ پیدل سفر میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پونی ٹریک یعنی پیدل راستے کی تعمیر۔
21- وادی تانگیر کے چار اہم نالوں میں سیلاب کے خطرے سے نمٹنے کیلئے فلڈ چینلائزیشن یعنی سیلابی ریلے کے لئے راستے کی تعمیر جس پر تقریباً چالیس کروڑ کا خرچ آئے گا۔
22- تانگیر کے باسیوں کے لئے ہمیشہ کی طرح مسلسل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تانگیر پاؤر ہاؤس کی اپگریڈیشن۔
23- وادی تانگیر کے جدید ٹاؤن پلاننگ اور صفائی کو یقینی بنانے کے لیے وادی تانگیر کو نئے قائم شدہ چلاس ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے حدود میں شامل کرایا جانا۔
24- وادی تانگیر کے مختلف سکولوں کو ایچ آر پرووائیڈ کرنے اور ان سکولوں کو امپاور کرنے کے لیئے ڈی ڈی او شپ کی فراہمی۔
25- وادی تانگیر کے گاؤں لرک اور دیامر کے باشندگان جن کے اراضیات داسو ڈیم کے نزر ہونے کو ہیں انکے مختلف حقوق کی جنگ لڑنا اور واپڈا سے ان کی حقوق کی فراہمی یقینی بنوانا مثلآ لرک میں جدید ماڈل سکول اور ہسپتال کی تعمیر اور وہاں کے لوکلز کے لئے روزگار کی فراہمی اور لینڈ کمپنسیشن و چولہ کمپنسیشن وغیرہ کی فراہمی۔
26- وفاقی و صوبائی محکمہ جات میں تانگیر کے عوام کے لئے اب تک تقریباً 115 سے زائد نوکریاں فراہم کرنا یعنی کہ روزگار کی فراہمی۔
27- تانگیر کے مختلف مقامات کے لئے ٹرانسفارمر ، ٹرانسمشن لائنز، الیکٹرک پول وغیرہ کی فراہمی ۔
نوٹ:
درجہ بالا پوائنٹس میں بہت سے خدمات جو کے راقم الحروف کو اس موقع پر یاد نہیں آ رہیں یا پھر وہ خدمات جو انفرادی نوعیت کے ہیں وہ شامل نہیں ہیں ۔
گلگت بلتستان کی عوام ہوش کے ناخن لیں ہمیں فرقہ پرستی کو ہوا دینے سے بہتر ہے جی۔بی کے حقوق کےلیے اٹھ کھڑے ہونے کی ضرورت ہے خدارا خطہ کی پر امن فضا کو خراب نہ کرے شکریہ۔🙏
20/07/2023
05/07/2023
گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی۔۔۔کیوں کے اصلی گیم چینجنگ موجود نہیں تھا
تانگیر میں شدید زلزلے کا جھٹکا اللہ ہمارے گناہوں کو معاف کرو
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit