SK Write,s
زندگی کی حقیقتیں ناولوں میں لکھی گئی دلکش لائنوں سے بہت مختلف ہوتی ہے
گلگت بلتستان کے عوام کو ذہنی اذیت دینے والے تین بڑے ادارے!
اگر آج گلگت بلتستان کے عوام سے پوچھا جائے کہ انہیں سب سے زیادہ ذہنی دباؤ کس نے دیا ہے، تو بے اختیار تین نام سامنے آتے ہیں: PWD، محکمہ برقیات اور SCO۔
PWD کی ناقص منصوبہ بندی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکوں نے عوام کا سفر عذاب بنا دیا ہے۔
محکمہ برقیات کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، کم وولٹیج، بار بار بجلی کی بندش اور ناقص نظام نے شدید گرمی میں عوام کی زندگی مفلوج کر دی ہے۔ گھروں کے برقی آلات خراب ہو رہے ہیں، کاروبار تباہ ہو رہے ہیں، طلبہ کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے اور مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
دوسری طرف SCO کے مہنگے پیکجز تو پورے وصول کیے جاتے ہیں، مگر نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروس اکثر غائب رہتی ہے۔ عوام اپنے ہی پیسوں سے ناقص سہولیات خریدنے پر مجبور ہیں۔
مسلسل پریشانی، ذہنی دباؤ اور بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث عوام خود کو شدید نفسیاتی دباؤ میں محسوس کرتے ہیں، اور بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ یہی مسلسل دباؤ بلڈ پریشر، دل کی بیماریوں اور شوگر جیسے مسائل میں اضافے کا بھی سبب بن رہا ہے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کو صرف بل بھیجنے کے بجائے انہیں معیاری سہولیات بھی فراہم کی جائیں۔ گلگت بلتستان کے عوام مزید وعدے نہیں، عملی اقدامات چاہتے ہیں۔ اگر متعلقہ اداروں نے اپنی کارکردگی بہتر نہ بنائی تو عوام اپنے آئینی اور جمہوری حق کے مطابق بھرپور آواز بلند کرنے پر مجبور ہوں گے، کیونکہ خاموشی اب مسائل کا حل نہیں بلکہ ان کی مزید بڑھوتری کا سبب بن رہی ہے۔
01/07/2026
کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے‼️ ایک ایسی ماں جس کے کچھ گھنٹے پہلے تین بچے اس دنیا سے چلے گئے۔میڈیا والے اسے زبردستی عورتوں سے دونوں سائیڈوں سے بازو پکڑوا کر کھڑا کرواکے اوٹ پٹانگ سوال کر رہے ہیں۔ صرف اپنا واچ ٹائم لمبا کرنے کے لیے۔اور کتنا گریں گے یہ یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا والے۔اتنے بے ہودہ سوال پوچھ رہے ہیں ۔ذرا ان بے ضمیر لوگوں کے سوال سُنیں جو ایسی ماں سے پوچھ رہے ہیں جس نے پانچ گھنٹے پہلے تین بچے کھو دیئے۔
۱) آپ کیسا محسوس کر رہی ہیں
۲) بچے کون چھوڑ کے آیا تھا
۳) بچوں کے نام بتائیں
۴) عمر کیا ہے۔
۵) کیا کہیں گی اتنا افسوسناک واقعہ ہے اس کے بارے
۶) آپ کو یہ کس وقت خبر ملی
۷) آپ پہ تو قیامت ٹوٹ پڑی ہو گی جب پتہ چلا
کیا یہ سب سوال ضروری تھے؟ وہ بھی اس ماں سے جو اپنے ہوش و حواس میں بھی نہیں ہے۔اگر اتنے ہی ضروری تھے تو یہ سوال کسی بھی دوسرے فرد سے پوچھے جا سکتے تھے۔ایک بار اپنے آپ کو اس ماں کی جگہ پہ رکھ کے سوچتے تو شاید یہ شرمناک حرکت نہ کرتے۔انتہائی غیر ذمہ دارانہ حرکت ہے یہ۔
01/07/2026
*انا للہ وانا الیہ راجعون*
ڈی ایس پی ریٹائرڈ عثمان علی صاحب آج اس دارِ فانی سے رخصت ہو گئے۔
وہ بہت اچھے انسان تھے۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ اللّه پاک لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
28/06/2026
وه جس سڑک پر غلطی سے گاڑی موڑ بیٹھا وه کیا پاکستان سے باہر تھی? کیا وہاں میری ریاست کی ملکیت نہیں تھی? کہتے ہیں گوگل میپ کی غلطی سے وہاں موڑ بیٹھا گوگل میپ کی غلطی? پھر پوچھتا ہوں گوگل میپ نے کیا پاکستان کی سرحد سے باہر کسی بارڈر پر بھیج دیا تھا? کہاں ہے وه بے غیرت جس کا ایک SHO ان سب دہشتگردوں پر بھاری تھا بے شرم کہاں منہ چھپائے بیٹھا ہے سامنے آ ان بچیوں کا سامنا کر اس جوان بیوہ کا سامنا کر ان کو بتا یہ کیسے جئیں اب ان بچیوں کی طویل زندگی کیسے کٹے گی، ایک ہی سوال ہے میرا وه جس سڑک پی غلطی سے چلا گیا تھا تم دنیا کی طاقتور ترین افواج میں سے ایک اس سڑک پر دانستہ کیوں نہیں جا سکتے میرے بہادر ایلیٹ فورس والے وه جو دستہ 26 نومبر کو منگوایا تھا اسلام آباد وه بھی کیا ان مٹھی بھر دہشتگردوں کی اس سڑک پر نہیں جا سکتا? کیا ہتھیار سامنے والوں کے پاس ہوں تو وه بھی ڈرتے ہیں? یہ چند مٹھی بھر بے غیرت کبھی کوئی ٹرین اڑا دیتے ہیں کبھی لوگوں کو بسوں سے اتار کر مارتے ہیں کبھی مسافر گاڑی پر وار کرتے ہیں تم اتنے بے بس کیوں ہو? اب اس بیٹی کی خاموش چیخ و پکار پر کوئی صلاح الدین کیا باہر سے آئے گا?
28/06/2026
🚨 گلگت بلتستان پولیس کا دیرینہ مطالبہ: ڈیلی الاؤنس میں اضافہ! 🚨
جب حق کی بات ہو اور جوانوں کے مفاد کا معاملہ ہو، تو تاریخ کے اوراق کو یاد رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ گلگت بلتستان پولیس کے جوانوں کا ڈیلی الاؤنس (440 روپے سے بڑھا کر 880 روپے) کرنے کی یہ اہم ترمیم تقریباً ایک سال پہلے اسمبلی سے پاس ہوئی تھی۔
اس موقع پر ہم سابق قائد حزب اختلاف اور موجودہ وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈوکیٹ صاحب کے اس شاندار اور تاریخی کردار کو کیسے بھول سکتے ہیں؟ آپ کی موجودگی اور بھرپور مہم کے نتیجے میں ہی یہ بل اسمبلی کی فلور پر کامیابی سے پاس ہوا تھا، جو پولیس فورس کے جوانوں کے ساتھ آپ کی گہری ہمدردی کا واضح ثبوت تھا۔
جوانوں کا مورال بلند کرنے کے لیے ایسے فیصلے ہمیشہ یاد رکھے جاتے ہیں۔ امید ہے کہ اس اہم فیصلے کے ثمرات جلد از جلد پولیس کے تمام جوانوں تک پہنچیں گے اور ان کے جائز حقوق کی پاسداری کی جائے گی۔
28/06/2026
چلاس تھلیچی اور رائیکوٹ پل کے درمیان پنڈی سے اسکردو آنے والی ایک کوسٹر کو حادثہ ، ڈرائیور معمولی ز خ م ی دیگر مسافر محفوظ ہیں۔ پولیس ذرائع
27/06/2026
پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت لاہور اور ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
اللہ تعالیٰ سبکو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین 🤲
25/06/2026
وینزویلا 🇻🇪 میں 7.1 اور 7.5 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی، زلزلے سے 20 ہزار سے زیادہ افراد جاں بحق ہونے کی رپورٹ
24/06/2026
مُجھے شہروں سے اندازہ ہوا ہے
درندے اب نہیں ہیں جنگلوں میں 💭
23/06/2026
گلگت کا ڈونلڈ ٹرمپ
موصوف اپنا فیصلہ ہر گھنٹہ بعد بدل دیتا ہے
Click here to claim your Sponsored Listing.
Category
Contact the business
Telephone
Website
Address
Gilgit