Maryam Usman
motherhood journey
میں سب کے ساتھ اچھی ہوں،
سب کی ہیلپ کرتی ہوں،
مسکرا کر بات کرتی ہوں…
پھر بھی جب سب آپس میں ہنستے بولتے ہیں
اور مجھے خاموشی سے الگ چھوڑ دیا جاتا ہے
تو دل چپکے سے ٹوٹ جاتا ہے۔
میں نے کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا
پھر بھی شاید
میرا نرم دل
اس دنیا کے لیے زیادہ سادہ ہے۔
لیکن اب میں نے سیکھ لیا ہے:
ہر وہ شخص جو خاموش ہے
کمزور نہیں ہوتا
اور ہر وہ شخص جو اکیلا ہے
تنہا نہیں ہوتا۔
میں لوگوں کے رویوں سے نہیں
اللہ کی رضا سے خود کو تولوں گی
کیونکہ جو لوگ مجھے چھوڑ گئے
وہ میرا نقصان نہیں
میری حفاظت تھے۔
اللہ ہے نا…
وہ سب دیکھ رہا ہے
اور وہی بہتر جانتا ہے 🤍
💔 شادی کے بعد بیٹی کی زندگی… 💔
بیٹی وہ خوشبو ہے جو اپنی ماں کے گھر سے اُڑ کر کسی اور گھر کی فضا میں بکھر جاتی ہے۔
وہ محبت، قربانی اور خدمت کا جذبہ لے کر جاتی ہے، مگر اکثر نظر انداز ہو جاتی ہے۔
کبھی سوچا ہے؟ وہ بھی ایک انسان ہے، جو خواب دیکھتی ہے، جو چاہتی ہے کہ اسے سمجھا جائے، عزت ملے، اور محبت ملے۔
شادی کے بعد بیٹی کی زندگی آسان نہیں ہوتی، مگر اس کی مسکان سب کچھ بدل دیتی ہے۔ 🌸
آج سب کچھ ادھورا لگا…
دل پریشان، دماغ بھرا ہوا، اور لوگ سمجھ نہیں پا رہے تھے…
میں خاموش رہی، بس دل میں دہرایا:
“Allah hai na, Allah behtar karega.”
تھوڑی دیر بعد، ایک چھوٹی سی خوشی نظر آئی…
بچے ہنسے، سورج کی روشنی آئی، دل تھوڑا سکون پانے لگا…
یاد رکھو، زندگی کے ہر دکھ میں، ہر مشکل میں، ہر اداسی میں…
بس دل سے کہو:
“Allah hai na, Allah behtar karega.”
04/01/2026
چھت پر کھیلتے بچے اور سچ کا سبق
آج چھت پر بچے کھیل رہے تھے۔ ان کی ہنسی خوشی سن کر دل خوش ہو رہا تھا، لیکن کچھ شور بہت زیادہ ہو گیا تھا اور اینٹیں بھی اُچھالی جا رہی تھیں۔ میں نے نرم آواز میں کہا:
"بیٹا، آوازیں کم کرو، اینٹیں نہ پھینکو اور آرام سے کھیلو۔"
میں نے نہ ڈانٹا، نہ چیخا، بس انہیں سکھانے کی کوشش کی کہ کھیل کے دوران بھی تحمل اور احترام ضروری ہے۔
لیکن پھر کیا ہوا، بچوں نے جا کر اپنی ماں کو بتایا:
"چاچی ہمیں گالیاں دے رہی ہیں!"
اور ماں نے فوراً غصے میں کہا:
"میرے بچوں کو گالیاں کیوں دی جا رہی ہیں؟ میں اس کے ساتھ بات کروں گی!"
یہ منظر دیکھ کر دل بہت بھاری ہوا۔
یہاں ایک سادہ سا سبق چھپا ہوا تھا، مگر وہ نظر انداز ہو گیا۔
ہم بچوں کو کیا سکھا رہے ہیں؟
کہ جھوٹ بولنا ٹھیک ہے؟
کہ اپنے آپ کو مظلوم دکھانا ضروری ہے؟
کہ بات بڑھا کر کسی کے خلاف الزام لگانا قابل قبول ہے؟
ہم بھول جاتے ہیں کہ بچے وہی بن جاتے ہیں جو ہم خود ہوتے ہیں۔
ہماری زبان، ہمارا رویہ، ہماری سوچ—سب وہیں سے بچوں میں منتقل ہوتی ہے۔
یہ چھوٹا سا واقعہ ایک بڑی حقیقت بتاتا ہے:
ہم اپنے بچوں کو انسان بنائیں، یا صرف اپنے جیسے انا پرست اور ضدی انسان؟
سچائی، تحمل، اور نرمی—یہ وہ سبق ہیں جو لفظوں سے زیادہ عمل سے بچوں کے دلوں میں اُترتے ہیں۔
اور آج، میں نے خود یہ سبق دوبارہ یاد کیا: بچوں کی تربیت صرف باتوں سے نہیں، عمل سے ہوتی ہے۔
شادی کے بعد سب سے چھوٹی اور تعلیم یافتہ دیورانی ہونا کبھی آسان نہیں تھا۔
پانچ جٹھانیاں… اور ہر دن ایک نیا امتحان۔
لیکن مشکل وقت نے مجھے توڑا نہیں—مزبوط بنایا ہے۔
آج میں سمجھتی ہوں کہ خاموشی کبھی کمزوری نہیں ہوتی،
کبھی کبھی یہی خاموشی انسان کو خود سے بھی زیادہ طاقتور بنا دیتی ہے۔
میری کہانی ابھی ختم نہیں ہوئی… میں اب بھی لڑ رہی ہوں،
لیکن اب اپنے لیے، اپنے بچوں کے لیے اور اپنے مستقبل کے لیے۔💛✨”
دنیا کو خوش کرنے کی کوشش میں خود کو مت کھو دو۔ جو تم ہو، وہی تمہاری پہچان ہے۔ خود کی اصل سمجھ آ جائے تو باقی سب شور لگتا ہے۔
اپنے پاس پلان بی رکھا کریں ہمیشہ!
کسی ایک چیز کو اپنی پوری زندگی نہ بنائیں ۔ کوئی ایک جاب ، ایک بزنس ، ایک انسان ، ایک جگہ ، ایک رشتہ آپ کی پوری زندگی نہیں ہونا چاہیے ۔
زندگی کا مرکز و محور زندگی کا مقصد رکھیں ۔ خود کو کسی بھی قسم کی اٹیچمنٹ ، عادت ، روٹین سے بچائیں ۔
کسی ایک آدھ دن اپنے کمفرٹ زون سے نکلا کریں ، کسی ایک دن اپنی زندگی کا مشکل ترین کام کیا کریں ، کسی ایک آدھ دن خود کو ایک نیا سبق سکھایا کریں ، کوئی نئی چیز سیکھا کریں ۔۔۔
کسی ایک دن خود کو اس کام پر ٹرین کریں جو آپ کو لگتا ہے آپ کے ساتھ ہو ہی نہیں سکتا ، آپ کو کبھی کرنا پڑ ہی نہیں سکتا ، آپ کے لیے تو بنا ہی نہیں ۔
انسانوں کی محتاجی سے بچیں ، انسانوں سے بے نیاز ہونا سیکھیں ، اپنے کام سے کام رکھنے کی کوشش کریں ۔۔۔
لوگوں کے ساتھ اتنا ملیں جتنا آپ کو لگتا ہے ملنا چاہیے ۔۔۔ کسی کے سر پر سوار رہیں نہ کسی سے اجنبیت برتیں ، اپنی انرجیز اچھے کاموں ، اچھے لوگوں ، اچھی جگہوں کے لیے بچا کر رکھیں ۔
اچھے دنوں میں بے حد خوش رہا کریں ، اللہ کا شکر ادا کیا کریں ، دنیا کی ہر فکر اتار دیا کریں ۔۔۔ برے دنوں میں صبر سے کام لیا کریں ، اللہ کا شکر ادا کیا کریں اور اچھے دنوں میں سمیٹی گئی ساری انرجی سے ان برے دنوں میں اپنی ہمت اور حوصلہ برقرار رکھا کریں ۔
زندگی ہر ایک کے لیے ایک جیسی آسان اور مشکل ہے ۔۔۔ ہوسکتا ہے ہم سے اپنے حصے کی آسانیاں دھندلا گئی ہوں کہ ہمارا سارا فوکس اپنی مشکلات پر ہے لیکن ایک بار اپنا فوکس دوبارہ سیٹ کریں اور پورے منظر پر کریں ، آپ کو کچھ نہ کچھ تو ایسا دکھ جائے گا جو پہلے نظر نہیں آرہا تھا ۔ 🖤
السلام علیکم
میں ایک گریجویٹڈ موم ہوں ۔ایک ماں ،ایک لرنر اور ایک خواب دیکھنے والی عورت۔ بچوں کی پرورش گھر کی ذمہ داریوں اور اپنے شوق کو ساتھ لے کر چلنا کبھی اسان نہیں ہوتا لیکن ناممکن بھی نہیں ۔۔
یہ پیج ان تمام ماؤں کے لیے جو اپنی ڈگری خواب اور بچوں کے درمیان توازن بنانا چاہتی ہیں۔ ۔ ں
یہاں بات ہوگی
🤱پیرنٹنگ
لائف اسٹائل
🎨 بچوں کی دلچسپ سرگرمیوں
💻 اور گھر بیٹھے بزنس آئیڈیاز کی۔
آئیے، ایک دوسرے کے ساتھ سیکھتے ہیں، بڑھتے ہیں، اور کامیاب ہوتے ہیں ❤️
07/05/2023
New vlog on YouTube channel plz watch subscribe and share
Hamari aj ki routine|| smart way se paisy bachaye||kerely ghost|| MaryamUsman Your Queries:- hamari aj ki routine aj ki routine aj ki routine hamari aaj ki routine daily routine aj ki aftari routine meri aj ki routine hamari aj...
Category
Contact the business
Website
Address
Gujrat